If you are facing any problem in your area let us know we will try to solve it.
01/08/2022
یہ لڑکا جسکا نام نعمان آصف ہے عمر تقریبا 15 سال ہے بنک کالونی کا رہائشی ہے قائداعظم کالونی دارالعلوم فاروقیہ گلزار جامع مسجد کا طالبعلم ہے۔ گزشتہ دس دن سے لاپتہ ہے، بچے کے لواحقین کے مطابق بچہ عید کی چھٹیوں کے بعد واپس مدرسہ گیا جبکہ مدرسہ کی انتظامیہ کے مطابق بچہ مدرسہ سے اپنا سامان لیکر یہاں سے گھر چلا گیا۔ جو تاحال لاپتہ ہے جس کسی کو اسکے متعلق معلومات ہوں وہ آگاہ کرے۔
28/07/2022
چکری روڈ پانی کے مسئلہ کا آپ کے پاس کوئ حل ہے؟
06/07/2022
اب ہمیں رہنما کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اب آپ نے خود اٹھنا ہمت جمع کرکے خود کو خود ہی سنبھالنا ہے، ہر دفعہ محسن نہیں آتے، اپنا رہنما اپنا محسن خود بننا سیکھنا ہوگا۔
#خودی
04/07/2022
چکری روڈ میڈیا گروپ کی جانب سے آن-لائن قصائ سروس۔
اہلیانِ علاقہ کے لئے آسانی اور سہولت کی فراہمی کو بروِقار لاتے ہوۓ،
اپنے علاقہ میں قریب تر قصائ اس عید بغیر کسی جھنجٹ کے Book کریں۔
02/07/2022
پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان کا #امپورٹڈحکومت کی ہوشربا مہنگائ کے خلاف مہنگائ مارچ۔
چیئرمین ترقیاتی کمیٹی جناب راجہ میر تنویر صاحب اور چوہدری محمد کامران صاحب کی قیادت میں اہلیانِ چکری روڈ اور اہلیانِ PP12 دھمیال ہاؤس سے سابقہ صوبائ وزیر قانون راجہ محمد بشارت صاحب کی قیادت میں اسلام آباد روانہ۔
آپ کیا سمجھتے ہیں اس مارچ کے کیا اثرات ہونگے؟
01/07/2022
سازش یا مداخلت ؟
اہلیانِ چکری روڈ کی جانب سے پانی کے مسئلہ کے حوالہ سے لگاۓ جانے والے بینر رات ورات پھاڑنے اور گم کرنے کی کوشش کی گئ۔
کون ہو سکتا ہے اس غیر اخلاقی حرکت کے پیچھے؟
30/06/2022
ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال صاحب سے پانی کے مسئلے پہ ملاقات ہوئی تھی جس میں حاجی صاحب نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ ایک ہفتے میں پانی کی بہالی یقینی بنائیں گے. مگر ایک ہفتہ بعد یہ کہا گیا کہہ کینٹ میں 1300 میں سے 1000 کنکشن اللیگل لگے ہوئے ہیں. ہمارا یہ سوال ہے کہ یہ کنکشن کس نے لگاے؟ کینٹ کے عملہ نے کتنی رشوت لے کر یہ کنکشن لگاےَ؟؟ اس کرپشن کا ذمہ دار کون ہے؟ اور اسکی سزا عوام کو کیوں دی جا رہی ہے؟
30/06/2022
پیٹرول کی قیمتوں میں یکم جولائ سے 16.89 روپے اضافہ کا امکان!
چکری روڈ لین نمبر 6 کا شیل پمپ اہلیانِ علاقہ سے بھر گیا۔
30/06/2022
Alhamdulillah.
Here's the analytics of your own Chakri Road Media Group
یا اللہ جب تک ہم سچ پر ہیں ،ہماری مدد فرما (آمین)
30/06/2022
The data is being collected and will be soon compiled and directed to the delegation regarding the meeting with the Tanker Union.
اہلیانِ علاقہ نے ٹینکرز کا ڈیٹا بھیجنا شروع کر دیا ،جلد ہی ٹیم سارا ڈیٹا اکٹھا کر کے اپنے دوسرے مرحلہ کی طرف بڑھے گی۔
شکریہ اہلیانِ علاقہ اپنے حق کے لئے ہم آواز ہونے کا!
30/06/2022
پانی کے ٹینکرز کے بڑھتے داموں کی وجہ سے اہلیانِ علاقہ پریشان!
