Wattan Post / وطن پوسٹ

  • Home
  • Wattan Post / وطن پوسٹ

Wattan  Post / وطن پوسٹ The mission of the Wattan post is to inform the public about those who are not interested in electronic media. Therefore, we stand for 'The Uncensored Media'.

Wattan post is an independent digital media platform of professional journalists who are determined to ensure uncensored reporting in a responsible manner. The people have the right to know the truth and they are conscious enough to decide what is right and what is wrong. Wattan Post is one of the most popular online News portals of Pakistan updating 24/7 with breaking, political, business, entert

ainment, sports, lifestyle and crime news. In these times of ‘voluntary’ and ‘forced’ media blackouts by mainstream television channels, the masses need to know what is happening around them. We believe the freedom has only one responsibility - to be truthful.

24/01/2025

صحافت کرنا جرم بن گیانامور خاتون صحافی ناہید جہانگیر اور ان کی بہنوں پر قاتلانہ حملہ، تینوں بہنوں کو زخمی کیا گیا۔  تفصی...
23/01/2025

صحافت کرنا جرم بن گیا
نامور خاتون صحافی ناہید جہانگیر اور ان کی بہنوں پر قاتلانہ حملہ، تینوں بہنوں کو زخمی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ناہید جہانگیر اور اس کی بہنیں فیملی فنگشن سے واپس گھر لوٹ رہی تھیں اس اثناء میں کوہاٹ روڈ چونگی کے قریب ان کے رکشے کو گاڑی نے ٹکر مار کر سائیڈ پر کیا جبکہ ملزمان نے گاڑی سے اتر کر ناہید جہانگیر، سلمہ جہانگیر اور رانی پر پستول تھان کر ان کو رکشے سے زبردستی اتار کر پستول سے سروں پر وار کئے اور بدترین تشدد کیا، بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ ناہید جہانگیر کے ماموں کے بیٹوں اور اس کی فیملی نے کیا جن کی وجوہات نا معلوم اور شاید ان کا صحافت میں ہونا ہے ، ناہید جہانگیر کے مطابق جب اس کو اور کی بہنوں کو رکشے سے زبردستی اتارا گیا تو ملزمان کے ہاتھ میں پستول، بلٹ اور چاقو تھے جس سے ان کو مارا جس سے ناہید جھانگیر اور اس کی بہنوں کو شدید چوٹیں آئیں اور سر پر کئی ٹانکے لگنے کے ساتھ ساتھ چہرے اور گردن پر بھی زخم آئے۔ ناہید جہانگیر اور اس کی بہنوں کو فوراً لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کو فوری طبی امداد مہیاء کی گئی۔ ناہید جھانگیر کے مطابق یہ بے غیرتی کی انتہا ہے کہ ہمیں اس طرح سب سے سامنے رکشے سے اتارا گیا شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیاجبکہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ملزمان نے بھرپور پلاننگ کی تھی جس کی وجہ سے متعلقہ تھانے کے افسران بالکل بھی تعاون نہیں کر رہے اور ملزمان پہلے ہی تھانے پہنچ چکے تھے اور اپنے لئے راہ ہموار کر چکے تھے۔ میں ناہید جہانگیر آئ جی خیبرپختونخوا سے بھرپور اپیل کرتی ہوں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان تک پہنچ کو گرفتار کیا جائے ورنا ہم تینوں بہنیں پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے
ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن اس غیرت کے نام پہ حملے کی شدید مزمت۔ کرتی ہے اور خیبر پختونخواہ حکومت سے ناہید کی فیملی کوُتحفظ دینے اورُملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے
۔

ہوشیار باش!!!۔آگاہی پیغام ⚠️عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ ان ماسیوں (ملزماؤں) کی تصاویر ہیں جو کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے...
22/01/2025

ہوشیار باش!!!
۔
آگاہی پیغام ⚠️
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ ان ماسیوں (ملزماؤں) کی تصاویر ہیں جو کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے علاقے میں گھریلو کام کے دوران چوری کی متعدد وارداتیں کرچکی ہیں اور قبل ازیں گرفتار ہوکر جیل جاچکی ہیں جبکہ بہت سی ماسیاں ضمانت کرا کر بھاگ چکی ہیں اور پولیس کو مطلوب ہیں۔
لہذا اس پیغام کے ذریعہ آپ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ جب بھی آپ اپنے گھر میں ماسیاں (ملازمائیں) رکھیں تو ان کی تصدیق علاقہ تھانہ پولیس سے کروائیں۔
نوٹ:
اگر کسی کو ان ماسیوں کے بابت کوئی اطلاع ملے تو وہ قریبی پولیس کو آگاہ کریں۔




