BANNU News

BANNU News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BANNU News, Media/News Company, .

16/09/2021
شمالی وزیرستان کے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر نے کم ہی مدت میں لاتعداد ریکارڈ ترقیاتی منصوبے ...
14/09/2021

شمالی وزیرستان کے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر نے کم ہی مدت میں لاتعداد ریکارڈ ترقیاتی منصوبے منظور کروائے ہیں آج یہی وجہ ہے کہ پورے شمالی وزیرستان میں ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہے صرف شمالی وزیرستان میں نہیں بلکہ پورے خیبر پختونخوا میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ سیاست سے ہٹ کر صوبائی وزیر محمد اقبال خان وزیر نے جو کام شروع کیا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملے گی ریسکیو 1122 کو ہر ضلع کی سطح پر منظوری دے دی ہے اور غریب عوام کو روزگار فراہم کیا ہے غریب عوام محمد اقبال خان وزیر کیلئے دعا گو ہیں انہوں نے کہاکہ صاف پانی و دیگر منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں اس میں شمالی وزیرستان پہلی نمبر پر ہے شمالی وزیرستان پر بہت ایم این ایز گزرے ہیں لیکن کسی نے اب تک کوئی بڑا کام نہیں کیا ہے صوبائی وزیر محمد اقبال وزیر کے دروازے ہر کسی کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں موصوف خود کہتے ہیں کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن شمالی وزیرستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

10/09/2021
بنوں (عبدالسلام بیتاب) احمد زئی وزیر قبائل کے تین شاخوں کے درمیان63ہزار کنال اراضی کے تنازعے پر مسلح تصاد م کا خطرہ ٹل گ...
06/09/2021

بنوں (عبدالسلام بیتاب)
احمد زئی وزیر قبائل کے تین شاخوں کے درمیان63ہزار کنال اراضی کے تنازعے پر مسلح تصاد م کا خطرہ ٹل گیا

فریقین کے درمیان بیس دن کیلئے متنازعہ زمین پر کسی بھی قسم کی کاشتکاری اورتعمیرات پر پابندی لگا دی گئی۔

تنازعہ کے حل میں چیف اف بھرت ملک حیات اللہ خان، برکت اللہ خان، فدا ء اللہ خان اور حیات اللہ نے مرکزی کردار ادا کیا

فریقین کے درمیان اسٹامپ پیپر پر معاہدہ تحریر کر دیا گیا ضلعی انتظامیہ سے اس حوالے سے تعاون اور معاملے کے حل میں مدد کی اپیل کی گئی ہے،احمد زئی وزیر قبائل کے تین شاخوں کے درمیان زمین63ہزار کنال سے زائد زمین پر احمد زئی وزیر کے شاخوں عمر خیل، سیفل خیل اور انگی خیل کے درمیان کے درمیان زمین پر دعویداری کی وجہ سے تنازعہ چلا آرہا ہے جس پر ان شاخوں کے درمیان مسلح تصادم کا خطرہ تھا جس پراقوام بنوں قومی جرگہ کے رہنما چیف اف بھرت ملک حیات اللہ خان، سابق تحصیل ناظم خان فدا اللہ خان، حیات اللہ خان اور برکت اللہ خان میدان میں کود پڑے اور منصفی کی غرض سے تصاد م کو رکوانے کیلئے کوشش شروع کیں اس دوران دونوں فریقو فریق اول سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی کفایت رسول، گل سادے خان،حنیف اللہ اور اولیاز خان جبکہ فریق دوموسم خان، رفیع اللہ خان عبدالصمد خان اور محمد افضل خان کو مذاکرات کی میز پر بیٹھا دیا اور ان کے درمیان زمین کے تنازعے کو محکمہ مال اور سرکار کے سایہ میں حل کرنے کے لئے معاہدہ تحریر کیا جس کی رو سے متنازعہ زمین میں 20 دن کیلئے کسی بھی قسم کی تعمیر اور کاشت پر پابندی ہوگی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے قوموں کے درمیان متنازعہ زمین کا فیصلہ کیا جائے گا دونوں طرف سے چار چار مشران نے معاہدہ پردستخط کئے اور ان مشران کی کوششوں کی وجہ سے دونوں فریقوں کے درمیان مسلح تصادم کا خطرہ ٹل گیا ہے اس موقع پر بنوں قومی جرگہ کے رہنما ملک حیات اللہ خان اور برکت اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ دو بڑے قبائل میں مسلح تصادم کے پیش نظر اس انتہائی اہم معاملے میں ہم نے کردار ادا کرنے کا فیصلہ اس غرض سے کیا کہ اس میں دونوں طرف سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے جس کی تلافی بعد میں ممکن نہیں انہوں نے دونوں فریقین سے اپیل کی کہ وہ تحمل سے کام لیں اور جلد بازی نہ کریں اور اپنے اقوام کو تصادم سے بچائیں ہماری کوشش ہو گی کہ ہم ان بیس دن کی مہلت ان میں یہ مسئلہ حل کریں لیکن ضلعی انتظامیہ سے اپیل ہیکہ وہ اس معاملے کے حل میں ان کے ساتھ تعاون کریں تاکہ قوموں کے درمیان مسئلے کا پر امن حل تلاش کیا جا سکے اور ان کو نقصان سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہم ان بیس دنوں میں دونوں فریقوں کو کسی بھی وقت بلا سکتے ہیں کہ اگر اس دوران ہماری کال پر کوئی فریق نہیں ایا تو اس کا مطلب یہ لیا جائے گا کہ وہ اس منصفی کو ماننے کے لے تیار نہیں اور ہم پھر ان کو مورد الزام ٹھہرائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04/09/2021

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BANNU News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share