Farhan Pasruri

  • Home
  • Farhan Pasruri

Farhan Pasruri vlogger

13/07/2021

السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
2 ذوالحجہ 1442
القرآن الکریم
ﷲ تعالٰی کو قربانیوں کے گوشت نہیں پہنچتے نہ ان کے خون بلکہ اسے تو تمہارے دل کی پرہیزگاری پہنچتی ہے
(الحج:37)

10/06/2021

29 شوال 1442
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک ایسے لوگ ظاہر نہیں ہوں گے جو اپنی زبانوں سے اس طرح کھائیں گے، جیسے گائیں اپنی زبانوں سے کھاتی ہیں
(مسند احمد:12909 صحیح)

08/06/2021

27 شوال 1442
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی، جب تک لوگ مساجد کے سلسلے میں ایک دوسرے پر فخر کا اظہار نہیں کرنے لگیں گے
(مسند احمد:12900 صحیح)

28/01/2021

السلام علیکم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امام (سورۃ فاتحہ کے بعد) «آمين» کہے تو تم بھی «آمين» کہو کیونکہ جس کی «آمين» ملائکہ کے آمین کے ساتھ ہو گئی اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دئیے جائیں گے
(صحیح بخاری:780 صحیح)

19/01/2021

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں کھڑے ہوتے تو اپنے داہنے ہاتھ سے اپنا بایاں ہاتھ پکڑتے
(سنن نسائی:888 صحیح)

18/01/2021

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز تکبیر تحریمہ سے شروع کرتے اور تکبیر کہتے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھا کر لے جاتے اور جب رکوع کے لیے تکبیر کہتے تب بھی اسی طرح کرتے اور جب «سمع الله لمن حمده» کہتے تب بھی اسی طرح کرتے اور «ربنا ولك الحمد» کہتے
(صحیح بخاری:738 صحیح)

16/01/2021

دو یا زائد مقتدیوں کی جماعت
مفہومِ حدیث
رسول اللہ ﷺ اور جابرؓ نماز پڑھ رہے تھے پھر جبار بن صخرؓ آئے، رسول اللہ ﷺ کی بائیں جانب کھڑے ہوگئے تو رسول اللہ ﷺ نے جابرؓ اور جبار بن صخرؓ دونوں کو پکڑ کر پیچھے دھکیل دیا حتیٰ کہ ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہوگئے
(صحیح مسلم:3010 صحیح)

13/01/2021

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صفوں میں جگہ نہ چھوڑو، جو شخص صف ملائے گا اللہ تعالیٰ بھی اس کو (اپنی رحمت سے) ملائے گا اور جو شخص صف کو کاٹے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس کو (اپنی رحمت سے) کاٹے گا
(سنن ابوداؤد:666 صحیح)

13/01/2021

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ اپنی صفیں درست کرو، اور اپنے کندھے ایک دوسرے کے مقابل میں رکھو
(سنن ابوداؤد:666 صحیح)

12/01/2021

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے قریب (صف میں) تم میں سے پختہ عقل والے دانش مند (کھڑے) ہوں، ان کے بعد وہ جو (دانش مندی میں) اِن کے قریب ہوں، پھر وہ جو اُن کے قریب ہوں
(صحیح مسلم:432 صحیح)

09/01/2021

24 جمادی الاول 1442
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صف کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں
(ابن ماجہ:997 صحیح)

08/01/2021

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر کثرت سے درود پڑھو، کیوں کہ جس شخص نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجے گا
(بیہقی:2895 صحیح)

07/01/2021

نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کیا ثواب ہے، اور وہ اسے قرعہ اندازی کے بغیر نہ پا سکتے تو اس کے لیے قرعہ اندازی کرتے
(جامع ترمزی:225 صحیح)

06/01/2021

القرآن الكريم
تو پس نماز پڑھو اپنے رب کے لئے اور قربانی دو
(الکوثر:2)

05/01/2021

السلام علیکم
القرآن الکریم
یقینا اللہ تعالیٰ کی مسجدوں کو وہی آباد کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور نماز قائم کی اور زکوٰۃ ادا کی اور اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ ڈرا تو اُمید ہے کہ یہ لوگ ہدایت پانے والوں میں سے ہوں گے
(التوبة:18)

