گورنر بلوچستان کا دورہ پشین
اسسٹنٹ کمشنر پشین بہادر خان نے پشین بازار میں بلیک پیپرز اور فینسی نمبر پلیٹوں کیخلاف کاروائی
ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر خان بازئی اور اسسٹنٹ کمشنر پشین بہادر خان کی خصوصی ہدایت پر انچارج لیویز تھانہ سرانان نائب رسالدار شمس الدین خلجی نے ہمراہ لیویز فورس پشین کی ایک کامیاب کاروائی کے دوران کوٸٹہ سے پک اپ گاڑی چوری کرنے والے گروہ کا تعاقب کرتے ہوۓ چوروں کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں صدام ولد مرزا خان اور موسی ولد عبدالباری قوم بادیزٸی ساکن سپینہ تیژہ ضلع قلعہ عبداللہ کو گرفتار کرکے ایس ایچ او اللہ وسایہ تھانہ صدر کوٸٹہ حوالہ کیا، مذید تفتیش کوئٹہ پولیس کررہی ہے۔
پشین: چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا دورہ پشین۔
پشین میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی کامیابی سے جاری رہی، ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین بہادر خان نے فیلڈ میں جاکر پولیو ٹیموں کی سکیوریٹی سمیت انتظامیہ کی جانب سے پولیو مہم کی کامیابی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پشین نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی چیک کرتے ہوئے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پشین نے بتایا کہ انسداد پولیومہم کے سلسلے میں ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ اور مہم کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، مہم کےدوران ضلع بھر میں 5 سال تک کے ایک لاکھ پینتیس ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
پشین کلی تراٹہ میں نامعلوم آفراد کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمدہاشم کاکڑ کی نماز جنازہ پولیس لائن پشین میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر خان بازئی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالحلیم اچکزئی، اے ڈی سی حفیظ اللہ سوری، ڈی ایس پی محمدعبداللہ، ڈی ایس پی دولت خان ترین، ڈی ایس پی عین الدین کاکڑ، ایس ایچ او صدر پولیس تھانہ حاجی حزب اللہ، ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ حاجی روزی خان اور دیگر پولیس آفیسران نے شرکت کی۔ بعدآزاں مرحوم کو اپنے آبائی علاقے کلی پینکئ برشور میں سپردخاک کردیا گیا۔
پشین: ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسرخان بازئی نے پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔
سیکرٹری صحت حافظ محمدطاہر کا 3 اکتوبر سے 15 اکتوبر تک ٹائیفائیڈ مہم کے حوالے سے خصوصی پیغام
پشین: ڈپٹی کمشنر پشین یاسرخان بازئی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پشین میں پولیو مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغفار کاکڑ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول پشین کے زیر اہتمام پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کے مالی تعاون سے ال پشین انٹر سکولز فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر پشین جناب یاسر خان بازئی نے کیا ۔ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
20 ٹیموں کے 150 سے زیادہ کھلاڑیوں نے مارچ فاسٹ میں حصہ لیا ۔۔ماڈل سکول پشین کے وائس پرنسپل جناب عبدالستار راھیاب نے ثقافتی دستے کی قیادت کی اور خوب داد سمیٹی۔
تقریب میں سرکاری و غیر سرکاری 200 سے زیادہ شخصیات نے شرکت کی اسکے علاوہ مختلف سکولوں کے ہزاروں بچوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی
شو میچ ماڈل سکول پشین اور کمبائنڈ پرائیویٹ سکولز کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جو ماڈل سکول نے 2۔1 سے جیت لیا
پروگرام میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کوئٹہ سید کلیم شاہ صاحب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب عبدالواسع کاکڑ، PMU کے میڈیا اینڈ سپورٹس آفیسر جناب وقار مری، ایجوکیشن آفیسر PMU جناب الطاف خان، PhD سکالر جناب طارق خان کاکڑ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی جناب محمد عیسی روشان ،سابق فٹبالر گل محمد لالا، فٹبالر ڈاکٹر نصراللہ، ضلعی کوآرڈینیر یونیسف جناب اسماعیل جلال زئ، صدر سیسا جناب سید معراج آغا ،ڈائریکٹر ابن سینا جناب عنایت اللہ خان کاکڑ، ڈی ڈی او پشین جناب اورنگزیب، ڈی ڈی او حرمزئ جناب م
پشین:
ڈپٹی کمشنر پشین جناب یاسر خان بازٸی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین بہادر خان نے پشین بازار کا اچانک دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشر پشین نے بازار میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بننے والے تجاوزات کو فی الفور ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا اور تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے دوکان کا سامان دوکان سے باہر ہرگز نہ رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمدشہی کا یارو اور کلی حاجی رزاق کا دورہ ، بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونیوالے نقصانان کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمدشہی کا یارو اور کلی حاجی رزاق کا دورہ ، بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونیوالے نقصانان کا جائزہ لیا۔ رپورٹ: مذمل خان درانی
اے ون نیوز
پشین: ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمدشہی کی جانب سے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے حوالے سے پریس کانفرنس۔
پشین: ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمدشہی کی جانب سے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے حوالے سے پریس کانفرنس۔
.
بلوچستان لیویز فورس کب وجود میں آیا اور کیوں وجود میں آیا اور بلوچستان میں لیویز فورس کس طرح سے کامیاب اورقابل عمل فورس رہا۔
دیکھیۓ اس ویڈیو میں۔
.
ضلع پشین بھر میں 75 واں جشن یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائی گئی، مختلف سرکاری اور غیرسرکاری اداروں سمیت سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے مختلف تقاریب، سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پشین شہر سمیت تحصیل برشور، کاریزات، نانا صاحب، حرمزئی اور سرانان کے مختلف تعلیمی اداروں میں پرچم کشائی کرتے ہوئے تقاریب منعقد ہوئیں۔ یوم آزادی کی سب سے بڑی اور مرکزی تقریب مقامی ریسٹ ہاوس پشین میں منعقد ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمدشہی نے رکن آراکین صوبائی اسمبلی حاجی اصغرخان ترین، سید عزیزاللہ آغا، سابق صوبائی وزیر اسفندیاخان کاکڑ، ایس پی عبدالحلیم اچکزئی، فرنٹئیر کور کے کیپٹن عبداللہ اور دیگر سرکاری آفیسران و قبائیلی عمائیدین کے ہمراہ قومی پرچم کشائی کی، جبکہ پشین پولیس کے چاق وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخ نجیب اللہ، ڈی ایس پی دولت ترین، ڈی ایس پی عبداللہ، ڈسٹرکٹ رکوات چئیرمین سعداللہ کاکڑ اور دیگر سرکاری آفیسران، قبائیلی عمائیدین، آساتذہ کرام اور طلبہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے یوم آزادی حاصل کرنے کے سفر اور جدوجہد میں تحریک آزادی کے قائدین کی خدمات پر مفصل طریقے سے روشنی ڈالی اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد