Village Photography

  • Home
  • Village Photography

Village Photography گاؤں کی خوبصورتی
(7)

ہمارے دور میں سائیکل چلانا تین مراحل میں سیکھا جاتا تھا، مرحلہ 1 - کینچی مرحلہ 2 - ڈنڈا تیسرا مرحلہ – گدی… اس زمانے میں ...
19/02/2024

ہمارے دور میں سائیکل چلانا تین مراحل میں سیکھا جاتا تھا،
مرحلہ 1 - کینچی
مرحلہ 2 - ڈنڈا
تیسرا مرحلہ – گدی…
اس زمانے میں سائیکل کی اونچائی 24 انچ ہوا کرتی تھی جو کہ کھڑے ہونے پر ہمارے کندھوں کے برابر ہوتی تھی، ایسی سائیکل پر کاٹھی چلانا ممکن نہیں تھا۔
*"کینچی" ایک ایسا فن تھا جس میں ہم سائیکل کے فریم میں بنے تکون کے درمیان داخل ہوتے تھے اور دونوں پاؤں دونوں پیڈل پر رکھ کر سواری کرتے تھے۔
اور جب ہم اس طرح سواری کرتے تھے تو ہم اپنا سینہ پھونک کر ہینڈل کے پیچھے سے اپنا چہرہ باہر نکالتے تھے اور *"صفائی" کرکے گھنٹی بجاتے تھے تاکہ لوگ دیکھ سکیں کہ لڑکا سائیکل چلا رہا ہے۔
آج کی نسل اس ’’ایڈونچر‘‘ سے محروم ہے۔وہ نہیں جانتے کہ آٹھ دس سال کی عمر میں 24 انچ کی سائیکل چلانا ’’جہاز‘‘ اڑانے کے مترادف تھا۔
پتہ نہیں کتنی بار ہم اپنے گھٹنے اور منہ توڑ چکے ہیں اور کمال یہ ہے کہ اس وقت درد نہیں ہوتا تھا، گرنے کے بعد ہم اپنے انڈرویئر صاف کرتے ہوئے ادھر ادھر دیکھتے اور خاموش کھڑے رہتے تھے۔
اب ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کر لی ہے، بچے پانچ سال کے ہوتے ہی سائیکل چلانا شروع کر دیتے ہیں، وہ بھی گرے بغیر۔ دو دو فٹ کی سائیکلیں آچکی ہیں، اور *امیروں کے بچے اب براہ راست گاڑیاں چلاتے ہیں، بازار میں چھوٹی بائک دستیاب ہیں*۔
لیکن آج کے بچے کبھی نہیں سمجھیں گے کہ اس چھوٹی سی عمر میں بڑی سائیکل پر بیلنس کرنا زندگی کا پہلا سبق تھا! پہلے "ذمہ داریوں" کا سلسلہ ہوا کرتا تھا جہاں آپ کو یہ ذمہ داری دی جاتی تھی کہ اب آپ گندم پیسنے کے قابل ہو گئے ہیں۔
یہاں سے سائیکل پر سوار ہو کر چکی کی طرف جاؤ اور وہاں سے قینچی پر سوار ہو کر گھر واپس آؤ۔
اور یقین کریں اس ذمہ داری کو نبھانے میں بڑی خوشی تھی۔
اور یہ بھی سچ ہے کہ ہمارے بعد "قینچی" کی روایت ناپید ہو گئی۔
ہم دنیا کی آخری نسل ہیں جنہوں نے تین مراحل میں سائیکل چلانا سیکھا!
پہلا قدم کینچی
دوسرے مرحلے کی ڈنڈا
تیسرا مرحلہ گدی۔
● ہم وہ پچھلی نسل ہیں، جنہوں نے کئی بار کچے گھروں میں بیٹھ کر پریوں اور بادشاہوں کی کہانیاں سنیں، زمین پر بیٹھ کر کھانا کھایا، اور پلیٹ میں چائے پی ہے۔
● ہم وہ آخری لوگ ہیں جو بچپن میں اپنے دوستوں کے ساتھ محلے کے میدانوں میں گلی ڈنڈا، چھپ چھپانے، کھوکھو، کبڈی، کانچے جیسے روایتی کھیل کھیلتے تھے۔

ایک وقت تھا جب لوگ ایک دوسرے کے کانٹے نکالتے تھےاور اب تو راستے میں کانٹے بچھاتے بچھاتے ہیں ،
01/02/2024

ایک وقت تھا جب لوگ ایک دوسرے کے کانٹے نکالتے تھے
اور اب تو راستے میں کانٹے بچھاتے بچھاتے ہیں ،

