Test page videos upload

  • Home
  • Test page videos upload

Test page videos upload video Edetion Video making

گوڈے گوڈے پانی والی بارش تو سنی تھی، گوڈے گوڈے ژالہ باری پہلی دفعہ دیکھی۔اللہ معاف کرے  🙏🏽
05/05/2023

گوڈے گوڈے پانی والی بارش تو سنی تھی، گوڈے گوڈے ژالہ باری پہلی دفعہ دیکھی۔اللہ معاف کرے
🙏🏽

01/02/2023
01/02/2023

اس پہاڑی سڑک پر سواری کرنا کافی مشکل لگتا ہے۔

31/01/2023

ایک بچہ سکول آ کر اپنے ٹیچر سے بولتا ہے
گھر آٹا ختم ہو گیا ہے کل کا گھر آٹا نہیں ہے 😥

30/01/2023

افسوس در افسوس پاکستانی حالات انڈین میڈیا پر کیسے بیان کیے جا رہے ہیں

30/01/2023

❣️👈 اِس وڈیو کو دیکھیں، سنیں اور پھر لگائیں نعرے میرا لیڈر تے تیرا لیڈر ، روٹی کپڑا مکان لٹ کے کھا گئے پاکستان ۔۔ لگائیں نعرے قرض مکاؤ ملک بچاو اور سارے پیسے اپنے اکاونٹ میں ڈلواؤ ۔۔
بدقسمت قوم ۔۔ حکمرانوں نے پچھلے 30 سال میں مانگ مانگ کر ملک کا ستیا ناس مار دیا ۔۔ قرض لیا، مگر قرض واپسی کا کوئی منصوبہ نہی بنایا ۔۔ معیشت کو مصنوعی سہاروں پر چلایا ۔۔ خود بھی کھایا اور افیون کے نشے میں بدمست قوم کو بھی کھلایا ۔۔ کسی نے نا پوچھا کہ قرض لے تو رہے ہو ۔۔ واپس کیسے کرو گے ۔۔؟؟ کوئی معاشی structure کھڑا کیا ؟؟؟؟۔۔ کوئی ایکسپورٹ بڑھانے بارے سوچا ..؟؟
قرض کو ایسی سکیموں میں لگایا جہاں سے مذید اپنا حصہ لے کر جیب میں ڈالا ۔۔ سڑکیں، کالی پیلی ٹرینیں اور بسیں ۔۔۔ کوئی قومی مل ، کوئی فیکٹری، نا زراعت کو فروغ دیا نا کسان کو اسانیاں فراہم کیں کہ وہ کثیر مقدار میں اناج اگائیں ۔ قوم کو سستا اناج بھی ملے اور ایکسپورٹ کر کے زرمبادلہ کمایا جا سکے ۔۔کوئی ڈیمز نہی بنائے کہ زمین زرخیز ہو جس کے ذریعہ سے ملک میں فروٹ اور اناج کو بڑھایا جائے، سستی بجلی کے منصوبے شروع کیئے جائیں ۔۔۔ تا کہ سستی بجلی سے کارخانے ، ملیں اور فیکٹریاں چلیں، انڈسٹری کو پر لگیں ۔۔۔ لوگوں کو روزگار ملے اور ایکسپورٹ بڑھے ۔۔۔ یہ پرائیویٹ انڈسٹری حکومت کا ہاتھ ہوتی ہے ۔۔ روزگار کے مواقع اور ذرائع پیدا کرتی ہیں۔۔ خاندانوں کو پالتے ہیں، حکومت کا ہاتھ بٹاتے ہیں، حکومت کا بوجھ کم کرتے ہیں۔۔ اشیاء سستی ملتی ہیں۔.. عوام خوشحال ہوتی ہے ۔۔۔ مگر ہوا کیا۔۔ ؟؟ قرض لے لے کر ملک کو چلایا ۔۔ مصنوعی سہاروں پر معیشت کو رکھا ۔۔ مصنوعی طور پر اشیائے ضروریہ کو سستا رکھا ۔۔ قوم نے بھی نہی سوچا کہ اپنے ملک میں تو کچھ ہے ہی نہی تو پھر سستا کیسے دستیاب ہے ۔۔۔ بدمست، کاہل اور افیون زدہ قوم بھی مست رہی کہ چلیں کھانے کو تو مل رہا ہے ۔۔ 😥😥