چکری روڈ یوتھ فورس کا ٹینکر یونین سے مزاکرات کرنے کا اعلان تاکہ پانی کے مستقل حل تک ٹینکرز کی قیمتیں مناسب رکھی جا سکیں۔
پہلے مرحلہ میں تمام ٹینکرز والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاۓ گا جس میں ان کے نام ،قیمتیں اور علاقہ کی نشاندہی کی جاۓ گی۔
اس کے بعد قانونی نمائندگان کے ہمراہ ان کے پاس وفد بھیجا جاۓ گا تاکہ عارضی طور پر اہلیانِ علاقہ کو ریلیف دی جا سکے۔
اہلیانِ علاقہ سے درخواست ہے کہ دئے گۓ نمبر یا کمنٹ سیکشن میں اپنے ٹینکر والے کا نام ،نمبر ،قیمتیں اور علاقہ شئیر کریں تاکہ فوری طور پر اقدامات لئے جا سکیں۔
Chakri Road Helpline 0324 98 37 880
29/06/2022
28 June 2022 | Meeting regarding Water Crisis at Jaamia Masjid Al Hateem
Meeting Minutes:
(1) ہر لین سے چکری روڈ کی پانی کے مسئلہ پر نکلنے والے نمائندگان کی ذمہ داری لگائ گئ ہے کہ ہر لین میں جن گھروں کو CB نمبر الاٹ ہیں اس کی لسٹ بنائ جاۓ۔
وہ لسٹ سٹیشن کمانڈر کنٹونمٹ بورڈ کو درخواست کے ساتھ دی جاۓ گی تاکہ جن افراد کے لیگل کنکشن ہیں ان کا پانی جلد از جلد بحال کیا جاۓ۔
جن معزز افراد کی ذمہ داری لگائ گئ ہے وہ یہ ہیں
لین نمبر 1 اور 2 : چوہدری کامران صاحب
لین نمبر 3 : شاہد حسین بھٹی صاحب
لین نمبر 4 : عمران حشمت صاحب
لین نمبر 5 : راجہ نصیر صاحب
لین نمبر 6 : عبدالرشید صاحب
لین نمبر 7 سے 15 تک سے ممبران کی عدم موجودگی کے باعث وہاں سے میٹنگ میں ذمہ داران منتخب نہیں ہوۓ البتہ انہیں ذاتی طور پر کال کر کے اطلاع دے دی جاۓ گی۔
اور ان کی لسٹ بھی جلد شائع کر دی جاۓ گی۔
(2) چکری روڈ کا پانی چیہان ڈیم سے آۓ گا جس کا روٹ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے بھی گزرتا ہے اس لئے اگر فوری طور پر قانونی اور کمیونٹی کی سرگرمیاں عمل میں نہ لائ گئ تو عین ممکن ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان اس راستے میں رکاوٹ بنیں اور پھر سے اہلیانِ چکری روڈ پانی سے محروم رہ جائیں۔
(3) کہکشاں واٹر اسکیم کے حوالہ سے بھی ٹیم زیرِ غور و فکر ہے کیونکہ وہ پانی چکری روڈ اور مختلف یو_سی جس میں لکھن،موہری غزن ،بہار کالونی شامل ہیں میں سے گزرے گی ،اگر وہ فوری بحال کر دی جاۓ تو ہمارا مسئلہ جلدی حل ہو سکتا ہے۔
Note:
اس دفعہ میٹنگ میں کم افراد کی شرکت غور طلب ہے ،کیا ڈیڑھ لاکھ کی آبادی میں پانی کا مسئلہ صرف چودہ افراد کو ہے؟
کمینٹ کر کے ضرور اپنی راۓ کا اظہار کریں۔
28/06/2022
چکری روڈ پانی کے مسئلہ کے حل کے لئے ہونے والی میٹنگ کا انعقاد آج جامع مسجد الحطیم اقبال مارکیٹ میں بعد از نماز مغرب کیا گیا ہے۔
اہلیانِ علاقہ سے شرکت کی درخواست ہے تاکہ پانی کے اس سنگین مسئلہ کا حتمی حل نکالا جا سکے۔
Chakri Road Helpline 0324 98 37 880
28/06/2022
27/06/2022
Chakri Road Youth Force Volunteers at Site.
اہلیانِ چکری روڈ کی جانب سے چکری روڈ یوتھ فورس کے نوجوان چکری روڈ کی گلی گلی میں بینرز لگاتے ہوۓ۔
اب تک بیس بینرز لگاۓ جا چکے ہیں ،مزید اہلیانِ علاقہ کا اسرار !
