FATEH PUR UC

FATEH PUR UC Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from FATEH PUR UC, Broadcasting & media production company, Uc Fateh pur, .

18/10/2023
17/10/2023

پلیٹلٹس کیا ہیں اور انکے کم ہونے سے کیا ہوتا ہے؟

تحریر: ڈاکٹر حفیظ الحسن

انسانی خون میں مخلتف طرح کے خلیے ہوتے ہیں جن میں سب سے زیادہ سرخ خلیے ہوتے ہیں جنکا کام جسم کے خلیوں تک آکسیجن پہنچانا اور جسم کے خلیوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پھیپھڑوں تک لانا ہوتا ہے تاکہ یہ جسم سے خارج ہو سکے۔
ایسے ہی سفید خلیے جسم کا دفاعی نظام ہوتے ہیں یعنی سپاہی جو جسم کو باہر سے آنے والے جراثیم، بیکٹریا ،وائیرس وغیرہ سے محفوظ رکھتے ہیں اور ان سے ہر روز لڑتے ہیں۔ خون میں تیسرے اہم خلیہ نما ہوتے ہیں پلیٹلٹس۔ یہ سرخ یا سفید خلیوں کی نسبت زیادہ چھوٹے ہوتے ہیں۔ انہیں پلیٹلس اس لیے کہا جاتا ہے کہ اگر آپ خوردبین سے انہیں دیکھیں تو یہ پچکے ہوئے پلیٹوں کی طرح کے ہوتے ہیں۔

پلیٹلٹس کا بنیادی کام جسم میں لگنے والے کسی زخم کی جگہ پر اکٹھا ہونا اور خون کو جمانا ہے تاکہ زخم عارضی طور پر بھر جائے۔ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ اگر آپکو کوئی چھوٹا زخم لگے تو وہ تھوڑی دیر کے بعد ایک سرخ تہہ سے بھر جاتا یے۔ یوں باہر سے بیکٹریا یا جراثیم اس کُھلے زخم کے ذریعے جسم میں داخل نہیں ہو سکتے۔

جب کوئی خون کی نالی زخم سے کٹتی ہے تو وہاں سے جسم میں سگنل جاتے ہیں جو جب خون میں موجود پلیٹلٹس کو ملتے ہیں تو وہ زخم کی جگہ پر جمع ہو کر وہاں خون کو جما دیتے ہیں۔ یہ پلیٹلس دراصل زخم کی جگہ پر پہنچ کر یہاں پھیلتے ہیں اور شاخیں سی بنا لیتے ہیں جس سے زخم بھر جاتا یے۔

ایک اوسط اور صحت مند انسان کی ایک ملی لیٹر خون کی بوند میں ڈیڑھ لاکھ سے ساڑھے چار لاکھ تک پلیٹلٹس ہوتے ہیں۔

اگر خون میں پلیٹلٹس کی تعداد اوپر دی گئی تعداد سے بڑھ جائے تو جسم میں غیر معمولی طور پر ہاتھوں، پاؤں یا دیگر اعضا میں خون جم سکتا ہے جو دل کے عارضے کا باعث بن سکتا ہے۔
ایسے ہی اگر خون میں پلیٹلٹس کی تعداد کم ہو جائے تو اس حالت کو thrombocytopenia کہتے ہیں۔کم پلیٹلٹس کی وجہ سے ناک، منہ، معدے یا انتوں سے خون نکل سکتا ہے۔ اگر یہ بیماری شدید ہو اور اس کا بر وقت علاج نہ کرایا جائے تو دماغ میں بھی خون نکل سکتا ہے جس سے مریض کی جان بھی جا سکتی ہے۔

اگر یہ بیماری شدید نہ ہو تو اسکا علاج چند ماہ میں مخلتف ادویات جیسے کہ مخلتف قسم کے سٹیرائڈز سے ممکن ہے تاہم اگر یہ بیماری شدید نوعیت کی ہو تو اسکے علاج میں چند سال لگ سکتے ہیں۔

نوٹ: اس پوسٹ کا مقصد معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس سے کوئی طبی مشورہ یا علاج اخذ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ اگر آپکو یہ بیماری ہے تو فورآ کسی طبی معالج سے رابطہ کیجیے ۔ شکریہ

خوش رہیں، سائنس سیکھتے رہیں۔

29/07/2023

گڑ اور شوگر...!!!

