Josh Karachi Daily

  • Home
  • Josh Karachi Daily

Josh Karachi Daily Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Josh Karachi Daily, Magazine, .

07/12/2018

پریس ریلیز

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2018ء کے کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ او ر سائنس گروپ کے پرائیویٹ طلباء کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں،جن امیدواروں کو بروز منگل 11دسمبر 2018ء تک ایڈمٹ کارڈز موصول نہ ہوں وہ بروز بدھ 12دسمبر 2018ء سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی نقول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی رسید، رجسٹریشن کارڈ اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لانا ضروری ہوگا، جن امیدواروں نے بورڈ سے کسی قسم کی پرمیشن لی ہے تو وہ پرمیشن لیٹر کی فوٹو کاپی بھی ساتھ لائیں۔ یاد رہے ریگولر / Ex-Students کو ایڈمٹ کارڈ کی نقول حاصل کرنے کیلئے اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق شدہ درخواست اور دو پاسپورٹ سائز تصویریں دینا ضروری ہوگا۔

12/10/2017
20/08/2017

جادوئی چھری !

کراچی جناح اسپتال میں درجنوں عمارتیں ہیں
مختلف ڈپارٹمنٹس میں علاج کی سہولیات ہیں
لیکن ایک بلڈنگ ایسی ہے جہاں ملنے والی علاج کی مفت سہولت دنیا بھر میں کہیں نہیں ۔
یہ ایسا جادوئی علاج ہے جو صرف چند گھنٹے میں کیسنر سے مکمل نجات دلا دیتا ہے
سرجری ہوتی ہے نہ ہی کوئی تکلیف ۔ خاص بات یہ ہے کہ پچاس لاکھ کی اس ٹریٹمنٹ پر
مریض کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوتا ۔
ذکر ہورہا ہے ، سائبر نائف کا ۔۔ ایک ایسا روبوٹ جو ٹیومر کا جڑ سے خاتمہ کردیتا ہے
سائبر نائف سے بیک وقت بارہ سو اینگل سے شعاعیں نکلتیں ہیں
جس کے باعث ٹیومر کا شکار ، ریڈیو سرجری کی نسبت زیادہ آسان اور محفوظ ہوتا ہے ۔ اور کامیابی کی شرح ننانوے فیصد تک ہے ۔ یہاں علاج کے لئے کسی کی سفارش کی ضرورت ہے ، نہ ہی کوئی طویل انتظار کی جھنجھٹ ۔
ڈاکٹرز کے مطابق اسٹیج ون اور ٹو کے کینسر کے مریضوں کا علاج سائبر نائف سے ممکن ہے ۔
مریض کی آنکھوں کے سامنے روبوٹ اپنا کام انجام دیتا ہے
اور چند ہی گھنٹوں میں مریض صحت یاب ہو کر اسپتال سے گھر روانہ ہوجاتا ہے ۔
جادوئی چھری سے ہونے والا علاج تو حیران کن ہے ، ساتھ ہی اس ادارے کا قیام بھی کسی معجزے سے کم نہیں ۔
قریبا سات سال قبل ، پاکستانی کا امریکا میں سائبر ناف کے ذریعے کامیاب علاج ہوا ۔ صحت یاب ہونے والے نوجوان نے چالیس کروڑ روپے سے زائد کے روبوٹ سائبر نائف کو پاکستان لانے کی خواہش کا اظہار ساتھیوں سے کیا ، خواہش کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے پاکستان ایڈ اینڈ فاؤنڈیشن میدان میں اتری ، کارواں آگے بڑھتا گیا ، قافلہ بنتا گیا ، آخر میں جب سات آٹھ کروڑ کا خسارہ رہا تو ، ایدھی صاحب نے صرف ایک سوال پر بھاری رقم عطیہ کردی ، کہ کیا اس سے غریبوں کا مفت علاج ممکن ہوگا،
پانچ سال کے دوران ۔ پانچ ہزار افراد سائبر نائف سے مستفید ہوئے
جن میں بیرون ملک سے آنے والے مریض بھی شامل ہیں ۔
سب سے خاص بات کے دنیا میں صرف ڈھائی سو سائبر نائف روبوٹس ہیں
۔ اس میں سے صرف پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں پچاس لاکھ روپے کی سرجری بلکل مفت کی جاتی ہے ۔
یہی نہیں اس ادارے میں روز بروز ٹکنالوجی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ حال ہی میں بیٹ اسکین مشین بھی نصب کردی گئی ہے۔
الغرض جناح اسپتال کا سائبر نائف صرف کینسر کے مریضوں کو شفا نہیں دیتا بلکہ
نفسا نفسی کے اس دور میں سسکتی انسانیت کو سیکھ بھی دیتا ہے کہ
جب نیتیں بلند ہوں ، ارادے مضبوط اورفرائض کی انجام دہی میں خلوص ہو تو ۔
روبوٹ بھی معجزہ کرسکتا ہے ۔

