پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 205 کے ائیر بس طیارے کو مقامی سول ایوی ایشن حکام نے روک لیا اور کئی گھنٹے تک پرواز کی اجازت نہیں دی ۔ رہنمائی کا مطلوبہ نظام نہ ہونے اور غلط بیانی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کئی گھنٹے تک پی آئی اے کے طیارے کو روکے رکھا۔
معائنے کے دوران پتا چلا کہ طیارے کے ایف ایم سی یعنی فلائٹ مینجمنٹ کمپیوٹر میں نیوی گیشن کی صلاحیت آر این پی ۔ون اور آر این اے وی ۔1 موجود ہی نہیں لیکن طیارے کے فلائٹ پلان میں آر این پی ۔ ون اور آر این اے وی ۔1 ہونے کا اندراج کیا گیا ہے ۔اس غلط بیانی پر طیارے کو روک لیا گیا۔
11/09/2021
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسپین کے وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسپین کے وزیرخارجہ نے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اوراسپین کے باہمی تعاون کے فروغ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال بھی پر غور جبکہ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپین کے وزیرخارجہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور انسانی بنیادوں پرافغان عوام سے تعاون جاری رکھنےکےعزم کا اعادہ کیا۔
11/09/2021
11/09/2021
11/09/2021
آرمی چیف سے اسپین کے وزیرخارجہ کی ملاقات
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسپین کے وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسپین کے وزیرخارجہ نے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اوراسپین کے باہمی تعاون کے فروغ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال بھی پر غور جبکہ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپین کے وزیرخارجہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور انسانی بنیادوں پرافغان عوام سے تعاون جاری رکھنےکےعزم کا اعادہ کیا۔
Be the first to know and let us send you an email when Daily Urdu news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.