عام عوام میں گڑ کو شوگر کے مرض کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ یہ مانا اور کہا جاتا ہے کہ چینی کی بجائے گڑ استعمال کریں تو "شوگر نہیں بڑھے گی"، یا پھر شوگر کے مریض کا میٹھا کھانے کا دل کرے تو اسے کھانے میں چینی کی بجائے گڑ استعمال کرنے کا کہا جاتا ہے۔

لیکن یہ سب باتیں غلط ہیں۔ شوگر کے مریض کے لیے گڑ کوئی خاص فائدے مند نہیں ہے، بلکہ چینی کی طرح ہی نقصان دہ ہے۔

گڑ اور چینی دونوں ہی عموماً گنے کے رس سے بنتی ہیں۔ اگر دونوں ہی کمپوزیشن دیکھیں تو چینی (table sugar) تقریباً 99 فیصد تک "سکروز" (sucrose) ہوتی ہے، سکروز ایک کاربوہائیڈریٹ ہے جو ہمارے جسم میں جاکر فرکٹوز اور گلوکوز میں بدل جاتا ہے، اس گلوکوز سے ہمارا بلڈ گلوکوز لیول یعنی شوگر بڑھے گی۔

دوسری طرف گڑ کی بات کریں، تو تحقیقات کے مطابق گڑ میں 75 فیصد سے 85 فیصد سکروز ہی ہوتا ہے، اسکے علاؤہ 7 سے 10 فیصد تک گلوکوز اور فرکٹوز ہوتا ہے۔ اس کے علاؤہ باقی بچے تھوڑے سے حصے میں کچھ اور نیوٹرینٹس جیسا کہ منرلز، وٹامنز اور نمی ہوتی ہے۔ البتہ ممکن ہے کہ مختلف ذرائع سے بننے والی گڑ اور چینی کی کمپوزیشن میں ان مقداروں سے کچھ فرق ہو۔

تو دیکھ لیں، گڑ اور چینی دونوں میں گلوکوز کا لیول کافی حد تک ملتا ہے، وہی گلوکوز جو جسم میں بلڈ گلوکوز لیول بڑھا دے گا، یعنی شوگر کے مریض کی "شوگر بڑھائے گا"۔ اس لیے گڑ کھانا شوگر کے مرض کے لیے کچھ خاص فائدے مند نہیں ہے۔

البتہ گڑ میں موجود منرلز اور وٹامنز جسم کے لیے فائدہ مند ہوسکتے ہیں، لیکن ان کے لیے بھی گڑ واحد ذریعہ نہیں ہے۔ اس کے علاؤہ گڑ کا glycemic index بھی کافی زیادہ ہے۔ یعنی یہ کافی تیزی سے آپکا بلڈ گلوکوز لیول/ شوگر بڑھائے گا۔

ساتھ ہی ہم چینی اور بازاری گڑ میں ممکنہ کیمکل ملاوٹ کو بھی ذہن میں رکھ سکتے ہیں۔

اس لیے اس غلط فہمی میں مت رہیں کہ گڑ کا استعمال شوگر کے مریض کے لیے فائدہ مند ہے۔ البتہ شوگر کا مریض تھوڑی مقدار میں گڑ اور چینی سمیت باقی میٹھی چیزیں بھی استعمال کرسکتا ہے، مقدار کے تعین کے لئے اپنے معالج سے مشورہ بہتر ہے۔۔۔

22/07/2023

*نگران صوبائی حکومت کا سابقہ حکومت کا ناکام انڈکشن پروگرام ختم کرنے اور پروفیشنل ڈگری کو بحال کرنے پر غور*
*پروفیشنل ڈگریز کیلئے یونیورسٹیز میں داخلے اور بھرتی شدہ لوگوں کو متعین کردہ وقت دے کر ڈگری حاصل کرنے پر غور*
*آئندہ کیلئے بھرتی کی شرط پروفیشنل ڈگری بحال کرنے پر غور*

22/07/2023

28 اور 29 جولائی کو عاشورہ کے سلسلے میں عام تعطیل ہوگی.
نوٹیفکیشن جاری

07/05/2023

سردیوں میں زمین سورج کے زیادہ قریب ہوتی ہے!!