کیا ان نمائندوں تک آواز پہنچانے کے لئے یہ لائحہ عمل درست ہے؟
27/06/2022
چکری روڈ کی عوام اپنے حق کے لئے جاگ اٹھی.
26/06/2022
کیا آپ ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟
26/06/2022
پانی کے ایشو پر اب تک کی پیش رفت اور جائزہ کے لیئے *بروز منگل بعد نماز مغرب مسجد الحطیم میں میٹنگ ہو گی* نماز مسجد الحطیم میں ادا کریں
پہلے یہ میٹنگ سوموار کو ہونی تھی مگر کچھ ساتھیوں کی مصروفیات کے باعث اسے ایک دن آگے بڑھا دیا گیا ہے ۔ *آپ سب سے شرکت کی درخواست ہے*
جزاک اللہ خیراً
Via:
محمد نصیر راجہ
Member and Resident Chakri Road
26/06/2022
Active Member of the Month!
Share your opinions?
26/06/2022
زمین کے تنازعے پر ایک شخص قتل جبکہ تین افراد زخمی.
پڑیال گاؤں تھانہ چکری روڈ.
26/06/2022
ممبر کینٹ بورڈ وارڈ 5 حاجی ظفر اقبال صاحب شادمان ٹاؤن میں میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے.
25/06/2022
20 جون 2022 بروز پیر تمام اہلیان قائد اعظم کالونی کی معزز سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمرا ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال صاحب سے پانی کے مسئلے پہ ملاقات ہوئی جس میں حاجی صاحب نے یقین دہانی کروائی کہ ایک ہفتہ میں آپکا پانی کا مسئلہ حل کردیا جائے گا. امید ہے کہ حاجی صاحب اپنے اس وعدے پر پورا اتریں گے اور پانی کا مسئلہ حل کیا جائے گا.
25/06/2022
24 June 2022 • Team Chakri Road Media Group visited Jalsa Gaah with Political and Public Figure Mr Meer Tanveer and Mr Daniyal
And observed the operations( briefed by SHO Police Station RA Bazar).
25/06/2022
25 June 2022 • Meeting with Mr CH Kamran regarding Water Crisis at Chakri Road
ممبر ترقیاتی کمیٹی جناب چوہدری کامران صاحب سے پانی کے مسئلہ کے حوالے سے ملاقات ،
انہوں نے بحیثیت ممبر ترقیاتی کمیٹی یقین دہانی کرائ کہ اہلیانِ قائداعظم کالونی کا کسی طرح کا بھی مسئلہ ہو تو وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر طرح کی بے لوث خدمت کے لئے تیار ہیں۔
اہلیانِ قائداعظم کالونی کسی بھی وقت ان سے بذریعہ کال یا واٹس ایپ رابطہ کر سکتے ہیں،
Member Taraqiyati Committee
Mr CH.Kamran | 0323 55 00 030
25/06/2022
24 June 2022 • Meeting with Mr Mir Tanveer
Team Chakri Road Media Group met Social and Public figure Mr Mir Tanveer regarding Water Crisis at Chakri Road.
چکری روڈ میڈیا گروپ کی سیاسی و سماجی شخصیت جناب میر تنویر صاحب سے پانی کے مسئلہ کے حل کے متعلق ملاقات ہوئ۔
میر صاحب اس وقت چیئرمین ترقیاتی کمیٹی (وارڈ 5) کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
میر صاحب نے ترقیاتی کمیٹی کے حوالے سے میڈیا ٹیم کو بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کمیٹی کا منشور منشیات فروشی،جسم فروشی کی روک تھام اور
کینٹ بورڈ کے حوالے سے اہلیانِ علاقہ کو پانی کی فراہمی
گیس کی پائپ لائنوں پر کام ،علاقہ میں پولیو اور ڈینگی بشمول ویکسینیشن کے حوالے سے فوری اقدامات ہیں۔
اگر اہلیانِ قائداعظم کالونی کو کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو جو متعلقہ اتھارٹی یا نمائندہ حل نہ کرے تو درج ذیل مسائل کے حوالے سے وہاں موجود ترقیاتی کمیٹی کی ٹیم،
جناب چوہدری کامران صاحب
جناب ساجد بھٹی صاحب
جناب وسیم صاحب سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اس حوالے سے فوری اقدامات لائحہ عمل میں لاۓ جائیں گے۔
𝗖𝗵𝗮𝗸𝗿𝗶 𝗥𝗼𝗮𝗱 𝗬𝗼𝘂𝘁𝗵 𝗙𝗼𝗿𝗰𝗲
Become a member of CRYF to end the water scarcity at Urban and Rural Areas of Chakri Road.
