Such bol news

  • Home
  • Such bol news

Such bol news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Such bol news, Media/News Company, .

14/12/2022
آج کی اخبارات میں آج کی نیوز سچ بول نیوز کے ساتھ
07/12/2022

آج کی اخبارات میں آج کی نیوز سچ بول نیوز کے ساتھ

روزنامہ سچ بول نیوزآج کی اخبار میں آج کی خبریں16-11-2022
16/11/2022

روزنامہ سچ بول نیوز
آج کی اخبار میں آج کی خبریں
16-11-2022

روزنامہ سچ بول نیوزآج کی اخبار میں آج کی خبریں13-11-2022
13/11/2022

روزنامہ سچ بول نیوز
آج کی اخبار میں آج کی خبریں
13-11-2022

روزنامہ سچ بول نیوزآج کی اخبار میں آج خبریں10-11-2022
10/11/2022

روزنامہ سچ بول نیوز
آج کی اخبار میں آج خبریں
10-11-2022

سچ بول نیوز :Date -31-11-2022
03/11/2022

سچ بول نیوز :Date -31-11-2022

18/09/2022
29/07/2022

ڈگری

ڈگری اسسٹنٹ کمشنر افیس ڈگری میں محرم الحرام کے سلسلے میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں واپڈا میڈیکل آفیسر،پولیس افسران مختیار کار،ٹائون آفیسر کی شرکت محرم الحرام کے دوران سیکورٹی و دیگر معاملات پر بات چیت
اسسٹنٹ کمشنر افیس ڈگری میں ایام عزا ماہ محرم الحرام کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر آصف خاصخیلی کے زیرے صدارت میں اجلاس ہوا جس سید بشیر احمد شاہ نقوی ،مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری کے سرپرست اعلیٰ سید نوید احمد شاہ بخاری ،میر اکبر ٹالپور ،خمیسو قمبرانی, رفیق قمبرانی،علی رضا نوحانی،جاوید حسین خاصخیلی اسکائوٹس انجارج،سلطان کلوئی بالو جو کمب،خدابخش قمبرانی،کریم بخش قمبرانی،کالو شاہ فقیر واحد ڈنو،جمن قمبرانی۔سید ظھور شاہ،وقار شاہ ٹنڈو جان محمد سے،حیدر خاصخیلی،سلمان خاصخیلی،شانی بھائی،ابراھیم لونڈ،سید جمن شاہ پٹان کالونی،بولو فقیر،محمد عالم لونڈ سمیت واپڈا،ٹائون آفیسر، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ آفیسر،پولیس افسران نے شرکت کی اس موقع پر سید بشیر احمد شاہ نقوی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام ایام عزاء کے دوران سیکورٹی کے فول پرو انتظامات کئیے جائیں جس میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ہر سال کی طرح اس سال بھی امن امان مذہبی ہم اہنگی برقرار رہیگی جبکہ
تحصیل ڈگری میں محرم الحرام میں نکلنے والے ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کے دوران سڑکوں کی صفائی ستھرائی اور لائٹنگ، لوڈ شیدنگ کے معملات اور جلوسوں کے مقررہ راستوں کے انتظامات سیکورٹی کو یقینی بنایا اور پانی کی فراہمی سمیت دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے سید بشیر احمد شاہ نقوی نے تفصیلی آگاہ کیااور دیگر افراد بھی موجود تھے

23/07/2022

المنظر جامشورو کے مقام پر کے بی فیڈر نہر میں دو نوجوان ڈوب گئے

جامشورو 25 سالہ لیاقت اعوان اور اس کا دوست تفریح کے لئے المنظر پہنچے تھے

جامشورو دونوں نوجوان لمس کالونی جامشورو کے رہائشی بتائے جاتے ہیں

جامشورو واقعہ نہر میں نہانے کے دوران پیش آیا جس میں ایک دوست دوسرے دوست کو بچاتے ہوئے ڈوب گئے

جامشورو مقامی غوطہ خوروں کو طلب کر لیا گیا دونوں نوجوانوں کی تلاش شروع کر دی گئی. پولیس

23/07/2022

کھپرو کے قریب گولیان لگنے سے 8 افراد زخمی

کھپرو کے قریب دولت آباد میں مری اور کپری برادری کے دو گروپوں میں تصادم دونو گروپوں کے 8 افراد گولیاں لگنے سے زخمی

کپری برادری کے زخمی ہونے والے میں عاشق حسین ، ذولفقار ، ظھور ، ساون کپری شامل ہیں

مری برادری کے زخمی ہونے والے وسند ، ڈھیسر , اور غمشاد مری شامل ہیں

پولیس کے مطابق یہ تصادم پرانی تاقرار سے ہوا ہے

23/07/2022

*مٹیاری بریکنگ نیوز*

نیوسعیدآباد : تعلقہ اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث کمسن بچہ جانبحق

مٹیاری: لواحقین نے اسپتال کے مین سڑک بند کرکے دھرنہ دیدیا انتظامیہ کے خلاف شدید نعریبازی۔۔۔

