Jahan news TV

  • Home
  • Jahan news TV

Jahan news TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jahan news TV, TV Channel, shabqadar, .

Website Development
29/08/2022

Website Development

شبقدر گورنمٹ گرلز ہائی سکول اٹکے میں ہیڈ مسٹریس کی پوسٹ گزشتہ دو سال سے خالی جبکہ گورنمٹ گرلز ہائی سکول رحمت اللہ خان می...
22/08/2022

شبقدر گورنمٹ گرلز ہائی سکول اٹکے میں ہیڈ مسٹریس کی پوسٹ گزشتہ دو سال سے خالی جبکہ گورنمٹ گرلز ہائی سکول رحمت اللہ خان میں سائنس کی ٹیچر نہ ہونے سے سینکڑوں طلبہ کا مشتقبل داؤ پر لگ گیا ہے والدین کا محکمہ ایجوکیشن کے اعلی خکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اٹکے جس میں طلبہ کی تعداد آٹھ سو سے زیادہ ہے گزشتہ دو سال سے زیادہ وقت سے سکول میں ہیڈ مسٹریس نہ ہونے کے باعث طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب گورنمنٹ ہائی سکول رحمت اللہ خان میں سائنس ٹیچر کا ٹرانسفر گزشتہ ایک ماہ سے ہوا ہے اور تاحال مذکورہ سکول میں کوئی دوسرا سائنس ٹیچر کا تبادلہ نہیں ہوا ہے جس کے باعث کلاس نہم اور دہم کے ایک سو پچاس سے زیادہ طلبہ گزشتہ ایک ماہ سے سائنس کلاسز نہیں لے پا رہے ہیں طلبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم کے لئے دور دراز علاقوں سے بھیجتے ہیں مگر محکمہ تعلیم چارسدہ کی غفلت اور لا پرواہی کا یہ عالم ہے کہ ہمارے بچوں کا سٹاف کی کمی کے باعث ان کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم اور ڈی ای او فیمل سے دونوں سکولوں میں ٹیچرز کی کمی کو بروقت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تاکہ ان کا وقت ضائع نہ ہو

08/08/2022
31/07/2022

شبقدر تحصیل میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی تو دوسری طرف کھٹہ خیبرے۔ کھٹہ بابوخان ۔کھٹہ خوبئی ۔بازار۔ مٹہ مغل خیل۔اور شبقدر کے بلائی علاقوں سے آنے والا تمام سیلاب ان مقامات سے گزر کر آٹکے گاوں کو اپنے گھیرے میں لیتا ہے جس سے ہر سال تباہی چھوڑ کر چلاجاتا ہے عوامی نمائندوں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے آپیل کی جاتی ہے کہ آٹکے کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے اقدامات کیا جائے اور صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ آٹکے کو آفت زدہ قرار دیا جائے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور آئی ایس ایف کے جنرل سیکرٹری پشاور ریجن کامران خان خلیمزئی کا سٹی پریس کلب کا دورہ اور ...
28/07/2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور آئی ایس ایف کے جنرل سیکرٹری پشاور ریجن کامران خان خلیمزئی کا سٹی پریس کلب کا دورہ اور اس موقع پر صدر فراد اللہ سینئر صحافی آفتاب مہمند اور حکیم اللہ سے ملاقات کی اور مبارک باد پیش کیا

*چارسدہ۔سرکل سرڈھیری پولیس کا تھانہ سرڈھیری کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،دو منشیات فروش،4مشتبہ افراد سمیت30ملزمان...
28/07/2022

*چارسدہ۔سرکل سرڈھیری پولیس کا تھانہ سرڈھیری کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،دو منشیات فروش،4مشتبہ افراد سمیت30ملزمان گرفتار۔چرس,ائس اور اسلحہ برآمد۔مقدمات درج تفتیش شروع (ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان* )

چارسدہ () تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سہیل خالد کی ہدایت پر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.
ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سرڈھیری اشفاق خان نے سرڈھیری کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، آپریشن میں سرکل سرڈھیری کے ایس ایچ اوز،نیٹ ٹیم ،بی ڈی ایس ٹیم ، ایلیٹ فورس، RRFسکواڈ،بی ڈی یو سٹاف،اے پی سی اور لیڈی پولیس نے حصہ لیا ۔ اس دوران درجنوں مکانات کی تلاشی لی گئی جہاں سے دو منشیات فروش،4مشتبہ افراد سمیت جرائم کے روک تھام کیلئے انسدادی کاروائی میں8ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 22 ملزمان کو گرفتار کرکےایک ایس ایم جی،4رائفل،6بندوق،9پستول،2ریپٹر،اور 192عدد کارتوس برآمد کیا۔منشیات فروشوں کے قبضے سے 2090گرام چرس اور 455گرام آئس برآمد کئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ہنگو(شعبہ تعلقات عامہ)محرم الحرام 2022کےپرامن انعقاد کےلیے ڈی پی او   افس ہنگو میں اہم اجلاس کا انعقادکیاگیا ۔اجلاس میں ...
27/07/2022

