Apna khaisor awaz

  • Home
  • Apna khaisor awaz

Apna khaisor awaz Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Apna khaisor awaz, Media/News Company, .

ریٹائرڈ شدہ یا فوت شدہ ملازمین کے بچوں کے بھرتی بارے میں تمام محکموں کو ہدایات۔۔
29/12/2021

ریٹائرڈ شدہ یا فوت شدہ ملازمین کے بچوں کے بھرتی بارے میں تمام محکموں کو ہدایات۔۔

29/12/2021

ڈیرہ اسماعیل خان۔۔ٹکواڑہ پولیس چیک پوسٹ پر دھشتگردوں کا حملہ۔۔۔پولیس
ڈیرہ اسماعیل خان۔۔دھشت گردوں کا ھلکے ہتھیاروں کا استعمال۔پولیس۔
ڈیرہ اسماعیل خان۔دھشت گردوں نے فائرنگ بھی کی پولیس۔
ڈیرہ اسماعیل خان۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب۔پولیس
ڈیرہ اسماعیل خان۔چوکی کی دیواروں کو معمولی نقصان پہنچا۔پولیس۔
ڈیرہ اسماعیل خان۔سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔۔سرچ آپریشن شروع

جن امیدواروں نے جنوری 2021 میں  سوٸی گیس آفس کے ایڈ نمبر 01/2021 چشمہ کندیاں میانوالی کے لیے مختلف پوسٹس کے لیے اپلاٸی ک...
29/12/2021

جن امیدواروں نے جنوری 2021 میں سوٸی گیس آفس کے ایڈ نمبر 01/2021 چشمہ کندیاں میانوالی کے لیے مختلف پوسٹس کے لیے اپلاٸی کیا تھا ان کو ٹیسٹ کے لیے میسج آچکے ہیں انکا ٹیسٹ nts کے through لیا جاٸے گا۔
https://nts.org.pk/Test&Products/Lists/1221/PSO_Jan22_Data/Search.php

Final Consolidated Result:Mayor / Chairman Of Tehsil Pahar Pur
29/12/2021

Final Consolidated Result:
Mayor / Chairman Of Tehsil Pahar Pur

ملک بھر کی طرح تحصیل پہاڑ پور کی یوسی کڑی خیسور اور یوسی بلوٹ شریف میں کھاد مافیا نے سونا یوریا کھاد چھپا لی .ڈیرہ ضلعی ...
28/12/2021

ملک بھر کی طرح تحصیل پہاڑ پور کی یوسی کڑی خیسور اور یوسی بلوٹ شریف میں کھاد مافیا نے سونا یوریا کھاد چھپا لی .ڈیرہ ضلعی انتظامیہ اور پہاڑ پور تحصيل انتظامیہ خاموش تماشائی.
زمیندار بلیک پر تین ہزار تک سونا یوریا کھاد خریدنے پر مجبور .
ملک بھر کی طرح تحصیل پہاڑ پور کی کڑی خیسور اور یوسی بلوٹ شریف میں بھی کھاد ڈیلرز نے کھاد مافیا کا روپ دھار لیا .یوسی کڑی خیسور اور بلوٹ شریف میں قائم سونا یوریا کھاد ڈیلرز کی دکانوں پر سونا یوریا کھاد چھپا لی گئی ہے. علاقہ زمیندار پریشان حکومتی ریٹ کے مطابق سونا یوریا 1750 روپے کے قریب ہے .لیکن ڈیلرز نے 3 ہزار سے زائد رقم وصول کرنا شروع کردیا ہے . علاقے کے زمینداروں نے ضلعی انتظامیہ اور اے سی پہاڑپور سے اپیل کی ہے کہ چھاپہ مار مہم شروع کریں تاکہ کھاد مافیا کا روپ دھارے والے ڈیلرز کے خلاف کاروائی کر کے زمینداروں کو لوٹنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے .

2500 سکول لیڈرز ایٹا کے ذریعے بھرتی کرنے کا فیصلہ!
28/12/2021

2500 سکول لیڈرز ایٹا کے ذریعے بھرتی کرنے کا فیصلہ!

