16/03/2023
کھانے پینے گھومنے پھرنے آرام دہ زندگی گزارنے سے متعلق فیس بک وغیرہ پہ چرچے نہیں کریں خدا نے کو آپکو نواز رکھا ہے تو اسے ذاتی زندگی تک محدود رکھیں کیونکہ بدترین مہنگائی کی لہر نے قوم سے سب کچھ چھین لیا ہے لوگوں کے چہرے پڑھیں خالی بےنور زندگی سے عاری ، روٹی کمانا مشکل ترین ہوچکا ہے تعلیم صحت اور گھر بنانا وغیرہ تو گئے وقتوں کے فسانے ہیں بلاشبہ نعمتوں کا ذکر بھی نعمت ہی ہے مگر حالات غالبا اس حدیث جیسے ہیں کہ پڑوسی کو نہیں دے سکتے تو پھل کھاکر انکے چھلکے ڈھک کر رکھو کہ کہیں اسکے بچے دیکھ کر دکھ میں مبتلا نہ ہوں {واللہ اعلم }
اپنی زندگی مکمل انجوائے کریں مگر اسے سوشل میڈیا پہ ڈالتے وقت اپنے دائیں بائیں قریبی اعزاء دوستوں کا بھی خیال رکھیں کہ کہیں آپکی بہترین زندگی دیکھ کر وہ مزید تکلیف میں مبتلا تو نہیں ہورہے
نوٹ
ضروری نہیں ہر کوئی آپ سے حسد ہی کرے ، بہت سے دل غم روزگار سے بھی ٹوٹے ہوتے ہیں اور انہیں وہ نعمتیں میسر نہیں ہوتیں جو بہت ساروں کو ہیں