Deshan Times Battagram

  • Home
  • Deshan Times Battagram

Deshan Times Battagram Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Deshan Times Battagram, Media/News Company, .

02/02/2024
(شمولیتی تقریب یونین کونسل گجبوڑی  PK-35 🇧🇫NA-13 )بٹگرام:گجبوڑی برپاؤ میں بٹگرام گروپ کو بڑا دھچکا، حاجی لاجبر خان، تمری...
02/02/2024

(شمولیتی تقریب یونین کونسل گجبوڑی PK-35 🇧🇫NA-13 )

بٹگرام:گجبوڑی برپاؤ میں بٹگرام گروپ کو بڑا دھچکا، حاجی لاجبر خان، تمریز خان، گنڈیر خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت ترند بیاری گروپ میں شامل ہوگئے، اس حوالے سے برپاؤ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ایم این اے پرنس نواز خان، سابق صوبائی مشیر تاج محمد خان ترند، امان اللہ خان پومنگ، عزیز اللہ ساقی،شیر بہادر خان،عطاءاللہ نسیم، منہاج خان، املاق، شاہ زرین خان سمیت بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب میں عطاءاللہ نسیم اور دیگر نے لاجبر خان کو ترند بیاری گروپ میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، تقریب سے خطاب میں تاج محمد خان ترند اور پرنس نواز خان آلائی نے کہا کہ ہمارا گروپ ترقی پسند گروپ ہے، اور ہمارا مشن صرف اور صرف عوامی خدمت ہے، ترند بیاری گروپ نے اقتدار میں بٹگرام میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے ان شاءاللہ مزید بھی ترقی کا سفر جاری رہے گا،انھوں نے حاجی لاجبر خان، تمریز خان، گنڈیر خان کو خاندانوں سمیت ترند بیاری گروپ میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی، لاجبر خان کی ترند بیاری گروپ میں شمولیت کرنے میں عزیز اللہ ساقی، حاجی امان اللہ خان اور عطاءاللہ نسیم نے اہم کردار ادا کیا، تقریب سے خطاب میں حاجی لاجبر خان نے جملہ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

آر پی او ہزارہ محمد اعجاز خان کا دورہ بٹگرام کے دوران ڈی آر سی کابینہ سے ملاقاتبٹگرام پختون ثقافتی روایات میں کابینہ نے ...
22/10/2023

آر پی او ہزارہ محمد اعجاز خان کا دورہ بٹگرام کے دوران ڈی آر سی کابینہ سے ملاقات

بٹگرام پختون ثقافتی روایات میں کابینہ نے آر پی ہزارہ کو روایتی شال اور ٹوپی پہنائی ۔

ملاقات کے دوران ڈی آئی جی ہزارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی پورے صوبے میں ایک خاص اہمیت رکھتی ہے ۔ بلامعاوضہ عوامی خدمات میں پیش پیش رہتے ہوئے قیمتی وقت نکال کر پولیس کیساتھ معاشرے میں امن و امان کے قیام اور لوگوں کے بڑے سے بڑے مسائل کو مل بیٹھ کر دونوں پارٹیوں کے تعاون سے علاقائی سطح پر حل کررہے ہیں ۔ اور یہ بھی تاریخی بات ہے ۔ کہ آج تک ڈی آر سی کا کوئی بھی فیصلہ کسی بھی پلیٹ فارم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔ ڈی آر سی میں لوگوں میں مفت اور جلد انصاف کی فراہمی میسر ہوتی ہے جس سے لوگوں کا اعتماد ڈی آر سی پر بڑھ رہا ہے۔ہماری یہ کوشش ہوگی کہ ڈی آر سی کو مزید وسعت دی جائے تاکہ لوگوں میں بھائی چارہ کے اس عمل کو مزید بہتری کی جانب بڑھایاجائے اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جا سکیں ۔