زمین پر موسم زمین سے سورج کے فاصلے کیوجہ سے نہیں بدلتے۔ ایسا نہیں ہوتا کہ سورج جب زمین کے قریب ہو تو گرمیاں ہوں اور دور ہو تو سردیاں۔

دراصل زمین پر موسموں کی تبدیلی زمین کے اپنے محور پر خاص جھکاؤ جو کہ تقریباً 23.5 ڈگری ہوتی ہے۔ اس وجہ سے سال کے کچھ مہینوں میں زمین کے شمالی کرے پر سورج کی روشنی زیادہ دیر تک پڑتی ہے اور جنوبی کرے پر کم۔ اسی وجہ سے گرمیوں میں دن کا دورانیہ زیادہ ہوتا ہے اور سردیوں میں کم۔ تبھی وہ ممالک جو شمالی کرے پر واقع ہیں جیسے کہ امریکہ، برطانیہ، پاکستان ، وغیرہ یہاں جب جون جولائی میں شدید گرمی ہوتی ہے تو تبھی جنوبی کرے پر واقع ممالک جسیے کہ برازیل، ارجینٹنا اور آسٹریلیا وغیرہ پر موسمِ سرما ہوتا ہے۔ اور جب جنوبی کرے پر دسمبر میں گرمیاں شروع ہوتی ہیں تو شمالی کرے پر سردیاں۔ پاکستان میں یا شمالی کرے پر موجود دیگر ممالک میں جب گرمیاں ہوتی ہیں تو زمین سورج سے دور ہوتی ہے اور جب سردیاں آتی ہیں تو زمین سورج سے گرمیوں کی نسبت زیادہ قریب ہوتی ہے۔

07/05/2023
22/04/2023

✍️سخاوت اور انسانیت کےلئے امیر ہونا ضروری نہیں۔۔

18/04/2023

جتوئی سبزی منڈی اپڈیٹ

16-04-23
لال آلو نیو بوری . . . . 12000
آلو كروڈا توڑا65 کلو 3800-3900
آلو کروڈا جالی50 کلو. . 3000
آلو کروڈا بوری 120 کلو. 7000
آلوLR جالی-55کلو. . . .3200
ایکسٹریس توڑا65کلو . . 3800
ایکسٹریس بوری 120کلو. . 6900-7000
آلو لال بیج جالی. . . . . . . .2500
گولی لال آلوجال. . . . . . .
مرچی موٹی40 کلو۔ 3200
بینگن40کلو. . . . . . . . . .1200
ٹماٹر سپیشل شاپر10کلو. 180-200
لیمو.کلو. . . . . . . . . . . .200
کھیرا شاپر. . . . . . . .100-120
ٹنڈی شاپر . . . . . . . . . 150
لوکی کدو لمبا10 کلو. . .80
توری 5کلو. . . . . . . . . . 200
کریلا5کلو . . . . . . .200
بھنڈی5کلو . . . . . . . . .350
پیاز 40کلو مقامی. . . . . . -1600
تربوز شاھزور. . 80من. . . . . 60000-70000
تربوز راکٹ ٹرک. . . . . . 380000-420000
امتیاز اینڈ کو سبزی و فروٹ منڈی جتوئی تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ جنوبی پنجاب پاکستان 03063094462-03007511980 کال اور واٹس اپ دونوں اسی نمبر پر کر سکتے ہیں
یہ آج کے ریٹ ھیں کل کے بازار کا پتا الله کو .

16/04/2023

براہ کرم ہر آن لائن کمانے والی سائٹ پر پیسہ نہ لگائیں کیونکہ ان میں سے اکثر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں مجھے 1 لاکھ 50 ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔

12/04/2023

پاکستان کے شہر فیصل آباد کے ایک گاؤں کی شاندار روایت...
عید کے موقع پر گاؤں کے نوجوان اکٹھے ہوکر گاؤں کے سارے یتیم بچوں کو شہر لے کر جاتے ہیں اور وہاں سے ان کے پسند کے کپڑے اور جوتے دلواتے ہیں.

09/04/2023

.





09/04/2023

💔

09/04/2023

.








06/04/2023

Address

Uc Fateh Pur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FATEH PUR UC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share