مٹیاری : بچے کو ایمرجنسی میں اسپتال لیکر آئے ڈاکٹرز کی عدم توجہ اور روایتی سستی کے باعث بچے نے تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا، لواحقین

مٹیاری : غفلت برتنے والے ڈاکٹر اور عملے کے خلاف فوری کاروائی کرکے انصاف دیا جائے، ورثا

*مٹیاری : نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا* مٹیاری کے نواحی علاقے اوڈیرولال میں مسجد کے امام کی طالب علم سے جنسی زیادتی.مٹیاری ...
23/07/2022

*مٹیاری : نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا*

مٹیاری کے نواحی علاقے اوڈیرولال میں مسجد کے امام کی طالب علم سے جنسی زیادتی.

مٹیاری : اوڈیرو لال ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع مسجد میں امام مسجد حافظ خدا بخش چھٹو کی طالب علم سے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل.

مٹیاری : متاثرہ طالبعلم کے ورثاء کا میڈیا کے سامنے پیش ہونے سے انکار،

مٹیاری : ہماری پہلے ہی بہت رسوائی ہوچکی ہے اور رسوا نہیں ہونا چاہتے

23/07/2022

نوجوان بلال کاکا قتل کیس میں گرفتار چارملزمان عدالت میں پیش

حیدرآبادپولیس کی بھاری نفری نے چار ملزمان محمد گل, محمد افضل, شھسواراوراحمد یار گل کو سول کورٹ نمبر چار میں پیش کیا

حیدرآباد عدالت نے چار ملزمان کو پانچ روز کے تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا.

حیدرآباد ملزمان کے خلاف بھٹائی نگر پولیس نے نوجوان بلال کاکا کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا.

جھڈو : جھڈو پولیس کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر شدید شیلنگجھڈو : ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کے بعد بعد سانس لینا دشوار...
12/12/2021

جھڈو : جھڈو پولیس کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر شدید شیلنگ

جھڈو : ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کے بعد بعد سانس لینا دشوار

جھڈو : مظاہرین ایس ایچ او جھڈو اور جھڈو پولیس کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں

12/12/2021

نواب شاہ
منھڑو تھانے کی حدود میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
نواب شاہ
گھریلو ناچاکی پر شوہر نے پسٹل کے فابئر کرکے بیوی کو قتل کردیا
نوابشاہ
بہو کو بچانے کے لئے انے والی ساس بھی فائرنگ کی زد میں اگئ تشویش ناک حالت مین نوابشاہ پیپلز اسپتال منتقل
نوابشاہ
بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر جاۓ وقوعہ سے فرار
نوابشاہ
پو۔لیس نے جاۓ وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لۓ اسپتال منتقل کر دیا
نوا شاہ
مزید تحقیقات کر رہے ہیں بہت جلد قاتل کو گرفتار کر لیں گے پولیس

29/06/2021

رپورٹ سید بشیر احمد شاہ،جی ٹی وی نیوز ڈگری

ہمارے بہت پیارے دوست *راجہ عابد،عامر جنجوعہ* کے چچا اور شہزادجنجوعہ اور آصف جنجوعہ کے والد *انکل شبیر حسین جنجوعہ* کا رض...
26/05/2021

ہمارے بہت پیارے دوست *راجہ عابد،عامر جنجوعہ* کے چچا اور شہزادجنجوعہ اور آصف جنجوعہ کے والد *انکل شبیر حسین جنجوعہ* کا رضا الہی سے انتقال ہوگیاہے جس کی نماز جنازہ آج صبح 10بجےبروز بدھ مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری میں ادا کی جائے گی ۔

21/05/2021

ڈگری( ) میرپورخاص بارکونسل کے ممبر اور ضلعی کے مشہور معروف سماجی شخصیت ایڈووکیٹ سلامت علی لاکھو اور امانت علی لاکھو نے میڈیا سے گفتگو

ڈگری( نامہ نگار) ڈگری میں امیرالمومنین حضرت علیؑ علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے رات گئے مرکزی امام بارگاہ باب الع...
06/05/2021

ڈگری( نامہ نگار) ڈگری میں امیرالمومنین حضرت علیؑ علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے رات گئے مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری میں عزاداری مجلس عزاء و زنجیر زنی کی گئی۔ مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری کے سرپرست اعلی سید نوید احمد شاہ بخاری کی قیادت میں برآمدہوا۔مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری میں انجمن علی سجاد علیہ السلام کے عزاداران نے نوحہ خوانی اور سینا زنی کی۔مرکزی امام بارگاہ کی حفاظت کے لئے پولیس کے جوانوں کے عملے کو تعنیات کیا گیا تھا، ڈگری میں حضرت علیؑ کے یوم شہادت کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے. یوم علی علیہ السلام کا ماتمی جلوس اپنے مقرر کردہ راستے پر رواں دواں رہا. شہادت امام علیہ السلام کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاھ باب العلم ڈگری سے پوری SOPs کے تحت برآمد ہوا۔ جس کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی تھی.ماتمی جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں سے ماتمی پرسہ دیتے ہوئے مرکزی امام بارگاھ باب العلم ڈگری پر اختتام پذیر ہوا.جہاں مجلس عزاء سے خطاب علامہ عرفان حیدر ہاشمی نے کیا . مجلس میں علماء کرام نے امام علیہ السلام کی فضائل پر روشنی ڈالی. ڈگری میں جلوس کی سکیورٹی کے لئے سندھ پولیس اور وحدت یوتھ کے جوانوں نے انتہائی سخت انتظامات کئےتھے۔