ہنگو(شعبہ تعلقات عامہ)
محرم الحرام 2022کےپرامن انعقاد کےلیے ڈی پی او افس ہنگو میں اہم اجلاس کا انعقادکیاگیا ۔اجلاس میں ڈی پی او ہنگوآصف بہادر، کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کرنل خرم جاوید، ونگ کمانڈر لیفٹینینٹ کرنل علاولدین،ڈپٹی کمشنرہنگو رفیق مہمند نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ہنگو میں امدہ محرم الحرام2022 کیلئے تیاری ،طریقہ کار اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں حالیہ محرم الحرام کےدوران ضلع بھر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے اورتمام مجالس عزاء اور جلوسوں کےتحفظ کویقینی بنانے کیلئے جامعہ لائحہ عمل مرتب کرلیاگیا۔اس موقع پر ڈی پی او ہنگو آصف بہادر نے عسکری قیادت اور ڈپٹی کمشنرکو امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کےبارے میں پروجیکٹر کی مدد سے بریفنگ دی۔ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کےموقع پر امن وامان برقراررکھنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائےجائینگےاورکسی کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر کا کہنا تھا کہ انے والے محرم الحرام 2022کےدوران ضلع بھرمیں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت امام بارگاہوں،مساجد پر پولیس کے اہلکارتعینات کئے جائینگے جبکہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں اور اہم مقامات پراضافی ناکہ بندیاں قائم کی جائینگی جبکہ امام بارگاہ میں داخل ہونے والوں کی پراپر تلاشی کویقینی بنایاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی قعطی اجازت نہیں دی جائیگی۔

*چارسدہ۔یوم شہداء پولیس کے حوالہ سے صوبہ بھر کی طرح چارسدہ میں بھی پولیس آفیسرز شہداء کے مزازوں پر حاضری کا سلسلہ جاری ہ...
27/07/2022

*چارسدہ۔یوم شہداء پولیس کے حوالہ سے صوبہ بھر کی طرح چارسدہ میں بھی پولیس آفیسرز شہداء کے مزازوں پر حاضری کا سلسلہ جاری ہے* ۔

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی احکامات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل احسان شاہ اور ایس ایچ او سٹی ریاض خان نے شہید کانسٹيبل خیدرشاہ کی رہائش گاہ رجڑ شیخ آباد جاکر ان کی ورثاہ کی خیریت دریافت کی جبکہ شہید کی بلند درجات کیلئے دعا کی اور تحائف پیش کئے۔کانسٹیبل خیدر شاہ 31 مارچ 2011 کو مولانا فضل الرحمن پر نوشہرہ روڈ بم دھماکے میں شہید ہوگئے تھے ۔
ڈی ایس پی احسان شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے جوانوں اور آفیسرز نے ملک وقوم کی تحفظ کی خاطر قربانیاں دی ہیں اور انہیں جانثاروں کی قربانیوں کی بدولت آج امن کی فضا قائم ہیں۔
ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا کہنا ہے کہ پولیس شہداء نے شہریوں کی تحفظ اور امن وامان برقرار رکھنے کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔پولیس فورس کو اپنی عظیم شہداء پر فخر ہے۔پولیس شہداء کے ورثاہ کی خدمت کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔انہوں نے تمام سرکل ڈی ایس پیز اور آفیسرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے پولیس فورس ایک خاندان کی مانند ہیں اور پولیس شہداء کے لواحقین کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے۔

27/07/2022

سٹی پریس کلب شبقدر ثانی خان مارکیٹ گڑنگی روڈ شبقدر بازار انشاء اللہ بہت جلد افتتاح کیا جائے گا

ہنگو(شعبہ تعلقات عامہ)ہنگوتھانہ بلیامینہ پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث مزید2   ملزمان  کو گرفتارکرلیاہے۔گزشتہ دنوں  بلیامی...
27/07/2022

ہنگو(شعبہ تعلقات عامہ)
ہنگوتھانہ بلیامینہ پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث مزید2 ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔گزشتہ دنوں بلیامینہ کےعلاقے تنگی بانڈہ میں ملزمان نوررحمان،عزیررحمان اور قیوم رحمان نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے بھتیجوں جاوید رحمان اور محمد راحید کو قتل کیاتھا۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےتھے جس میں مرکزی ملزم نور رحمان کو واردات کے چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیاگیاتھا جبکہ واردات میں ملوث دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپوں کاسلسلہ تیزکردیاگیاتھا جس کے تسلسل میں بلیامینہ کے ایس ایچ او داود خان نے انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن پر ڈی ایس پی سٹی آصف شریف خان کی قیادت میں اور انوسٹی گیشن ٹیم کے ہمراہ دونوں ملزمان عزیزرحمان اورقیوم رحمان پسران نوررحمان کی لوکیشن ٹریس کرکے حراست میں لےلیا۔ملزمان کی نشاندہی پر الہ قتل کلاشنکوف اور ریپیٹر بھی برامد کرکےقبضے پولیس کئے گئے۔ ملزمان کوتھانہ بلیامینہ منتقل کرکے تفتیشی حکام کےحوالہ کردیاگیا ہےجن سے مزید اہم انکشافات متوقع ہے۔دوسری جانب ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی او ہنگو آصف بہادر نے ڈی ایس پی ،ایس ایچ او اور تمام ٹیم کی اس کامیاب کاروائی کو سراہا ہے۔

ایس ایچ او شبقدر گلشید خان کا سٹی پریس کلب اور پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن آفس کا دورہ کیا اس موقع پر صدر CPLS...
24/07/2022

ایس ایچ او شبقدر گلشید خان کا سٹی پریس کلب اور پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن آفس کا دورہ کیا اس موقع پر صدر CPLS فراد اللہ اور صدر پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن آفتاب مہمند او سینئر صحافی حکیم اللہ کے ساتھ گروپ فوٹو

20/07/2022

TV channel

Address

Shabqadar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jahan news TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share