غمِ ہستی سے نِکل کر بھی شب و روز مجھے
غمِ ہستی میں گذارے ھوئے دن یاد آئے
07/08/2023
زرا جلدی کر میرے پیر سائیں
وہ ہاتھ چھڑانے والا ہے
مجھے چھوڑ کے جانے والا ہے
کوئی انتر منتر پھونک ابھی
مجھے دے کچھ گھول کے پانی میں
کوئی جادو ٹونہ کر سائیں
کوئی دے تعویز محبت کا
کچھ ایسے کر کچھ ویسے کر
کوئی چلہ ولّہ کاٹ سائیں
کچھ کر تُو جیسے تیسے کر
اب میری خوشیاں ہاتھ تیرے
کوئی اور اسے نہ لے جائے
وہ ایک اکیلا جگ میں ہے
میں جان و دل ہوں وار چکا
وہ جیت چکی سب جیت چکی
اور میں کہ خود کو ہار چکا
سائیں دیکھ میں پہلے تنہا ہوں
اور چھوڑ کے وہ بھی چل نکلے
میری مشکل کا نہ حل نکلے
یہ بات میں سہہ نہ پاؤں گا
میں جیتے جی میں مر جاؤں گا
Be the first to know and let us send you an email when Only funn posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.