05/05/2021

ڈگری( نامہ نگار) ڈگری میں امیرالمومنین حضرت علیؑ علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے رات گئے مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری میں عزاداری مجلس عزاء و زنجیر زنی کی گئی۔ مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری کے سرپرست اعلی سید نوید احمد شاہ بخاری کی قیادت میں برآمدہوا۔مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری میں انجمن علی سجاد علیہ السلام کے عزاداران نے نوحہ خوانی اور سینا زنی کی۔مرکزی امام بارگاہ کی حفاظت کے لئے پولیس کے جوانوں کے عملے کو تعنیات کیا گیا تھا، ڈگری میں حضرت علیؑ کے یوم شہادت کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے. یوم علی علیہ السلام کا ماتمی جلوس اپنے مقرر کردہ راستے پر رواں دواں رہا. شہادت امام علیہ السلام کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاھ باب العلم ڈگری سے پوری SOPs کے تحت برآمد ہوا۔ جس کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی تھی.ماتمی جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں سے ماتمی پرسہ دیتے ہوئے مرکزی امام بارگاھ باب العلم ڈگری پر اختتام پذیر ہوا.جہاں مجلس عزاء سے خطاب علامہ عرفان حیدر ہاشمی نے کیا . مجلس میں علماء کرام نے امام علیہ السلام کی فضائل پر روشنی ڈالی. ڈگری میں جلوس کی سکیورٹی کے لئے سندھ پولیس اور وحدت یوتھ کے جوانوں نے انتہائی سخت انتظامات کئےتھے۔

30/04/2021

ڊگھڙي(رپورٽر سيد نويد شاھ) ڊگھڙي مومنا لائبه فائونڊيشن طرفان پريس ڪلب ڊگھڙي اڳيان افطار دسترخوان لڳايو ويو، انهي حوالي سان مومنا لائبه فائونڊيشن جي اڳواڻن علي دولها،ڪامران ڀٽي،سيد نويد احمد شاھ،رفيق ۽ ٻين صحافين سان ڳالهائيندي چيو ته رمضان شريف جي برڪتن واري ڀلاري مهيني ۾ مومنا فائونڊيشن طرفان پريس ڪلب ڊگھڙي اڳيان روزيدارن جي افطاري لاء دسترخوان لڳايو وڃي پيو جنهن تي روزاني جي بنياد تي سوين روزيدار روزو افطار ڪن ٿا اهو سلسلو سمورو رمضان شريف تائين جاري رهندو،روزيدارن خاص ڪري مسافر گاڏين ۾ روڊ تان گذرندڙ جي افطاري لاء بندوبست ڪيو ويو هو،هنن شھرين ۽ سرندي وارن کي اپيل ڪئي ته هن نيڪ ڪم ۾ مومنا لائبه فائونڊيشن سان سهڪار ڪن ته جيئن هن نيڪ ڪم کي اڃان وسيع ڪري سگهجي

سکھر:سکھر کے نوجوان ڈاکٹر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی سکھر:غلام محمد مہر میڈیکل کالج میں فائنل ایئر کے اسٹوڈنٹ ڈاکٹر طار...
30/04/2021

سکھر:سکھر کے نوجوان ڈاکٹر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

سکھر:غلام محمد مہر میڈیکل کالج میں فائنل ایئر کے اسٹوڈنٹ ڈاکٹر طارق شاہانی کی لاش ملی۔ پولیس

سکھر:پھندے سے لٹکی لاش ملنے پر میڈیکل کالج میں حراس پھیل گیا

سکھر:پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردیا

سکھر:گھروالوں کے خواب ادھورے رہ گئے۔ اسپتال میں صف ماتم

سکھر:نوجوان ڈاکٹر کی خودکشی کا کارن معلوم نہیں ہوسکا۔ پولیس

سکھر:خودکشی کی جگہ سے مبینہ خط بھی برآمد

سکھر:میرا موبائیل نہیں کھولنا اور نہ میری خودکشی کی کھوجنا کرنا۔ خط

سکھر:بھائی کا سپنا پورا نہ کرنے کا دکھ اور امی سے پیار کا اظہار بھی خط میں کیا گیا

سیہون شریف:انڈس ہائی وے پر سن کے قریب ٹرک اور کار کے درمیاں تصادم، پولیسحادثے میں کار سوار ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی، پولی...
24/03/2021

