Kohat ki pukar News

  • Home
  • Kohat ki pukar News

Kohat ki pukar News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kohat ki pukar News, Media/News Company, .

آج مورخہ 10 نومبر بروز جمعہ تین بجے فلاحی تنظیم کاروان کوہاٹ کا شمولیت پروگرام بنگش آباد میں زیر صدارت چیرمین حاجی سعید ...
10/11/2023

آج مورخہ 10 نومبر بروز جمعہ تین بجے فلاحی تنظیم کاروان کوہاٹ کا شمولیت پروگرام بنگش آباد میں زیر صدارت چیرمین حاجی سعید اختر پراچہ منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا ۔سٹیج سیکڑری کے فرائض جنرل سیکٹری خالد حنیف نے سر انجام دئے ۔سرپرست اعلی الحاج ظفر اقبال صاحب نے تنظیم کے اعراض و مقاصد بیان کیے ۔.سید امجد علی شاہ نے نئے انے والے ممبران کو تنظیم میں خوش امدید کہا اور مبارک باد دی ۔ آخر میں سنئر وائس چیرمین عزیز خان چنی نئے ممبران عبدالرزاق ، محمد مشتاق خان، عابد حسین ، محمد اسماعیل ، محمد اکبر، ظاہر علی ، امجد حسین ، ملک بلال حسین بنگش سے حلف لیا

اج مورخہ 25 اکتوبر 2023  بروزِ بدھ کو فلاحی تنظیم کاروان کوہاٹ کے زیر اہتمام ایک شمولیت پروگرام میری کالونی عزیرخان ہاؤس...
25/10/2023

اج مورخہ 25 اکتوبر 2023 بروزِ بدھ کو فلاحی تنظیم کاروان کوہاٹ کے زیر اہتمام ایک شمولیت پروگرام میری کالونی عزیرخان ہاؤس کوہاٹ میں منعقد ہوا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض خالد حنیف جنرل سیکرٹری نے سر انجام دیے پروگرام کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا محمد عزیر خان (چنی) نے تنظیم کا فارم پر کر کے شمولیت اختیار کی اور عہد کیا کہ فلاحی تنظیم کاروان کوہاٹ کے منشور اور ائین کی پاسداری کروں گا جس کے بعد سرپرست الحاج ظفر اقبال،سید امجد علی شاہ ، سید احتشام حسین، اور محمد ذولقرنین نے عزیر خان(چنی) کو مالا پہنایا اور تنظیم میں خوش امدید کہا اخر میں فلاحی تنظیم کاروان کوہاٹ کے چیئرمین حاجی سعید اختر پراچہ نے عزیر خان(چنی) سے حلف لیا۔
Bakhabar kohat News

کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی رشیدپراچہ کے بیٹے وحید احمد اور مقبول پراچہ کے بیٹے محبوب احمد کے دعوت ولیمہ ک...
24/10/2023

کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی رشیدپراچہ کے بیٹے وحید احمد اور مقبول پراچہ کے بیٹے محبوب احمد کے دعوت ولیمہ کے موقع پر رحمان کیسل پنڈی روڈ میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا اس موقع پر مشائخ عظام۔علماء کرام۔تبلیغی مرکز کوہاٹ کے امیر پیر اعظم شاہ۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی۔ سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا۔ سابق صوبائی وزراء حاجی فضل الٰہی۔عدنان جلیل۔ رحمت سلام خٹک۔ ضیاءاللہ بنگش۔ سابق ضلعی ناظم۔ ملک اسد خان۔ گوہر سیف اللہ خان۔سٹی مئیر قاری شیر زمان۔ مرکزی تنظیم تاجران کے صدر کاشف چوہدری۔صوبائی صدر شرافت علی مبارک۔سید اکبر۔سابق MNA حاجی بازگل آفریدی۔اسلام آباد چیمبر UBG-BMP کے عہدیداران۔مجاہد گروپ آف انڈسٹری کے CEO عاطف اکرام۔D. Watson گروپ آف فارمیسی کے چیئرمین ظفر بختاوری۔بابری کاٹن ملز کے ڈائریکٹر سکندر قلی خان۔ سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحاق ۔ سابقہ صدر FPCCI غضنفر بلور۔حاجی افضل۔ایبٹ آباد ۔ہری پور۔ دیر۔ خیبر۔پشاور چیمبر۔ چترال۔راولپنڈی۔ایپسیا۔ مومند ودیگر چیمبرز و FPCCI کےلیڈران۔ تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری شکیل صراف۔ کمشنر FBR عرفان عزیز۔ SP ذاہد خان۔ قاضی جمیل الرحمٰن۔ کسٹ کوہاٹ۔ OGDCL ریجنل کوارڈینیٹر مشفق پراچہ۔سمیڈا کے صوبائی چیف راشد امان۔ لوکل چئیرمینز۔انتظامیہ۔ پولیس۔ ہیلتھ۔ سوئی گیس۔ ایجوکیشن۔ ریلوے۔ کینٹ۔ SIDB. ایکسائز۔ پیسکو۔ TMA۔ RTA. انڈسٹری۔ ایگریکلچر۔ریونیو ودیگر ڈیپارٹمنٹس کے حکام کے علاوہ کثیر تعداد میں تاجر۔ وکلاء۔ پریس۔لائیو سٹاک۔سیاسی سماجی سرکاری و مختلف شعبہ جات سے منسلک اہم شخصیات و معززین علاقہ نے شرکت کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تمام دوست احباب عزیز و اقارب نے میزبانی کی بھرپور ذمہ داری نبھائی ۔جس پر رشیدپراچہ۔ مقبول پراچہ نے سب کا شکریہ ادا کیا

24/10/2023
کوہاٹ کی پکار  نیوز/چیرمین ملک بلال حسین بنگش کی گورنر خیبر پختونخواہ غلام علی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ملاقات
23/10/2023

کوہاٹ کی پکار نیوز/چیرمین ملک بلال حسین بنگش کی گورنر خیبر پختونخواہ غلام علی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ملاقات

20/10/2023

گزشتہ روز واپڈا ہنگو ایکسیئن کی جانب سے علاقہ بنگش کچئی اور مرائی کی بجلی منقطع کرنے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں اس حوالے سے چیئرمین مرائی ملک بلال حسین کی کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد عابد خان وزیر،ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو سے پر زور مطالبہ کیا کہ علاقہ کچئی اور مرائی سرکار ہونے کے باوجود ہزاروں لوگ قانون کے مطابق اپنے بجلی بل جمع کرتے ہیں اور چند لوگوں کی وجہ سے ہزاروں لوگ سزا کاٹ رہے ہیں یہ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے ۔

کوہاٹ میں آسمان بجلی اور طوفانی ٹھنڈر کی تیز آوازیں شروع
15/10/2023

کوہاٹ میں آسمان بجلی اور طوفانی ٹھنڈر کی تیز آوازیں شروع

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں  تاریخی کمی۔۔۔ پیٹرول 40روپے فی لیٹرسستا، ڈیزل 15روپے  فی لیٹرسستا۔
15/10/2023

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تاریخی کمی۔۔۔ پیٹرول 40روپے فی لیٹرسستا، ڈیزل 15روپے فی لیٹرسستا۔

14/10/2023

تاریخ میں لکھا جائے گا کہ فلسطین کے بچوں کو مارا جارہا تھا اور ہمارے لوگ ورلڈ کپ دیکھنے میں مصروف تھے💯
Bakhabar kohat News

گورنر اور وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی طرف سے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم پاکستان  کے ساتھ بزنس سیشن انعقاد کیا گیا جس میں فنا...
13/10/2023

گورنر اور وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی طرف سے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم پاکستان کے ساتھ بزنس سیشن انعقاد کیا گیا جس میں فنانس منسٹر احمد رسول بنگش۔وزراء۔چیف سیکرٹری۔ آئی جی خیبرپختونخوا ۔کاروباری ودیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر کوھاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے رشیدپراچہ اور فنانس ایڈوائزر وقاص پراچہ نے شرکت کی اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کتاب پیش کی۔اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے پشتو اور اردو زبان کا استعمال کرتے ہوئے بہترین انداز میں مسائل کے حل پر گفتگوکرتےہوئے احکامات جاری کئے مزید بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے بار بار کوہاٹ میں اپنی تعلیم حاصل کرنے اورکوہاٹ سے محبت کا نہ صرف اظہار کیا بلکہ صوبہ سے عقیدت محبت کی ایک وجہ کوہاٹ میں گزرے وقت کو بھی قرار دیاجس پر شرکاء نے ان کو خراج تحسین پیش کیا

