07/04/2022
*چارسدہ کے تنگی پولیس نے وارداتیں کرنے والےسنیچر گروہ کے ارکان گرفتار کرکے لوٹ مار کا سامان برآمد کرلیا. شہریوں سے چھینی گئی نقد رقم پچاسی ہزار روپے اور 9 عدد قیمتی موبائل فون،موٹر سائیکل اسلحہ اور ایمونیشن برآمد*
ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی ھدایت پر تنگی سرکل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہزن گروہ کے ارکان گرفتار کرلئے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے چارسدہ شہر میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاھے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی سہیل خالد نے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے سرکل ڈی ایس پیز کو ٹاسک سونپ دیا تھا، جس پر ڈی ایس پی سرکل تنگی حیدر خان کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ تنگی مسعود خان ہمراہ پولیس نفری نے تکنیکی بنیادوں پر ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ،ملزمان میں شہزاد ولد بشیر سکنہ خزانہ شوگرملز سیوان کلے اور کامران ولد وحیداللہ سکنہ شاہ عالم پل پشاور شامل ہیں۔ شہریوں سے چھینی گئی نقدی رقم پچاسی ہزار روپے اور 9 عدد قیمتی موبائل فون وارداتوں میں ا ستعمال ہونے والے موٹر سائیکل 2 پستول اور ایمونیشن بھی برآمد، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ تنگی اور چارسدہ شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لیتے تھے،ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے پولیس ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی پر شاباش دی،انہوں نے کہاشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا،جرائم پیشہ عناصرقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