جھوٹی خبر پھیلانے پر 3 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ ہوگا، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش
22/01/2025

جھوٹی خبر پھیلانے پر 3 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ ہوگا، پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش





نادرا کے نام سے "خدمات" فراہم کرنے والی جعلی ویب سائٹس سے محتاط رہیں!یاد رکھیں!نادرا کی آن لائن خدمات صرف پاک آئی ڈی موب...
22/01/2025

نادرا کے نام سے "خدمات" فراہم کرنے والی جعلی ویب سائٹس سے محتاط رہیں!
یاد رکھیں!
نادرا کی آن لائن خدمات صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفڈریشن لوکل ایپنک کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔رانا رض...
22/01/2025

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفڈریشن لوکل ایپنک کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔رانا رضوان ارشد لوکل چئیرمین اور محمد شیراز خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ دیگر عہدیداراران میں سینیئر وائس چیئرمین عتیق الرحمن(ڈان) ۔وائس چیئرمین عقیل احمد ( دی نیوز)۔وائس چیئرمین بشارت اقبال۔وائس چیئرپرسن فوزیہ کلثوم رانا۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عرفان بخاری۔جوائنٹ سیکرٹری چوہدری خالد کمبوہ۔جوائنٹ سیکرٹری عنایت خان۔جوائنٹ سیکرٹری (خاتون) ایمان طارق۔ڈپٹی سیکرٹری زاہد حسین۔فنانس سیکرٹری اویس حمزہ۔پریس سیکرٹری سید گلزار گیلانی۔سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر عمران اشرف منتخب ہوئے ہیں ایگزیکٹو کونسل ایپنک لوکل ممبران میں لیاقت علی۔محمد طاہر رانا۔ثوبیہ خان۔اظہر لطیف۔محمد حفیظ۔محمد سلطان۔خالد شیخ۔سید غلام مرتضٰی۔ملک عثمان۔محمد یسین۔محمد رمضان ۔اشتیاق عباسی۔اشتیاق احمد۔یاسر محمود۔فیاض احمد اور لیاقت سمیر شامل ہیں
Islamabaduk اسلام آباد

ٹک ٹاک بند، لاکھوں  ٹک ٹاکر کی روزی روٹی سے محروم ہوجائینگےآج رات 12 بجے سے ٹک ٹاک بند، لاکھوں امریکی روزی روٹی سے محرو...
19/01/2025

ٹک ٹاک بند، لاکھوں ٹک ٹاکر کی روزی روٹی سے محروم ہوجائینگے
آج رات 12 بجے سے ٹک ٹاک بند، لاکھوں امریکی روزی روٹی سے محروم ہوجائینگے

اتوار کو ٹک ٹاک کی اسکرین تاریک ، 1 کروڑ 70 لاکھ امریکی صارفین رسائی سے محروم ، لاکھوں کی روزی روٹی بند ہوجائے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب صرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہی ٹک ٹاک کو بند ہونے سے بچا سکتے ہیں ۔ چینی صدر شی جن پنگ سے صدرٹرمپ کی ٹیلے فونک گفتگو میں دیگر موضوعات سمیت ٹک ٹاک کا مستقبل بھی زیر بحث آیا ۔ بائٹ ڈانس کمپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے نے کہا، ‘جب تک بائیڈن انتظامیہ فوری طور پر انتہائی اہم سروس فراہم کنندگان یعنی ایپل اور گوگل کو مطمئن کرنے کے لیے فیصلے کے عدم نفاذ کے حوالےسے کوئی حتمی بیان جاری نہیں کرتی تو 19 جنوری یعنی ہفتے کی رات بارہ بجے کے بعد ٹک ٹاک کی اسکرین تاریک ہوجائے گی۔

