14/10/2022
یہ چین کا ایک اسکول ہے جہاں بچوں کو دوپہر کے کھانے کے ساتھ پاور نیپ (Power Nap) دِیا جا رہا ہے۔ تحقیق کے مُطابق دوپہر کے وقت تھوڑی سی نیند لینے سے إنسان کی جِسمانی و ذہنی تھکاوٹ اُتر جاتی ہے، وہ ہشاش بشاش ہو جاتا ہـے اور مزید کام کے لِیے اِس کـی انرجی بڑھ جاتی ہـے۔ چین کے علاوہ کئی اور ممالک میں بھی طلبہ اور ملازمین کی صلاحیت بڑھانے کے لیے دِن کو پاور نیپ دِیا جاتا ہے ...
میرے پیارو! اگر ہم نبی کریم صلَّی اللہ علیہ وسلَّم کـی سیرتِ مُبارک پڑھیں تـو معلوم ہوتا ہے کہ Power Nap یعنی #قیلولہ آپ صلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم کے معمول کا حِصہ رہا۔ آپ صلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم کو سب سے بڑی ذمہ داری دی گئی تھی اور آپ صلَّی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم نے ایک ایسے ویژن پر کام کیا جو تمام عالم پر محیط اور تاقیامت جاری رہنے والا (Ultimate & Universal Vision) تھـا
مگر تب بھی آپ نـے قیلولہ کو ترک نہ کِیا۔ ہم نـے اِس سُنت کـو اپنـے طـرزِ زندگـی کا حِصـہ نہیں بنایا مگر آج کی جدید دُنیا قیلولہ Power Nap کـو اپنا رہی ہے ...
#طالبِ_دُعا : ٰن