Hazara Official

  • Home
  • Hazara Official

Hazara Official حالات سے باخبر رہنے اور انٹرٹینمنٹ کے لیے Hazara Times کا پیج

حکومتی توجہ اور سیاحوں کی آمد کی منتظر ہزارہ ڈویژن کی تیسری بڑی پہاڑی کوہ بھینگڑہ جہاں سے ہزارہ ڈویژن کے اہم مقامات کا ن...
16/04/2024

حکومتی توجہ اور سیاحوں کی آمد کی منتظر ہزارہ ڈویژن کی تیسری بڑی پہاڑی کوہ بھینگڑہ جہاں سے ہزارہ ڈویژن کے اہم مقامات کا نظارہ کیا جا سکتا ہے

ہزارہ میں موسم بہار کا دور دورہ
14/04/2024

ہزارہ میں موسم بہار کا دور دورہ

جنوبی پنجاب میں پانچ دریاؤں کے سنگم پر واقع ایک شہر ایسا ہے جو کسی زمانے میں ایک بڑی سلطنت کا عظیم الشان دارالحکومت تھا،...
14/04/2024

جنوبی پنجاب میں پانچ دریاؤں کے سنگم پر واقع ایک شہر ایسا ہے جو کسی زمانے میں ایک بڑی سلطنت کا عظیم الشان دارالحکومت تھا، اور جہاں سے پھوٹنے والے علم و عرفان کے سوتوں نے سارے برصغیر کو سیراب کیا، لیکن آج اسے تحصیل کا درجہ بھی حاصل نہیں۔
بہاول پور سے جنوب مغرب کی طرف 73 کلومیٹر کے فاصلے پر قائم یہ شہر کسی زمانے میں سات بڑی آبادیوں میں تقسیم تھا۔ 36 میل لمبائی اور 24 میل چوڑائی پر محیط حدود اربعہ کی وسعتوں کے حامل اس شہر کی زوال پذیری کا آغاز اس وقت ہوا جب 400 عیسوی میں وسطی ایشیا سے آنے والی ہن قوم اس پر حملہ آور ہوئی اور اس کو تباہ وبرباد کر ڈالا۔ امتدادِ زمانہ کے بے رحم ہاتھوں یہ شہر کئی بار اجڑا اور کئی بار آباد ہوا۔ اپنی قدامت اور تہذیبی خصوصیات کے سبب اس کے ڈانڈے ہڑپہ اور موہن جو ڈرو سے جا ملتے ہیں۔
صدیوں پرانی تہذیب کے حامل اس شہر نے بہت سے عروج و زوال دیکھے۔ زمانے نے اس کو مختلف ادوار میں مختلف نام دیے۔ کبھی اسے سپیڈا کے نام سے پکارا گیا تو کبھی اسے اساش کہا گیا، کبھی اس کا نام اوسا رہا تو کبھی دیو گڑھ، کبھی یہ سکلاندا کے نام سے مشہور ہوا تو کبھی اسے سکندریہ کہا گیا اور پھر یہ ہود بھی بنا اور چچ بھی۔
ناموں کا طویل سفر طے کرنے کے بعد بالآخر یہ شہر اوچ شریف بن گیا، اوچ کے ساتھ شریف کا لاحقہ اس کے تقدس اور احترام کی وجہ سے لگایا جاتا ہے۔ 550 قبل از مسیح میں آباد ہونے والا اوچ شہر اپنی قدامت، امارت اور روحانیت کے باعث ہمیشہ سے ہی فاتحین اور علم و فضل کی بڑی شخصیات کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اپنی سیاسی، سماجی اور ثقافتی اہمیت کے پیش نظر ہر دور میں علم وادب کے گیانی، سادھو اور بعدازاسلام اولیائے کرام نے اس شہر کا رخ کیا جن کے اب یہاں محض تذکرے اور مقبرے ہی باقی رہ گئے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ اوچ شہر دریائے ہاکڑا کے کنارے تعمیر اور آباد ہوا۔ اس دریا کی باقیات اب بھی نظر آتی ہیں۔ صحرائے چولستان میں تعمیر شدہ پرانے قلعے اور ان کی یادیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ کبھی یہاں دریا بہتا تھا اور خطے میں بہت زرخیزی اور خوش حالی تھی۔