لوگوں کی ضروریات کا تم سے وابستہ ہونا۔ تم پر اللہ کا خاص کرم ہے ۔
26/09/2023

لوگوں کی ضروریات کا تم سے وابستہ ہونا۔ تم پر اللہ کا خاص کرم ہے ۔

30/08/2023

نامنظور
نامنظور ۔ پہیہ جام ہڑتال 2 ستمبر ۔

پنجاب پولیس گردی نامنظور ۔
25/08/2023

پنجاب پولیس گردی نامنظور ۔

14/12/2022
ڈی پی او بٹگرام مس سونیا شمروز خان کا ڈی آر سی ممبران کیساتھ تعارفی میٹنگ۔معاشرے میں امن وامان برقرار رکھنے اور مسائل کے...
18/11/2022

ڈی پی او بٹگرام مس سونیا شمروز خان کا ڈی آر سی ممبران کیساتھ تعارفی میٹنگ۔

معاشرے میں امن وامان برقرار رکھنے اور مسائل کے حل میں مسائل سلجھاوٗ کونسل (DRC) کا کلیدی کردار ہے،
(ڈی پی او بٹگرام مس سونیا شمروز خان)

بٹگرام:- آج ڈی پی او بٹگرام مس سونیا شمروز خان کا ڈی آر سی ممبران کیساتھ تعارفی میٹنگ منعقد کی گئی، ڈی آر سی کے ذریعے دشمنیوں اور قباہتوں کا خاتمہ کرکے معاشرے کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے، ضلع بٹگرام میں ڈی آر سی کی کارکردگی پورے صوبے میں سب کیلئے ایک مثال ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بٹگرام مس سونیا شمروز خان نے ڈی آر سی ممبران کے ساتھ تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈی ار سی ممبران نے ڈی آر سی کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حساس نوعیت سمیت کئی مسائل کو افہام وتفہیم سے حل کیا گیا ہے، اور ڈی آر سی عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کررہی ہے۔

ڈی پی او بٹگرام مس سونیا شمروز خان نے ممبران کی کوششوں اور کارکردگی کو نہایت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں مکمل سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اور ان پر واضح کیا کہ اس نیک کام میں مزید بہتری کیلئے بٹگرام پولیس ہر قسم مالی اور انتظامی سپورٹ فراہم کرے گی۔ ممبران نے میٹنگ کے انعقاد کو احسن عمل قرار دیتے ہوئے اس عمل کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

آخر میں ڈی پی او صاحبہ نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔


یو نیورسٹی کیمپس کے لیئے موضوع جگہ غازی کوٹ ہے جبکہ انتظامیہ نے ویزٹ بھی کیا ہوا ہے اس کے بعد کوزہ بانڈہ سی پیک کے قریب ...
29/09/2022

یو نیورسٹی کیمپس کے لیئے موضوع جگہ غازی کوٹ ہے جبکہ انتظامیہ نے ویزٹ بھی کیا ہوا ہے اس کے بعد کوزہ بانڈہ سی پیک کے قریب جگہ ہے ۔اجمیرہ میں تحصیل بنا ہوا ہے اور چھپرگرام میں ڈگری کالج پہلے سے موجود ہے لہذا یہ کیمپس غازی کوٹ یا کوزہ بانڈہ میں بنا یا جائے ۔۔۔۔
اقوام علاقہ دیشان اس حوالے سے مشاورت کے لیئے بہت جلد ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد کریگی ۔۔۔

لاجبرخان جوائینٹ سیکٹری اصلاحی فلاحی تنظیم اقوام علاقہ دیشان

جماعت السلامی بٹگرام کے نام ایک اور اعزاز !!نائب امیر ضلع  بٹگرام سماجی شخصیت لاجبرخان گجبوڑی کو ڈی ار سی میں ممبر شپ کا...
21/09/2022