سیہون شریف:
انڈس ہائی وے پر سن کے قریب ٹرک اور کار کے درمیاں تصادم، پولیس

حادثے میں کار سوار ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی، پولیس

جاں بحق شخص کی شناخت سید غلام حسین شاہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس

سید غلام حسین شاہ سابق چیئرمین یونین کونسل جھانگارا اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے قریبی رشتیدار ہیں

جاں بحق اور زخمیوں کو سن اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس

20/03/2021

ڈگری

جشن ظہور امام حسینؑ، اباعبد اللہ و سید الشہداء و حضرت ابو الفضل العباس عکس حیدر کرار، سرکار بابلحوائج مولا عباس علیہ السلام,کا جشن ظھور مبارک،قصری بخاری ڈگری میں احسن طریقے سے منایا گیا



قصری بخاری ہاؤس میں جشن ظہور آمد امام حسین علیہ السلام و مولا عباس علیہ السلام میں شیعہ سنی اتحاد وحدت کے ساتھ مناتے سندھ کی مشہورانجمن علی سجاد علیہ السلام کے استاد محمد رفیق قمبرانی،سجاد قمبرانی،میر شیر محمد تالپور،فرمان خاصخیلی نے منقبت و قصیدہ خوانی کی جشن ظھورسرکار امام حسین علیہ السلام،مولا عباس علیہ السلام کے ظھور کا کیک مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری کے سرپرست اعلی سید نوید احمد شاہ بخاری،سید ضیاء حسین شاہ جعفری،ڈاکٹر سید اسلم پرویز شاہ نقوی،سید شھباز حیدر،سید احمد شاہ،سید غلام شاہ بخاری، سیدہ اقراء بتول سیدہ فرواع بتول،سید علی شناور رضا نقوی،اور انجمن علی سجاد کے قادر بخش قمبرانی، اور سینئر صحافی وسیم احمد قریشی،جاوید حسین خاصخیلی، مہتاب خاصخیلی،شبیر حسین جنجوعہ،فقیر عارف حسین جنجوعہ،جاوید حسین ملنگ، نے کاٹا، پروگرام میں مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری کے سرپرست اعلی سید نوید احمد شاہ نے مولا امام حسین علیہ السلام کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام3شعبان المعظم4ہجری کو مدینہ منورہ میں متولد ہوئے،آپ کے والد بزرگوار سید الاوصیاء امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہما السلام اور والدہ گرامی خاتون جنت،صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور پیغمبر گرامی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کے نانا جان ہے،سید ضیاء حسین شاہ جعفری نے کہا کہ حضرت عباس علیہ السلام عظیم ترین صفات اور فضائل کا مظہر تھے شرافت ، شہامت ، وفا ، ایثار اور دلیری کا مجسم نمونہ تھے۔ واقعہ کربلا میں جناب عباس علیہ السلام نے مشکل ترین اور مصائب سے بھرے لمحات میں اپنے آقاومولا امام حسین علیہ السلام پر اپنی جان قربان کی اور مکمل وفا داری کا مظاہرہ کیا آخری میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے دعائیں مانگی گئیں اور لنگر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا

20/03/2021

ڈگری

جشن ظہور امام حسینؑ، اباعبد اللہ و سید الشہداء و حضرت ابو الفضل العباس عکس حیدر کرار، سرکار بابلحوائج مولا عباس علیہ السلام,کا جشن ظھور مبارک،قصری بخاری ڈگری میں احسن طریقے سے منایا گیا



قصری بخاری ہاؤس میں جشن ظہور آمد امام حسین علیہ السلام و مولا عباس علیہ السلام میں شیعہ سنی اتحاد وحدت کے ساتھ مناتے سندھ کی مشہورانجمن علی سجاد علیہ السلام کے استاد محمد رفیق قمبرانی،سجاد قمبرانی،میر شیر محمد تالپور،فرمان خاصخیلی نے منقبت و قصیدہ خوانی کی جشن ظھورسرکار امام حسین علیہ السلام،مولا عباس علیہ السلام کے ظھور کا کیک مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری کے سرپرست اعلی سید نوید احمد شاہ بخاری،سید ضیاء حسین شاہ جعفری،ڈاکٹر سید اسلم پرویز شاہ نقوی،سید شھباز حیدر،سید احمد شاہ،سید غلام شاہ بخاری، سیدہ اقراء بتول سیدہ فرواع بتول،سید علی شناور رضا نقوی،اور انجمن علی سجاد کے قادر بخش قمبرانی، اور سینئر صحافی وسیم احمد قریشی،جاوید حسین خاصخیلی، مہتاب خاصخیلی،شبیر حسین جنجوعہ،فقیر عارف حسین جنجوعہ،جاوید حسین ملنگ، نے کاٹا، پروگرام میں مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری کے سرپرست اعلی سید نوید احمد شاہ نے مولا امام حسین علیہ السلام کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام3شعبان المعظم4ہجری کو مدینہ منورہ میں متولد ہوئے،آپ کے والد بزرگوار سید الاوصیاء امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہما السلام اور والدہ گرامی خاتون جنت،صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور پیغمبر گرامی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کے نانا جان ہے،سید ضیاء حسین شاہ جعفری نے کہا کہ حضرت عباس علیہ السلام عظیم ترین صفات اور فضائل کا مظہر تھے شرافت ، شہامت ، وفا ، ایثار اور دلیری کا مجسم نمونہ تھے۔ واقعہ کربلا میں جناب عباس علیہ السلام نے مشکل ترین اور مصائب سے بھرے لمحات میں اپنے آقاومولا امام حسین علیہ السلام پر اپنی جان قربان کی اور مکمل وفا داری کا مظاہرہ کیا آخری میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے دعائیں مانگی گئیں اور لنگر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا

13/03/2021

ڈگری۔۔

ڈگری میں
بسلسلہ کاروان حسینی کی مدینہ منّورہ سے روانگی کی مجلس مرحوم بچل خاصخیلی زوجہ حاجرہ بی بی فرزند قادر بخش خاصخیلی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزاء کا پروگرام مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری میں منعقد کیا گیا،

ڈگری میں مرحوم مرحوم بچل خاصخیلی زوجہ حاجرہ بی بی فرزند قادر بخش خاصخیلی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا کا پروگرام انعقاد کیا گیاجس میں دعا حدیث کساء،
مولوی مظھر حسین جسکانی مجلس عزا سے خطاب فخر ولایت علی ابن ابی طالب علیہ السلام،قبلہ علامہ سید ارشد امیر عابدی صاحب، عکس قبلہ مرحوم عرفان حیدر عابدی صاحب، خطیب ولایت علی علیہ السلام،قبلہ سجاد حسین ساجدی آف مھراب پور علامہ سید شاہجہان شاہ کاظمی،سوز سلام ،رفیق قمبرانی نے کیا پروگرام میں شرکت،سید ضیاء حسین شاہ جعفری،سید ولی محمد شاہ،سردار رئیس غلام عباس لجوانی،رئیس شھباز لجوانی،بابر حسین عمرانی، سید شھباز حیدر،سید سجاد شاہ کاظمی،مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری کے سرپرست اعلی سید نوید احمد شاہ،انجمن علی سجاد علیہ السلام کے قادر بخش قمبرانی،فقیر عدنان لغاری،،سوگواران میں باقر علی خاصخیلی،فرمان خاصخیلی ھراج مھدی تھے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا مغفرت کی اور آخر میں لنگر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

13/03/2021

ڈگری۔۔
ڈگری میں مرحوم اعجاز قمبرانی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزاء کا پروگرام مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری میں منعقد کیا گیا،

ڈگری میں مرحوم اعجاز قمبرانی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا کا پروگرام انعقاد جس میں مجلس عزا سے خطاب علامہ سید شاہجہان شاہ کاظمی نے کیا جس میں سوز سلام محمد رفیق قمبرانی، سجاد قمبرانی نے کیا پروگرام میں شرکت،سید شھباز حیدر،سید سجاد حسین کاظمی،امین قمبرانی،مقصود قمبرانی،حب علی قمبرانی،فیاض دایو،سوگواران میں احمد قمبرانی، آفتاب قمبرانی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا مغفرت کی اور آخر میں لنگر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

08/03/2021

ڈگری۔۔

ڈگری میں قصری بخاری ہاؤس ڈگری میں نذر نیاز کونڈے امام جعفر صادق علیہ السلام کی دعوتِ دسترخواں لگایا گیا

ڈگری میں مرحوم سید غلام شاہ بخاری کی رہائش گاہ پر نذر نیاز کونڈے امام جعفر صادق علیہ السلام کے حوالے سے دسترخواں لگایا گیا،جس میں شھر کے تمام معززین سیاسی،سماجی شخصیات اور صحافی برادری شخصیات اور مومنین عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں اہلسنت کی مشہور ترین قصیدہ خواں محمد عمران شیخ قادری نے ایک خوبصورت انداز میں مولا کی شان میں قصیدہ خوانی کی پروگرام میں ٹنڈو الہیار کے مشہور معروف زمیدار سردار رئیس غلام عباس لجوانی،رئیس نیاز حسین لجوانی،سید ولی محمد شاہ،پریس کلب ڈگری کے صدر سید علی شاہ،وسیم احمد قریشی،ڈگری پریس کلب ڈگری کے سینئر صحافی سرپرست اعلی توفیق سردار، فرحان منہاج، ایڈوکیٹ ساجد قائم خانی،عمران قائم خانی،دانش بھائی،میرجان محمد ٹالپر،میر اسفندیار ٹالپر،فقیر ریاض حسین جسکانی،مولوی مظھر حسین جسکانی، فقیر عدنان لغاری،فقیر کاظم خاصخیلی،باقر خاصخیلی،انجمن علی سجاد علیہ السلام کے قادر بخش قمبرانی،فیاض دایو،عابد حسین،مجلس وحدت المسلمین کے جاوید حسین خاصخیلی سلمان خاصخیلی اور سماجی ورکر کامران بھٹی،سندیش کمار اور دیگر بھی موجود تھے

