Balochistan Current News

  • Home
  • Balochistan Current News

Balochistan Current News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan Current News, Media/News Company, .

‏‏مائیکل جیکسن ایک ایسا انسان جو نظام فطرت کو شکست دینا چاہتا تھا، اسے چار چیزوں سے سخت نفرت تھی,‏اسے اپنے سیاہ رنگ سے ن...
27/11/2020



‏مائیکل جیکسن ایک ایسا انسان جو نظام فطرت کو شکست دینا چاہتا تھا، اسے چار چیزوں سے سخت نفرت تھی,
‏اسے اپنے سیاہ رنگ سے نفرت تھی, وہ گوروں کی طرح دکھائی دینا چاہتا تھا۔
‏اسے گمنامی سے نفرت تھی, وہ دنیا کا مشہور ترین شخص بننا چاہتا تھا۔
اسے اپنے ماضی سے نفرت تھی, وہ اپنے ماضی کو اپنے آپ سے کھرچ کر الگ کردینا چاہتا تھا۔
‏اسے عام لوگوں کی طرح ستر, اسی برس میں مر جانے سے بھی نفرت تھی, وہ ڈیڑھ سو سال تک زندہ رہنا چاہتا تھا۔
‏وہ ایک ایسا گلوکار بننا چاہتا تھا جو ایکسو پچاس سال کی عمر میں لاکھوں لوگوں کے سامنے ڈانس کرے, اپنا آخری گانا گائے, پچیس سال کی گرل فرینڈ کے ماتھے پر بوسہ دے اور کروڑوں مداحین کی موجودگی میں دنیا سے رخصت ہو جائے۔
‏مائیکل جیکسن کی آنے والی زندگی ان چار خواہشوں کی تکمیل میں بسر ہوئی۔
اس نے 1982ء میں اپنا دوسرا البم ’’تھرلر‘‘ لانچ کیا, یہ دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والا البم تھا۔ ایک ماہ میں اس کی ساڑھے چھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں اور یہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیا تھا۔ مائیکل جیکسن اب دنیا کا مشہور ترین گلوکار تھا، اس نے گمنامی کو شکست دےدی تھی۔
‏مائیکل نے اس کے بعد اپنی سیاہ جلد کو شکست دینے کا فیصلہ کیا اور پلاسٹک سرجری شروع کرا دیی، امریکہ اور یورپ کے 55 چوٹی کے پلاسٹک سرجنز کی خدمات حاصل کیں، یہاں تک کہ 1987ء تک مائیکل جیکسن کی ساری شکل وصورت، جلد، نقوش اور حرکات و سکناتبدل گئیں۔
‏سیاہ فام مائیکل جیکسن کی جگہ گورا چٹا اورنسوانی نقوش کا مالک ایک خوبصورت مائیکل جیکسن دنیا کے سامنے آ گیا۔ یوں اس نے اپنی سیاہ رنگت کو بھی شکست دے دی۔
‏اس کے بعد ماضی کی باری آئی، مائیکل جیکسن نے اپنے ماضی سے بھاگنا شروع کردیا، اس نے اپنے خاندان سے قطع تعلق کر لیا۔ اس نے اپنے ایڈریسز تبدیل کر لئے، اس نے کرائے پر گورے ماں باپ حاصل کر لئے اور تمام پرانے دوستوں سے بھی جان چھڑا لی۔ ان تمام اقدامات کے دوران جہاں وہ اکیلا ہوتا چلا گیا، وہاں وہ مصنوعی زندگی کے گرداب میں بھی پھنس گیا۔اس نے خود کو مشہور کرنے کیلئے ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے سے شادی کر لی۔ اس نے یورپ میں اپنے بڑے بڑے مجسمے بھی لگوا دئیے اور اس نے مصنوعی طریقہ تولید کے ذریعے ایک نرس ڈیبی رو سے اپنا پہلا بیٹا پرنس مائیکل بھی پیدا کرا لیا۔ ڈیبی رو کے بطن سے اسکی بیٹی پیرس مائیکل بھی پیدا ہوئی۔
‏اس کی یہ کوشش بھی کامیاب ہوگئی، اس نے بڑی حد تک اپنے ماضی سے بھی جان چھڑا لی۔
‏لہٰذا اب اس کی آخری خواہش کی باری تھی۔ وہ ڈیڑھ سو سال تک زندہ رہنا چاہتا تھا۔ مائیکل جیکسن طویل عمر پانے کیلئےدلچسپ حرکتیں کرتاتھا، مثلاً وہ رات کو آکسیجن ٹینٹ میں سوتا تھا، وہ جراثیم، وائرس اور بیماریوں کے اثرات سے بچنے کیلئے دستانے پہن کر لوگوں سے ہاتھ ملاتا تھا۔ وہ لوگوں میں جانے سے پہلے منہ پر ماسک چڑھا لیتا تھا۔ وہ مخصوص خوراک کھاتا تھا اور اس نے مستقل طور پر بارہ‏ڈاکٹر ملازم رکھے ہوئے تھے۔
‏یہ ڈاکٹر روزانہ اس کے جسم کے ایک ایک حصے کا معائنہ کرتے تھے، اس کی خوراک کا روزانہ لیبارٹری ٹیسٹ بھی ہوتا تھا اور اس کا سٹاف اسے روزانہ ورزش بھی کراتا تھا، اس نے اپنے لئے فالتو پھیپھڑوں، گردوں، آنکھوں، دل اور جگر کا بندوبست بھی کر رکھا تھا۔یہ وہ ڈونر تھے، جن کے تمام اخراجات مائیکل اٹھا رہا تھا اور ان ڈونرز نے بوقت ضرورت اپنے اعضاء اسے عطیہ کر دینا تھے، چنانچہ اسے یقین تھا کہ وہ ڈیڑھ سو سال تک ضرور زندہ رہے گا۔
‏لیکن پھر 25 جون کی رات آئی، اسے سانس لینے میں دشواری پیش آئی، اس کےڈاکٹرز نے ملک بھر کے سینئر ڈاکٹرز کو اس کی رہائش گاہ پرجمع کر لیا، یہ ڈاکٹرز اسے موت سے بچانے کیلئے کوشش کرتے رہے لیکن ناکام ہوئے تو ہسپتال لے گئے۔
‏وہ شخص جس نے ڈیڑھ سو سال کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، جو ننگے پاؤں زمین پر نہیں چلتا تھا، جو کسی سے ہاتھملانے سے پہلے دستانے چڑھا لیتا تھا، جس کے گھر میں روزانہ جراثیم کش ادویات چھڑکی جاتی تھیں اور جس نے 25 برس تک کوئی ایسی چیز نہیں کھائی تھی جس سے ڈاکٹروں نے اسے منع کیا ہو۔ وہ شخص صرف 50 سال کی عمر میں اور صرف تیس منٹ میں انتقال کر گیا۔اس کی روح چٹکی کے دورانیے میں جسم سے پرواز کر گئی۔ مائیکل جیکسن کے انتقال کی خبر گوگل پر دس منٹ میں آٹھ لاکھ لوگوں نے پڑھی، یہ گوگل کی تاریخ کا ریکارڈ تھا اور اس ہیوی ٹریفک کی وجہ سے گوگل کا سسٹم بیٹھ گیا اور کمپنی کو 25 منٹ تک اپنے صارفین سے معذرت کرنا پڑی۔مائیکل جیکسن کا پوسٹ مارٹم ہوا تو پتہ چلا کہ بہت زیادہ احتیاط کی وجہ سے اس کا جسم ڈھانچہ بن چکا تھا، وہ سر سے گنجا ہو چکا تھا، اس کی پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، اس کے کولہے، کندھے، پسلیوں اور ٹانگوں پر سوئیوں کے بے تحاشا نشان تھے۔‏وہ پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ’’پین کلرز‘‘ کا محتاج ہو چکا تھا، چنانچہ وہ روزانہ درجنوں انجیکشن لگواتا تھا لیکن یہ انجیکشنز، یہ احتیاط اور یہ ڈاکٹرز بھی اسے موت سے نہیں بچا سکے اور وہ ایک دن چپ چاپ اُس جہاں سے چلا گیا اور یوں اس کی آخری خواہش پوری نہ ہو سکی۔مائیکل جیکسن کی موت ایک اعلان ہے، انسان پوری دنیا کو فتح کر سکتا ہے لیکن وہ اپنے مقدر کو شکست نہیں دے سکتا۔ وہ موت اور اس موت کو لکھنے والے کا مقابلہ نہیں کر سکتا چنانچہ کوئی راک سٹار ہو یا فرعون
‏وہ دو ٹن مٹی کے بوجھ سے نہیں بچ سکتا۔وہ موت کو شکست نہیں دے سکتا۔
‏لیکن حیرت ہے کہ ہم مائیکل جیکسن کے انجام کے بعد بھی خود کو فولاد کا انسان سمجھ رہے ہیں۔ ہمارا خیال ہے ہم موت کو دھوکہ دے دیں گے، ہم ڈیڑھ سو سال تک ضرور زندہ رہیں گے۔
‏اللہ کریم ھمیں عمل کی توفیق بخشے اور آپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ثمہ آمین