وائٹ ہاؤس نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
یادرہے اگر ایپل، الفابیٹ کے گوگل، اوریکل اور دیگر اگر سپریم کورٹ پابندی کے نافذ ہونے کے بعد ٹک ٹاک کو خدمات فراہم کرتے رہے تو انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے 2020 میں ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی کوشش کی تھی، کہا ہے کہ وہ ایپ کو بچانے کے لیے کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ٹک ٹاک پر میرا فیصلہ بہت دور مستقبل میں کیا جائے گا، لیکن میرے پاس صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وقت ہونا چاہیے۔ دیکھتے جاؤ! ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا۔ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعہ کو ایک فون کال میں ٹِک ٹاک پر بات کی۔
یادرہےتقریباً 170 ملین امریکی ویڈیو ایپ استعمال کرتے ہیں، اور کچھ نے خبردار کیا کہ چینی ملکیتی ایپ پر پابندی لگانے سے لاکھوں امریکیوں کے کاروبار اور روزی روٹی متاثر ہو گی۔اب آگے کا راستہ اس بات پر منحصر ہے کہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ کیسے جواب دیتی ہے ۔فیصلے کے چند لمحوں بعد، ٹرمپ نے CNN کو بتایا کہ TikTok کی قسمت بالآخر مجھ پر منحصر ہے، لہذا آپ دیکھیں گے کہ میں کیا کرنے جا رہا ہوں۔
‘کانگریس نے مجھے فیصلہ دیا ہے، اس لیے میں فیصلہ کروں گا، ٹرمپ نے کہا لیکن انھوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں، ٹرمپ نے بعد میں لکھا کہ فیصلے کا احترام کیا گیا، اورہر ایک کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے پوسٹ کیا، ٹک ٹاک پر میرا فیصلہ بہت دور مستقبل میں کیا جائے گا، لیکن میرے پاس صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وقت ہونا چاہیے۔ٹک ٹاک کے سی ای او نے اس فیصلے کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا ایپ پر ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کیا جہاں انہوں نے ٹرمپ کا براہ راست شکریہ ادا کیا اور دلیل دی کہ وہ ‘آزادی تقریر کے آئینی حق کے تحفظ کے لیے لڑ رہے ہیں۔

معروف ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی،وجہ کیابنی؟ مختلف افواہیں گردش کرنے لگیں....امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنس...
19/01/2025

معروف ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی،وجہ کیابنی؟ مختلف افواہیں گردش کرنے لگیں....

امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس اوڈونیئل سر پر گولی لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔امریکی سوشل میڈیا اسٹار کی موت کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے۔ ماریکوپا میڈیکل ایگزامنر نے تصدیق کی ہے کہ اوڈونیئل کی موت سر پر گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے۔

فٹنس انفلوئنسر کے حوالے سے شہرت رکھنے والے امریکی ٹک ٹاک اسٹار کرس اوڈونیئل کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور وہ فٹنس کے ساتھ ہائیکنگ کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے تھے۔حالیہ دنوں میں کرس اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اتنے ایکٹیو نہیں تھے تاہم انھوں نے نومبر 2024 میں اپنی متعدد ہائیکنگ ایڈونچرز کی ریلز شیئر کی تھیں، جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا تھا کہ ان کی موت کے بعد انہیں کیسے یاد کیا جائے گا۔کرس نے ایک ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’’میں حیران ہوں کہ کب میں اس زمین کو چھوڑوں گا، کب میں چوہوں کی دوڑ سے نکلوں گا، جب میں مٹی میں پڑا ہوں، اگر آپ کو میرا چہرہ یاد ہوگا‘‘۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم ان بچوں کے والدین یا لواحقین کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121 یا 76-99250275-042 پر اطلاع ...
19/01/2025

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم ان بچوں کے والدین یا لواحقین کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121 یا 76-99250275-042 پر اطلاع کریں۔

📢Here is the list of shortlisted players after 3 days of trials at the ongoing Haier presents Zalmi Talent Hunt 2025 in ...
03/01/2025

📢

Here is the list of shortlisted players after 3 days of trials at the ongoing Haier presents Zalmi Talent Hunt 2025 in Peshawar 🙌🏻

Congratulations to all shortlisted players who are requested to reach Hayatabad Sports Complex at 8 AM tomorrow morning for the final stage of 💛