جماعت السلامی بٹگرام کے نام ایک اور اعزاز !!
نائب امیر ضلع بٹگرام سماجی شخصیت لاجبرخان گجبوڑی کو ڈی ار سی میں ممبر شپ کا نوٹیفیکیشن ڈی پی او آفس سے جاری کردیا گیا۔یاد رہے کہ لاجبر خان علاقائی سیاست میں اہم رول پلے کرتے ہیں۔
جبکہ جماعت اسلامی میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جبکہ دیشان اسلاحی فلاحی تنظیم کے جوائنٹ سکیٹری بھی ہے۔ وہ اپنے علاقے کے بہتری کیلئے ہر وقت کوشش میں رہتے ہیں۔ جہاں کہی کوئی مسئلہ ہو تو لا جبر حان اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے پہنچ جاتے ہیں، امید ہیکہ موصوف ڈی ار سی میں ایک ہم رول پلے گرے گا، جس سے علاقے میں چھوٹے موٹے مسائل حل ہوں گے !!!

اعتماد کا دوسرا نام الخد مت  فاونڈیشن پاکستان اسی  لیۓ ہمیں قرآن میں یہ حکم ملتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کے سپرد کرواب ہ...
31/08/2022

اعتماد کا دوسرا نام الخد مت فاونڈیشن پاکستان
اسی لیۓ ہمیں قرآن میں یہ حکم ملتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کے سپرد کرو
اب ہمیں بحیثیت مجموعی قوم باشعور ہونا ہوگا اور اب اجتماعی طور پر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے ایسے لوگوں کو منتخب کرنا ہوگا کہ جو خوشی اور غمی میں ہمارے ساتھ موجود ہوتے ہیں اور امداد آنے کا انتظار نہیں کرتے بلکہ مشکل وقت آتے ہی اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔
جب سے وطن عزیز سیلاب کے لپیٹ میں آیا ہے پورے پاکستان میں اس روز سے لیکر آج تک الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار مسلسل فیلڈ پر مصروف عمل ہے
جن دوستوں نے الخد مت پر بروسہ کرکے اپنی امانتیں
الخدمت کے سپرد کی ہیں ۔۔اللہ تعالی انہیں جزائے خیر دے
اور الخدمت کے رضاکاروں کو مزید قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین یا رب العالمین

لاجبرخان سابقہ صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع بٹگرام

گاؤں گجبوڑی  میںجانوروں کے ڈاکٹروں کا  مفت ویکسینیشنکا معاوضہ لینا سمجھ سے بالا تر ہے ڈاکٹروں نے  فی انجکشن  1500 روپے ل...
12/08/2022

گاؤں گجبوڑی میں
جانوروں کے ڈاکٹروں
کا مفت ویکسینیشن
کا معاوضہ لینا سمجھ سے بالا تر ہے
ڈاکٹروں نے فی انجکشن 1500 روپے لیئے جوکہ انتہائی زیادتی ہے ۔ مہنگائی کے اس دور میں ایک طرف غریب لوگوں کے جانور بیماری کا شکار ہے تو دوسری طرف حکومت کے منتخب ڈاکٹروں نے ویکسین کے نام پر انھیں چونا لگایا ۔
قوم کے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے درخواست ہے کہ اس بارے میں ضلعی انتظامیہ کو جلد از جلد آگاہ کیا جائے. تاکہ
ان ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی جاسکیں ۔

(    اقوام علاقہ دیشان کا گرینڈ جرگہ  )  الیکشن کمیشن کے حالیہ غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف اقوام علاقہ دیشان کا ۔۔  *   گر...
09/08/2022

( اقوام علاقہ دیشان کا گرینڈ جرگہ )

الیکشن کمیشن کے حالیہ غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف اقوام علاقہ دیشان کا ۔۔ * گرینڈ جرگہ *
کل 10 اگست بروزہ بدھ صبح 9 بجے کس پل مدرسہ میں ہوگا
تمام زمہ داران ۔مشران * و کارکنان * کو بروقت شرکت کی التجاہ ہیں شکریہ

لاجبر خان جوائینٹ سیکٹری اصلاحی۔فلاحی تنظیم اقوام علاقہ دیشان ۔۔۔
۔

اظہار تشکر
02/04/2022

اظہار تشکر

چی جہان تیارہ ، تیارہ شی اور شی تندر شی عذاب شی زہ پختون دہ پختو غر شم نہ یریگم او نہ نڑیگم ۔
19/03/2022