کرکٹ ٹیم ملک کا نام روشن کرتے ہوئے!"کورونا کے باوجود ماسک کے بغیر باہر گھومتے ہوئے"
27/11/2020

کرکٹ ٹیم ملک کا نام روشن کرتے ہوئے!

"کورونا کے باوجود ماسک کے بغیر باہر گھومتے ہوئے"

27/11/2020
کچھ لوگ چھٹیوں کا جشن منا رہۓ ہیں لیکن نرسز اور ڈاکٹرز  کے امتحان اور آزمائش شروع۔۔۔۔یا اللہ خیر۔۔۔
27/11/2020

کچھ لوگ چھٹیوں کا جشن منا رہۓ ہیں
لیکن نرسز اور ڈاکٹرز کے امتحان اور آزمائش شروع
۔۔۔۔یا اللہ خیر۔۔۔

تنخواہوں اور پینشن کا موجودہ نظام ذیادہ دیر نہیں چل سکتا۔۔
27/11/2020

تنخواہوں اور پینشن کا موجودہ نظام ذیادہ دیر نہیں چل سکتا۔۔

خضدار فائرنگ سے نوجوان جانبحق، والد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق خضدارسات مرحلہ اسکیم کے ایریا میں تحصیل مولہ منیالو کے رہ...
27/11/2020

خضدار فائرنگ سے نوجوان جانبحق، والد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق خضدارسات مرحلہ اسکیم کے ایریا میں تحصیل مولہ منیالو کے رہائشی ماسٹر احمد علی موسیانی اور اس کے جوان سال بیٹے پر نا معلوم افراد کی فائرنگ، جوان سال بیٹاجانبحق جبکہ ماسٹر علی احمد کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا

‏چاغی: پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر بڑھتے ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے اونٹ کا صدقہچاغی: مقامی شہریوں نے دالبندین کے قریب...
27/11/2020

‏چاغی: پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر بڑھتے ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے اونٹ کا صدقہ

چاغی: مقامی شہریوں نے دالبندین کے قریب روڈ پر اونٹ ذبح کردی.

