Raja Naveed Bashir

  • Home
  • Raja Naveed Bashir

Raja Naveed Bashir Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Raja Naveed Bashir, Media/News Company, samahni azad kashmir, .

18/01/2023
17/01/2023

سماہنی۔بھمبر(تجزیاتی رپورٹ راجہ نوید بشیر) ضلع بھمبر میں بلدیاتی سیٹ اپ کی حتمی تشکیل میں نو منتخب آزاد ڈسٹرکٹ کونسلرز انتہاٸی اہمیت اختیار کر گٸے ضلع بھمبر کی سیاست میں بے رحم سیاسی موجوں و ڈراماٸی سیاسی تبدیلیوں نے سیاسی جماعتوں کی دوڑیں لگوا دیں آٸے روز گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی سیاست جماعتی وفاداریوں اور گہری نظریاتی وابستگیوں کو ہوا میں اُڑا کر تحلیل کرنے کا ماحول دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ضلع بھمبر میں بلدیاتی قانون سازی میں بلدیاتی سیٹ اپ کے تشکیل نو مرحلے پر حکمران جماعت کے اندر کی سرد جنگ جماعت کی تقسیم کار کا موجب ٹھہر سکتی ہے بظاہر ضلع بھمبر کے تمام تر سیاسی اُمور میں وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان اور وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی ایک پیج پر ہیں جبکہ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق کی سیاسی سرگرمیاں اس صورتحال سے بالکل برعکس نظر آ رہی ہیں ضلع بھمبر کی 31 یونین کونسلز میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں حلقہ سماہنی کی 10 یونین کونسلز میں سے حکمران جماعت نے 5 جبکہ 5 پر آزاد امیدواران نے میدان مارا جن میں سے یونین کونسل باغسر بنڈالہ سے مسلم لیگ ن۔مسلم کانفرنس۔آزاد قافلہ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار راجہ شاہد رضا نے یکطرفہ کامیابی سمیٹی جبکہ درھال جنڈالہ سے آزاد امیدوار چوہدری محمد اشرف نے کامیابی حاصل کی پونا کی دونوں نشستوں پر آزاد قافلہ کے امیدواران چوہدری وحید اکرم ایڈووکیٹ اور چوہدری جاوید اقبال نے کامیابیاں حاصل کیں تحصیل سماہنی میں چند دن قبل تک جملہ نو منتخب آزاد امیدواران ایک غیر رسمی اتحاد کی شکل میں تھے نٸی سیاسی لہر میں دو نو منتخب آزاد امیدواران ناٸیک محمد سلیم اور چوہدری محمد اشرف نے اپنے سیاسی آشیانے کی طرف اُڑان بھر لی اس تناظر میں نٸی نمبر گیم کے مطابق حکمران جماعت تحصیل سماہنی میں 10 میں سے 7 کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے چند دنوں تک تعداد میں اضافہ ممکن ہے جبکہ بھمبر میں حکمران جماعت نے 8 نشستیں حاصل کی تھیں 3 پر پاکستان مسلم لیگ ن فاتح ٹھہری جبکہ برنالہ سے حکمران جماعت کو نشست بھی نہ ملی یہاں سے مسلم لیگ ن 6 جبکہ 3 نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مارا 2 پر آزاد امیدواران منتخب ہوٸے جن میں سے ایک کی حمایت حکمران جماعت کو حاصل ہے تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے ضلع بھمبر سے نو منتخب آزاد امیدواران سے بیک ڈور رابطوں کا تسلسل جاری ہے ضلع بھمبر میں بلدیاتی قانوں سازی مرحلے پر پاکستان تحریک انصاف دو حصوں میں تقسیم ہو کر پی ڈی ایم کیساتھ مل کر غیر متوقع سیاسی صورتحال کو جنم دے کر سیاسی مفاد حاصل کر سکتی ہے جبکہ دوسری طرف دیکھا جاٸے تو پی ڈی ایم ناراض گروپ کو ساتھ ملا کر سیاسی مفاد اُٹھا سکتی ہے سیاست میں کوٸی بھی بات حرف آخر نہیں ہوتی ہے آٸندہ چند دن ضلع بھمبر کی سیاست میں انتہاٸی اہمیت کے حامل ہیں مختلف سیاسی جماعتوں اور سیاسی دھڑوں کی جانب سے جوڑ توڑ عروج پر ہے ضلع بھمبر کی بلدیاتی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجتا ہے بلدیاتی قانوں سازی کا اُونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے یہ آنے والا وقت ہی بتاٸے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 #شہداءجموں کو سلام🍁دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یوم شہدا جموں منارہے ہیں.چھ نومبر انیس سو سینتالیس کو سانحہ جموں و ...
02/01/2023