24/01/2024
غبارہ پھٹنے کے بعد اس کی چھوٹی چھوٹی چوسنیاں کون کون بناتا تھا ؟ ہم تو بناتے تھے ، کتنے نادان تھے اسوقت ، کئ بار ساتھی و...
23/01/2024

غبارہ پھٹنے کے بعد اس کی چھوٹی چھوٹی چوسنیاں کون کون بناتا تھا ؟
ہم تو بناتے تھے ، کتنے نادان تھے اسوقت ،
کئ بار ساتھی والا غبارہ بھی دکان سے خرید کر اسکے ساتھ بھی کھیلتے تھے ،

بچپن میں کون ، کون اس بات پہ یقین رکھتا تھا کہ زمین کی نیچے بونے رہتے ہیں۔۔۔😁😁۔۔اس وقت یہ کہانیاں بھی سننے کو ملتی تھیں ...
23/01/2024

بچپن میں کون ، کون اس بات پہ یقین رکھتا تھا کہ زمین کی نیچے بونے رہتے ہیں۔۔۔😁😁۔۔
اس وقت یہ کہانیاں بھی سننے کو ملتی تھیں کہ فلاں نے نلکے کا بور کروایا تو اس میں سے بونا نکلا جو پکڑنے پر فوراً مر گیا۔۔۔یا ۔۔۔اس نے واپس اسی بور ہول میں چھلانگ لگا دی۔۔۔ 😁۔۔۔
بہرحال بچپن میں اس افسانوی کردار کو سچ مانا جاتا تھا اور پکا یقین ہوا کرتا تھا کہ زیرِ زمین بونوں کی مکمل دنیا آباد ہے ۔۔💕

بچپن میں کوئلے میں آلو کس کس نے پکایا اور وہ ذائقہ کس کو یاد ہے؟اففففف۔۔۔ اس آلو کے ذائقے کا مقابلہ دنیا کا کوئی پیزا بر...
21/01/2024

بچپن میں کوئلے میں آلو کس کس نے پکایا اور وہ ذائقہ کس کو یاد ہے؟
اففففف۔۔۔ اس آلو کے ذائقے کا مقابلہ دنیا کا کوئی پیزا برگر نہیں کر سکتا ،

‏دھند میں لِپٹے منظر..📸📷.. Hsn Talal
18/01/2024

‏دھند میں لِپٹے منظر..
📸📷.. Hsn Talal

السلام علیکم اور صبح بخیر ❤۔📷:: Mohammad Ali
18/01/2024

السلام علیکم اور صبح بخیر ❤۔
📷:: Mohammad Ali

‏چھڑیاں دی اگ نہ بلے..📷📸.. hsn talal..
17/01/2024

‏چھڑیاں دی اگ نہ بلے..
📷📸.. hsn talal..

05/12/2023

پورے پنجاب کا کسان کھاد کے لیے چیخ رہا ھے
مجال ھے کسی حکمران کے کان پر جوں تک رینگی ہو۔

اسکی گندم زبردستی چھیننے سب پہنچ جائینگے

وہ لوگ کہاں ہے جو اسکو انگلیوں پر لگا  کر کھایا کرتے تھے ☺️☺️🤘
04/12/2023

وہ لوگ کہاں ہے جو اسکو انگلیوں پر لگا کر کھایا کرتے تھے ☺️☺️🤘

🙏❤🤣
03/12/2023

🙏❤🤣

چھوٹا بھائی بحث کر رہا تھا کہ وہ مجھ سے اچھا بائیکر ہے، مجھ سے یہ توہین برداشت نہیں ہوئیتو میں نے بھی اپنے کارنامے گنوان...
30/11/2023

چھوٹا بھائی بحث کر رہا تھا کہ وہ مجھ سے اچھا بائیکر ہے، مجھ سے یہ توہین برداشت نہیں ہوئی
تو میں نے بھی اپنے کارنامے گنوانا شروع کر دیے
کہ ہم وہ لوگ ہیں
جو سائیکل کے اگلے ٹائر میں پاؤں دے کر بریک لگا لیا کرتے تھے
ہم لوگوں کے ایکسیڈنٹ نہیں ہوتے تھے ہاں بس جس دن چین میں تیل دیا ہوتا تھا اس دن پائنچے لازمی چین میں پھنس کر چھترول کا سبب بنتے تھے 😜
ہماری سائیکل کے گئیر نہیں پھنستے تھے ہاں بس کُتےفیل ہو جاتے تھے
ہم وَن ویلنگ کی بجائے سائکل چلانے سے پہلے
قینچی چلانا سیکھتے تھے
ہمیں مکینک کی ضرورت نہیں پڑتی تھی ہم لوگ ٹانگوں میں اگلا ٹائر پھنسا کر ہینڈل سیدھا کر لیتے تھے
دانتوں سے قمیض پکڑ کر ہوا والا پمپ چلا لیتے تھے😂
وال پر تھوک لگا کر لیکج چیک کر لیتے تھے
اب اسے جواب نہیں سوجھ رہا !!
یعنی ساڈے نال پنگے
😂😂
#ٹھاکرسائیکلر