بلوچستان کے ضلع بولان میں تیل کی دریافت کے بعد ضلع موسی خیل میں گیس کے ذخائر دریافت۔ کیا بلوچستان کی محرومیاں اور بلوچست...
27/11/2020

بلوچستان کے ضلع بولان میں تیل کی دریافت کے بعد ضلع موسی خیل میں گیس کے ذخائر دریافت۔
کیا بلوچستان کی محرومیاں اور بلوچستان کے تمام اضلاع کو اب گیس فراہم کیا جا سکے گا؟؟؟؟ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بطور آپریٹر لخردایکسپلوریشن لائسنس کے لخرد X-1 ایکسپلوریٹری کنوئیں سے گیس دریافت کر لی ہے جو بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں واقع ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی ان ہاؤس مہارت کو استعمال کرتے ہوئے لخرد X-1 کے اسٹرکچر کو ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ لاگ ڈیٹا کی بنیاد پر کنوئیں کو 3000 میٹر گہرا کھودا گیا اور مغل کوٹ فارمیشن سے 600 پاؤنڈ فی مربع انچ (PSI) کے بہاؤ والے دباؤ پر گیس کی 2.5MMSCFD شرح پر اور 18 بی پی ڈی پانی کی 32/64 شرح پر ٹیسٹ کیا گیا۔
لخرد X-1 کی دریافت کمپنی کی ایکسپلوریشن حکمت عملی کے نتیجے میں ممکن ہو سکی۔ اس سے نئے ایونیو کا آغاز ہوا اور اس سے آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور ملک کے ہائیڈروکاربن ریزروز میں اضافہ ہو گا۔ کمپنی کی یہ حکمت عملی دیسی وسائل کے استحصال کے ذریعہ ملک میں تیل اور گیس کی طلب اور رسد کے مابین پائے جانے والے فرق کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ملک میں تیل کے نئے ذخائر بھی دریافت ہوئے تھے۔ رواں ماہ ہی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کیا۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے زیارت میں بلاک بولان سے تیل کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ، ابتدائی نتائج کے مطابق ذخیرے سے یومیہ 800 بیرل تیل نکلنے کی توقع تھی۔ جس سے متعلق ماہرین کا کہنا تھا کہ تیل کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ملے گی اور خام تیل کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

میرے خیال میں ایسا کوئی جگا نہیں ہے جہاں زمباد نہیں گیا ہے
26/11/2020

میرے خیال میں ایسا کوئی جگا نہیں ہے جہاں زمباد نہیں گیا ہے

خضدار نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ٹیچر اور انکے جوان بیٹے جانبحق
26/11/2020

خضدار نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ٹیچر اور انکے جوان بیٹے جانبحق

بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 53ویں یومِ تاسیس کا مرکزی پروگرام بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ کےزیرِ صدارت...
26/11/2020

بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 53ویں یومِ تاسیس کا مرکزی پروگرام بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ کےزیرِ صدارت پریس کلب کوئٹہ میں منعقد ہوا.
پروگرام میں بی ہس او کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ بھی موجود تھے. اس کے علاوہ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق آرگنائزر و سینٹرل کمیٹی ممبر بی این پی جاوید بلوچ، بی این پی کے سینٹرل کمیٹی ممبر شمائلہ اسماعیل،وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے چیئرمین نصراللہ بلوچ، وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ، بلوچی اکیڈمی کے فنانس سیکرٹری ظاہر جمالدینی بھی پروگرام میں موجود تھے.

  کو دیکھ کرنیشنل ہائی وے حکام  #شرمندگی محسوس کرتے ہونگے... بلوچستان کے شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے حادثات کے بعد مقامی لوگو...
26/11/2020

کو دیکھ کرنیشنل ہائی وے حکام #شرمندگی محسوس کرتے ہونگے...

بلوچستان کے شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے حادثات کے بعد مقامی لوگوں نے صرف اور صرف اللہ کے آسرے پر تمام معاملات چھوڈ دیا ہیں. سرف ماہ اکتوبر اور نومبر میں 200 سے زاہد افراد بن چکے ہیں.

