10/03/2023
قبول اسلام کے بعد ڈاکٹر جيمس فرانكل کا پہلا پیغام
ڈاکٹر جیمس فرانکل کو زی این این کی طرف سے مبارک ہو
امریکا کی معروف دانشگاہ جامعہ ہاوای (University of Hawaiʻ) کے استاذ ڈاکٹر جيمس فرانكل James D. Frankel
نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔
جامعہ ہاوای دنیا کی 500 بہترین جامعات میں سے ہے۔ جہاں 50 ہزار طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ ڈاکٹر صاحب فرماتے ہیں کہ میں اللہ کی معرفت کا پیاسا تھا۔ میں نے بہت سوچا لیکن میرا دل و دماغ مسیح علیہ السلام کو رب ماننے کیلئے تیار نہیں ہوئے۔ پھر میں بودھ مت، یونانی اور رومی فلسفہ سمیت کئی ادیان و مذاہب کا مطالعہ کیا۔ لیکن میرے سوالات کا جواب کسی کے پاس نہیں تھا۔ پھر قرآن کی طرف متوجہ ہوا۔ اسے پڑھنا شروع کیا اور پھر پڑھتا ہی چلا گیا۔ قرآن نے نہ صرف میرے سوالات کا جواب دیا، بلکہ میرے باطن کو بھی زیر وزبر کردیا۔ ایسا کسی کتاب کے پڑھنے سے نہیں ہوا تھا۔ عجیب کتاب ہے جو ڈائریکٹ روح کو جھنجھوڑتی ہے۔ میں پڑھتا جاتا اور آنکھوں سے اشکوں کی جھڑی لگی رہتی۔ مجھے یقین ہوگیا کہ میں کسی انسان کا نہیں، بلکہ خالق کا کلام پڑھ رہا ہوں۔ پھر میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اب میں نماز سیکھ رہا ہوں۔ اسلام نے مجھے بالکل دوسرا شخص بنا دیا ہے۔ میری تمام نو مسلموں کو نصیحت ہے کہ دینی احکام کو صبر سے تھامے رکھیں، عنقریب اللہ تعالیٰ کشادگی فرمائے گا اور فضا بدل جائے گی۔ ساتھ ایک دوسرے سے جڑے رہیں۔ آپ سب کا شکریہ! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قبول اسلام کے بعد ڈاکٹر جيمس فرانكل کا پہلا پیغام۔