Nazm, Ghazal Urdu Adab نظم غزل اردو ادب

  • Home
  • Nazm, Ghazal Urdu Adab نظم غزل اردو ادب

Nazm, Ghazal Urdu Adab نظم غزل اردو ادب urdu poetry

10/12/2022

ناصر کاظمی کی نایاب ویڈیو

07/12/2022

سبحان اللہ سبحان اللہ
۔۔
شاعر جناب دلاور علی آزر بھائی

28/11/2022

Waaah waaah

28/11/2022

خوشبوؤں کی شاعرہ

25/11/2022

میں سچ مچ مسکرانا چاھتا ہوں
فہمی بدایونی

24/11/2022

شاعر داغ دہلوی
انتخاب ثناء مرتضٰی

تم نے بدلے ھم سے گن گن کے لئیے
ھم نے کیا چاہاتھا اس دن کے لئیے

وہ نہیں سنتے ھماری کیا کریں​
مانگتے ھیں ھم دعا جن کے لیے

23/11/2022

‏تو نے دیکھی ہی نہیں دشتِ وفا کی تصویر
نوکِ ہر خار پے اک قطرۂ خوں ہے، یوں ہے

احمد فراز

22/11/2022

یوں تو مشکل ہے جدائی کو گوارا کرلیں
آپ کہیے تو کسی طور گزارا کر لیں

اب بھی رشتے کی وضاحت میں کمی ہے شاید
آپ اور ہم کا تکلف ہے ، ہمارا کر لیں ؟

ہم کہ بیکار برے وقت کا سرمایہ ہیں
ڈوبنے والے ہیں ؟ تنکے کو سہارا کر لیں

کچھ بھنور ذات کی پہچان ہوا کرتے ہیں
آپ ناحق ہی الجھتے ہیں کنارا کر لیں

ہم نے کچھ دیر سے سیکھے ہیں وفا کے معنی
کیا کہیں۰۰۰ آپ یہی عشق دوبارہ کر لیں

اس تعلق پہ بھروسہ تو نہ ہوگا لیکن
ایک موقع تو دیں اک بار خدارا کر لیں

ہما علی

22/11/2022

Jaun
جون ایلیا
تیرے بغیر مجھے چین کیسے پڑتا ہے
تیرے بغیر مجھے نیند کیسے آتی ہے

21/11/2022

مزاحیہ مشاعرہ

21/11/2022

دیکھ کر لوگ تجھ کو سنورنے لگے

21/11/2022

کسی کا ہو کے ملے گا تو پھر بتا دوں گی

نمود کے لیے نم بھی اُٹھا نہیں سکتےعجیب لوگ ہیں غم بھی اُٹھا نہیں سکتےہمارے عکس بکھر جائیں گے اور ایسے میںہم آئینے کی قسم...
20/11/2022

نمود کے لیے نم بھی اُٹھا نہیں سکتے
عجیب لوگ ہیں غم بھی اُٹھا نہیں سکتے

ہمارے عکس بکھر جائیں گے اور ایسے میں
ہم آئینے کی قسم بھی اُٹھا نہیں سکتے

تمام راستے اُس کے ہیں وہ نہ چاہے تو
اُٹھانے والے قدم بھی اُٹھا نہیں سکتے

پُرانے اشک نئے ظرف میں ڈھلیں گے کہ ہم
لگے بندھے ہوئے غم بھی اُٹھا نہیں سکتے

وہ حشر میں نے اُٹھایا ہے جس کی آمد پر
عرب بھی چُپ ہیں عجم بھی اُٹھا نہیں سکتے

اُمید ان سے نہ رکھیے وجود اُٹھانے کی
کہ وہ تو بارِ عدم بھی اُٹھا نہیں سکتے

لرزنے لگتے ہیں ہاتھ اب درِ تخیل پر
کبھی کبھی یہ قلم بھی اُٹھا نہیں سکتے

الگ الگ بھی کہاں اُٹھ سکے گا بستۂ ہجر
دل و نگاہ بہم بھی اُٹھا نہیں سکتے

نہ جانے کیسے اُٹھائے گا آسماں آزر
کہ اتنا بوجھ تو ہم بھی اُٹھا نہیں سکتے

دلاور علی آزر

20/11/2022

#تقریب
کتاب رونمائی جناب صاحب
#بہتر

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nazm, Ghazal Urdu Adab نظم غزل اردو ادب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share