تو ٹھیک ہے پھر اب بھگتو ۔۔ اب سب کھایا پیا نکل رہا ہے ۔۔ ملک میں نا بجلی ہے، نا پیٹرول ( پیٹرول پمپس پر لائنیں لگی ہوئی ہیں ) اور نا کھانے کو آٹا، اشیائے ضرورت متوسط طبقے کے ہاتھ سے نکل چکی ہیں ۔۔۔ مانگنے کی عادت کی وجہ سے نا اب دوست ممالک کچھ دینے کو تیار ہیں اور نا آئی ایم ایف ۔۔۔ اب کیا کریں گے ۔۔۔؟؟؟؟
تو پھر دیں گالیاں پی پی اور نون لیگ والے عمران خان کو اور پی ٹی آئی والے پی پی اور نون لیگ کو ۔۔ جب کہ حقیقت میں کیا دھرا سب ان کا ہے جو پچھلے تیس سال سے واریاں لگاتے رہے ہیں ۔۔۔ مگر چونکہ پوری قوم سیاسی دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے تو پھر دیں جی بھر کے گالیاں ایک دوسرے کو، کریں الزام تراشیاں ایک دوسرے پر ۔۔ یہ سوچے بغیر کہ اس سب کھیل میں نقصان کس کا ہوا۔۔۔ نقصان میں کون رہا ۔۔ تکلیف کس کو پہنچی ۔۔ پریشان کون ہے ۔۔ ؟؟؟؟ کیا عمران خان، کیا نواز شریف یا زرداری اور ان کے گماشتے ۔۔۔؟؟؟
یا صرف تحریک انصاف کے کارکن ،
یا صرف پی پی کے چاہنے والے یا پھر
میاں کے پٹواری۔۔ ؟؟؟؟
یا پھر پوری قوم ...؟؟؟
سوچیئے، پھر سوچیئے اور بار بار سوچیئے ۔۔ شاید اسی طرح کسی کو عقل ا جائے, کوئی سمجھ جائے، کوئی اپنا محاسبہ کر لے ۔۔۔

19/01/2023

سونے کی خرید و فروخت کو سمجھنے کا حساب!

ایک تولہ سونا میں 11.664 گرام ھوتے ہیں
اسی طرح 1 تولہ سونے میں 12 ماشے ھوتے ہیں

اگر آپ 1 تولہ زیور بنا سونا فروخت کرتے ہیں تو سنیارا اگر تو اس نے زیور آپ کو خود بنا کر دیا ھے 2 ماشے کٹوتی کرتا ھے اور اگر آپ نے کسی اور سے بنوایا اور فروخت کسی اور سنیارے کو کر رھے تو وہ ایک تولہ سونے کی 3 ماشے کٹوتی کرے گا

نوٹ: اس اوپر بیان کیے گئے داو کو سنیارا ایک رتی ماشہ یا 2 رتی ماشے کا نام دے گا

آپ نے اگر 1 تولہ سونا زیور فروخت کیا تو کٹوتی کے نام پہ آپ کے زیور سے 3 ماشے گئے آج کی موجودہ قیمت کے لحاظ سے 1 تولہ سونے کی قیمت 180000 رپے ہے، یعنی
ایک ماشے کی اندازہ قیمت15000 روپے ھے آج کل
یعنی ایک تولہ سونا زیور بیچنے سے سنیارے نے آپ کے 45000 کٹوتی کے نام پہ کاٹ لیے

اب دوسری طرف آتے ہیں یعنی اگر آپ زیور بنواتے ہیں تو 👇
ایک تولہ سونا 24 قیراط ھوتا ھے
پہلے آپ کو سمجھاتا ھوں کہ قیراط کس بلا کا نام ھے
قیراط
قیراط (Carat) سونے کے خالص پن کو ناپنے کا معیار کا نام ھے۔
تقریبا سو فیصد خالص سونا 24 قیراط ھوتا ھے جتنے قیراط کم ھوں گے مطلب اتنی اس سونے میں ملاوٹ شامل ھے
ویسے یہ 99.99 ٪ خالص ہوتا ھے۔
12 قیراط مطلب 50 فیصد ملاوٹ اور 18 قیراط 75 فیصد خالص اور 25 فیصد ملاوٹ ھے۔
قیراط کمیت (وزن) کے پیمانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ھے
ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھروں کا وزن عام طور پر قیراط میں ناپا جاتا ہے۔