28/12/2021

ڈیرہ اسماعیل خان
صوبائی حکومت کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل سکولوں کو نقد انعام دینے کا فیصلہ،صوبہ بھر سے ٹوٹل 274 ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کا انتخاب کر لیا گیا،ہر سکول کو 4 لاکھ 50 ہزار روپے دیے جائینگے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا میں Teachers Incentive Programme کے نام سے ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس میں کریڑیا کے تحت ایسے سکولوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جن کی اکیڈیمک سیشن کے دوران حاضری،امتحانی نتائج، باقی دیگر کارکردگی اور سہولیات کریٹریا کے مطابق ہوں ایسے سکولوں کو نقد انعام دیا جاتا ہے جس کی تقریب وزیر اعلی خیبرپختونخوا ہائوس میں منعقد کی جاتی تھی اور مہمان خصوصی بہترین کارکردگی کے حامل سکول سربراہان اور اساتذہ میں چیک تقسیم کرتے ہیں،بعض وجوہات کی بنا پر درمیان میں یہ سلسلہ رک گیا تھا مگر اب یہ سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ II عبدالشکور اور انکے عملے کی کاوشوں سے سفارشات سیکرٹری تعلیم اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہیں جہاں سے فنڈ کی منظوری دی جائے گی اور پھر وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی کو مکمل بریفنگ دینے کے بعد وزیر اعلی خیبرپختونخوا کو بطور مہمان خصوصی مدعو کر کے تقریب منعقد کی جائے گی ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں ٹوٹل 2585 ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں سے ٹوٹل 274 ایسے سکولوں کو انتخاب کیا گیا ہے جن کو یہ Incentive دیا جائے گا جو کہ 12 کروڑ 58 لاکھ مختص ہے ان میں 98 میل اور 176 فی میل سکولز شامل ہیں اسی طرح ضلع ڈی آئی خان کے ٹوٹل 14 سکولوں کا انتخاب کریٹیریا کی روشنی میں کیا گیا ہے ان میں 3 مردانہ گورنمنٹ ہائی سکول حافظ آباد،گورنمنٹ ہائی سکول لنڈہ شریف اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 5 ڈیرہ شامل ہیں جبکہ 11 زنانہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ماہڑہ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھتھل،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 7 مریالی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 3،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مدنی ٹاون،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کچہ ملی خیل،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول درابن خورد،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 8 شیرازی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کڑی خیسور،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رمک اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اٹھوگ شامل ہیں ان سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کرام کو بہترین کارکرگی اور نتائج دینے پر نقد انعام سے نوازا جائے گا۔

28/12/2021
کڑی خیسوراٹھوگ میں گنا سے بھرا ٹرک الٹ گیاٹرک الٹنے سے اٹھوگ ملحقہ دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔  شہر کی مین روڈ و گلی ایک ...
28/12/2021

کڑی خیسور
اٹھوگ میں گنا سے بھرا ٹرک الٹ گیا
ٹرک الٹنے سے اٹھوگ ملحقہ دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ شہر کی مین روڈ و گلی ایک گھنٹے سےبند ہو گٸی. جس سے عوام و ٹریفک کو آمدرفت میں شدید مشکلات سامنا.

لکی مروت، گیس بجلی لوڈ شیڈ نگ کے خلاف خواتین کا احتجاج،  مردوں کےلئے چوڑیاں پیش کی گئی،  گیس بجلی بل جلا دئیے گئے، بنوں ...
28/12/2021

لکی مروت، گیس بجلی لوڈ شیڈ نگ کے خلاف خواتین کا احتجاج، مردوں کےلئے چوڑیاں پیش کی گئی، گیس بجلی بل جلا دئیے گئے، بنوں میانوالی روڈہر قسم ٹریفک کےلئے بند

محکمہ تعلیم جنوبی وزیرستان میں بوگس بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے سو سے زائد افسران اور ملازمین پر مقدمہ درجڈیرہ اسماعیل خان...
28/12/2021

محکمہ تعلیم جنوبی وزیرستان میں بوگس بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے سو سے زائد افسران اور ملازمین پر مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی ہدایت پر محکمہ تعلیم جنوبی وزیرستان میں بوگس بھرتیوں کا نوٹس لے لیاگیا۔سو سے زائد افسران اور اہلکاران کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم جنوبی وزیرستان میں بڑے پیمانے پر بوگس بھرتیوں اور کرپشن کی شکایات پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن عثمان زمان نے فوری نوٹس لیا اور محکمہ انٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرائمز عبدالحئی خان بابڑ کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایات جاری کیں جنہوں نے بوگس بھرتیوں اور کرپشن کے واضح ثبوت ملنے پر تحقیقات کادائرہ وسیع کردیا اور الزام ثابت ہونے پر ڈائریکٹر انٹی کرپن عثمان زمان کی منظوری سے محکمہ تعلیم جنوبی وزیرستان میں بوگس بھرتیوں کے الزام میں سوسے زائد افسروں اور اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ایک بیان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرائمز انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ عبدالحئی خان بابڑ کاکہنا ہے کہ کرپشن کے تدارک اور عوامی شکایات کے ازالے کیلئے محکمہ انٹی کرپشن ڈائریکٹر عثمان زمان کی خصوصی ہدایات پر بلاامتیاز کاروائی میں مصروف ہے اور حکومتی وژن اور ڈائریکٹر عثمان زمان کی ہدایات کی روشنی میں انسداد کرپشن کے سلسلے میں خصوصی مہم چلاکر الزامات ثابت ہونے پر مقدمات درج اور ملزمان گرفتار کئے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اس میگا کرپشن کیس میں بہت جلد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی اور کسی بھی سرکاری ادارے یا محکمہ میں رشوت، کرپشن اور اقربا پروری برداشت نہیں کی جائیگی ۔

