Moaqqaf - موقف

  • Home
  • Moaqqaf - موقف

Moaqqaf - موقف We’ve witnessed a massive and organised campaign against fundamentals of Islam by Liberals/Seculars.
(5)

We’ll bring the perspective of Islam on contemporary issues of the modern world.

07/08/2024

مغربی تہذیب کی منافقت ۔۔۔ زباں بندی
مغربی تہذیب LGBTکے حقوق کو "آزادی اظہار" سے تشبیہ دیتے ہیں۔ اطہار رائے کے نام پربے حیائی اور غلاظت پھیلانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں، لیکن جب کوئی مسلمان اپنے جذبات کا اظہار کرے تو اس پر پابندیاں لگا دیتے ہیں۔

ہمارے دوست اسد بن وسیم قریشی نے راہ استقامت کے شہید کے لیے نیا ترانہ جاری کیا ، صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر یوٹیوب نے نہ صرف ترانہ چینل سے ڈیلیٹ کر دیا بلکہ اسد کی موناٹائزیشن بھی بند کر دی۔

یہ جبر اور زباں بندی مغربی تہذیب کی نفرت میں اضافہ کا سبب ہی بنے گی ، ان شاء اللہ

05/08/2024

وَ لَا تَهِنُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
اور ہمت نہ ہارو اور غم نہ کرؤ، تم ہی غالب آؤ گے اگر تم مومن ہو۔

مطیع الرحمن نظامی
پروفیسر غلام اعظم
عبدالقادر ملا
قمرالزمان

مجھے ن لیگ سے ہمدردی ہے۔۔۔ تاریخ کی متضاد سمت میں رسوا ہوتی ن لیگ آخری سانسیں لے رہی ہےن لیگ سے ہمدردی ہی کی جا سکتی ہے،...
12/07/2024

مجھے ن لیگ سے ہمدردی ہے۔۔۔ تاریخ کی متضاد سمت میں رسوا ہوتی ن لیگ آخری سانسیں لے رہی ہے

ن لیگ سے ہمدردی ہی کی جا سکتی ہے، جیسی ہم پی ٹی آئی سے کر رہے ہیں۔ جب آپ "اُن" کے کہنے پر قانون سازی کرتے ہیں، تو مکافات عمل کا شکار ہوکر سب سے پہلا نشانہ آپ خود بنتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے سر دھڑ کی بازی لگا کر جس شخص کو ایکسٹینشن دی، وہی بعد میں ان کا سر لے گیا۔

پی ٹی آئی نے قانون بنایا کہ سول بیوروکریسی کی ترقی خفیہ رپورٹ کی روشنی میں مرتب ہوگی۔

آج اسی سول بیوروکریسی کو استعمال کرکے جھوٹے سچے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

اب ہم منتظر ہیں کہ کب ن لیگ کی کالز لیک ہوتیں ہیں اور ان پر مقدمات بندتے ہیں۔ پیشگی بیچارے

سردار جی ہر بار کیلے سے پھسل جاتے تھے۔ ۔ ۔ تاریخ کی متضاد سمت میں رسوا ہوتی ن لیگ آخری سانسیں لے رہی ہے

مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نےوہ قرض اتارے ہیں جو واجب بھی نہ تھے
28/05/2023

مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے
وہ قرض اتارے ہیں جو واجب بھی نہ تھے

09/04/2021

Lightning Your Eman wit Ramadan

21/10/2020

اسلام میں تفریح/Entertainment کا کیا تصور ہے؟

07/10/2020
اجالا      افکار     کا       منور منارہ     کردار     کا      منورزبانِ  اردو  کا   ناز    تھا   وہافق   تھا   معیار   ...
27/06/2020

اجالا افکار کا منور
منارہ کردار کا منور
زبانِ اردو کا ناز تھا وہ
افق تھا معیار کا منور

دہن پہ الفاظ کا چناؤ
کہ جیسے لہروں کا ہو بہاؤ
وہ اھل حق کے دلوں میں اترے
لگائے باطل کو سیدھے گھاؤ

وہ اپنے قد کاٹھ میں ھمالہ
بہادری کا نڈر حوالہ
اٹھا ہے افضال اک مجاھد
نہ ہوسکے گا کبھی ازالہ

افضآل صدیقی

13/04/2020

عام طور پر جنہیں ہم ہسٹری میکر کہتے ہیں، وہ اصل میں تاریخ بنانے والے نہیں بلکہ "تاریخ کے بنائے ہوئے لوگ" ہیں.