04/01/2021

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لوگ جماعتوں کے چھوڑنے سے ضرور باز رہیں، ورنہ میں ان کے گھروں کو آگ لگا دوں گا
(سنن ابن ماجہ:795 صحیح)

03/01/2021

نبی ﷺ نے فرمایا لوگ نماز باجماعت چھوڑنے سے ضرور باز آ جائیں، ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا، پھر ان کا شمار غافلوں میں ہونے لگے گا
(سنن ابن ماجہ:794 صحیح)

01/01/2021

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا انسان و جن کے علاوہ سب جاندار جمعہ کے دن قیامت برپا ہونے کے ڈر سے صبح صادق سے طلوع آفتاب تک گھبرائے ہوتے ہیں
(ابوداؤد:1046 صحیح)

31/12/2020

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا باجماعت نماز، اکیلے کی نماز پر ستائیس یا پچیس درجہ زیادہ فضیلت والی ہوتی ہے
(مسند احمد:2446 صحیح)

29/12/2020

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو اپنے گھر سے وضو کر کے فرض نماز کے لیے نکلے، تو اس کا ثواب احرام باندھنے والے حاجی کے ثواب کی طرح ہے
(سنن ابوداؤد:559 صحیح)

28/12/2020

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو مسلمان بھی اچھی طرح وضو کر کے اس حال میں نماز کے لئے کھڑا ہو کہ اس کے معانی و مفہوم کا علم تھا تو نماز پڑھنے کے بعد یہ ایسے ہی ہے جیسے آج ہی پیدا ہوا
(ابن خزيمة:222 صحیح)

27/12/2020

ایک آدمی نے نبی ﷺ سے پوچھا اعمال میں سے سب سے افضل عمل کونسا ہے؟ آپ نے فرمایا نماز اس نے پوچھا پھر آپ نے فرمایا نماز تیسری مرتبہ پوچھا آپ نے فرمایا نماز اور پھر فرمایا اسکے بعد جہاد فی سبیل اللہ
(ابن حبان:1719 صحیح)

26/12/2020

حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ جب مسلمان ہوۓ نماز کا وقت ہوا تو حضور ﷺ نے فرمایا صحابہ تیاری کرو نماز کی، حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا.. حضور نماز کہاں پڑھیں گے ؟ حضور ﷺ نے فرمایا کسی کونے میں چھپ کے پڑھتے ہیں، عمر فاروق نے کہا حضور آپ کے قدموں پہ میرے ماں باپ قربان، آگر اب بھی چھپ کے نماز پڑھیں تو عمر کے مسلمان ہونے کا کیا فائدہ ؟ عمر فاروق نے کہا حضور آج نماز کعبتہ اللہ میں پڑھیں گے. حضور ﷺنے فرمایا عمر کفار کا بڑا غلبہ ہے ۔

واہ..! میرے خدا، عمر فاروق گھوڑے پے سوار ہوۓ مکہ کے چوکوں پے جا کر.. گلیوں میں جا کر.. اپنے گھوڑے پے سوار ہو کر.. چلتے ہوۓ یہ اعلان کیا کہ مکے والو..! آجاؤ.. آج میں کلمہ پڑھ کے محمّد مصطفیٰ ﷺ کا غلام بن کر آیا ہوں، آج ہم کعبتہ اللہ میں نماز پڑھنے جارہے ہیں، اگر کسی نے اپنی بیویاں بیواہ کروانی ہوں اگر کسی نے اپنے بچے یتیم کروانے ہوں تو آجاۓ عمر کے راستے کو روک کر دکھا دے۔