ہوشیار باشاہلیان تحصیل پہاڑپور کو مطلع کیا جاتاہےکہ چند نو سر باز بلاک شدہ بینظیر /احساس کفالت کارڈ کھلوانے کے نام پر شن...
28/12/2021

ہوشیار باش
اہلیان تحصیل پہاڑپور کو مطلع کیا جاتاہےکہ چند نو سر باز بلاک شدہ بینظیر /احساس کفالت کارڈ کھلوانے کے نام پر شناختی کارڈ کی فوٹو سٹیٹ /نقلیں اور رقم بٹور رہے ہیں۔ حالانکہ حکومت پاکستان اور محکمہ نے بلاک شدہ کارڈ کھولنے کا کوٸ طریقہ کار وضع نہیں کیا۔جب بھی بلاک شدہ بینظیر /احساس کفالت کارڈ کھولنے کا طریقہ کار وضع ہوگا باقاعدہ میڈیا پر اعلان کیا جاٸیگا۔لہذا ان نو سر بازوں سے ہوشیار رہیں۔ اور اپنے کواٸف کسی کو نہ دیں۔
منجانب ; فداءاللہ اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر BISP/ احساس کفالت پروگرام0966775007

کڑی خیسورحافظ خالد احمد وقاص میروی ولد فوجی  عبدالرزاق کڑی خیسور کی نکاح خوانی کی تقریب کے موقع پر والد و دوست احباب کے ...
28/12/2021

کڑی خیسور
حافظ خالد احمد وقاص میروی ولد فوجی عبدالرزاق کڑی خیسور کی نکاح خوانی کی تقریب کے موقع پر والد و دوست احباب کے ساتھ گروپ فوٹو
ہم حافظ خالد احمد وقاص میروی ولد فوجی عبدالرزاق کڑی خیسورکو نکاح میں منسلک ھونے پر مبارکباد پیش کرتے ھیں

28/12/2021

ڈیرہ اسماعیل خان. کڑی خیسور
گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلہ لودھیان کے پرنسپل ڈاکٹر یاسر مصطفیٰ کا خیسور ماڈل سکول مدی خیل میں تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر خطاب.

Miankhel  Fc Kpk
28/12/2021

Miankhel Fc Kpk

آج 10 پولنگ اسٹیشن کھولے گۓ جس میں جہانزیب اکبر کے 100 ووٹ کم ہوۓ اور مخدوم الطاف کے 56 ووٹاب تک ٹوٹل 47 پولنگ اسٹیشن کھ...
27/12/2021

آج 10 پولنگ اسٹیشن کھولے گۓ جس میں جہانزیب اکبر کے 100 ووٹ کم ہوۓ اور مخدوم الطاف کے 56 ووٹ
اب تک ٹوٹل 47 پولنگ اسٹیشن کھولے گۓ ہیں جس میں مخدوم الطاف کے 224 ووٹ کم ہوۓ ہیں
اب تک مخدوم الطاف نے 2348 ووٹوں کی لیڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر قبضہ کیا ہوا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان : تھانہ صدر کی حدود مقیم شاہ مدرسے میں مسلح شخص کی استانیوں پر فائرنگ ، ایک استانی جانبحق  اور ایک زخمی...
27/12/2021

ڈیرہ اسماعیل خان :
تھانہ صدر کی حدود مقیم شاہ مدرسے میں مسلح شخص کی استانیوں پر فائرنگ ، ایک استانی جانبحق اور ایک زخمی۔۔ ریسکیو 1122 اسٹیشن 33کی میڈیکل ٹیموں نے زخمی استانی کو علاج کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے کی تحقیق کی جارہی ہیں۔ریسکیو1122ڈیرہ اسماعیل

27/12/2021

کڑی خیسور
دری خیل کے ایک دوست کا دوران سفر کڑی خیسور اڈہ سے لے کر باراستہ سپر نمبر 6 مدی خیل تک Vivo موبائل راستے میں کہیں گر گیا ہے. اگر کسی بھائی کو ملے تو مہربانی کر کے اس نمبر 03177960615 پر رابطہ کریں. شکریہ