سالانہ اربوں روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرنے والا این ایچ اے کا بلوچستان کے ساتھ رویہ سوتیلی مایں جیسی ہیں ایک تو بلوچستان میں کوئی ایک موٹر وئے موجود نہیں دوسری طرف این ایچ اے حکام کی جانب سے شاہراہوں پر نہ کوئی مانیٹرنگ کاسسٹم ہیں اور نہ کوئی ایلکار ڈیوٹی پر اور نہ موباہل کیب کا بندوبست..

جن لوگوں نے پاکستان کے دیگر صوبوں کو دیکھا ہیں انھیں معلوم ہیں کہ اہمیت کے حامل شاہراہوں پر کیا #سہولیات دیا گیا ہیں. لک پاس سے لیکر تفتان اور حب چوکی سے ژوب تک مختلف ٹول #ٹیکس سے وفاقی حکومت کو سالانہ اربوں روپے تیکس کی مد میں لے رہا ہیں مگر بدلے میں عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا جارہا.

اگر قومی شاہراہوں پر مناسب اقدامات کیا جائے تو 80 فیصد #حادثات کم ہونے کی امکان ہے اور دوسری جانب عوام کو بھی روزگار اور سہولیات مل سکیں گا...

Zehri Online ‏تحصیل زہری سے تعلق رکھنے والا بچہ بلال آحمد جن کے چہرے پر بچپن سے ایک دانہ ہے لیکن اب عمر کے ساتھ دانہ بڑھ...
26/11/2020

Zehri Online
‏تحصیل زہری سے تعلق رکھنے والا بچہ بلال آحمد جن کے چہرے پر بچپن سے ایک دانہ ہے لیکن اب عمر کے ساتھ دانہ بڑھ رہا ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے اگر بر وقت اس کو آپریشن نہیں کیاگیا تو انکے دونوں آنکھیں متاثر ہوسگتے وہ غربت کے وجہ سے علاج کرنے کے سکت نہیں رکھتے۔ آگے بڑھئے جتنا ہوسکےمدد کرے تاکہ انکے بروقت علاج ہوسکے۔
03337937538
03361868148

بلوچوں سے معافی مانگنے کی مختضر تاریخ۔۔۔میں تسلیم کرتا ہوں کہ بلوچوں پر ہم نے ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں جس پر میں غیور بلوچوں...
26/11/2020

بلوچوں سے معافی مانگنے کی مختضر تاریخ۔۔۔
میں تسلیم کرتا ہوں کہ بلوچوں پر ہم نے ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں جس پر میں غیور بلوچوں سے معافی مانگتا ہوں
ذوالفقار علی بھٹو
ڈیرہ بگٹی
28-07-1974
بلوچوں کے ساتھ ماضی میں جو کچھ حکمرانوں نے کیا اس کے لیے بلوچوں سے معافی چاہتا ہوں
ضیا الحق
لاہور کینٹ
05-July-1982
پاک فوج کے علاوہ کسی لشکر کو نہیں مانتا مھٹی بھر عناصر باز آئیں ورنہ کچل دیں گے ماضی میں ہوئے بلوچوں کے ساتھ ناانصافیوں کا ازالہ کریں گے
پرویز مشرف
16 -nov -2006
بالاچ کی شہادت کا دکھ ہے بلوچوں کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے کسی قوم کو طاقت کے زریعے دبایا نہیں جاسکتا
بے نظیر بھٹو
خیابان سحر کراچی
20-July-2007
حکومت میں آہ کر بلوچوں کے دکھوں کا مدوا کریں گے بلوچوں کے ساتھ ہماری establishment نے بہت ظلم کیے ہیں جن پر پنجاب کی طرف سے معافی مانگتا ہوں
میاں محمد نواز شریف
خیابان سحر کراچی
19-December-2011
بلوچوں کو ہم سے سیاست سیکھنی چاہے معاضی کو بھول کر ہمیں اب آگے بڑھنا ہوگا بلوچوں سے طے دل سے معافی چاہتا ہوں
آصف زرداری
گڑھی خدا بخش لاڈکانہ
27-December-2013
میرے بلوچی بھائیوں میں پورے پاکستان کی طرف سے آپ سے معافی مانگتا ہوں ہم نے آپ کو ایسے رکھا جیسے ہم نے مشرقی پاکستانیوں کو رکھا
عمران خان
ڈی چوک اسلام آباد
21-September-2014