برصغیر میں احیائے اسلام سے پہلے سندھ ہندو سلطنت کا حصہ تھا اور اوچ اس کے اہم شہروں میں سے ایک۔ اس عرصے کے دوران علاقے میں بہت سے قلعے اور فصیلیں تعمیر ہوئیں۔ سلطان محمود غزنوی اور محمد بن قاسم کی آمد سے ہندو سلطنت تباہی سے ہمکنار ہوئی اور پھر اس کے بعد اوچ کو صحیح معنوں میں عروج اور ترقی حاصل ہوئی۔
اوچ موغلہ: ضلع بہاول پور کا الف لیلوی قصبہ
اوچ شریف میں علوم اسلامی کی ابتدا 370 ہجری میں سید صفی الدین گاذرونی کی آمد سے ہوئی۔ وہ پہلے صوفی بزرگ تھے جو برصغیر میں وارد ہوئے اور اوچ میں رہائش اختیار فرما کر محض 17 سال کی عمر میں انہوں نے برصغیر کی پہلی اسلامی یونیورسٹی ’جامعہ فیروزیہ‘ کی بنیاد رکھی، جس نے برصغیر میں اس وقت اسلامی تعلیم کے فروغ و ترویج کا فرض انجام دیا جب ہندوستان کی فضا مسلمانوں کے لیے پوری طرح سازگار بھی نہیں ہوئی تھی۔
سلطان ناصر الدین قباچہ کے عہد (607 ہجری تا 625 ہجری) میں اس جامعہ کو بڑا عروج حاصل ہوا۔ مشہور ایرانی مورخ، قاضی وقت علامہ منہاج سراج جیسے جلیل القدر عالم جامعہ فیروزیہ کے صدر مدرس تھے۔ اس مدرسے میں بیک وقت اڑھائی ہزار طلبہ تعلیم حاصل کرتے تھے۔
سلطان ناصر الدین قباچہ کے دور میں اوچ کو سلطنت کے دارالحکومت کا درجہ ملا اور اس عرصہ کے دوران اوچ خوشحالی کے عروج پر پہنچا اور منگولوں کے حملوں کے باوجود اوچ نے اپنی اہمیت برقرار رکھی۔ التمش نے اوچ پر حملہ کیا اور مشہور زمانہ یونیورسٹی سمیت کئی مدرسوں اور کتب خانوں کو تباہ کر دیا۔ تباہی کے بعد جب وہ حاکم بنا تو اس نے دہلی کو اپنا دارالحکومت بنا دیا۔ اس کے بعد اوچ کو کبھی اپنی کھوئی حیثیت واپس نہ مل سکی اور یہاں صرف کھنڈرات اور روحانی عظمت کے آثارہی باقی رہ گئے۔
اوچ کے حالیہ نام کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ جب اس علاقے پر راجہ دیو سنگھ کی حکومت تھی تو حضرت سید جلال الدین سرخپوش نے یہ شہر اس سے حاصل کر لیا اور راجہ دیو سنگھ وہاں سے بھاگ نکلا۔ راجہ دیو سنگھ کی خوبرو لڑکی اوچاں رانی نے اسلام قبول کر لیا تو حضرت سید جلال الدین سرخپوش بخاری نے اس علاقے کا نام اس خاتون سے منسوب کرتے ہوئے اوچ رکھ دیا۔
اوچ شریف کو ہمیشہ صوفیائے کرام اور بزرگان دین کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔ حضرت صفی الدین گاذرونی، حضرت سید جلال الدین سرخپوش بخاری، حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت، حضرت صدر الدین راجن قتال، حضرت فضل الدین لاڈلہ، حضرت جمال الدین خنداں رو، حضرت کبیر الدین حسن دریا، حضرت غوث بندگی اور حضرت بہاء الحلیم جیسی عظیم ہستیاں خطہ پاک اوچ میں ہی آسودۂ خاک ہیں۔ اس علاقے میں بہت سے ایسے نوادرات اور تبرکات بھی موجود ہیں جو اس علاقے کے تقدس میں بے حد اضافے کا سبب ہیں۔