کڑی خیسور کچہ جنوبیچیئرمین ویلج کونسل کڑی خیسور کچہ جنوبی محمد اعجاز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
27/12/2021

کڑی خیسور کچہ جنوبی
چیئرمین ویلج کونسل کڑی خیسور کچہ جنوبی محمد اعجاز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان. کڑی خیسوراٹھوگ ،پھلاڑی کچہ ایڈیشنل نہر کےساتھ بند پر سماجی ورکر محمد رمضان گامو خیل  کی نگرانی اور علا...
27/12/2021

ڈیرہ اسماعیل خان. کڑی خیسور
اٹھوگ ،پھلاڑی کچہ ایڈیشنل نہر کےساتھ بند پر سماجی ورکر محمد رمضان گامو خیل کی نگرانی اور علاقے کے زمینداروں کے تعاون سے بند پر مکس ڈالنے کا کام شروع ہے ، یاد رہے کہ اس سے پہلے بند پر جگہ جگہ گڑھے بنے ہوئے تھے. جس سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکل درپیش تھی بند پرکام شروع ہونے سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے سماجی ورکر اور اس کام میں حصہ لینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا.

کڑی خیسورچیئرمین ویلج کونسل کڑی خیسور کچہ جنوبی محمد اعجاز خان نے اور جنرل کونسلر شاہ جہان خان ویلج کونسل کڑی خیسور کچہ ...
27/12/2021

کڑی خیسور
چیئرمین ویلج کونسل کڑی خیسور کچہ جنوبی محمد اعجاز خان نے اور جنرل کونسلر شاہ جہان خان ویلج کونسل کڑی خیسور کچہ شمالی نے اپنے گوشوارے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروادیئے۔

کڑی خیسور. اٹھوگ جی پی ایس سکول اٹھوگ شمالی میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ پی ایس ایچ ٹی احمد حسین خان اور مکمل ...
27/12/2021

کڑی خیسور. اٹھوگ
جی پی ایس سکول اٹھوگ شمالی میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ پی ایس ایچ ٹی احمد حسین خان اور مکمل سٹاف نے شمولیت اختیار کی ۔ سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے۔

سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی آج 14 دہویں برسی گڑھی خدابخش میں منائ جائیگی سندھ بھر میں ایک روزہ عام تعطیل قافلوں ک...
27/12/2021

سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی آج 14 دہویں برسی گڑھی خدابخش میں منائ جائیگی سندھ بھر میں ایک روزہ عام تعطیل قافلوں کی گڑھی خدابخش رتو ڈیرو آمد شروع
یہاں خوشبو کا لاشہ ہے اسے گلشن نہیں کہنا
یہ مقتل ہے یہاں تو ہر کسی کو مار دیتے ہیں
رضی الدین رضی

27/12/2021

بنوں کے علاقہ گڑھی شیر احمد میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ تبادلہ 4افراد جاں بحق 3زخمی ہونے کی اطلاع

27/12/2021

گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کو تبدیل کر دیا گیا ارباب شہزاد نئے گورنر پختونخواہ تعینات

خانو خیل قوم کے چشم چراغغلام اسحاق خان خانوخیل کو نادرا آ فس پہاڑپور میں بھرتی ہونے پر بہت بہت مبارک پیش کرتے ہیں
27/12/2021

خانو خیل قوم کے چشم چراغ
غلام اسحاق خان خانوخیل کو نادرا آ فس پہاڑپور میں بھرتی ہونے پر بہت بہت مبارک پیش کرتے ہیں

27/12/2021

پپلاں۔کچہ گجرات بجلی بندش کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پنجاب کو پنجاب سے بجلی دو۔مظاہرین کا مطالبہ
مسٸلہ حل نہ ہونے پر یکم جنوری کو شدید احتجاج کی دھمکی

27/12/2021

*بریکنگ نیوز *
تیمور سلیم جھگڑا کو چیف منسٹر اور اجمل وزیر کو گورنر خیبر پختونخوا بنائے جانے کا امکان ۔وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کو عمران خان نے طلب کر لیا۔ ذرائع

26/12/2021

پپلاں۔کچہ گجرات بجلی بندش کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پنجاب کو پنجاب سے بجلی دو۔مظاہرین کا مطالبہ
مسٸلہ حل نہ ہونے پر یکم جنوری کو شدید احتجاج اور چشمہ میانوالی روڑ مکمل بند کرنے کی دھمکی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna khaisor awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share