Good luck ⚡

چین میں کورونا کے 5 سال بعد کووڈ 19 جیسا نیا وائرس تیزی سے پھیلنے کی اطلاعات ہیں، جس کا نام ہیومن میٹا پینو وائرس (ایچ ا...
03/01/2025

چین میں کورونا کے 5 سال بعد کووڈ 19 جیسا نیا وائرس تیزی سے پھیلنے کی اطلاعات ہیں، جس کا نام ہیومن میٹا پینو وائرس (ایچ ایم پی وی) ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئے وائرس سے متاثرہ لوگوں میں نزلہ اور کورونا جیسی علامات کی شکایات پائی گئی ہیں، ایچ ایم پی وی سمیت سانس کی بیماریوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا، سوشل میڈیا کی رپورٹس اور پوسٹس سے پتا چلتا ہے کہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کچھ نے دعویٰ کیا کہ مریضوں سے اسپتال بھرے پڑے ہیں، کئی لوگ جانیں کھو چکے ہیں۔

چین میں آن لائن ویڈیوز میں مریضوں سے بھرے ہوئے اسپتالوں کو دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین انفلوئنزا اے، ایچ ایم پی وی، مائیکوپلازما نمونیا اور کووڈ 19 سمیت متعدد وائرسوں کی موجودگی کو اجاگر کر رہے ہیں۔

چین میں ہنگامی حالت کے غیر مصدقہ دعوے بھی موجود ہیں۔

ایکس پر سارس کوو-2 (کووڈ-19) ہینڈل کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کو انفلوئنزا اے، ایچ ایم پی وی، مائیکوپلازما نمونیا، اور کوویڈ-19 سمیت متعدد وائرسز میں اضافے کا سامنا ہے، بچوں کے اسپتال خاص طور پر نمونیا اور ’پھیپھڑوں‘ کی بیماری کے بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہیں۔

چائنا ڈزیز کنٹرول اتھارٹی نے نامعلوم نسل کے نمونیا کے لیے پائلٹ مانیٹرنگ سسٹم کا اعلان کیا ہے، برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے گزشتہ ہفتے خبر دی تھی کہ موسم سرما کے دوران سانس کی بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے حکام نے نامعلوم جراثیموں سے نمٹنے کے لیے ’پروٹو کول‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیومن میٹا پینو وائرس (ایچ ایم پی وی) کیا ہے؟
ہیومن میٹا پینو وائرس ایک سانس کا وائرس ہے، جو بنیادی طور پر بچوں ، بزرگوں اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد کو متاثر کرتا ہے۔

یہ اکثر عام زکام یا فلو کی علامات ظاہر کرتا ہے، جیسے بخار ، کھانسی ، اور ناک بند ہونا، اس سے صحت کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر
ابتدائی طور پر اس وائرس سے متعلق زیادہ آگاہی نہیں ہے تاہم چین میں عوام کو کچھ ہدایات دی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ صابن اور پانی سے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں، اکثر چھوئی جانے والی سطحوں کو جراثیم سے پاک رکھیں، متاثرہ افراد کے ساتھ قریبی رابطے سے گریز کریں۔

ماسک پہننا اور اپ ڈیٹ رہنا
ہجوم والی جگہوں پر خاص طور پر ماسک پہننے سے کسی حد تک احتیاط کی جاسکتی ہے۔

نئی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے دستیاب ویکسین کے بارے میں اپ ڈیٹ رہیں، صحت مند غذا، قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لیے وٹامنز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور غذائیں شامل کریں۔

تمباکو نوشی سے گریز کریں، کیوں کہ تمباکو نوشی نظام تنفس کو نقصان پہنچاتی ہے، جس سے انفیکشن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

مناسب ہائیڈریشن مجموعی صحت اور بحالی کے لیے اہم ہے، ان وائرسوں کو سمجھنا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا خطرے کو نمایاں طور پر کم کرسکتا ہے۔
Facebook Islamabaduk اسلام آباد Followers of Imam Hussain (a.s)

*ڈی جی  نادرا بلوچستان محمد کاشف اقبال کا ڈگری جعلی نکلی* ڈی جی نادرا بلوچستان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا پاکستان می...
03/01/2025

