ڈیئر ڈائری۔۔۔

  • Home
  • ڈیئر ڈائری۔۔۔

ڈیئر ڈائری۔۔۔ Game channel

14/08/2023

عذاب یہ بھی کسی اور پر نہیں آیا
کہ ایک عُمر چلے، اور گھر نہیں آیا

13/08/2023

ایک ہی جذبہ ہے جو آپکو زندگی کے اتنے پہلو دکھاتا یے،
روشنی_اندھیرا
سکون_اضطراب،وحشت
ہمت،مضبوط ترین ہونا_بزدلی،
خوشی_اذیت
صبر_بےصبری
تلخ_شیریں
ہنسنا_رونا
زندگی_موت
اور وہ جذبہ ہے محبت۔۔!
جو آپ کو ہراحساس سے روشناس کرواتا ہے۔۔۔۔!!!

13/08/2023

اپنا آپ ایسا ٹوٹا ٹوٹا لگ رہا ہے۔۔! وہ رشتہ جسے سینچتے عمر گزر گئی۔۔۔۔ اب ہزار ہاتھ کے فاصلے پر لگ رہا ہے۔۔! میں اسکی ہوں ،میری سانسیں، میری سوچ، اٹھنا ،بیٹھنا، سب اس سے شروع ہو کے اسی پر ختم ہو جاتا ہے۔۔ وہ میری رگوں میں دوڑنے والا مجھے ایک ایسی اونچائی پر نظر آ رہا ہے جو میری نظروں کی وسعت سے بھی دور ہے۔۔!! ہر چیز مجھے ہاتھ سے چھوٹتی محسوس ہو رہی ہے۔۔ لوگ محبت کرتے ہیں، میں عشق کرتی ہوں اس سے۔۔ میری ذات ہی نہیں رہی کوئی۔۔فنا ہو گئی ہوں۔۔ وہ ہی وہ ہے صرف۔۔۔!!
اسکا ہونے کے بعد مجھے لگا سب مکمل ہے۔۔ زندگی کا کوئی دکھ، کوئی غم محسوس نہیں ہوا۔۔!
وہ میرے لیے دنیا میں سب سے بڑھ کر ہے۔۔۔۔!!
مگر عجیب سی کھینچ لگی ہے دل کو۔۔!! وہ میرا ہے مگر کب تک۔۔۔؟؟ میں یقین اور بےیقینی کے منجھدار میں ڈولنے لگی ہوں۔۔!! افففففففففف دل پارہ پارہ ہو رہا ہے۔۔۔!

04/07/2023

میرا وجود مجھے کھوکھلے درخت کی طرح لگ رہا ہے۔۔ ایسا درخت جو بظاہر سرسبز و شاداب نظر آتا ہے۔۔ مگر دیمک جسے اندر سے پوری طرح چاٹ چکی ہو۔۔!
میں ہوں جو بظاہر کتنی مضبوط، نڈر ،سب کے لیے women impwerment کی مثال۔۔ مگر اندر سے کتنی ڈری ،سہمی ہوئی ہوں۔۔۔!!

01/07/2023

دل لگتا ہے تار تار ہو چکا ہے، اذیت سی اذیت ہے۔۔!!
میرے پاءوں شل ہو چکے ہیں۔۔!! سفرتمام نہیں ہو رہا، کتنا کچھ بگڑ چکا ہے زندگی میں۔۔ جب لگتا ہے سب ٹھیک ہو جائے گا تو سب کچھ کتنا آسان لگنے لگتا ہے۔۔!
اور لگتا ہے ٹھیک نہیں ہو گا تو دلدل میں دھنسا وجود دکھائی دیتا ہے،نکلنے کی کوئی راہ سجھائی نہیں دیتی۔۔! انسان کی سوچ ہی اسکا توازن ہے مگر میں تو اس وقت پل پل بدلتی کیفیت سے گزر رہی ہوں۔۔! بہت تھکن ہے بہت۔۔۔!!

30/06/2023

حیران ہوتی ہوں کہ لوگ نفرت کیسے کر لیتے ہیں؟؟ میرا خمیر تو شاید گندہ ہی محبت سے ہے۔۔، غصہ ہوتا ہے، دکھ ہوتا ہے، تکلیف ہوتی ہے۔۔!!
مگر نفرت ، نفرت کبھی نہیں۔۔!!

14/06/2023

میں اپنے اندر کے درد سے جوج رہی ہوں۔۔!
میں اپنے اندر اٹھتے طوفان سے مسلسل لڑ رہی ہوں،مگر ہر بار کامیاب نہیں ہو سکتا کوئی بھی۔۔۔!!
نارمل رہنے کی ایک مسلسل جدوجہد ہے،شاید اس سب نے جو بھی بیتا ،مجھ سے میرا اپنا آپ بھی چھین لیا ہے۔۔۔!! کبھی کبھی تو اپنا وجود اذیت کا ایک دریا لگتا ہے۔۔، کوئی پھانس سی ایسی ہوتی ہے کہ ہم اسکے لیے پورا وجود بھی ادھیڑ ڈالیں تو اس کا سرا نہیں ملتا،، بس مسلسل چھبتی رہتی ہے۔۔ !

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈیئر ڈائری۔۔۔ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share