بچپن میں مچلز ملک ٹافی کا بھی اپنا ہی سواد تھا۔اور جب دو تین اکٹھی کھاتے تو مزا دوبالا ہو جاتا تھا ۔ شائد آپ کو بھی یاد ...
29/11/2023

بچپن میں مچلز ملک ٹافی کا بھی اپنا ہی سواد تھا۔اور جب دو تین اکٹھی کھاتے تو مزا دوبالا ہو جاتا تھا ۔ شائد آپ کو بھی یاد آجایئں ۔۔۔۔

وہی دن اچھے تھے یارو! جب لڈو کروڑ پتی کھیلتے تھے ۔ جب امی چولہے کے آگے روٹیاں پکاتیں تھیں اور ہم لڑتے تھے "پہلی روٹی میں...
29/11/2023

وہی دن اچھے تھے یارو! جب لڈو کروڑ پتی کھیلتے تھے ۔
جب امی چولہے کے آگے روٹیاں پکاتیں تھیں اور ہم لڑتے تھے "پہلی روٹی میں لینی " اور ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر روٹی کھاتے تھے ساتھ ساتھ دھوپ کنارے دیکھتے تھے ۔ اور روتے تھے میں نہیں نہانا ابھی پرسوں تو نہایا ہوں ۔ آج سکول نہیں جانا "پیٹ میں درد ہو رہی ہے " ۔ سر جی " کاپی گھر رہ گئی ہے ۔ جب دہی لینے جاتے تھے اور ملائی راستے میں کھا لیتے تھے ۔ چھت پر کلائمکس کے پنکھے آگے اکٹھے سوتے تھے اور ضد ہوتی تھی "پکھے اگے میں سونا" ۔ ٹرین پر لاہور جاتے تو " باری ول میں بھینا" ۔ تندور سے روٹیاں لگوانے جاتے تو روٹی کے بلبلے رستے میں کھاتے تھے ۔ گھر کا سودا لینے دوڑ دوڑ کے جاتے تھے کہ دکاندار سے "جھونگا ملے گا" ۔ ایک روپے میں کرائے پر سائیکل لاتے تھے اور پورا ایک گھنٹہ چلاتے تھے ۔
وہ معصوم چاہت کی تصویر اپنی
وہ خوابوں کھلونوں کی جاگیر اپنی
نہ دنیا کا غم تھا نہ رشتوں کے بندھن
بڑی خوب صورت تھی وہ زندگانی

سنہ انیس سو ستر اور اس کے کچھ عرصہ بعد تک ۔سائیکل ایک ایسی سواری تھی جسے سرکاری اور پرائیویٹ نوکری پیشہ افراد بڑی شان سے...
28/11/2023

سنہ انیس سو ستر اور اس کے کچھ عرصہ بعد تک ۔سائیکل ایک ایسی سواری تھی جسے سرکاری اور پرائیویٹ نوکری پیشہ افراد بڑی شان سے سواری کے طور پر آفس لے کر جاتے تھے۔آپ میں سے کس کس کے والد محترم اس پر آفس جاتے رہے ہیں۔

۔WWE کا روشن ستارہ جس کے نام سے ہی ریسلرز کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں اور  UFC میں ڈھیروں ٹائٹل اپنے نام کرنے والے ریسلر Br...
14/11/2023

۔WWE کا روشن ستارہ جس کے نام سے ہی ریسلرز کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں اور UFC میں ڈھیروں ٹائٹل اپنے نام کرنے والے ریسلر Brock Lesnar سے ایک انٹریو میں پوچھا گیا کہ انکی طاقت کا راز کیا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ صبح ناشتے میں میری ماں مجھے ساگ دیتی تھی

ہیلو سرگودھا والیو❤❤
10/11/2023

ہیلو سرگودھا والیو❤❤

بچپن میں یہ چیز کس نے کھائی ہے اور اس کا علاقائی نام کیا ہے۔ اس کا ایک نام "ٹانگری" بھی ہے۔             Everyone.
24/10/2023

بچپن میں یہ چیز کس نے کھائی ہے اور اس کا علاقائی نام کیا ہے۔ اس کا ایک نام "ٹانگری" بھی ہے۔
Everyone.