چی جہان تیارہ ، تیارہ شی اور شی تندر شی عذاب شی
زہ پختون دہ پختو غر شم نہ یریگم او نہ نڑیگم ۔

(آج کل کے نوجوانوں کی آواز )تعلیم ،ملازمت ، روزگار،اور سیاست ہم سب کا حق ہے ۔             (ج کا نوجوان کل کا حکمران )
14/03/2022

(آج کل کے نوجوانوں کی آواز )

تعلیم ،ملازمت ، روزگار،اور سیاست ہم سب کا حق ہے ۔
(ج کا نوجوان کل کا حکمران )

احسان ساگر ۔امید وار برائے جنرل کونسلر ۔گاؤں برپاو کا متفقہ و متحدہ امید وار ۔شکریہ سملا خیل سرور برادرز ۔
12/03/2022

احسان ساگر ۔
امید وار برائے جنرل کونسلر ۔
گاؤں برپاو کا متفقہ و متحدہ امید وار ۔
شکریہ سملا خیل سرور برادرز ۔

11/03/2022

Vote for Ihsan Sagar.
Vote for change .
Vote for youth .

(برپاو سیاسی اتحاد ۔ اور ہمارا سیاسی مستقبل )( اہلیان گجبوڑی برپاو ایک بارپڑھ ضرور شیر کریں )اہلیان برپاو نے حالیہ دنوں ...
10/03/2022

(برپاو سیاسی اتحاد ۔ اور ہمارا سیاسی مستقبل )
( اہلیان گجبوڑی برپاو ایک بارپڑھ ضرور شیر کریں )
اہلیان برپاو نے حالیہ دنوں میں بلدیاتی الیکشن کیلیے ایک مظبوط اتحاد بنایا ہے ۔ دوسرے امیدواران کے مقابلے میں برپاو کے پاس اپنا ووٹ بینک ہے ۔ اگر اس بار برپاو کا اپنا اور خاموش ووٹ صحیح معنوں میں استعمال کیا جائے تو اسکے دور رس نتائج حاصل ہوں گے ۔
اس لیے نوجوانان برپاو نے اپنا ووٹ اپنا ،یوتھ ،کسان ،جنرل کونسلر مشن شروع کیا ہے ۔ جس سے باقی امیدواران پر چیرمین بنے کا پریشر رور بہ روز زیادہ ہوتا جارہاہے ۔ آئے دن نئے اتحاد وجود میں آرہے ہیں ۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ سارے اتحاد برپاو کو ہرانے کے لیے کیے جارہے ۔ اہلیان برپاو کو یہاں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ سب سے ذیادہ ووٹ برپاو میں ہے ۔ لیکن ہر الیکشن میں بے اتفاقی کی وجہ سے ہم صرف جنرل سیٹ جیت جاتے ہیں اور ممبر بن جاتے ہیں ۔ 20 ،25 سالوں سے برپاو میں بٹگرام کے دوسرے گاؤں کی طرح ترقی کا کوئی کام نہں ہوا ۔
اپنے سیورج لائن ،واٹر سکیم ، نالیاں اور پانی کی ٹینکیوں ،راستوں پر نظر ڈالیں آپ کو خود پتہ چل جائے گا کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے ۔اور یہ سب کون کرواراہاہے کیا ہم خود تو اسکے زمہ دار تو نہیں ۔اور سب سے بڑھ کر یہ گزشتہ ممبران کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ حقیقت حقیقت ہوتا ہے اور سچ کڑوا ہوتا ہے اور سچ یہ ہیکہ
ہم بے اتفاقی کی وجہ سے 50سال پیچھے جاچکے ہیں ۔
خدارا اپنی سوچ بدلیں ، اپنی انفرادی سوچ کو اجتماعی سوچ میں بدلیں ، ایک اہم موقع اللہ نے دیا ہے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں تاکہ کل آپ چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے دوسروں کا محتاج نہ ہو ۔اپنا چیرمین بنائیں ،جس دن ہم یک جان ہوکر میدان میں نکلیں گے تو انشاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چھومے گی ۔ یہ تینوں امیدواران آپ ہی کے بچے ہیں اور آپ ہی کے گاؤں کے ہیں ان تینوں کو مکمل سپورٹ کریں کل یہی تینوں اپنے محلے اور پھر اپنے پورے گاؤں کی خدمت کریں گے۔
اپنے گاؤں کے سیاسی مستقبل کے بارے میں سوچیں گزشتہ کئ سالوں سے ہم باہر کے لوگوں کو ووٹ دیتے ہیں اور اسکا صلہ ہمیں نظر انداز برپاو کی صورت میں ملتا ہے ترقی کےکاموں میں ہمیں ایک بار نہیں بار بار نظر انداز کیا جاتا
ہے ۔ ہمیں اپنے سیاسی مستقبل کے لیے ایک مکمل سسٹم بنانا چاہیے تاکہ آئندہ اسی نظام کے تحت ہم الیکشن لڑیں اپنی خامیاں دور کریں دوسروں کے پیچھے جانے سے پہلے ہم سوچیں کہ کب تک ہم دوسروں کے پیچھے جائیں گے اور کل ہم اپنے آنے والے نیو جنریشن کو کیا جواب دیں گے۔ آج ہم ایک ایسے حال میں ہے کہ ایک بڑی ووٹ بنک ہونے کے باوجود ہم اپنا چیرمین نہیں بنا سکتے آخر کیوں؟
۔ سب کچھ ہوسکتا ہے لیکن ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی ہمیں اپنا طریقہ کار بدلنا ہوگا خود مختاری ،ہمت جوش ،جزبہ لگن سے کام کرنا ہوگا ۔
ہمیں ان ذہنی غلامی کی زنجیروں کو توڑنا ہوگا ۔
انشاء اللہ اب منزل دور نہیں حالیہ اتحاد کو کامیاب بنائیں جس پر ہمارا سیاسی مستقبل کا دارومدار ہے انشاء اللہ اس الیکشن کی جیت گجبوڑی اور برپاو کی سیاسی میدان ایک سنگ میل ثابت ہو گی ۔
اقبال فرماتے
مٹادے اپنی ہستی کو اگر مرتبہ چاہے
کہ دانہ خاک میں مل کر گل گلزار بنتاہے ۔