دنیا کی انسانی تاریخ میں جب بھی کسی انقلابی رہنما نے کوئی کارنامہ سرانجام دیا، ہر ایسے موقع پر پہلے سے ہی انقلاب کے آثار پیدا ہو چکے تھے، کسی انقلابی لیڈر نے بس اتنا کیا کہ حالات کا فائدہ اٹھا کر لوگوں کو ساتھ ملا لیا.

جب کہ ان کے برعکس تاریخ انسانی میں واحد ہستی جس نے وہاں انقلاب بپا کیا جہاں انقلاب کے کوئی آثار نہیں تھے... وہاں تبدیلی لائے جہاں کوئی تبدیلی کے لیے تیار نہ تھا... وہاں خود سے تاریخ رقم کی جہاں تاریخ خود سے کچھ بھی بنانے پر آمادہ نہیں تھی.

نہ صرف زمین بنجر اور غیر ہموار تھی، بلکہ نہایت سخت اور کھردری بھی تھی، ایسے میں خود ہی ہل چلایا، خود ہی بیج بویا اور خود ہی فصل کاشت کی، یعنی خود ہی اپنے ارادے کے زور سے حالات کو کو موڑا، اس راستے پر چلایا جس پر وہ چلانا چاہتے تھے، ایسے افراد تیار کیے جو مطلوب تھے، ایسا معاشرہ تشکیل دیا جو درکار تھا. اس شان کا تاریخ ساز کوئی اور نظر نہیں آتا سوائے محمدِ مصطفیٰ صل اللہ علیہ وسلم کے.

(اسلامی نظام زندگی اور اس کے بنیادی تصورات
از سید مودودی علیہ رحمہ، ص38)

09/04/2020

ہمیں نبی ﷺ کی ہی اتباع کرنی ہے۔

29/01/2020
31/12/2019

کیا مذہبی جماعتیں قیام پاکستان کی مخالفت کرتی رہیں؟

You can write your essay in English and اردو.2000 to 3000 words, with at least 3-5 references from books of Syed Maududi...
28/11/2019

You can write your essay in English and اردو.
2000 to 3000 words, with at least 3-5 references from books of Syed Maududi & others.

Submit your writing through
Email: [email protected]
Whatsapp: 03344086050
OR
Post: 5-A Zaildar Park, Ichhra, Lahorem

13/11/2019

Volunteer Call for Conference on Syed Maududi

سید مودودی اکیڈمی، سید مودودی انسٹیٹیوٹ اور مولانا مودودی اسٹڈیز, دیگر اداروں کے ساتھ ملکر دسمبر میں سید مودودی رحمۃاللہ علیہ کی حیات وخدمات پر ایک بڑی کانفرنس کروا رہے ہیں. یہ ایک میگا ایونٹ ہوگا. ان شاء اللہ

جس کی نوعیت علمی کانفرنس کی سی ہے... جس میں سید مودودی رحمۃاللہ علیہ کے دینی و سیاسی خدمات اور اقامت دین کی جدوجہد پر روشنی ڈالی جائے گی.
اگر آپ سید مودودی پر ڈاکومنٹری، نظم، ترانہ، آرٹیکل، اسٹیج سکرپٹ لکھ سکتے ہیں، یا پوسٹر ڈیزائننگ، ویب ڈیزائننگ، میڈیا مینجمنٹ، ایونٹ مینجمنٹ کا تجربہ رکھتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں اور رجسٹر کریں. منتخب والنٹیئرز کو سرٹیفکیٹ اور ہڈیز (جیکٹ) فراہم کی جائے گی.

https://tinyurl.com/MaududiConf

It would be held in first week of December in Lahore. Insha ALLAH Boys & Girls can apply.

11/08/2019

ایک بار ایک علامہ صاحب لندن کی مسجد کے امام بن گئے، کافی دن گزر گئے وہاں کوئی فرقہ وارانہ اختلاف نہیں ہوا... وہ کافی پریشان ہوئے کہ ایسے تو دوکان نہیں چلے گی... جمعہ آیا تو انہوں نے اپنے مکتبہ فکر کی فضیلت بیان کی... بات واہ واہ سے آگے نہیں بڑھی... اگلے جمعے مولوی صاحب نے مخالف پارٹی کو للکارنا شروع کر دیا...
بات پھر بھی نہیں بنی...

اگلے جمعے انہوں نے کفر کا فتویٰ ہی جڑ دیا...

مجبوراً مخالف پارٹی کو جواب دینا پڑا...

یوں پھر دے مار ساڑھے چار شروع ہو گئی...