14/10/2023

ناظرین “تم جیتو یا ہارو، ہمیں تم سے پیار ہے” کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

کسی کے پاس لنک ہے اسکا تو زرا شئیر کردیں۔

ساگجاگ پنجابی جاگتیری پگ نوں لگ گیا ساگستمبر ختم ہونے کو ہے آگے اکتوبر سے نومبر آۓ گا۔ پہاڑوں پر خزاں اور پنجاب میں خزاں...
09/10/2023

ساگ
جاگ پنجابی جاگ
تیری پگ نوں لگ گیا ساگ

ستمبر ختم ہونے کو ہے آگے اکتوبر سے نومبر آۓ گا۔
پہاڑوں پر خزاں اور پنجاب میں خزاں کے ساتھ ساتھ سبز بہار ہر طرف اپنے ڈیرے جمانے کو ہے جس کی لپیٹ میں سندھ بلوچستان پختونخواہ کشمیر اور گلگت بلتستان بھی رہیں گے وہ ایسی سبز بہار جو ہر طرف کھیتوں کھلیانوں سے پہاڑوں میدانوں سے ہوتی ہوٸی باورچی خانوں میں پھر دسترخوانوں میں ہانڈیوں چولہوں سے لیکر برتنوں سے ہوتی ہوٸی آپ کو اندر تک سبز کردے گی ناچاہتے یا چاہتے ہوۓ بھی آپ کو سبز ہونا پڑے گا جی ہاں آج کل ایک محاورہ بہت مشہور ہوا ہوا ہے کہ ہر گزرتا دن ہمیں ساگ کے قریب کر رہا ہے پنجاب کے ساتھ سارے ملک میں ساگ کا موسم چھا گیا ہے۔ ﺳﺎﮒ ﺍﯾﮏ ﺳﺒﺰ ﺭﻧﮓ ﮐﯽ ﮈﮬﯿﭧ ﻗﺴﻢ ﮐﯽﺳﺒﺰﯼ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ، ﮈﮬﯿﭧ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﮐﮧ ﺟﺲ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺲ ﺟﺎﺋﮯ ﺩﻭ ﺩﻭ ﻣﺎﮦ ﭘﮍﺍ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﯾﻮﮞ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﮧ ﺳﺎﮒ ﺳﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ دو ماہ ﮨﺮ ﻣﺮﺩ و ﻋﻮﺭﺕ ﭘﮧ ﻓﺮﺽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻏﻠﻂ ﻧﮧ ﮨﻮ ﮔﺎ۔
ہمارے ہاں تو اتنا پکتا تھا اور ہے کہ امی جان کو کہنا پڑتا تھا۔ امی جی ہن تے تنی وہ ہری ہو گٸ اے ۔😊😊
اس پتوں والی سبزی پر جتنا بھی لکھا جائے کم ہے۔ اس سے جڑی بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ فراز کیا خوب فرما گئے۔