03/03/2021

ڈگری ( ) غریب مزدور کے گھر بیماری نے ڈیرے ڈال لیے ـ تفصیلات کے مطابق ڈگری واٹر سپلائی کے گیٹ پر رہنے والی 35 سالہ آمنہ خاصخیلی جگر کے مرض میں مبتلا ہے ایک سال سے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے ان کے شوہر وقار احمد خاصخیلی نے میڈیا کو بتاءا کہ وہ پکوڑے والے کے ساتھ تاریخ پر کام کر رہا ہے ان سے گھر کا گزارہ بمشکل ہورہا ہے. بیوی جگر کے مرض میں مبتلا ہے اتنی آمدنی نہیں کہ ایک گولی بھی خرید سکوں. غریب مزدور کی بیوی نے حکومت وقت سے اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ میرا علاج کرایا جائے. میری ایک سال سے میں شدید اذیت سے گزر رہی ہوں ڈگری سول ہسپتال کے علا وہ کہیں بھی علاج کے لئے نہیں گئی ڈاکٹر حضرات اب خالی درد کے لئے دوائی دیتے ہیں لہٰذا میرے علاج کے لیے مخیر حضرات اور دیگر مدد کریں

03/03/2021

ڈگری۔ جشن ظہور مولود کعبہ حضرت علی المرتضی علیہ السلام شیر خدا امام المتقین اور فاتح خیبر،حضرت علی علیہ السّلام کی آمد کا جشن سید شیر جھان شاہ جعفری کے گوٹھ ڈگری میں منعقد کیا گیا،

ڈگری، مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی آمد باسعادت کے مُبارک موقع پر جشنِ مولودِ کعبہ کے سلسلے میں سید شیرجھان شاہ جعفری کے گوٹھ میں محفل منقبت و قصیدہ خوانی کا پروگرام منعقد کیا گیا، اس موقع پر لاٹھی فقیر نے خوبصورت انداز میں حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی محبت میں کلام بھی پیش کیے۔انہوں نے کہا حضرت علی المرتضی علیہ السلام شیر خدا امام المتقین اور فاتح خیبر ہیں، حضرت علی علیہ السّلام کی آمد کا جشن محبت اہل بیت علیہ السلام پر دلالت کرتا ہے۔ جس پر سید عباس شاہ نے خوبصورت شعر پڑھ کر محفل میں چار چاند لگا دئیے، انہوں نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے حضرت علی علیہ السلام سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے علی علیہ السلام سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا، اور ایک مقام پر ہے کہ حب علی علیہ السلام عبادت ہے اور سید ضیاء حسین شاہ جعفری نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی محبت ایمان اور حضرت علی علیہ السلام سے بغض منافقت کی علامت ہے،محفل پروگرام میں دیگر بھی موجود تھے جس میں سید شاداب حیدر، سید شھباز حیدر،سید آفتاب حیدر، سید احمد شاہ،سید مراد شاہ نیک محمد جسکانی اور عشاقان حیدر کرار نے کثیر تعداد میں بھرپورشرکت کی اورآخر میں لنگر نیاز اور چانھ کے سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں سید ضیاء حسین شاہ جعفری کے عزیزواقارب جو دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں ان کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی

22 رجب المرجب نیاز امام جعفر صادق علیہ السلام کی دعوتِ تمام مومنین سے شرکت کی التماس ہے
03/03/2021

22 رجب المرجب نیاز امام جعفر صادق علیہ السلام کی دعوتِ تمام مومنین سے شرکت کی التماس ہے

27/02/2021

میرپورخاص،ڈگری۔۔

جشن ظہور ابو الحسن، ابو السبطین، ابو تراب، امیرالمؤمنین، یعسوب الدین، حیدر، مرتضی، نفس رسول، زوج البتول، قسیم الجنّۃ والنار ,کا جشن ظھور مبارک،پریس کلب ڈگری میں احسن طریقے سے منایا گیا،انجمن علی سجاد علیہ السلام اور مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے منعقد کیا گیا،

