18/05/2022
آئی جی پی اور آر پی او ڈیرہ ریجن ایس ڈی پی او ڈیرہ کی اہم سیٹ پر فل ڈی ایس پی تعینات کریں
صحافی برادری کو بلاتفریق آزادی صحافت کے مواقع فراہم کیئے جائیں
سوشل میڈیا کلب کے جنرل سیکرٹری کو صحافیانہ فرائض کی ادائیگی پر ذاتی تسکین نہ ملنے پر ایس ڈی پی او کی سیٹ پر تعیناپ اصغر علی شاہ و پی آر او ڈی پی او اصغر بلوچ کی جانب سے دھمکیاں قابل مزمت اور آزادی صحافت پر قدغن قرار
ڈیرہ پریس کلب غیرقانونی سرکاری ملازمین کی ممبر شپ فوری ختم کرے اور ورکنگ جرنلسٹس کے لئیے دروازے کھولے
سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کے زیراہتمام ماہ اگست میں یوم شہدائے ڈیرہ منانے کی منظوری
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کلب ڈیرہ کا اہم ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدر سوشل میڈیا کلب محمدزبیرشاہین منعقد ہوا۔جسمیں کابینہ کے عہدیداران سمیت سینئر ممبران نے شرکت کی۔جنرل سیکرٹری عادل وقار نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جس پر طویل بحث و مباحثہ اور ممبران نے اپنی اپنی رائے دی۔جس پر مکمل مشاورت اور متفقہ طور پر اہم فیصلے کیئے گئے اجلاس میں ڈیرہ پریس کلب کی کرپشن بے نقاب کرنے پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سمیت سرکاری ملازمین کو قانون اور اعلی عدالتوں کے فیصلوں برخلاف ڈیرہ پریس کلب کا ممبر رکھنے کی شدید مزمت کی گئی اور متعلقہ صحافی نما سرکاری ملازمین کے محکموں کے افسران،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ سے فوری تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا اگر ان ملازمین صحافیوں کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو صحافی نماسرکاری ملازمین اور ان محکموں کے افسران کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائیگا ساتھ ہی محکمہ اینٹی کرپشن سے بھی جاری تحقیقات میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا گیا،اجلاس میں گزشتہ دنوں اعجازشہید پولیس لائن میں جنرل سیکرٹری عادل وقار کی جانب سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنے کے باوجود ایس ڈی پی او ہیڈکواٹر کی سیٹ پر جونیئر تعینات انسپکٹر اصغرعلی شاہ اور ڈی پی او ڈیرہ کے پی آر او کی جانب سے اصغرعلی شاہ کی تشہیر نہ ہونے پر عادل وقار کو مسلسل دھمکیوں کی شدید الفاظوں میں مزمت کی گئی اور ایسے فعل کو آزادی صحافت پر کاری ضرب و قدغن قرار دیا گیا اجلاس میں جہاں مقامی پولیس کے اعلی افسران سے پسند نہ پسند صحافیوں کی پالیسی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا وہاں آئی جی پی خیبرپختونخواہ اور آر پی او ڈیرہ سے مطالبہ کیا گیا کہ عوام دوست پولیس اور صحافی برادری میں پسند نہ پسند کی بنیاد پر دراڑیں ڈالنے والے جونیئر افسر کی بجائے ایس ڈی پی او ہیڈ کواٹر کی اہم پوسٹ پر فل ڈی ایس پی رینک کے آفیسر کو تعینات کیا جائے اور اصغرعلی شاہ سمیت پی آر او اصغربلوچ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں اور منشیات کے پھیلاؤ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں ماہ اگست کے حوالے سے سال 2021 کی طرح یوم شہدائے ڈیرہ 2022 کو بھرپور عقیدت و احترام سے منانے کی بھی منظوری دی گئی