Daily Awaz Times Jhang

  • Home
  • Daily Awaz Times Jhang

Daily Awaz Times Jhang Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Jhang, Media/News Company, .

29/06/2024
جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت گنے کے کرشنگ سیزن...
23/11/2023

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی زیر صدارت گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے افسران کسان راہنماؤں اور شوگر ملز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں کرشنگ سیزن کے حوالے سے کاشتکاروں کی شکایات,گنے کی پیمنٹ سمیت دیگر امور پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ گنے کی کریشنگ سیزن کا آغاز 26نومبر سے ہو رہا ہے۔شوگر ملز مالکان کریشنگ سیزن کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل کریں۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ گنے کے کاشتکاروں کی جانب سے غیر قانونی کٹوتی کی شکایات موصول ہوئیں تو شکایات کے فوری ازالہ کے لئے متعلقہ ملز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گنے کے کرشنگ سیزن پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔کریشنگ سیزن میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے کےلئے منظم حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جس سے گنے کے کاشتکاروں کو خاطر خواہ ریلیف حاصل ہوگا۔

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ ...
22/11/2023

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عنصرصغیر خان نے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کا جائزہ لیااوربہترین صفائی کے لیے سینٹری سٹاف کو احکامات جاری کئے۔انہوں نے عوامی شکایات کے ازالہ کے حوالہ سے مختلف گلی محلوں کا دورہ بھی کیا اور عوام سے صفائی کی صورتحال بارے دریافت کیا۔انہوں نے موقع پر سینٹری سٹاف کو فوری شکایات کے ازالہ کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی عملہ کی جانب سے جاری کام کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں سستی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ کوڑا دانوں میں ڈالیں۔ اس موقع پردوکانداروں کو بھی صفائی کے بعد کوڑامخصوص جگہوں پر ڈالنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پرسرکاری سکولوں میں ک...
22/11/2023

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پرسرکاری سکولوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالہ سے مقابلہ جات جاری ہیں۔ہفتہ میں دو دن کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کروائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کے مابین کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔کھیل انسان کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں،طالبعلوں کو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم ہورہے ہیں۔ غیر نصابی سرگرمیوں میں طالبعلموں کی بھرپور طریقے سے شمولیت خوش آئند ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان اس حوالہ سے طالبعلموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں۔

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی زیرصدارت پنجاب سٹیژ پروگرام ...
20/11/2023

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی کی زیرصدارت پنجاب سٹیژ پروگرام کےمنصوبوں بارے جائزہ میٹنگ ہوئی جس میں بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ لیڈیز پارک پر کام دسمبر کے آخری ہفتہ میں مکمل ہو جائے گا۔پارکنگ شیڈ 15 دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔دیواروں کی تزئین و آرائش پر کام جاری ہے۔چوک چوراہوں پر کام 15 دسمبر تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ سیوریج بحالی منصوبہ پر کام چھ پوائنٹس پر جاری ہے۔ڈسپوزل اسٹیشن کی بحالی پر کام 10 دسمبر تک مکمل ہو جائےگا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ سیوریج لائنز ڈالنے پر کام مزید تیز کیا جائے۔سیوریج پائپ ڈالنے کے ساتھ جگہ کو فوری مرمت کیا جائے۔جاری سیوریج کام والی جگہوں پر حفاظتی اقدامات کا خصوصی خیال رکھا جائے۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ, اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل,ایکسین پبلک ہیلتھ و دیگر افسران کو روزانہ کی بنیاد پر کام کی کوالٹی چیک کرکے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیئے جبکہ ڈیسلٹنگ پر جاری کام کو مزید تیز کرنے اورروزانہ کے کام کو چیک کر کے رپورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کسی منصوبہ پر کام زیر التوا نہیں ہو گا,روزانہ کے کام کی مانیٹرنگ کی جائے۔

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)نگران حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں میرج ایکٹ پر عمل...
20/11/2023

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)نگران حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں میرج ایکٹ پر عملدرآمد جاری ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے میٹنگ کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں شادی ایکٹ ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ انہوں نے رات 10 بجے کے بعد شادی ہال کھلے رکھنے والوں کے خلاف بھی ایکشن میں تیزی لانے کی بھی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ تمام شادی ہال میں متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کا نمبر آویزاں کروایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اووچارجنگ کرنے و ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد کے بھی احکامات جاری کئے۔

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شورکو...
11/11/2023

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل نے اراضی ریکارڈ سنٹر شورکوٹ کا اچانک دورہ کیا ، جہاں انہوں نے افسران اور ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنرز نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں آئے سائلین سے سہولیات بارے بھی دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کی سہولت کیلئے بہترین سروس کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور انہیں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ تمام عملہ محنت اور لگن کیساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائے اور یہاں آنیوالے شہریوں سے خوش اخلاقی کیساتھ پیش اور انکے مسائل کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف فیصل آباد ڈیلی آوازٹائمز۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شورکو...
11/11/2023

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف فیصل آباد ڈیلی آوازٹائمز۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے علاوہ او پی ڈی، پیڈز وارڈ، لیبارٹری اور فارمیسی، سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرو سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے زیر علاج مریضوں سے استفسار کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی  کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشن...
11/11/2023

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر نے میرج ہال و گارڈن مارکی ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ہدایات جاری کیں کہ شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہ شادی تقریبات میں ون ڈش اور رات 10 بجے تک وقت کی پاسداری کرنے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرکے سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

10/11/2023

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم کے حوالہ سے بھرپور کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز بھٹہ جات، صنعتی یونٹس اور دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے انہیں بھاری جرمانے عائد کئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع بھر میں 8بھٹہ جات کو چیک کیا گیا زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر اور ناقص ایندھن جلانے کے ضمن میں ایک بھٹہ سیل کیا گیا جبکہ ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اسی طرح 2 صنعتی یونٹس کو چیک کیا گیا اور خلاف ورزی کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دھواں چھوڑنے والی 32 گاڑیوں کو چیک کیا گیا 15 گاڑیوں کو چالان اور 10ہزار 700 روپے کے جرمانے عائد کئے گیے۔ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ سٹاف کو متحرک رہنے اور موثراقدامات کی ہدایات جاری کیں اور کہا ہے کہ آلودگی پیدا کرنے والی ٹرانسپورٹ سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور انہیں فوری بند کیا جائے۔ آلودگی و سموگ کا باعث بننے والی ٹرانسپورٹ کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری سموگ قوانین کی خلاف ورزی سے اجتناب برتیں اور ماحول کو محفوظ رکھنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی ...
10/11/2023

جھنگ(ڈویژنل بیوروچیف ڈیلی آوازٹائمز فیصل آباد۔آصف مجیدسبحانی)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی آپریشن سمیت سیوریج لائنوں کی بحالی,ٹف ٹائل و سڑکوں کی مرمت اور بہتری کے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمدمغل نے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی آپریشن اورسیوریج لائنوں کی صفائی اوربحالی اور ٹف ٹائل کے کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے افسران بھی ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نےمیونسپل کمیٹی کے افسران وعملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی سمیت تعمیر ومرمت کے کام کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے۔اس ضمن میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Jhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share