چکری روڈ پانی کے مسئلہ پر چکری روڈ میڈیا ٹیم کی جانب سے چکری روڈ یوتھ فورس کا انعقاد کیا گیا ہے جو پانی کے مسئلہ پر ایک متحد قوت بن کر ابھرے گی اور اہلیانِ چکری روڈ کا دستِ بازو بنے گی۔
نوجوان نیچے دئیے گۓ لنک پر کلک کر کے چکری روڈ یوتھ فورس کا حصہ بنیں https://forms.gle/hhCLgTvfo7t2yU468
Course of Action:
1-Reporting Water Crisis issues to Relevant Authorities incl. WASA & CANTT Board.
2-Reporting Crimes and take preventive measures over it.
25/06/2022
آج 25 جون بروز ہفتہ لین نمبر 3 4 5 میں پانی کھولا جائے گا. جو لوگ ان لین میں رہتے ہیں وہ کنفرم کردیں کہ کتنی دیر پانی آیا ہے.
24/06/2022
بینرز لسٹ شائع ہو گئ ،
بینرز لگانے کے مقامات متعین کر دئیے گۓ۔
اہلیانِ چکری روڈ پانی کے مسئلہ کے حوالہ سے بینر شائع کرنے کے لئے دئیے گئے گروپ لنک کو جوائن کریں
السلام علیکم
امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت ہونگے
چکری روڈ پانی کے مسئلہ پر ہونے والی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے ہماری ٹیم آپ کی مشکور ہے
جیسا کہ آپ کو پتا ہے کہ چکری روڈ پر پانی کا مسئلہ بہت سنگین صورت اختیار کر چکا ہے اسی کے حل ہے لئے اہلیانِ چکری روڈ کا واٹس ایپ (WhatsApp) گروپ بنایا گیا ہے جس میں اہلیانِ علاقہ کی ہونے والی میٹنگ اور متعلقہ اتھارٹی تک رسائ کے حوالے سے روز اپڈیٹ دی جاتی ہے۔
آپ سے درخواست ہے کہ دئے گۓ لنک پر کلک کر کے اس گروپ کا حصہ بنیں اور اپنی قیمتی راۓ کا اظہار کر کے اس مسئلہ کے خاتمے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں https://chat.whatsapp.com/FBii6daZOdJGszoogZCvWA
Rules :
صرف پانی کے مسئلہ کے حوالہ سے پوسٹ شئیر کریں
سیاسی اور غیر متعلقہ پوسٹ شئیر کرنے کی اجازت نہیں۔
Feel free to reach us out regarding any queries🙂
Chakri Road Helpline 0324 98 37 880
24/06/2022
The Data of Chakri Road Meetings is being Compiled.
First Step towards of Chakri Road.
معززینِ علاقہ کی پانی کے مسئلہ پر ہونے والی میٹنگ کا ڈیٹا کمپائل کیا جا رہا ہے اور اور تمام شرکاء جو پانی کے مسئلہ سے دو چار ہیں ان کو ہر آنے والی میٹنگ کی اپڈیٹ بذریعہ گروپ اور WhatsApp کے براڈکاسٹ کی جاۓ گی۔
مزید یہ کہ وہ بذریعہ ہیلپ لائن بھی چکری روڈ میڈیا گروپ اور ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ ان کا مسئلہ متعلقہ اتھارٹی تک پہنچایا جاۓ اور اس کے فوری حل کو یقینی بنایا جاۓ۔
Chakri Road Helpline 0324 98 37 880
24/06/2022
پانی کے مسئلہ کے حل کے لئے بینرز لگانے کے پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ،
اہلیانِ چکری روڈ اپنی مدد آپ کے تحت فرنٹ لائن پر
ہر محلہ اور لین سے اہلیانِ علاقہ گرم جوشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور جلد ہی پورے علاقہ میں بینرز لگا دئے جائیں گے۔
24/06/2022
اہلیانِ چکری روڈ نے پانی کے مسئلہ کے حوالے سے بینرز بنانے کے پروگرام کا آغاز کر دیا۔
23/06/2022
چکری روڈ پانی کے مسئلہ پر چکری روڈ میڈیا گروپ مختلف یونین کونسلز سے اپنے ساتھ نوجوان نمائندگان کو شامل کر رہی ہے جس میں پانی کے مسئلہ کے حل کے حوالے سے ایک کمیٹی وجود میں لائ جاۓ گی اور پھر وہ وفد پانی کے مسئلہ کے مستقل خاتمہ کے لئے مختلف سیاسی اور سماجی نمائدگان کے پاس بھیجا جاۓ گا اور اس کی اپڈیٹ اور ویڈیو بذریعہ گروپ اہلیانِ علاقہ کے لئے شائع کی جائیں گی.