خدا کی قسم جب عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ مسلمان ہوۓ تو مکے کے کافروں نے گلیوں میں نکل کر ماتم کیا کے ہاۓ آج آدھا مکہ ہم سے چھینا گیا ۔ عمر فاروق واپس آئے حضور ﷺ سے کہا اے میرے حضور..!! آپ آگے چلیں میں آپ کے پیچھے چلتا ہوں بیت اللہ میں نماز پڑھیں گے، میں دیکھتا ہوں کس کافر کی جرات ہوتی ہے جو ہمارا راستہ روکے. با سلامت بیت اللہ کے دروازے پر پہنچے جب بیت اللہ کا دروازہ کھلا تو میرے نبی ﷺ نے خوشی میں نعرہ تکبیر خود بلند کیا،، اللہ اکبر کی صدا مکے میں پہلی بار یوں گونجی کے کفر کے کوٹ بھی گر پڑے بیت اللہ کو بتوں سے پاک کیا اور مسلمانوں نے کھلے عام عبادت کی، اسلام کو طاقت ملی ۔ اور جب میرے نبی نے مکہ سے ہجرت کی اس وقت بھی عمر فاروق نے انوکھی ہجرت کی سب سے پہلے بیت اللہ کا طواف کیا پھر گھوڑے پے سوار ہوۓ اور مکے کی گلیوں میں اعلان کیا کے آج میں ہجرت کر کے جارہا ہوں مدینہ اپنے محبوب محمّد مصطفیٰ ﷺ کے پاس اگر کسی کافر میں جرات ہے تو عمر کے راستے کو روکے ۔

اس عمر ابن الخطاب رضی اللہ تعالٰی عنہ پر سلام بے شمار۔۔۔ 💖سبحان اللہ

26/12/2020

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے ایمان کی حالت میں پانچ نمازیں ان کے رکوع و سجود اور اوقات کے محافظت کا اہتمام کیا وہ جنت میں داخل ہوگا
(طبرانی فی الصغیر:772 حسن)

24/12/2020

نبی ﷺ نے فرمایا قیامت والے دن انسان سے سب سے پہلے نماز کا سوال ہوگا اس کی نماز کو دیکھا جائے گا اگر اس کی نماز درست نکلی تو کامیاب ہوگا اگر درست نہ ہوئی تو اسنے نقصان اور خسارہ اٹھایا
(طبرانی فی الاوسط:1859 صحیح)

23/12/2020

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بے شک مسلمان نماز پڑھتا ہے اور اس کے گناہ اس کے سر کے اوپر ہوتے ہیں اور جب یہ سجدہ کرتا ہے تو اس کے گناہ گر جاتے ہیں اور جب وہ نمازسے فارغ ہوتا ہے تو اس کے تمام گناہ جھڑ جاتے ہیں
(طبرانی:6125 حسن)

22/12/2020

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنی عورتوں کو مسجدوں سے نہ روکو، البتہ ان کے گھر ان کے لیے بہتر ہیں
(سنن ابوداؤد:567 صحیح)

21/12/2020

❤❤
ایک بی ایم ڈبلیو کار کے دروازے پہ ڈینٹ تھا۔ اسکے مالک نے ڈینٹ والا دروازہ کبھی مرمت نہیں کرایا. کوئی پوچھتا تو وہ بس یہی کہتا "زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیے کہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے"۔
سننے والا اس کی آنکھوں میں نمی دیکھ کر قدرے حیران ہوتا اور پھر سمجھتے، نہ سمجھتے ہوئے سر ہلا دیتا؛

-سرگوشی سنو گے یا اینٹ سے بات سنو گے !

ایک نوجوان بزنس مینیجر اپنی برانڈ نیو بی ایم ڈبلیو میں دفتر سے ڈی ایچ اے میں واقع گھر جاتے ہوئے ایک پسماندہ علاقے سے گزرا جو مضافات میں ہی واقع تھا. اچانک اس نے ایک چھوٹے بچے کو بھاگ کر سڑک کی طرف آتے دیکھا تو گاڑی آہستہ کردی. مگر پھر بھی اس نے بچے کو کوئی چیز اچھالتے دیکھا۔ ٹھک کی آواز کے ساتھ ایک اینٹ اس کی نئی کار کے دروازے پر لگی تھی. اس نے فوراً بریک لگائی اور گاڑی سے باہر نکل کر دروازہ دیکھا جس پر کافی بڑا ڈینٹ پڑ چکا تھا.