ریسکیو 1122 کوہاٹ/ فائرنگ ایمرجنسیکوہاٹ کے علاقہ تاندہ ڈیم سے فائرنگ ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک ...
13/10/2023

ریسکیو 1122 کوہاٹ/ فائرنگ ایمرجنسی
کوہاٹ کے علاقہ تاندہ ڈیم سے فائرنگ ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جانبعق۔

ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کیا اور فوت ہونے والے نوجوان کی نعش کو کے ڈی اے ہسپتال کوہاٹ شفٹ کیا گیا۔

فوت ہونے والے نوجوان کی شناخت عدنان ولد محمد عارف خان سکنہ ڈل بہزادی کے نام سے ہوئی۔

جواد آفریدی
ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ

ہنگو میں قیامت صغرا برپا۔ علاقہ کربوغہ میں والدہ نے دو کمسن بچوں کو ذبح کردیا۔۔ پولیس دونوں بیٹوں کو سوتے ہوۓ ذبح کیا۔ پ...
11/10/2023

ہنگو میں قیامت صغرا برپا۔
علاقہ کربوغہ میں والدہ نے دو کمسن بچوں کو ذبح کردیا۔۔ پولیس
دونوں بیٹوں کو سوتے ہوۓ ذبح کیا۔ پولیس
ہنگو۔
دونوں بچوں کی عمریں بالترتیب دو سال اور 5سال ہے۔۔ پولیس
پولیس نے بچوں کی والدہ کو گرفتار کردیا۔۔ پولیس۔
ہنگو۔
والدہ کا دماغی توزن درست نہیں ۔۔
پولیس

الخدمت فاونڈیشن کوہاٹ کے کی جانب سے خوشخبری پیدائشی کٹے ہونٹ اور تالو کا مفت اپریشن الخدمت فاونڈیشن کا ساتھ دیں ۔ شئیر ک...
11/10/2023

الخدمت فاونڈیشن کوہاٹ کے کی جانب سے خوشخبری
پیدائشی کٹے ہونٹ اور تالو کا مفت اپریشن

الخدمت فاونڈیشن کا ساتھ دیں ۔ شئیر کر دیں اس پوسٹ کو

08/10/2023

ماشاہ اللہ بیت المقدس پر اسلام کا جھنڈا لہرایا گیا

خالص دیسی گھی مناسب ریٹ پر دستیاب ہیں۔100٪ گارنٹی کیساتھOnly Whatsapp:- 0302-0929925
08/10/2023

خالص دیسی گھی مناسب ریٹ پر دستیاب ہیں۔
100٪ گارنٹی کیساتھ
Only Whatsapp:- 0302-0929925

اظہار مزمت متولی قومی امام بارگاہ غلام حسین کوہاٹ شہر سید امجد علی شاہ کربلائی
02/10/2023

اظہار مزمت
متولی قومی امام بارگاہ غلام حسین کوہاٹ شہر سید امجد علی شاہ کربلائی

02/10/2023

کوہاٹ کا ٹیلنٹ
علیزئی سے تعلق رکھنے والا سلطان جو کے رباب کو اپنے منہ سے بجاتا ہے ایسا ٹیلنٹ کسی میں بھی نہیں

01/10/2023

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے کوہاٹ جلسہ کے حوالے سابق ایم پی اے و سیکریٹری اطلاعات ضیاء اللہ خان بنگش کا کوہاٹ کے عوام کے نام پیغام

میں اپنی تمام ماوں بہنوں، مشران، نوجوانان، یار، دوست تمام سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کی وجہ سے کوہاٹ میں جلسہ کا انعقاد ممکن ہوا۔

موجودہ حالات میں جہاں سیکورٹی کے حالات بھی ٹھیک نہیں تھے اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے بھی مخالفت کا سامنا تھا پھر بھی کوہاٹ کی عوام کی سپورٹ نے میرے حوصلے بلند کر دئے ہیں۔