اب آتے ہیں اصل بات کی جانب کہ جب آپ سونا بنواتے / خریدتے ہیں تو
سنیارے عام طور پہ 15 یا 18 قیراط سونا بنا کے دیتے ہیں اور پاکستان میں چند ایک بڑے جیولرز کو چھوڑ کر کسی کے پاس 21 قیراط سے زیادہ سونا بنانے کی مشین نہیں ہیں
22 قیراط بس کراچی میں ایک 2 جیولرز بنا کے دیتے ہیں

اگر سنیارے نے آپ کو 18 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس نے سونے میں 25 فیصد ملاوٹ کی ھے
مطلب اگر ایک تولہ زیور بنا کر دیا ھے تو مثلا ایک تولہ ایک لاکھ اسی ہزار کا ھے تو سنیارا آپ کو 135000 کا سونا دے کر ریٹ 180000 روپے لگا رھا ھے

اسی طرح اگر سنیارے نے آپ کو 21 قیراط زیور بنا کر دیا ھے تو اس کا مطلب یہ ھے کہ زیور آپ کو 158000 کا دے رھا جبکہ قیمت آپ کو 180000 سونے کی لگا رھا ھے

سیدھی سے بات ھے کہ ایک تولہ زیور ملاوٹ کر کے آپ کو بس 135000 سے158000 کا دیں گے اور قیمت پورے تولے کی 180000 لگائیں گے

دوسرا داو ان کا پالش کے نام پہ ھوتا ھے ایک آدھ ماشہ الگ سے لگا لیں گے کہ اتنا ہمارا سونا زیور بناتے ھوئے ضائع ھو گیا ھے جس کی ایک تولے کے پیچھے قیمت 9000 سے 10000 ھو گی
یاد رھے کہ سنیارے کی دوکان کا کوڑا بھی لاکھوں میں بکتا ھے اور ان کا کچھ ضائع نہی ھوتا

آخر پہ انہوں نے مزدوری ڈالی ھوتی ھے
آپ کے بہت زیادہ اصرار پہ آپ کو مزدوری کا 2000 سے 4000 چھوڑ کر آپ پہ بہت بڑا احسان کریں گے اور کہیں گے آپ نے ہمیں بچنے کچھ نہی دیا اور یہ مزدوری بس آپ کو چھوڑ رھے ہیں کیونکہ آپ کے ساتھ ہمارا دوسری یا تیسری نسل سے تعلق ھے بلا بلا بلا بلا

سونا بیچتے وقت سونے کی ڈلی بنوائیں (وہ بھی اعتماد والے بندے سے ۔ رعایت خیر وہ بھی نہی کرتا) مطلب ملاوٹ نکال دی جاتی ھے اور خالص 24 قیراط سونا رہ جاتا ھے

پھر اس ڈلی یعنی خالص 24 قیراط سونے کو اس دن کے سرکاری ریٹ پہ بیچیں
ورنہ آپ کو بہت بڑا چونا لگ جائے گا

زیور بنواتے وقت پہلے طے کریں کہ سونا 21 قیراط بناو گے 18 یا 15
جتنا خالص وہ سونا بنائے اس حساب سے 15، 18 یا 21 قیراط کے مطابق قیمت دیں نا کہ 24 قیراط کی قیمت ادا کریں

ساتھ دھمکی دیں کہ میں ابھی اسی مشین پہ چیک بھی کرواوں گا کہ یہ 15، 18 ھے یا 21 قیراط
اور وقت یا سہولت میسر ھو تو اس کو مشین پہ چیک بھی کروا لیں کے کتنے قیراط بنا اور آپ نے کتنے قیراط کے حساب سے قیمت ادا کی

میری ان سب باتوں سے ھو سکتا میرے چند دوست ناراض ھوں لیکن میرا بتانا فرض تھا تاکہ لوگ Educate ھوں
یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کے سارے انگلیاں برابر نہی چند ایک اچھا کاروبار کرنے والے بھی ھوں گے لیکن میرے خیال میں ان کی تعداد شاید 1 فیصد سے زیادہ نا ھو۔۔
©

10/01/2023

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Test page videos upload posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share