اس نے غصے سے ابلتے ہوئے بھاگ کر اینٹ مارنے والے بچے کو پکڑا اور زور سے جھنجھوڑا. "اندھے ہوگئے ہو، پاگل کی اولاد؟ تمہارا باپ اس کے پیسے بھرے گا؟" وہ زرو سے دھاڑا

میلی کچیلی شرٹ پہنے بچے کے چہرے پر ندامت اور بے چارگی کے ملے جلے تاثرات تھے.

"سائیں، مجھے کچھ نہیں پتہ میں اور کیا کروں؟

میں ہاتھ اٹھا کر بھاگتا رہا مگر کسی نے گل نئیں سنی." اس نے ٹوٹی پھوٹی اردو میں کچھ کہا. اچانک اس کی آنکھوں سے آنسو ابل پڑے اور سڑک کے ایک نشیبی علاقے کی جانب اشارہ کیا "ادھر میرا ابا گرا پڑا ہے. بہت بھاری ہے. مجھ سے اُٹھ نہیں رہا تھا، میں کیا کرتا سائیں؟"۔

بزنس ایگزیکٹو کے چہرے پر ایک حیرانی آئی اور وہ بچے کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقے کی طرف بڑھا تو دیکھا ایک معذور شخص اوندھے منہ مٹی میں پڑا ہوا تھا اور ساتھ ہی ایک ویل چیئر گری پڑی تھی۔ ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ شائد وزن کے باعث بچے سے ویل چیئر سنبھالی نہیں گئی اور نیچے آگری اور ساتھ ہی پکے ہوئے چاول بھی گرے ہوئے تھے جو شاید باپ بیٹا کہیں سے مانگ کے لائے تھے۔

"سائیں، مہربانی کرو. میرے ابے کو اٹھوا کر کرسی پر بٹھا دو." اب میلی شرٹ والا بچہ باقاعدہ ہچکیاں لے رہا تھا۔

نوجوان ایگزیکٹو کے گلے میں جیسے پھندا سا لگ گیا۔ اسے معاملہ سمجھ آگیا اور اپنے غصے پر پر ندامت محسوس ہورہی تھی۔ اس نے اپنے سوٹ کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھ کر پوری طاقت لگا کر کراہتے ہوئے معذور شخص کو اٹھایا اور کسی طرح ویل چیئر پر بٹھا دیا۔ بچے کے باپ کی حالت غیر تھی اور چہرہ خراشوں سے بھرا پڑا تھا۔

وہ بھاگ کر اپنی گاڑی کی طرف گیا اور بٹوے میں سے دس ہزار نکالے اور کپکپاتے ہاتھوں سے معذور کی جیب میں ڈال دیے۔ پھر ٹشو پیپر سے اس کی خراشوں کو صاف کیا اور ویل چیئر کو دھکیل کر اوپر لے آیا۔ بچہ ممنونیت کے آنسوؤں سے اسے دیکھتا رہا اور پھر باپ کو لیکر اپنی جھگی کی طرف چل پڑا۔ اس کا باپ مسلسل آسمان کی طرف ہاتھ اٹھاتے ہوئے نوجوان کو دعائیں دے رہا تھا۔

نوجوان نے بعد میں ایک خیراتی ادارے کے تعاون سے جھگی میں رہنے والوں کے لیے ایک جھگی سکول کھول دیا اور آنے والے سالوں میں وہ بچہ بہت سے دوسرے بچوں کے ساتھ پڑھ لکھ کر زندگی کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

وہ بی ایم ڈبلیو اس کے پاس مزید پانچ سال رہی، تاہم اس نے ڈینٹ والا دروازہ مرمت نہیں کرایا. کبھی کوئی اس سے پوچھتا تو وہ بس یہی کہتا "زندگی کی دوڑ میں اتنا تیز نہیں چلنا چاہیے کہ کسی کو اینٹ مار کر گاڑی روکنی پڑے"۔

اوپر والا کبھی ہمارے کانوں میں سرگوشیاں کرتا ہے اور کبھی ہمارے دل سے باتیں کرتا ہے. جب ہم اس کی بات سننے سے انکار کردیتے ہیں تو وہ کبھی کبھار ہمارے طرف اینٹ بھی اچھال دیتا ہے۔
پھر وہ بات ہمیں سننا پڑتی ہے۔