برطانیہ کی شہری حکومت نے اس مارا ماری کی تحقیق کی تو مولوی صاحب فساد کی جڑ قرار پائے... نتیجتاً ڈی پورٹ کر دیئے گئے....

پاکستان آکر میاں چنوں کی مسجد میں خطاب کر رہے تھے فرمانے لگے...

میں انگلینڈ گیا... وہاں تمام مکاتبِ فکر کے لوگ ایک ہی امام کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے...

سامعین ہکا بکا رہ گئے کہ روئے زمین پر ایسا فتنہ انگیز کام بھی ہو رہا تھا...

پھر کچھ توقف کے بعد علامہ صاحب گویا ہوئے

لیکن تساں پریشان نہ تھینوو،
میں اوتھے مہینہ گِھنجیا...
ساریاں نوں الگ کر کے ایاں...
🙄😢🤔

05/08/2019

Purpose of Universe - Vision of Life by Jabran Butt



04/08/2019

احمد سعید بھائی کی آواز میں خوبصورت نعت۔

03/08/2019

نوجوان مسلمانوں کے لیے پیغام - جبران بن سلمان بھائی

#موقف
#نوجوان

He who has in his heart the weight of a MUSTARD SEED of pride shall not enter PARADISE.[SAHI MUSLIM 91C]
03/08/2019

He who has in his heart the weight of a MUSTARD SEED of pride shall not enter PARADISE.

[SAHI MUSLIM 91C]

Do you know who poor is?
30/07/2019

Do you know who poor is?

30/07/2019

عید الاضحی پر قربانی کے کچھ دنیاوی فوائد۔

عیدالاضحی ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺍﻧﺪﺍﺯﮮ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ 4 ﮐﮭﺮﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﮐﺎ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻫﻮتا ہے, ﺗﻘﺮﯾﺒﺄ 23 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻗصائی ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻤﺎتے ہیں۔
3 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﻩ ﭼﺎﺭﮮ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ والے ﮐﻤﺎتے ہیں۔
ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﻋﯿﺪ ﭘﺮ ﻫﻮتا ہے..
ﻧﺘﯿﺠﻪ : ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ملتی ہے ﮐﺴﺎﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﭼﺎﺭﻩ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتا ہے.
ﺩیہاﺗﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﻮﯾﺸﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﻗﯿﻤﺖ ملتی ہے۔
اربوں روپے ﮔﺎﮌﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﻻﻧﮯ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍلے کماتے ہیں۔
ﺑﻌﺪ ﺍﺯﺍﮞ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ لیے مہنگا ﮔﻮﺷﺖ ﻣﻔﺖ ﻣﯿﮟ ملتا ہے ,
ﮐﮭﺎﻟﯿﮟ ﮐﺌﯽ ﺳﻮ ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﻫﻮتی ﻫﯿﮟ ,
ﭼﻤﮍﮮ ﮐﯽ ﻓﯿﮑﭩﺮﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﺎﻡ ملتا ہے,
ﯾﻪ ﺳﺐ ﭘﯿﺴﻪ ﺟﺲ ﺟﺲ ﻧﮯ ﮐﻤﺎﯾﺎ ﻫﮯ ﻭﻩ ﺍﭘﻨﯽ ﺿﺮﻭﺭﯾﺎﺕ ﭘﺮ ﺟﺐ ﺧﺮﭺ ﮐﺮتے ہیں ﺗﻮ ﻧﻪ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﮐﮭﺮﺏ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﻩ ﻫﻮتا ہے ...
ﯾﻪ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﻏﺮﯾﺐ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ ﮔﻮﺷﺖ نہیں ﮐﮭﻼﺗﯽ , ﺑﻠﮑﻪ ﺁﺋﻨﺪﻩ ﺳﺎﺭﺍ ﺳﺎﻝ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﺎ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺪﻭﺑﺴﺖ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,
ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮐﻮٸی ﻣﻠﮏ ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺍﺭﺑﻮﮞ ﺭﻭﭘﮯ ﺍﻣﯿﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﭨﯿﮑﺲ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﭘﯿﺴﻪ ﻏریبوﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻧﭩﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﮮ ﺗﺐ ﺑﮭﯽ ﻏﺮﯾﺒﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﻓﺎﺋﺪﻩ ﻧﻬﯿﮟ ﻫﻮﻧﺎ ﺟﺘﻨﺎ ﺍﻟﻠﻪ ﮐﮯ ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﺣﮑﻢ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﻓﺎﺋﺪﻩ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ,
ﺍﮐﻨﺎﻣﮑﺲ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﮐﻮﻟﯿﺸﻦ ﺁﻑ ﻭﯾﻠﺘﮫ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﭼﮑﺮ ﺷﺮﻭﻉ ﻫﻮﺗﺎ ﻫﮯ ﮐﻪ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺣﺴﺎﺏ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﻋﻘﻞ ﺩﻧﮓ ﺭﻩ ﺟﺎﺗﯽ ﻫﮯ۔