جس میں جشن مولود کعبہ سرکار کائنات مولا علی علیہ السلام کے ظھور کا کیک مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری کے سرپرست اعلی سید نوید احمد شاہ بخاری،سید غلام شاہ بخاری، سیدہ اقراء بتول،اور انجمن علی سجاد کے قادر بخش قمبرانی،مقصود قمبرانی اور مجلس وحدت المسلمین کے جاوید حسین خاصخیلی، مہتاب حسین،ریاض قمبرانی، انور حسین برھمانی، مہتاب خاصخیلی،حیدر معشوق نوحانی،سلمان حسین نے کاٹا، پروگرام میں مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری کے سرپرست اعلی سید نوید احمد شاہ نے مولا علی اسلام کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ حضرت علی علیہ السلام نے اپنی63 سالہ زندگی میں سے33 سال رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ گزارے کہ جن میں سے بعثت نبوی سے پہلے کے10 سال اور بعثت نبوی کے بعد13 سال مکہ میں گزرے، اور ہجرت کے بعد 10 سال مدینہ میں رہے، اور رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس دنیا سے جانے کے بعد30 سال سےپانچ مہینے کم کا عرصہ اس دنیا میں رہے۔ حضرت علی علیہ السلام نے5 سال3 مہینے اور7 دن تک ظاہری خلافت کی ذمہ داری ادا کی،پریس کلب ڈگری کے صدر سید علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حضرت علی علیہ السلام کی محبت ایمان اور حضرت علی علیہ السلام سے بغض منافقت کی علامت ہے،رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نسل حضرت علی علیہ السلام سے ہی ہے،مجلس وحدت المسلمین کے جاوید حسین خاصخیلی نے کہا کہ،مباہلہ کے دن نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے تمام اصحاب میں سے صرف حضرت علی علیہ السلام، ان کی زوجہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا اور ان کے بیٹوں امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کو ساتھ لے کر اہل نجران سے مباہلہ کیا،انجمن علی سجاد علیہ السلام کے قادر بخش قمبرانی نے کہا کہ،نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت علی علیہ السلام کواپنے کاندھوں پہ اٹھایا اور انھوں نے خانہ کعبہ میں موجود بتوں کو توڑا اور سلوني قبل ان تفقدوني کا اعلان حضرت علی علیہ السلام سے پہلے تاریخ میں کسی نے نہیں کیا،معشوق نوحانی نے کہا کہ،نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے غسل و کفن اور جنازہ و تدفین کے لئے حضرت علی علیہ السلام کو وصیت فرمائی۔ آخری میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے دعائیں مانگی گئیں

27/02/2021

ڈگری

26/02/2021

ڈگری..

مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری میں انجمن علی سجاد کی جانب سے
جشن ظھور مولود کعبہ مولا علی علیہ السلام شیعہ و سنی اتحاد کے ساتھ بھرپور طریقے سے ظہور پرنور مبارک مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری میں منایا گیا

جشن مولود کعبہ میں ذاکر قارری القصائد زوار منور حسین جتوئی آف مظفر گڑھ 13رجب کی فضیلت بیان کرتے ہوئے بتایاکہ مولا علی علیہ السلام ماہ رجب 13 تاریخ کو مکہ شریف میں خانہ کعبہ میں جناب فاطمہ بنت اسد پر وضع حمل کے آثار ظاہر ہوئے فاطمہ بنت اسد خانہ کعبہ کا طواف کر رھی تھیں جبکہ حضرت علی علیہ السلام ان کے شکم میں تھے ۔انھیں درد زہ شروع ھوا تو ان کے لئے خانہ کعبہ کی دیوار پھٹی دیوار کعبہ شق ھوئی پس وہ اندر داخل ھوئیں اور وہیں علی علیہ السلام کی آمد کا ظھور ہؤا اورحضرت علی علیہ السلام کے علاوہ کوئی کعبہ میں پیدا نہیں ھوا۔ یہ آپ کی فضیلت ھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعوت ذوالعشیرہ جنگ تبوک میں رسول اللہؐ نے مدینے میں آپ کو اپنا وصی و جانشین معین کے طور پر مقرر کیا۔جانشینی کے لئے حضرت علی علیہ السلام، اللہ تعالی کی طرف سے منتخب ہونے کو قرار پایا۔ شب ہجرت جب قریش رسول خدا کو قتل کرنا چاہتے تھے، آپ نے ان کے بستر پر سو کر ان کی جان بچائی،آپ جنگ تبوک کے علاوہ تمام غزوات میں پیغمبر اکرمؐ کے ساتھ شریک تھے۔ آپ نے جنگ بدر میں بہت سے مشرکین کو قتل کیا۔ جنگ احد میں آنحضرت کی جان کی حفاظت کی۔ جنگ خندق میں عمرو بن عبدود کو قتل کرکے جنگ کا خاتمہ کر دیا اور جنگ خیبر میں در خیبر کو اکھاڑ کر جنگ فتح کر لی۔قرآن مجید کی تقریبا 300 آیات کریمہ آپ کی فضیلت میں نازل ہوئی ہیں۔ جن میں سے آیہ مباہلہ و آیہ تطہیر و بعض دیگر آیات آپ کی عصمت پر دلالت کرتی ہیں اور قصیدہ خوانی میں استاد محمد رفیق قمبرانی،حاجی گورنر قمبرانی،سجاد علی قمبرانی،فقیر کاظم حسین خاصخیلی. محفل میں مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری کے سرپرست اعلی سید نوید احمد شاہ،سید برادری کی جانب سے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں، سید شھباز حیدر جعفری،سید سجاد حسین کاظمی،سید جعفر کاظمی، علی شاہ جعفری انجمن کی جانب سےقادربخش قمبرانی،مقصود قمبرانی،خمیسو قمبرانی،فیاض حسین دایو،عابد حسین مجلس وحدت المسلمین کی جانب سےجاوید حسین،فرمان،ریاض قمبرانی، بھی شریک تھے،جبکہ موالیان حیدر کرار نے جذب و سرمستی میں دھمالیں بھی ڈالیں،مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری اور ڈگری کی عمارتوں اور سڑکوں کو بھی انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا پھولوں اور لائیٹینگ سے،انجمن علی سجاد کی جانب سے کیک بھی کاٹے گئے اور خوشی کے اس لمحے کو بھی شئیر کیا گیا۔کیک مومنین و حاضرین کی موجود میں کاٹا اور دونوں نے ایک دوسرے کا شیرینی سے منہ شیرین کرایا،عاشقان حیدر کرار جگہ جگہ لوگوں میں شربت اور مٹھائیاں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ اور آخر میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