ہمایوں کے دور میں اوچ پر مرزا کامران کی حکومت تھی۔ جب مرزا کامران اور مغلوں کی سلطنت مجتمع ہوئی تو اوچ مغلیہ سلطنت کا حصہ بنا۔ مرزا کامران کے دور حکومت میں بہت سارے مقبروں اور مزاروں کی تعمیر و مرمت کی گئی۔ جب بہاولپور میں عباسیہ سلطنت کی بنیاد رکھی گئی تو اوچ شریف اس نئی سلطنت کا حصہ بن گیا۔ سکھوں کے دور حکومت میں اوچ پر دو مرتبہ حملے ہوئے اور شہر کو کافی نقصان پہنچا۔
1817 میں آنے والے سیلاب نے اس شہر بے مثال کے قدیم آثار کو بری طرح متاثر کیا اور اپنے ساتھ بہت سی نشانیاں بہا کر لے گیا، تاہم چند ایک باقیات آج بھی معدومی سے پہلے آخری ہچکی کی صورت موجود ہیں۔ اس شہر کی تاریخی اہمیت کی بنیاد یہاں کے تین مشہور مقبرہ جات ہیں جو اپنی بوسیدگی اور خستہ حالی کے باعث کسی وقت بھی زمین بوس ہو سکتے ہیں۔
ان میں پہلا ادھورا مقبرہ حضرت بی بی جیوندی کا ہے جو حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت کی پوتی اور ایک درویش خاتون تھیں۔ یہ مقبرہ 15ویں صدی کے آخری عشرے میں خراسان کے حکمران محمد دلشاد نے بنوایا تھا۔ دوسرا مقبرہ حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت کے استاد حضرت بہاء الحلیم کا جبکہ تیسرا مقبرہ ان مقابر کے معمار استاد نوریا کا ہے جن کی خوبصورت کاریگری نے عہد گم گشتہ میں ان مقبروں کو شان و شوکت بخشی۔ یہ تینوں نادر و نایاب مقبرے آج اپنے اکھڑے، ٹوٹے پھوٹے در و دیوار لیے کسی قدردان کی نگاہ کو ترستے ہیں۔
اوچ شہر آریائی دور میں آباد ہوا، آریائی باہر سے آنے والی قوم تھی۔ خوبصورت اور سفید رنگت والی یہ نسل مقامی ہندو آبادی سے کافی ترقی یافتہ تھی۔ آریائی لوگوں کی آمد کے ساتھ ساتھ ہی اس علاقے میں ذات پات کا نظام بھی آیا جو اوچ شہر کی تعمیرات میں نمایاں ہے۔ اوچ میں آریائی لوگوں کے نقوش آج بھی موجود ہیں لیکن اس ورثے کو بچانے والا کوئی نہیں۔ اوچ شریف کی تاریخی عمارتوں کو بچانے کے لیے اوچ مانومنٹ کمپلیکس بھی قائم کیا گیا، تاہم اس کا عملی کردار کہیں نظر نہیں آتا۔
1998 میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے ورلڈ ہیریٹیج سائٹ نے اوچ کے چار مقامات کو اپنی واچ لسٹ میں شامل کیا جبکہ فن تعمیر کے بےبدل شاہکار مقبرہ بی بی جیوندی کی وجہ سے امریکن ایکسپریس کمپنی نے اوچ شریف کو ’اولڈ بگ سٹی‘ کا خطاب دیا۔
ملتانی فن تعمیر کا شاہکار یہ مقبرہ 2000 میں دنیا بھر کی سو قدیم تاریخی عمارات کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔ امریکی قونصلیٹ برائن ڈی ہنٹ نے 2006 میں جبکہ پیٹرسن نے 2008 میں اس شہر کا دورہ کیا اور اس کے عظیم تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے 50 ہزار ڈالر عطیہ بھی کیا جس کا عشر عشیر بھی اوچ کے آثار قدیمہ پر لگا ہوتا تو آج اس کی یہ حالت نہ ہوتی۔
اساطیری عہد سے لے کر موجودہ دور تک اوچ شریف کی تاریخ کئی الم ناک مراحل سے گزری ہے لیکن پُرآشوب ادوار کے سارے جبر کے تناظر میں مثبت اور حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ یہ خطہ ہمیشہ علم وعرفان اور روحانیت کا مرکز رہا ہے۔
Copy