Moonis Elahi on Firr🔥🌸❤
26/11/2020

Moonis Elahi on Firr🔥🌸❤

بی ایس او کا 53 سالہ جدو جہد کا سفر❤❤
26/11/2020

بی ایس او کا 53 سالہ جدو جہد کا سفر❤❤

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 53 یومِ تاسیس کے موقع پر میں اُن تمام کامریڈز اور اس جد و جہد میں شامل اُن تمام ورکرز کو سلا...
26/11/2020

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 53 یومِ تاسیس کے موقع پر میں اُن تمام کامریڈز اور اس جد و جہد میں شامل اُن تمام ورکرز کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس تحریک کو دوام بخشا ہے، اور اپنی دن رات کی محنت اور لگن سے ⁦‪ ‬⁩ کے مِشن کے مشعل کو جلائے رکھا ہے۔ ⁦‪ ‬⁩
گودی نمرہ پرکانی۔۔

اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتوں اور وزراء اعلی کے اختیارات وسیع ہوئے ہیں لیکن معلوم نہیں شاعر اس شعر میں اپنے لانے ...
26/11/2020

اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومتوں اور وزراء اعلی کے اختیارات وسیع ہوئے ہیں لیکن معلوم نہیں شاعر اس شعر میں اپنے لانے والوں سے اختیارات کا گلہ کر رہا ہے یا کچھ اور بات ہے۔

سردیوں میں علاقہ شرود تحصیل پنجپائی کا پسندیدہ ڈش لاندی (خدید)
26/11/2020

سردیوں میں علاقہ شرود تحصیل پنجپائی کا پسندیدہ ڈش لاندی (خدید)

 #کوئٹہ: گورنر سیکڑیرٹ بلوچستان کے ایک اعلانیہ کے مطابق آج مورخہ 26 نومبر سے صوبہ بھر کی یونیورسٹی بند ہوگی جو کہ 28 فرو...
26/11/2020

#کوئٹہ: گورنر سیکڑیرٹ بلوچستان کے ایک اعلانیہ کے مطابق آج مورخہ 26 نومبر سے صوبہ بھر کی یونیورسٹی بند ہوگی جو کہ 28 فروری تک بند ہونگی

‏⁧‫ #تعلیمی‬⁩ ادارہ تقریباً 1 سال سے بند ہیں اور مزید کئی ماہ درکار ہونگیں- یہ بہت اھم موڑ ہیں ⁧‫ #قوموں‬⁩ کی زندگی میں ...
26/11/2020

‏⁧‫ #تعلیمی‬⁩ ادارہ تقریباً 1 سال سے بند ہیں اور مزید کئی ماہ درکار ہونگیں- یہ بہت اھم موڑ ہیں ⁧‫ #قوموں‬⁩ کی زندگی میں - اسکول بند ہیں لیکن ⁧‫ #اسکولوں‬⁩ کی ⁧‫ #تعمیر‬⁩ و بحالی سمیت ⁧‫ #اساتذہ‬⁩ کی ⁧‫ #تربیت‬⁩ ، ⁧‫ #سلیبس‬⁩ ⁧‫ #سائنس‬⁩ و ⁧‫ #حساب‬⁩ کے شعبہ میں کام ہوسکتا ہے - لیکن بدقسمتی سے کوئی جدت و پیش رفت نہیں- واجہ ثناء بلوچ

‏آج بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ‎کا 53واں یوم تاسیس ہے۔اس دن کی مناسبت سے بی ایس او کے تمام نظریاتی و فکری ساتھیوں کی طویل ق...
26/11/2020