ہم جہاں ملازمت، بزنس، خاندان، بیوی بچوں کی خوشیوں کے لیے بھاگے جارہے ہیں، وہیں ہمارے آس پاس بہت سی گونگی چیخیں اور سرگوشیاں بکھری پڑی ہیں۔ اچھا ہو کہ ہم اپنے ارد گرد کی سرگوشیاں سن لیں تاکہ ہم پر اینٹ اچھالنے کی نوبت نہ آئے۔

21/12/2020

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ کے ہاں عورت کی سب سے زیادہ پسندیدہ نماز وہ ہے جو اس کے گھر کے سب سے زیادہ اندھیرے کے حصہ میں پڑھی جائے
(ابن خزيمة:1691 حسن)

20/12/2020

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا نماز کی طرف اٹھنے والا ہر قدم صدقہ ہے
(صحیح بخاری:2989 صحیح)

19/12/2020

نبی ﷺ نے فرمایا جس شخص نے باجماعت نماز مسجد میں پڑھی اس کے تمام گناہ معاف کردیئے جائیں گے اور اگر مسجد میں آیااورکچھ نماز جماعت کے ساتھ ادا کی اور باقی مکمل کرلی تو بھی یہی اجر ہے اور جو شخص جماعت ہو جانے پر پہنچے اور نماز اکیلے ادا کرے اس کےلئے بھی یہی اجر ہے
(سنن ابوداؤد:563 صحیح)

17/12/2020

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی اچھی طرح وضو کرے پھر نماز کے لیے مسجد کی طرف آئے تو اللہ تعالی ہر داہنے قدم پر ایک نیکی اور ہر بایاں قدم اٹھانے پر ایک گناہ معاف کر دیتا ہے
(سنن ابوداود:563 صحیح)

16/12/2020

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص مسجد میں صبح شام بار بار حاضری دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جنت میں اس کی مہمانی کا سامان کرے گا
(صحیح بخاری:662 صحیح)

13/12/2020

رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا جب بندہ وضو کرکے مسجد میں آتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر قدم کے بدلے دس نیکیاں لکھتے ہیں، پھر جب وہ مسجد میں نماز پڑھ کر وہیں بیٹھ جاتا ہے تووہ روزہ رکھنے والے اور قیام کرنے والے کی طرح ہوتا ہے
(مسند احمد:591 صحیح)

10/12/2020

نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا اندھیرے میں چل کر مسجد آنے والوں کو قیامت کے دن کامل نور (بھرپور اُجالے) کی بشارت دے دو
(جامع ترمزی:223 صحیح)

09/12/2020

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا منافقین پر عشاء اور فجر تمام نمازوں سے زیادہ بھاری ہیں، اور آپ ﷺ نے فرمایا کہ کاش ! وہ سمجھ سکتے کہ عتمہ ( عشاء ) اور فجر کی نمازوں میں کتنا ثواب ہے
(صحیح بخاری:564 صحیح)

09/12/2020

رسول اللہ صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو عشاء کی جماعت میں حاضر رہے گا تو اسے آدھی رات کے قیام کا ثواب ملے گا اور جو عشاء اور فجر دونوں نمازیں جماعت سے ادا کرے گا، اسے پوری رات کے قیام کا ثواب ملے گا
(جامع ترمزی:221 صحیح)

07/12/2020

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ شخص ہرگز آگ میں داخل نہیں ہو گا جو سورج نکلنے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے نماز پڑھتا ہے. یعنی فجر اور عصر کی نمازیں
(صحیح مسلم:634 صحیح)

02/12/2020

رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌سے پوچھا گیا اللہ کو کون سا عمل زیادہ پسند ہے؟ آپ نے فرمایا: نماز کو اس کے وقت پر پڑھنا
(صحیح مسلم:85 صحیح)

01/12/2020

سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
چھوٹا بڑے کو سلام کرے،
گزرنے والا بیٹھنے والے کو سلام کرے
اور
چھوٹی جماعت بڑی جماعت کو
پہلے سلام کرے۔

(صحیح بخاری:6231)

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farhan Pasruri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share