Tanawal Abbottabad
14/04/2024

Tanawal Abbottabad

دیسی ماحول اور محبتیں رخصت ہو چلیں
01/04/2024

دیسی ماحول اور محبتیں رخصت ہو چلیں

ایبٹ آباد میں تا حد نگاہ تعمیرات کا جنگل وہ بہاریں میں اور روانہ ہو گئیں
01/04/2024

ایبٹ آباد میں تا حد نگاہ تعمیرات کا جنگل وہ بہاریں میں اور روانہ ہو گئیں

07/02/2024

ہزارہ قومی محاذ کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 44 قاضی اعتزاز اظہر ایڈووکیٹ کا حلقہ کی عوام کے نام اہم پیغام

01/02/2024

حد کر دی قوم نے

01/02/2024

پیپلز پارٹی نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا طریقہ ایجاد کر لیا

01/02/2024

اسلام آباد

08/01/2024

ہزارہ کلچر ڈے کراچی میں جوش وخروش سے منایا گیا

05/04/2023

دوران نمازبلی نے چھلانگ ماری اور امام کے کندھے پر جا سوار ہوئی اور منہ پر بوسہ بھی دیا۔

04/04/2023

ایبٹ آباد کی صبح

20/12/2022

Kariplian Tanawal Haripur

30/09/2022
26/09/2022

مانسہرہ ہزارہ

19/08/2022

تناول ہزارہ

13/08/2022

ماشاء اللہ
اللہ کی قدرت دیکھیں اللہ پاک سب دوستوں کو ایسا خالص شہد نصیب فرمائے

20/06/2022

ایبٹ آباد میں برستی بارش کے مناظر

13/06/2022

قدرت کے حسین نظارے

03/05/2022

اہل اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک

20/02/2022

شغل میلہ

16/02/2022

سری کوہ بھینگڑا

11/02/2022

ایبٹ آباد
11فروری2022
ایبٹ آبادنتھیاگلی میں جی ڈی اے کے زیراہتمام جمعہ کے روز تین روزہ سنو فسٹیول میلے کأافتتاح معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختو نخوا برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹرمحمد علی سیف کردیاگیا۔افتتاحی تقریب میں حصہ لینے والے ملک بھر سے آئے ہو ئے کھلاڑیوں سمیت عوام بھی کثیر تعداد میں مو جود تھیں ا۔معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختو نخوا برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹرمحمد علی سیف نے اس موقع پر میڈیانماہندگان سے با ت چیت کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے أج بہت خوشی ہورہی ہے کہ گلیات میں تین روزہ سنو فیسٹیو ل میلے کاانعقاد کیاجارہاہے جس سے عوام کوسیاحت کیساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کوبھی فروغ ملے گا۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستا ن عمرا ن خا ن اور وزیر اعلی خیبر پختو نخوا محمود خا ن کا روز اول سے ہی خیبر پختو نخوا کوٹیراریسٹ سے ٹورازم میں تبدیل کرنے کا ویژن تھا۔آج ان ہی کی ہدایات پر گلیات کی سیاحت کوفروغ مل رہا ہے اور اس طر ح کے فسٹو ل شروع ہو رہے ہیں اسطرح کی مثبت سرگرمیاں بھی منعقد ہو رہی ہیں تاکہ نوجوان نسل اس سے مستفید ہوسکے۔ انہوں مزید کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے سیاحت کابیڑہ غرق کردیاتھا لیکن اب ہم سیاحت کومزید فروغ دینے میں اپنابھرپورکردار ادا کررہیں ہیں جی ڈی اے کے زیراہتمام پچھلے پانچ سالوں سے گلیات میں اس طرح کے سنو فیسٹیول کاانعقادکیاجارہاہے جوکہ ہمارے لیے خوش اہند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں ٹورازم کوفروغ دیا جارہا ہے پچھلی حکومتوں کے دور میں جن اضلاع میں سیا حت کی تر قی کے لئے کوئی کا م نہیں ہوا ہما ری حکو مت ان اضلا ع میں بھی سیا حت کے فروغ اور تر قی کے حوا لے سے بھر پور اقدا ما ت اٹھا رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں مل جل کرسیاحت کوفروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے مری حادثے کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہاکہ یہ حادثہ انفا سکٹچر اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث رونماہوا لیکن الحَمْدُ ِللہ کے پی کے کسی بھی اضلاع میں ایسا واقع نہیں رونماہوامیری عوام سے گزارش ہے کہ اس تین روزہ گلیات سنوفیسٹیول میں ضرورشرکت کریں اورموسم اورکھیلوں سے لطف اندوز ہوں۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے صوبہ کوگزشتہ بیس سالوں کے دوران دہشت گردی سے کافی نقصان اٹھاناپڑا لیکن اب اللہ تعا لی کے فضل و کر م سے امن ہی امن ہے اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ پورے صوبے میں سیاحت کے حوا لے سے مثبت سرگرمیاں شروع کی جاہیں تاکہ ان علاقوں میں روزگار کر زیا دہ سے زیا دہ مواقع پیدا ہوں وہ علاقے معاشی طور پر خو شحا لی اور تر قی آئے اور ہما ری عوا م معا شی طور پر مضبوط ہوں۔

23/01/2022

وزیرستان کلچرل نائٹ ہزارہ یونیورسٹی

23/01/2022

کینو کا سیزن

07/01/2022

گلیات کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں

05/01/2022

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share