#شہداءجموں کو سلام🍁
دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یوم شہدا جموں منارہے ہیں.
چھ نومبر انیس سو سینتالیس کو سانحہ جموں و کشمیر کی یاد میں کشمیری عوام آج یوم شہدا جموں منارہے ہیں، آج کا دن ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کے حوالے سے بہت اہمیت و افادیت کا حامل ہںے ۔ یہ دن پورے آزاد جموں کشمیر پاکستان اور پوری دنیا میں ان شہیدوں کی یاد میں منایا جاتا ہںے۔
جموں و کشمیر کی ریاست برصغیر کی اہم ترین ریاستوں میں سے ایک ہںے. قیام پاکستان کے بعد ستائیس اکتوبر 1947 کو انڈیا نے کشمیر پر لشکر کشی کر کے جموں و کشمیر پر اپنا تسلط جمالیا تھا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں کے قتلِ عام کا سلسلہ اب تک جاری ہںے۔
چھ نومبر 1947 کا دن جب ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ایک سازش کے تحت جموں کے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا، جو ہجرت کر کے پاکستان جارہے تھے پھر پانچ نومبر کواعلان کیا گیا کہ پاکستان جانے کیلئے مسلمان پولیس لائنز میں اکٹھے ہںوجائیں، اگلے دن خواتین اور بچوں سمیت مسلمانوں کو ٹرکوں میں بھر کر پاکستان کیلئے روانہ کیا گیا۔
تاہم منزل پر پہنچے سے قبل ہی بھارتی اور ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ان کو شہید کردیا، پاکستان لانے کے بہانے لاکھوں مسلمانوں کو بلا امتیاز جس سفاکی سے قتل کیا گیا اس سے انسانی روح کانپ اٹھتی ہںے۔
بھارت نے قیام پاکستان کے بعد سے ہی کشمیریوں کے جذبہ کو کچلنے کی کوشش کی مگر اس میں کامیاب نہیں ہںو سکا، بھارتی فوج نے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا ، ہزاروں کشمیری مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری کی گئی، بچوں و بوڑھوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہزاروں کشمیری نوجوان ابھی تک بھارتی جیلوں میں پڑ ے ہیں۔
آج کا دن تحریکِ آزادی کشمیر کے شہداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کو تازہ کرتا ہںے ۔

سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ راجہ نوید بشیر) سب ڈویژن سماہنی آزاد کشمیر کے سیز فاٸر لاٸن سے متصل 13 حلقہ جات میں سے ایک ہے ت...
01/01/2023

سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ راجہ نوید بشیر) سب ڈویژن سماہنی آزاد کشمیر کے سیز فاٸر لاٸن سے متصل 13 حلقہ جات میں سے ایک ہے تحصیل سماہنی کی مین شاہراہ جموں کے علاوہ 75 فیصد لنک سڑکات جو کہ دفاعی لحاظ سے بھی بھرپور اہمیت کی حامل ہیں سماہنی کی جملہ مین لنک روڈ انفراسٹرکچر بدترین تباہی سے دوچار ہونے کی بدولت محکمہ شاہرات عامہ سماہنی بھمبر اور ارباب اختیار کی طرف سے مسلسل چشم پوشی اور ناروا رویہ کی بنا پر عوام میں سخت غم و غصہ پایہ جانے لگا تحصیل سماہنی کی مختلف یونین کونسلز میں روڈ کی ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کی بنا پر ہزاروں کی آبادی کے حامل ملحقہ علاقہ جات کے عوام الناس کو بے پناہ سفری مساٸل کا سامنا ہے اُوپر سے محکمہ شاہرات کی ستم ظریفی کی بھی حد ہو گٸی بارشوں کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے آٸے روز جگہ جگہ گہرے گڑھے و شگاف روڈ ایکسیڈنٹ کا ساماں بنتے ہیں قیمتی انسانی جانیں اور مالی نقصانات کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں روڈوں کی مرمت و پیج ورک کے عمل میں بھی محکمہ شاہرات عامہ غفلت اور سست روی کا مرتکب ہے اکثر اوقات انڈین فورسز کی سول آبادی پر شیلنگ سے زخمیوں اور مریضوں کو ریسکیو کرنے اور ابتداٸی طبی امداد کے بعد سماہنی چوکی ہسپتال لاتے ہوٸے ان سڑکوں کے ہچکولوں اور بر وقت نہ پہنچ پانے سے سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے ارباب اختیار کی طرف سے مسلسل عدم دلچسپی کے باعث تحصیل سماہنی کی جملہ یونین کونسلز باغسر بنڈالہ۔چاہی گاہی۔ڈب سندوعہ۔منانہ سرسالہ۔چوکی۔تونین کڈیالہ۔کھمباہ۔درھال جنڈالہ۔پونا۔ہوڑاں سنداڑ کی مین لنک سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں جملہ یونین کونسلز کے عوام موجودہ دور میں بھی بنیادی سہولیات سے کوسوں دور ہیں تحصیل سماہنی کے اکثریتی علاقہ جات دشوار گزار دور افتادہ پہاڑی سلسلہ جات ہونے کی بدولت عوام کو بدترین سفری مشکلات درپیش ہیں ماضی کی حکومتوں نے بھی زیادہ تر گلی محلے کی سڑکوں پر توجہ دی جبکہ بڑی آبادیوں پر مشتمل مختلف یونین کونسلز کے اکثریتی عوام مین لنک سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات سے آج بھی محروم ہیں جملہ روڈیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ سے دوچار ہیں بیشتر مقامات پر سڑکیں اپنی پختہ حالت کھو چکی ہیں کٸی ایک جگہوں پر سڑک کا تصور بھی محدود ہونے لگا ہے مون سون و موسم برسات میں اکثر روڈیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہوتی ہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونا معمول بن چکا ہے عوام ناکافی بنیادی سہولیات کے پیش نظر پے پناہ مصاٸب و مشکلات کا شکار ہیں تحصیل سماہنی کے عوام نے موجودہ حکومت و احکام بالا سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ اولین ترجیعات میں تحصیل سماہنی کی مین لنک سڑکوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلٸے اقدامات اُٹھاٸے جاٸیں تاکہ تحصیل سماہنی کے عوام بھی سفری مشکلات سے چھٹکارہ حاصل کرتے ہوٸے بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔۔۔۔۔۔