WhatsApp at below number to join 𝗖𝗵𝗮𝗸𝗿𝗶 𝗥𝗼𝗮𝗱 𝗬𝗼𝘂𝘁𝗵 𝗙𝗼𝗿𝗰𝗲
📞 Chakri Road Helpline 𝟎𝟑𝟐𝟒 𝟗𝟖 𝟑𝟕 𝟖𝟖𝟎
23/06/2022
اگر کسی کا کینٹ کے ایریا میں پانی کا مسئلہ ہو تو فوری طور پر اپنی شکایات Citizens Portal پر درج کروائیں یا چکری روڈ میڈیا گروپ کے نمائندہ سے درج ذیل نمبر پر بات کریں تاکہ ہم آپ کی مدد کر سکیں۔
Chakri Road Helpline 0324 98 37 880
23/06/2022
پانی کے مسئلہ پر اہلیانِ علاقہ کے نئے اقدام !
گلی گلی بینرز لگانے پر اکتفأ ، اب بچے بچے کی زبان پر یہی بات ہو گی ،
(جناب راجہ نصیر صاحب کی بہت اچھی کاوش)
جو جو حضرات اپنی گلی اور محلہ میں لگوانا چاہتے ہیں وہ چکری روڈ میڈیا ٹیم سے رابطہ کریں
Chakri Road Helpline 0324 98 37 880
23/06/2022
Succesfull Complaint on Citizens Portal regarding Water Crisis against RCD on behalf of Residents of Chakri Road.
(قائداعظم کالونی )چکری روڈ پانی کے مسئلہ کے حوالہ سے Citizens Portal پر چکری روڈ میڈیا ٹیم نے کینٹ بورڈ کے CEO کو Complain دائر کی جس کے تین دن کے اندر کینٹ بورڈ کے نمائندہ اکبر نے رابطہ کیا اور یقین دہانی کرائ کہ ،
کینٹ کا پانی ہر دس (10) دن بعد کھولا جاتا ہے اور اس دفعہ بروز ہفتہ کھولا جاۓ گا۔
مزید اگر کسی کا کینٹ کے ایریا میں کوئ مسئلہ ہو تو فوری طور پر اپنی شکایات Citizens Portal پر درج کروائیں یا چکری روڈ میڈیا گروپ کے نمائندہ سے درج ذیل نمبر پر بات کریں تاکہ ہم آپ کی مدد کر سکیں۔
Chakri Road Helpline 0324 98 37 880
23/06/2022
Incorporating a research team for Chakri Road Water Crisis Issues.
Sent a note to "CIT Study Centre".
20/06/2022
21 June 2022 | Meeting with Member Cantt Board Haji Zafar Iqbal
اہلیانِ چکری روڈ کی پانی کے مسئلہ کے حل کے لئے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال سے میٹنگ !
Decision (حل):
"ایک ہفتہ تک کنٹونمٹ بورڈ کا پانی اہلیانِ علاقہ کے لئے بحال کر دیا جاۓ گا، مزید یہ کہ اہلیانِ قائداعظم کالونی ایک سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیں جو صرف یہاں کے مسائل کے حوالے سے مجھ سے ملاقات کرے" (ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال)
میٹنگ میں معززینِ علاقہ کی نمائندگی سیاسی و سماجی شخصیات نے کی جن میں ،جناب راجہ میر تنویر صاحب ،جناب چوہدری کامران صاحب، جناب ملک فیصل صاحب ،جناب راجہ نصیر صاحب ،جناب ایڈوکیٹ ظفرالحسن جوئیہ صاحب اور دیگر معززین علاقہ شامل تھے۔
19/06/2022
آج بروز سوموار لین نمبر 2 قائداعظم کالونی میں اہلیانِ چکری روڈ پانی کے سنگین مسئلہ پر شام 8 بجے اکٹھے ہونگے جہاں سے ممبر کنٹونمٹ بورڈ جناب حاجی ظفر اقبال کے پاس روانہ ہونگے !
Be the first to know and let us send you an email when Chakri Road Media Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.