*ڈی جی نادرا بلوچستان محمد کاشف اقبال کا ڈگری جعلی نکلی*
ڈی جی نادرا بلوچستان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
پاکستان میں اس طرح جعلی ڈگریوں پر ہزاروں لوگ تعینات ہے حکومت پاکستان کو چاہئیے کہ سب محکموں کے آفیسروں کے ڈگریوں کا جانچ پڑتال کریں
نادرا اتھارٹی کو چاہیے کہ مزکورہ جعلی ڈگری ہولڈر نے جتنے ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے اس کا انکوائری کریں اگر جعلی ڈگری ہے تو اس کے سارے کام اور دستخط اب جعلی کھاتے میں جائے گا
ا ہے۔

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنژوب میں انسانی حقوق کے سرگرم رکن خاتون مسرت عزیز جو پہلی خاتون جو ژوب خواتین کے...
02/01/2025

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
ژوب میں انسانی حقوق کے سرگرم رکن خاتون مسرت عزیز جو پہلی خاتون جو ژوب خواتین کے حقوق کے لیے نکلی تھی ۔کو اپنے ہی بھائی عتیق احمد کے ہاتھوں قتل ہوئی ۔
شہیدہ مسرت عزیز کے قاتل کو گرفتار کیا جائے۔ اور قرار واقعی سز ا دیکر محترمہ شہیدہ کو انصاف فراہم کی جائے

مودی کی نیندیں حرام ، بنگلہ دیش نے پاکستان سے بیلسٹک میزائل مانگ لیے                                                    ...
01/01/2025

مودی کی نیندیں حرام ، بنگلہ دیش نے پاکستان سے بیلسٹک میزائل مانگ لیے



پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا۔چئیرمین روئیت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر ...
01/01/2025

پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا۔
چئیرمین روئیت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے۔ یکم رجب المرجب 1446ہجری 2جنوری کو ہوگی۔

چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رجب المرجب کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابرآلور دہا اور کچھ علاقوں میں مطلع صاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ہے اور 2 جنوری کو یکم رجب المرجب 1446ہجری ہوگی۔
رجب کا ماہ شروع ہوگیا اور رمضان المبارک کے آغاز میںصرف دو ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار اور دیگر علاقوں میں پولیس نے بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر والدین کو بلیک میل کرنے والے 2 ٹک ٹ...
29/12/2024

بلوچستان کے ضلع خضدار اور دیگر علاقوں میں پولیس نے بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر والدین کو بلیک میل کرنے والے 2 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرکے اغوا کی کوشش کرنے والے بچے کو بازیاب کرا لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مبینہ بلیک میلرز کی جانب سے کالز موصول ہونے والے متعدد والدین نے خضدار کے علاقے سے ایک بچے کے اغوا کی اطلاع دی۔

ڈی ایس پی سٹی پولیس محمد جان ساسولی نے دیگر افسران کے ہمراہ ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا اور دونوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کی شناخت ٹک ٹاکر کلیم عرف خرما اور محراب خان کے طور پر ہوئی جو چھوٹے بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے میں ملوث پائے گئے تھے۔

ملزمان بچوں کی نازیبا ویڈیوز جاری کرنے کے بدلے بچوں کے والدین سے پیسے وصول کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا ہے۔

28/12/2024

یہ ٹین ڈبے کے نام پہ گاڑی جو 32  لاکھ روپے میں آتی ہے ایک بھی حفاظتی چیز نہیں جو انسانی زندگی بچا سکے یہ سب سے سستی اور ...
28/12/2024

یہ ٹین ڈبے کے نام پہ گاڑی جو 32 لاکھ روپے میں آتی ہے ایک بھی حفاظتی چیز نہیں جو انسانی زندگی بچا سکے یہ سب سے سستی اور کم تیل کھاتی ہے اور ایکسڈنٹ کے بعد صرف چھان بورے کے بھاؤ۔ بکتی ہے

پچھلے چار سال میں پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے لیکن معیار گر گیا ہے
حکومت اور گاڑیاں بنانے والے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں



جلد بازی تیز رفتاری اور دھند میں گاڑی چلانا انسانی غلطیاں ہیں

تاندلیانوالہ۔۔۔۔حادثے میں ایک ہی گھر کے چھ افراد جان سے گئے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wattan Post / وطن پوسٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share