28/12/2022
سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ راجہ نوید بشیر) یونین کونسل منانہ سرسالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ممبر کونسلر سید مست...
26/12/2022

سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ راجہ نوید بشیر) یونین کونسل منانہ سرسالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ممبر کونسلر سید مستنصر خوشنود نے کہا ہے کہ میری تاریخی کامیابی عوام کی دن رات انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے اپنی تاریخی فتح اپنے عوام کے نام کرتا ہوں میری نشست پاکستان تحریک انصاف کی امانت جو کہ وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی کو تحفے میں دینگے وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی کی ذاتی کاٶشوں اور دلچسپی کی بنیاد پر مجھے ٹکٹ ملا میرے عوام نے جماعتی فیصلے کی پاسداری کرتے ہوٸے فیصلہ درست ثابت کر دیا ہے آٸندہ بھی جماعت جو فیصلہ کریگی ہم اس کی مکمل پاسداری کرتے ہوٸے ساتھ کھڑے ہوں گٸے انہوں نے کہا کہ جیتنے اور ھارنے والے جملہ امیدواران میرے لٸے انتہاٸی قابل عزت ہیں ہماری ذاتی کسی سے کوٸی رنجش و ناراضگی نہیں ہے عوامی مفادات کی خاطر سب کو ساتھ لے کر چلیں گٸے محلہ واٸز کمیٹیاں تشکیل دے رھا ہوں جتنے گورنمنٹ کے فنڈز ملیں گٸے وہ باہمی مشاورت سے بلا تخصیص و تفریق یکساں بنیادوں پر خرچ کیٸے جاٸیں گٸے تعصب برادری ازم ذات پات پسند و ناپسند اور ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر عوامی خدمات کو شعار بناٸیں گٸے ووٹوں کی بنیاد سے ہٹ کر میرٹ کی بنیاد پر تعمیری اقدامات اُٹھاٸیں گٸے عوام کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا زندگی کا مشن ہے ان خیالات کا اظہار یونین کونسل منانہ سرسالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ممبر کونسلر سید مستنصر خوشنود نے ریاستی میڈیا نماٸندگان راجہ نوید بشیر اور محمد عارف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوٸے کیا اس موقع پر راجہ نوید بشیر اور محمد عارف نے نو منتخب ممبر کونسلر سید مستنصر خوشنود کو حالیہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا سید مستنصر خوشنود نے راجہ نوید بشیر اور میحمد عارف کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناٶں کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سماج کیلٸے لڑو لڑ نہیں سکتے تو لکھو لکھ نہیں سکتے تو بولو بول نہیں سکتے تو ساتھ دو ساتھ بھی نہیں دے سکتے تو جو لڑ بول او...
26/12/2022

سماج کیلٸے لڑو لڑ نہیں سکتے تو لکھو لکھ نہیں سکتے تو بولو بول نہیں سکتے تو ساتھ دو ساتھ بھی نہیں دے سکتے تو جو لڑ بول اور لکھ رہے ہیں ان کی مدد کرو اگر مدد بھی نہ کر سکو تو ان کے حوصلوں کو گرنے مت دو کیونکہ وہ آپ کے حصے کی جنگ لڑ رہے ہیں
آپ کے وہ الفاظ بھی تحفہ ہیں جو دوسروں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہوں
آج جس طرح تحصیل سماہنی کی جملہ صحافتی برادری۔جملہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا۔سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور باشعور عوام نے میرے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا ریاست بھر سے مختلف پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا بالخصوص ادارہ روز نامہ جنت نظیر اور دیار غیر میں بسنے والے جملہ صحافتی سیاسی و سماجی دوست احباب عزیز و اقارب جنھوں نے ٹیلی فونک اور واٹس ایپ میسجز کے ذریعے میری حوصلہ افزاٸی کی یقین جانیں ایک ایک فرد کا ایک ایک لفظ میرے دل و دماغ پر اچھی طرح نقش ہے میرے لٸے بہت کچھ ہے میرے پاس وہ الفاظ اور پیمانہ نہیں کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کر سکوں۔
جزاك الله
نوید بشیر۔۔۔۔۔۔۔۔

Address

Samahni Azad Kashmir

10080

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Naveed Bashir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share