میڈیا کا بھی شکریہ جنھوں نے بہترین طریقہ سے کوہاٹ کو سپورٹ کیا۔

ان لوگوں کا بھی شکریہ جنھوں نے مثبت منفی دونوں طریقوں سے مجھے سوشل میڈیا پر سپورٹ کیا۔

کوہاٹ کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ کوہاٹ کی خدمت کے لئے میں، میری ٹیم اور میرے دوست حاضر رہے گے۔

29/09/2023

ہنگو/ دھماکہ

ہنگو: تھانہ دوآبہ کے اندر مسجد میں دھماکہ۔ ایس ایچ او شابراز خان

ہنگو: متعدد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع۔ ایس ایچ او شابراز

ہنگو: جمعہ کے آخری خطبہ کے دوران دھماکہ ہوا ۔ ایس ایچ او

ہنگو: مسجد کے اندر 30 سے 40 تک کے نمازی موجود تھے۔ ایس ایچ او

ریسکیو1122 کوہاٹ کوہاٹ خدمت خلق اور امانت داری میں ریسکیو-1122 ٹیم بے مثالکوہاٹ گزشتہ روز جنگل خیل میں پیش آنے والے فائر...
26/09/2023

ریسکیو1122 کوہاٹ
کوہاٹ خدمت خلق اور امانت داری میں ریسکیو-1122 ٹیم بے مثال

کوہاٹ گزشتہ روز جنگل خیل میں پیش آنے والے فائرنگ حادثے میں فوت ہونے والے عورت سے ملنے والی پرس جس میں کچھ پیسے سمارٹ فون اور قیمتی سامان و دستاویزات لواحقین کے حوالے کردی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ

سابق ایم پی اے و سیکرٹری اطلاعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین ضیاء اللہ خان بنگش کی کوہاٹ پریس کلب کے ممبران سے ملاقا...
26/09/2023

سابق ایم پی اے و سیکرٹری اطلاعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین ضیاء اللہ خان بنگش کی کوہاٹ پریس کلب کے ممبران سے ملاقات۔

کوہاٹ پریس کلب کے صدر نور محمد بنگش، جنرل سیکرٹری فیصل ندیم اور دیگر ممبران کی میٹنگ میں شرکت۔

ملاقات میں 30 ستمبر کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر ملک اسد خان اور دلبر خان ایڈووکیٹ بھی موجود

ہم اس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ۔
26/09/2023

ہم اس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ۔

سابق ایم پی اے و سیکرٹری اطلاعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی کوہاٹ سوشل میڈیا ممبران سے ملاقات۔ملاقات میں 30 ستمب...
25/09/2023

سابق ایم پی اے و سیکرٹری اطلاعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی کوہاٹ سوشل میڈیا ممبران سے ملاقات۔

ملاقات میں 30 ستمبر کو کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے میاں اقبال بھی موجود۔

اسلام آباد سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اپنے مرحوم بھائی DSP(R) سلطان محمد کا آخری دیدارکررہے ہیں۔ان کو کویاٹ آنے اور ب...
22/09/2023

اسلام آباد سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اپنے مرحوم بھائی DSP(R) سلطان محمد کا آخری دیدارکررہے ہیں۔ان کو کویاٹ آنے اور بھائی کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہ مل سکی

محرم الحرام و چہلم کے موقع پہ بہترین انتظامات و فرائض منصبی ادا کرنے پہ علاقہ بنگش اہل تشیع  قوم نے ضلعی انتظامیہ  پولیس...
19/09/2023

محرم الحرام و چہلم کے موقع پہ بہترین انتظامات و فرائض منصبی ادا کرنے پہ علاقہ بنگش اہل تشیع قوم نے ضلعی انتظامیہ پولیس انتظامیہ و ٹی ایم اے کے افسران میں غیر معمولی کارکردگی دیکھانے پہ انکے اعزاز میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا _ بعداز تقریب تمام افسران میں علاقہ بنگش اہل تشیع قوم کی جانب سے چئیرمین قیصر علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت وزیر صاحب ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرحان خان_ ایس پی آپریشن زاہد خان ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمن سمیت اسسٹنٹ کمشنر عثمان اشرف ڈی ایس پی سٹی سادات خان و چیف آفیسر ٹی ایم اے محمد وقاص کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا__ اور انکی خدمات پہ خراجِ تحسین پیش کیا___