( خاموش انقلاب )                          (نوجوانان برپاو )نئ بنادیں وہی لوگ رکھ سکتے ہیں جو یہ جانتے ہوں کہ پرانی بنیاد...
08/03/2022

( خاموش انقلاب )
(نوجوانان برپاو )
نئ بنادیں وہی لوگ رکھ سکتے ہیں جو یہ جانتے ہوں کہ پرانی بنیادیں کیوں بیٹھ گئ تھیں ۔

No one is perfect
06/03/2022

No one is perfect

احسان اللہ ساگر امیدوار برائے جنرل کونسلرگجبوڑی برپاؤں کا متفقہ امیدوارچیف سپوٹرز ۔((( خانخیل برادرز )))
06/03/2022

احسان اللہ ساگر
امیدوار برائے جنرل کونسلر
گجبوڑی برپاؤں کا متفقہ امیدوار
چیف سپوٹرز ۔((( خانخیل برادرز )))

پشاور کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتےہیں۔ اسلام دشمن طاغوتی قوتیں پ...
04/03/2022

پشاور کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں دھماکے اور فائرنگ کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتےہیں۔ اسلام دشمن طاغوتی قوتیں پاکستان میں انتشار و افتراق کی فضاء پیدا کرنے کےلئے دھشت گردی کی کاروائیاں کررہی ہیں تا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی آ گ بھڑکاکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکیں۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت، زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعاکرتے ہیں۔عوام صبرو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن اسلام کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

لاجبرخان نائب امیر ضلع جماعت اسلامی بٹگرام

دہ اولس سترگہ ۔
04/03/2022

دہ اولس سترگہ ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deshan Times Battagram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share