26/02/2021

ڈگری..

مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری میں انجمن علی سجاد کی جانب سے
جشن ظھور مولود کعبہ مولا علی علیہ السلام شیعہ و سنی اتحاد کے ساتھ بھرپور طریقے سے ظہور پرنور مبارک مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری میں منایا گیا

جشن مولود کعبہ میں ذاکر قارری القصائد زوار منور حسین جتوئی آف مظفر گڑھ 13رجب کی فضیلت بیان کرتے ہوئے بتایاکہ مولا علی علیہ السلام ماہ رجب 13 تاریخ کو مکہ شریف میں خانہ کعبہ میں جناب فاطمہ بنت اسد پر وضع حمل کے آثار ظاہر ہوئے فاطمہ بنت اسد خانہ کعبہ کا طواف کر رھی تھیں جبکہ حضرت علی علیہ السلام ان کے شکم میں تھے ۔انھیں درد زہ شروع ھوا تو ان کے لئے خانہ کعبہ کی دیوار پھٹی دیوار کعبہ شق ھوئی پس وہ اندر داخل ھوئیں اور وہیں علی علیہ السلام کی آمد کا ظھور ہؤا اورحضرت علی علیہ السلام کے علاوہ کوئی کعبہ میں پیدا نہیں ھوا۔ یہ آپ کی فضیلت ھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعوت ذوالعشیرہ جنگ تبوک میں رسول اللہؐ نے مدینے میں آپ کو اپنا وصی و جانشین معین کے طور پر مقرر کیا۔جانشینی کے لئے حضرت علی علیہ السلام، اللہ تعالی کی طرف سے منتخب ہونے کو قرار پایا۔ شب ہجرت جب قریش رسول خدا کو قتل کرنا چاہتے تھے، آپ نے ان کے بستر پر سو کر ان کی جان بچائی،آپ جنگ تبوک کے علاوہ تمام غزوات میں پیغمبر اکرمؐ کے ساتھ شریک تھے۔ آپ نے جنگ بدر میں بہت سے مشرکین کو قتل کیا۔ جنگ احد میں آنحضرت کی جان کی حفاظت کی۔ جنگ خندق میں عمرو بن عبدود کو قتل کرکے جنگ کا خاتمہ کر دیا اور جنگ خیبر میں در خیبر کو اکھاڑ کر جنگ فتح کر لی۔قرآن مجید کی تقریبا 300 آیات کریمہ آپ کی فضیلت میں نازل ہوئی ہیں۔ جن میں سے آیہ مباہلہ و آیہ تطہیر و بعض دیگر آیات آپ کی عصمت پر دلالت کرتی ہیں اور قصیدہ خوانی میں استاد محمد رفیق قمبرانی،حاجی گورنر قمبرانی،سجاد علی قمبرانی،فقیر کاظم حسین خاصخیلی. محفل میں مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری کے سرپرست اعلی سید نوید احمد شاہ،سید برادری کی جانب سے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں، سید شھباز حیدر جعفری،سید سجاد حسین کاظمی،سید جعفر کاظمی، علی شاہ جعفری انجمن کی جانب سےقادربخش قمبرانی،مقصود قمبرانی،خمیسو قمبرانی،فیاض حسین دایو،عابد حسین مجلس وحدت المسلمین کی جانب سےجاوید حسین،فرمان،ریاض قمبرانی، بھی شریک تھے،جبکہ موالیان حیدر کرار نے جذب و سرمستی میں دھمالیں بھی ڈالیں،مرکزی امام بارگاہ باب العلم ڈگری اور ڈگری کی عمارتوں اور سڑکوں کو بھی انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا پھولوں اور لائیٹینگ سے،انجمن علی سجاد کی جانب سے کیک بھی کاٹے گئے اور خوشی کے اس لمحے کو بھی شئیر کیا گیا۔کیک مومنین و حاضرین کی موجود میں کاٹا اور دونوں نے ایک دوسرے کا شیرینی سے منہ شیرین کرایا،عاشقان حیدر کرار جگہ جگہ لوگوں میں شربت اور مٹھائیاں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ اور آخر میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Such bol news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share