ساگِ گندل میں ساگِ باتھو بھی شامل کر لو
نشہ بڑھتا ہے ساگیں جو ساگوں میں ملیں ۔
ﺑﻌﺾ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺗﻨﮯ ﺑﺮﺗﻦ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ﺟﺘﻨﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﺎ ﺳﺎﮒ بنتا ہے۔ ﺳﺎﮒ ﮐﻮ ﭼﺎﮨﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﻣﻨﭧ ﭘﮑﺎؤ، ﭼﺎﮨﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﭘﮑﺎؤ ﯾﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻧﮓ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻟﺘﺎ چاہے اس میں کچھ بھی ملا لو یہ اسے اپنے رنگ میں رنگ لیتا ہے اپنے اوپر کوٸی رنگ نہیں چڑھنے دیتا۔
ﻓﯽ ﺯﻣﺎﻧﮧ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﻓﺮﺩ ﯾﮧ ﺩﻋﻮﯼ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺳﺎﮒ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﺎﯾﺎ ﺗﻮ ﯾﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺟﮭﻮﭦ ﺑﻮﻝ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﯾﺎ وہ اس نشے سے واقف نہیں ہے یا پھر وہ ہی گل ہے ہندکو والی۔ کھوتیاں کدوں مرونڈے کھادے۔😜😜
میرا تو ﻣﺎﻧﻨﺎ ہے کہ ﺳﺎﮒ ﺍﻭﺭ ﺁﮒ ﺟﺲ ﮔﮭﺮ ﮐﻮ ﻟﮓ ﺟﺎﺋﮯ ﻭﮦ ﻣﺸﮑﻞ ﺳﮯ ﮨﯽ ﺑﭽﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺳﺎﮒ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ خاص ﺑﺎﺕ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﭘﮑﺎﻭ ﺗﻮ ﮨﻔﺘﮧ ﮨﻔﺘﮧ ﭼﻞ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﺳﺎﮒ ﮐﻮ ﻗﺮﯾﺐ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﻋﻠﻢ ﮨﻮ ﮔﺎ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﮐﮭﺎ ﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﺑﻨﺪﮦ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﯾﮧ ﺧﻮﺩ ﮐﺒﮭﯽ ﺧﺮﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ
۔ ساگ کو بین الاقوامی سفارتی تعلقات میں اگر مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو شاید امہ کو فائدہ پہنچ سکے۔ اسرا ئیل اگر ساگ کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے اپنی قومی ڈش قرار دے دے تو سارا جھگڑا ہی منٹوں میں ختم ہو سکتا ہے۔
ذاتی طور پر مجھے ساگ بہت پسند ہے۔ اب تو کھا کھا کر میں خود ہلکے سبز رنگ کا دکھنے لگ گیا ہوں۔ ساگ کھاتے ہوئے گر بیچ میں مکھن کی ڈلی ڈال دی جائے تو نشہ دوبالا کرتا ہے
بچپن کی یادیں تازہ کروں تو بچپن میں مجھے ساگ پسند نہیں ہوا کرتا تھا۔ اس وقت میں انتہائی ناشکرا بچہ تھا اب جو سوچوں تو کئی بار استغفار پڑھتا ہوں کہ میں ساگ کو ناپسند کیا کرتا تھا ۔ ماں جی نے جب ساگ بنانا تو میں نے روٹھ جانا۔ ماں جی دو آپشنز دیا کرتیں۔ یا تو ساگ چپ چاپ کھا لوں یا پھر پہلے چھتر کھا لوں بعد میں ساگ۔ مجھ میں تب عقل و شعور بھی نہیں تھا لہذا ہر بار پہلے ماں سے چھتر کھاتا اس کے بعد روتے ہوئے ساگ😳😅
لڑکپن آیا تو مجھے جس سے پہلی نظر میں محبت ہوئی اس نے ساگ رنگ کا کرتہ پہن رکھا تھا اور سفید مکھن جیسی شلوار چلتی ہوٸی وہ کسی بانکی نار سے کم نہیں لگ رہی تھی۔ میں نے اپنی بینگنی رنگی شرٹ پر سنہرے رنگ کا سویٹر پہن لیا۔ مجھے گمان تھا کہ شاید میں مکئی کی روٹی جیسا لگوں گا جو ساگ بنا ادھوری اور ساگ اس بن بیوہ ہے۔ اس نے مڑ کے دیکھا، گھورا اور پھر گرم ساگ میں گھلتے مکھن کی مانند بہتے اپنی گاڑی میں جا بیٹھی۔ یہ اس سے پہلی اور آخری ملاقات تھی۔ نجانے اب وہ کہاں کس باتھو والے ساگ میں گھل رہی ہو گی😜

اب تو یوں ہے کہ ساگ میری پسندیدہ ترین ڈش ہے۔ ساگ اور مکٸ کی روٹی ہو ساگ اور ابلے ہوۓ چاول ہوں ساگ یا چپاتی ہو بس مختصر یہ کے ساگ جیسا بھی ہو ساگ دے نعرے وجنے ای وجنے نے

پاکستانیوں ۔۔۔ میچ۔۔۔۔۔میں .
06/10/2023

پاکستانیوں ۔۔۔ میچ۔۔۔۔۔میں .

بہت درد ناک منظر ہوتا تھا جب اس کے ساتھ ٹھوکر لگتی تھی ۔من ہی من میں خود کو کوسنا ۔ اور کچھ لوگ تو  اونچی آواز میں اسکو ...
05/10/2023

بہت درد ناک منظر ہوتا تھا جب اس کے ساتھ ٹھوکر لگتی تھی ۔من ہی من میں خود کو کوسنا ۔ اور کچھ لوگ تو اونچی آواز میں اسکو گالیاں دے کرآگے چلے جاتے ۔ کون کون اسکی ٹھوکر کھا چکا۔

نو انٹرویو۔۔۔ نو ایجوکیشن، جس نوں جاب (نوکری) چاہیدی ہووے، اج کل پنجاب وچ نیو جاب opening  چل رہی ای۔😉
04/10/2023

نو انٹرویو۔۔۔ نو ایجوکیشن،
جس نوں جاب (نوکری) چاہیدی ہووے، اج کل پنجاب وچ نیو جاب opening چل رہی ای۔😉

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Village Photography posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share