ریسکیو 1122 کوہاٹ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلع کوہاٹ میں سرکاری ...
18/09/2023

ریسکیو 1122 کوہاٹ

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلع کوہاٹ میں سرکاری و نجی اداروں، سکول کالج یونیورسٹی اور لوکل کمیونٹی لیول پر عوام کیلئے ابتدائی طبی امدا اور آگ سے بچاؤ کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد جواد خلیل خان کی قیادت میں آج کوہاٹ ٹریننگ وینگ ٹیم نے کوہاٹ وارڈن ٹریفک کنٹرول سکول میں 1 روزہ تربیت پروگرام مکمل کر لیا جہاں پر 80 پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کی تربیت فراہم کی گئی.تربیت کا مقصد ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کی اگاہی دینا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں وہ ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ کام کر کے بہتر و محفوظ پاکستان میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواد آفریدی
ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ

18/09/2023

کوہاٹ موسلادھار بارش/ریسکیو 1122

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد کے احکامات پر حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے ممکنہ حادثات سے نمٹنے اور عوام کو بروقت ریسکیو سہولیات اور امداد فراہم کرنے کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی محمد جواد خلیل خان نے ریسکیو 1122 کوہاٹ کے تمام سٹیشنز کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے.

عوام کو بارش کی وجہ سے ممکنہ طور پر گرنے یا نقصان پہنچانے والی جگہوں سے دور رہنے کی ہدایت.

بارشوں میں سڑک گیلا ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے آہستہ اور احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت.

ریسکیو 1122 کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام الناس کو بروقت خدمات فراہم کرنے کیلئے 24 گھنٹے تیار ہیں.
ریسکیو 1122 کوہاٹ کے مختلف جگہوں پر گھروں اور مختلف مقامات سے پانی نکالنے کے لیے آپریشن شروع کی جس میں جنگل خیل گلوبیرہ،بنوں گیٹ چوکی اور گھمکول شریف کیمپ برساتی نالی شامل ہیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر رابطہ کریں شکریہ۔

جواد آفریدی
ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ

اج صبح انقلاب  کوہاٹ سوشل میڈیا پیج پر اس خطرناک گڑھے کے حوالے سے ایک ویڈیو چلی تھی جس پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن محترم سید مح...
02/09/2023

اج صبح انقلاب کوہاٹ سوشل میڈیا پیج پر اس خطرناک گڑھے کے حوالے سے ایک ویڈیو چلی تھی جس پر کمشنر کوہاٹ ڈویژن محترم سید محمد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے ذریعے ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے ڈویژن ملک امداد بنگش کو یہ ذمہ داری حوالے کی جنہوں نے چھٹی کا دن ہونے کے باوجود فوری طور پر اس خطرناک گڑھے کو بند کر دیا واضح رہے بنوں روڈ پر گیس ڈیپارٹمنٹ کی کھدائی کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے کمشنر ۔۔ ڈپٹی کمشنر اور ایس ڈی او کو چند ہی گھنٹوں میں عوامی مسئلہ حل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا

کوہاٹ یوتھ یونین کے چیئرمین عبدالحسیب سینیئر وائس چیئرمین وقاص رضا  جنرل سیکرٹری اویس مروت  نے یونائٹڈ فاؤنڈیشن کا دورہ ...
30/08/2023

کوہاٹ یوتھ یونین کے چیئرمین عبدالحسیب سینیئر وائس چیئرمین وقاص رضا جنرل سیکرٹری اویس مروت نے یونائٹڈ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا تھیلیسیمیا کے مریضوں کی عیادت کی۔ یونائٹڈ فاؤنڈیشن کے سربراہ سید اصف شاہ نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کو درپیش مشکلات سے اگاہ کیا۔ کوہاٹ یوتھ یونین کی ٹیم نے عنقریب بلڈ ڈونیشن کیمپ کی یقین دہانی کرائی۔۔

کوہاٹ یوتھ یونین کے نوجوانوں نے کوہاٹ میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا-جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ درختوں کی کٹائی اور کمی ...
20/08/2023