30/07/2019

قربانی کرو گے؟
شرم نہیں آتی؟
لاکھوں روپے بوٹیاں کھانے پر اُڑا دو گے، لیکن کسی غریب کی بچی کی شادی نہ کروانا۔
بلڈی مولوی

29/07/2019

دوسری شادی اور ہمارا موقف۔۔۔
like and share the video with your friends

دوسری شادی اور ہمارا موقف۔۔۔۔۔بہت جلد ۔۔۔
28/07/2019

دوسری شادی اور ہمارا موقف۔۔۔۔۔
بہت جلد ۔۔۔

28/07/2019

میں اپنی نٸ نویلی دُلہن کےساتھ ہنی مون کے لیے سویٹزرلینڈ جارہا تھا...
ہم وہاں سے یورپ کے تمام ملکوں کی
سیر کریں گے...
میری شادی بہت ہی شاندار طریقے سے پاکستان کے سب سے بڑے اور مہنگے شادی ہال میں ہوئی تھی جس میں پاکستان کے امیروکبیر لوگوں نے شرکت کی تھی...

میری بیوی مرسڈیز کار سمیت کروڑوں کا جہیز ساتھ لائی تھی اس لیے میں نے سوچا ہماری شادی کی طرح ہمارا ہنی مون بھی شاندار ھونا چاہئے...

ایٸرپورٹ جانے سے پہلے میری بیوی نے خوب شاپنگ کی، 25ہزار کی نئی لیدر جیکٹ، 35 ہزار کے نائیکی کے نئے جوگرز... لیکن مجھے پیسوں کا کوئی غم نہیں تھا، آخر ہم اپنے لیے ہی تو کماتے ہیں...
میں نے سویٹزرلینڈ کے 5 سٹار ھوٹل میں کمرہ بُک کروایا ھوا تھا...
وہاں کروزشپ ریسٹورنٹ میں لنچ اور ڈنر کا پروگرام سیٹ تھا...
ھمیں بہت کوشش کے باوجود امارت ائرلائن کی بزنس کلاس میں ٹکٹ نہیں ملی تھی... اس لیے مجبوراً ہمیں سعودی ائر لائن کی بزنس کلاس میں جانا پڑا تھا... ہم دونوں جہاذ میں بیٹھے اپنے ہنی مون کی حَسین یادوں میں مگن تھے کہ اچانک میری نظر جہاز میں بیٹھے ایک حاجی پر پڑی وہ حج کرنے جارہا تھا...
اُسے دیکھتے ہی میری آنکھوں کے سامنے اپنے پڑوسی چاچا فضلو کی بِن بیاہی بیٹی کا غمزدہ چہرہ آگیا جو جہیز نا ھونے کی وجہ سے بِن بیاہی بیٹھی تھی اور اُس بے چاری کے بالوں میں چاندی اُتر آئی تھی...

کیا ہی اچھا ھوتا یہ مسلمان کعبے کے چکر لگانے کی بجائے چاچا فضلو کے گھر کا چکر لگا آتا...
لیکن نہیں اُس حاجی سے انسانیت کی بھلائی کی اُمید رکھنا ہی فضول ھے...
میرا دِل انسانیت کی غم سے بھر گیا... سویٹزرلینڈ پہنچنے تک میں مسلسل یہی سوچتا رہا کہ بے چاری چاچا فضلو کی بیٹی جہیز نا ھونے کی وجہ سے ساری زندگی کنواری ہی بیٹھی رہ جائے گی اور یہ مسلمان حج کے نام پہ پیسہ ضائع کرتے رہیں گے انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا...
درد کی ٹیسیں ٹھنڈی آہیں بھرتے غموں سے بوجھل دُکھی دِل کے ساتھ ھم نے سویٹزرلینڈ کےایٸرپورٹ پر قدم رکھا، ھوٹل پہنچتے ہی میں نے اپنا آئی فون 10 نکالا اور فیس بک پر پوسٹ کردیا...
"مسلمان کعبے کے چکر لگانے سے
پہلے چاچا فضلو کے گھر کا چکر لگا آئیں"



منقول

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Moaqqaf - موقف posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share