Phone num 02135140111

16/05/2017

ایوب خان کے دور میں پاکستان پر کوئی قرضہ نہیں تھا ۔ پاکستان قرض لینے کے بجائے دینے والے ممالک میں شامل تھا ۔ اس دور میں پاکستان نے جرمنی جیسے ملک کو 120 ملین روپے کا ترقیاتی قرضہ دیا ۔ ایوب خان نے جب اقتدار سنبھالا تو ڈالر 4 روپے کا تھا اور 11 …

11/05/2017

کراچی: صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں شبِ برات کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 12مئی بروز جمعہ شبِ برات کے موقع پر صوبے بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی تاہم انٹر اور جامعات …

12/04/2017

تحریر: خلیل الرحمن
قرآن کو اللہ کریم نے سمجھنے کیلئے آسان ہونے کا اعلان فرمایا ہے "ولقد یسرنا القرآن لذکر........ ". شاہ اسماعیل شہیدؒ نے اپنی مشہور عالم کتاب تقویۃ الایمان میں لکھا ہے جو مولوی یہ کہے کہ تم قرآن کو مولوی کے بغیر نہیں سمجھ سکتے تو وہ مولوی دائرہ اسلام سے خارج ہے کہ اس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے اندر اس کے اعلان اور دعوے کا انکار کیا- میری ایک خود ساختہ مفتی سے بات کے دوران میرے قرآن کی ایک آیت بطور کسی حوالہ اور دلیل تلاوت کرنے پر کہا "یضل بہ کثیراً و یہدی بہ کثیراٍ" یعنی قرآن بہت لوگوں کو گمراہ ہے کرتا ہے اور بہت سوں کو ہدایت دیتا ہے"، واضح اشارہ میری طرف تھا کہ قرآن نے آپ کو گمراہ کردیا- میں نے جواب دیا کہ حضرت اللہ آپ کو معاف کرے آپ نے قرآن سے خیانت کی اور پوری آیت مبارکہ نہیں پڑھی، کیونکہ آگے فرمایا "وما یضل بہ الا الفاسقین" یعنی قرآن سے فاسق یعنی بدکار لوگوں ں کے علاوہ کوئی گمراہ نہیں ہوتا- باقی آگے آپ حضرات دیکھ لیں کہ قرآن پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کرنے والوں کا آپ بھلا کر رہے رہا ہیں یا اپنا اور ان کا نقصان؟
عربوں کی قرآن پر یا اسلام پر ہرگز اجاراداری نہیں،کیونکہ اسلام ایک آفاقی اور فطری دین ہے جو دین ابراہیمی کا تسلسل ہے- کیا ابوجہل اور ابولہب، ابو طالب اور دوسرے کفار، ہمارے پیارے اور انتہائی محترم سانول عباسی بھائی سے کم عربی جانتے تھے کہ قرآن کو نہ سمجھ سکے اور دولت ایمان سے محروم رہے؟
ذرا ٹھنڈے دل سے غور فرمائیے!!!
جزاک اللہ الخیر

02/03/2017
27/02/2017

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد مسلسل جنگی حالت سے تنگ آ کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے اور تازہ ترین واقعہ میں پونچھ سیکٹر میں تعینات پرمود کمار نامی بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ گزشتہ چند ماہ سے بھارتی فوجیوں کی جانب سے سوشل …

Josh News Tv Ne Awami Markaz Per Qaim NADARA Office Ka Pol Khol Dia, NADRA Office Me Kia Chal Raha Hay Dekhiye is Vedio ...
13/12/2016

Josh News Tv Ne Awami Markaz Per Qaim NADARA Office Ka Pol Khol Dia, NADRA Office Me Kia Chal Raha Hay Dekhiye is Vedio Me.

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Josh Karachi Daily posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share