کوہاٹ یوتھ یونین کے نوجوانوں نے کوہاٹ میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا-جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ درختوں کی کٹائی اور کمی سے گلوبل وارمنگ کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں ان خطرات سے نمٹنے کے لئے کوہاٹ یوتھ یونین کے نوجوانوں نے کوہاٹ میں ابتدائی طور پر پانچ ہزار درخت لگانے کا عزم کیا ہے
اس موقع پر کوہاٹ یوتھ یونین کے چیئرمین عبدالحسیب, سینیئر وائس چیئرمین وقاص رضا باقی عہدے داروں نے شرکت کی۔

یہ بچہ نیشنل بینک ھنگو روڈ کوھاٹ کے ساتھ ہے جو کسی سے بچھڑ گیا ہے موجودلواقت نشنل بینک ھنگو روڈ کے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ...
31/07/2023

یہ بچہ نیشنل بینک ھنگو روڈ کوھاٹ کے ساتھ ہے جو کسی سے بچھڑ گیا ہے موجودلواقت نشنل بینک ھنگو روڈ کے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ ہے۔بچے کو گھر کا ایڈریس معلوم نہیں زیل نمبر پر رابطہ کریں 03335040840

نیشنل پیس کونسل کے سنئیر وائس چیرمین شکیل بنگش کا کوہاٹ 9 محرم الحرام جلوس کے موقع پر تینوں امام بارگاہہوں کے متولیان سے...
28/07/2023

نیشنل پیس کونسل کے سنئیر وائس چیرمین شکیل بنگش کا کوہاٹ 9 محرم الحرام جلوس کے موقع پر تینوں امام بارگاہہوں کے متولیان سے ملاقات ۔کوہاٹ کی عوام کو امن کا پیغام دیا

22/07/2023

سوشل میڈیا پر دوسرے اضلاع سے محرم الحرام کی ڈیوٹی کے لئے پولیس کی نفری کو غیر معیاری کھانا دینے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے
چند لوگ کوہاٹ پولیس کے خلاف جعلی خبریں لگا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں
کوہاٹ (پولیس) تفصیلات کے مطابق آج سوشل میڈیا پر محرم الحرام کے ڈیوٹی کے لئے دوسرے اضلاع سے آنے والی پولیس کی نفری کو غیر معیاری کھانا دینے کی خبریں گردش کررہی ہے جو جعلی اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ کسی دوسرے ضلع کے ایک تقریب میں بننے والے کھانے کو کوہاٹ پولیس سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ حقائق تو یہ ہیں کہ محرم الحرام کے ڈیوٹی کے لئے دوسرے اضلاع سے آنے والے نفری کی بہترین خاطر و تواضع کی جارہی جس میں بہترین رہائش ، پانی اور کھانا جس میں لوبیا، آلو گوشت اور دالیں وغیرہ نفری کو مہیا کی جا رہی ہے جسکی مونیٹرنگ ایس پی آپریشن خود کر رہے ہے۔ دوسرے اضلاع سے آنے والے نفری ہماری مہمان ہے اور انکی خاطر تواضع ہماری اولین فرائض میں شامل ہے

12/07/2023

کوھاٹ کاروان کوھاٹ کے پریس سیکرٹری اور سوشل میڈیا یونین۔کے جنرل سیکرٹری محمد وقاص پراچہ کی جانب سے کوچہ بی۔بی۔پاکدامن میں شربت کی سبیل لگائی گی اور یہ سلسلہ بدستور جاری رھے گا

بجلی لوڈ شیڈنگ  اور کم ولٹیج کے حوالے سے کچئ ، مرائی اور دیگر گاؤں کے مشران کی واپڈا ملازمین کے ساتھ میٹنگ۔میٹنگ میں XCN...
26/06/2023

بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم ولٹیج کے حوالے سے کچئ ، مرائی اور دیگر گاؤں کے مشران کی واپڈا ملازمین کے ساتھ میٹنگ۔
میٹنگ میں XCN اور SDO صاحبان نے یقین دہانی کرائی۔ کہ اپ لوگوں کو آج سے فرق واضح ہو جائے گا۔
لہذا قوم کے تمام افراد سے اپیل ہیں کہ پر امن رہے۔ اور انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل حل کریں ۔
نوٹ : انتظامیہ نے اگر کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کا حل نہ نکالا تو شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ ساری ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat ki pukar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share