‏آج بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ‎کا 53واں یوم تاسیس ہے۔اس دن کی مناسبت سے بی ایس او کے تمام نظریاتی و فکری ساتھیوں کی طویل قومی جدوجہد کو سرخ سلام۔
اس طویل سفرمیں ‎بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ساتھیوں نے بےشمار قربانیاں دی ہیں۔
ہمیں فخر ہیکہ ہم ایسے عظیم کاروان کے سپاہی ہیں۔

منجانب: بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (کوئٹہ زون)

𝐀 𝐛𝐫𝐢𝐥𝐥𝐢𝐚𝐧𝐭 𝐩𝐚𝐬𝐭 𝐭𝐡𝐚𝐭 𝐯𝐚𝐧𝐢𝐬𝐡𝐞𝐝:Today’s sorry situation contrasts starkly with the Islam of yesterday. Between the 9th an...
25/11/2020

𝐀 𝐛𝐫𝐢𝐥𝐥𝐢𝐚𝐧𝐭 𝐩𝐚𝐬𝐭 𝐭𝐡𝐚𝐭 𝐯𝐚𝐧𝐢𝐬𝐡𝐞𝐝:

Today’s sorry situation contrasts starkly with the Islam of yesterday. Between the 9th and the 13th centuries – the Golden Age of Islam – the only people doing decent science, philosophy, or medicine were Muslims. For five straight centuries they alone kept the light of learning ablaze. Muslims not only preserved ancient learning, they also made substantial innovations and extensions. The loss of this tradition has proved tragic for Muslim peoples.

Science flourished in the Golden Age of Islam because there was within Islam a strong rationalist tradition, carried on by a group of Muslim thinkers known as the Mutazilites. This tradition stressed human free will, strongly opposing the predestinarians who taught that everything was foreordained and that humans have no option but surrender everything to Allah. While the Mutazilites held political power, knowledge grew.

But in the twelfth century Muslim orthodoxy reawakened, spearheaded by the cleric Imam Al-Ghazali. Al-Ghazali championed revelation over reason, predestination over free will. He refuted the possibility of relating cause to effect, teaching that man cannot know or predict what will happen; God alone can. He damned mathematics as against Islam, an intoxicant of the mind that weakened faith.

Held in the vice-like grip of orthodoxy, Islam choked. No longer, as during the reign of the dynamic caliph Al-Mamum and the great Haroon Al- Rashid, would Muslim, Christian, and Jewish scholars gather and work together in the royal courts. It was the end of tolerance, intellect, and science in the Muslim world. The last great Muslim thinker, Abd-al Rahman ibn Khaldun, belonged to the 14th century.

-𝒫𝑒𝓇𝓋𝑒𝓏 𝐻𝑜𝑜𝒹𝒷𝒽𝑜𝓎, 𝑀𝓊𝓈𝓁𝒾𝓂𝓈 𝒜𝓃𝒹 𝒯𝒽𝑒 𝒲𝑒𝓈𝓉 𝒜𝒻𝓉𝑒𝓇 𝒮𝑒𝓅𝓉𝑒𝓂𝒷𝑒𝓇 𝟣𝟣, 𝟤𝟢𝟢𝟣

These gems of scholars and pioneers in the world of Islam were terribly persecuted by religious orthodoxy.

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان تعطیلات کل مورخہ 26 نومبر 2020 سے 28 فروری 2021 تک ...
25/11/2020

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان تعطیلات کل مورخہ 26 نومبر 2020 سے 28 فروری 2021 تک ہونگے جبکہ یکم مارچ سے تعلیمی ادارے کھلے جائنگے

ظالم زمباد نے کشتی بھی نہیں چھوڑا
25/11/2020

ظالم زمباد نے کشتی بھی نہیں چھوڑا

زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری
25/11/2020

زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری

25/11/2020

‏یہ کرونا اور شفقت محمود تب کہاں تھے

جب ہم بچپن میں روتے پِٹتے سکول جایا کرتے تھے
techers

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Current News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share