کیا خبر اب میں آؤں بھـی کـہ نہیں
تــم مِــــرا، انـتــــــظــار مـت کـــرنـا
جون ایلیاء
15/04/2022
بول اے ناصحِ شکیبائی
کیا ضروری تھا موت کیوں آئی
جون ایلیاء
13/04/2022
آؤ کہ اختلاف رائے پر اتفاق کرلیں۔
جون ایلیاء ❤
04/04/2022
رمضان المبارک کے احترام میں پیج پر اشعار اور شعرا کی ویڈیوز پوسٹ نہیں کی جائیں گی۔
29/03/2022
غور سے دیکھ لو ہمیں
آج کے بعد ہم کہاں
جون ایلیاء 😢
26/03/2022
دھوکے ایسے ہی نہیں ملتے، بھلا کرنا پڑتا ہے لوگوں کا ۔
.... جون ایلیاء 💔
23/03/2022
رقص ہے رنگ پر رنگ ہم رقص ہیں
سب بچھڑ جائیں گے سب بکھر جائیں گے
جون ایلیاء 💔
22/03/2022
اے خدا جو (کہیں نہیں موجود)
کیا لکھا ہے ہماری قسمت میں ؟
جون ایلیاء 😢
20/03/2022
ہمارے دل محلے کی گلی سے
ہماری لاش لائی جارہی ہے
جون ایلیاء 🥀
17/03/2022
حضرت جون ایلیا کے والد، والدہ اور بہن کے ساتھ انتہائی نایاب تصویر۔ (1948)
Cc: Jaun Graphy
16/03/2022
برباد ہوگئی میری دنیائے جستجو
دنیائے جستجو میری دنیا چلی گئی
جون ایلیاء 💔
مکمل غزل ویڈیو لنک کمنٹ سیکشن میں موجود ہے 👇
14/03/2022
اسے بھی اب کوئی دلدار مل گیا ہوگا
ہمیں بھی اب کوئی حسرت نہیں جگاتی ہے
جون ایلیاء 💔
12/03/2022
میاں ہم غریب آدمی ہیں سید ہیں مولائی ہیں
جون ایلیاء 💔
03/03/2022
اے جان داستاں تجھے آیا کبھی خیال
وہ لوگ کیا ہوئے جو تیری داستاں کے تھے
جون ایلیاء 💔
02/03/2022
تو بھی کسی کے باب میں عہد شکن ہو غالباً
میں نے بھی ایک شخص کا قرض ادا نہیں کیا
جون ایلیاء 💔
28/02/2022
ڈر ہے چبا نہ جائیں کلیجہ نکال کر
رہتے ہیں تیرے شہر میں ہندہ مزاج لوگ
جون ایلیاء 💔
27/02/2022
ممکن ہے کہ ہم نے !
صحیح راستوں کی تلاش میں، غلط راستے طے کیے ہوں ۔
... جون ایلیاء 🥀
25/02/2022
میری جنت میں کیوں نہیں آتے ؟
راہ میں کوئی پل صراط ہے کیا ؟
20/02/2022
مجھکو ملامتوںکے جہنم میں چھوڑ کر
اک خلدِ عہد و جنتِ ایفا چلی گئی
جون ایلیاء
12/02/2022
میں اور جون بھائی فجر کی اذان تک باتیں کرتے رہے۔ میں نے ان سے پوچھا ( کیا وہ خدا کے منکر ہیں؟ )
یہ سوال تم نے کیوں کیا؟
میں نے ان کے ایک شعر کا حوالہ دیا:
اے خدا ( جو کہیں نہیں موجود)
کیا لکھا ہے ہماری قسمت میں۔
جون بھائی نے مسکرا کر کہا کہ ' بہ ہر حال اس شعر میں تُم مجھے دہریہ يہ ثابت نہیں کر سکتے۔ خدا کے (وجود) کا اقرار تو کفر ہے کیونکہ وجود کسی طرف یا سمت میں پایا جاتا ہے، جب کہ خدا ہر سمت میں، یعنی سمتوں سے آزاد ہے، پھر انھوں نے قرآن کی یہ آیت پڑھی
( واللّه المشرك و المغرب فاينما تو لو افثم وجه اللّه )
( جس طرف بھی تم رخ کرو گے، اللّہ کا رخ ہے )
جون ایلیا
کتاب ( میں یا میں ) صفحہ ۱۹۲
09/02/2022
یوں تو مرنا ہے ایک بار مگر
ہم کئی بار مرنے والے تھے
جون ایلیاء 🥀
08/02/2022
نہ ہوا نصیب قرارِ جاں ہوسِ قرار بھی اب نہیں
ترا انتظار بہت کیا، ترا انتظار بھی اب نہیں
جون ایلیاء 🥀
06/02/2022
ہم حسین ترین، امیر ترین، ذہین ترین اور زندگی میں ہر حوالے سے بہترین ہونے کے باوجود بالآخر مر ہی جائیں گے۔
کتنی دلکش ہو تم، کتنا دل جُو ہوں میں
کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے
جون ایلیاء
05/02/2022
اس سے بھی اور اپنے آپ سے بھی
ہم ہیں بے واسطہ کئی دن سے
جون ایلیاء 🥀
03/02/2022
ہم رہے پر نہیں رپے آباد
یاد کے گھر نہیں رہے آباد
جون ایلیاء 🥀
30/01/2022
یعنی تم وہ ہو، واقعی؟ حد ہے
میں تو سچ مُچ سبھی کو بُھول گیا
جون ایلیاء 💔
27/01/2022
مت کرو بحث ہار جاؤگی
حسن اتنی بڑی دلیل نہیں
جون ایلیاء 🥀
26/01/2022
میں نے سہے ہیں مکر اپنے
اب بیچارہ لگتا ہوں
جون ایلیاء 🥀
Video link in comment section 👇
26/01/2022
تمہیں کوئی شکایت تو نہ ہوگی
مجھے تم سے محبت ہوگئی ہے
جون ایلیاء 💔
25/01/2022
سنو ...
22/01/2022
پردگی ہم سے کیوں رکھا پردہ
تیرے ہی پردہ دار تھے ہم تو
جون ایلیاء 💔
22/01/2022
فلاں سے تھی غزل بہتر فلاں کی
فلاں کے زخم اچھے تھے فلاں سے
جون ایلیاء 🥀
19/01/2022
کیوں نہ ہو ناز اس ذہانت پر
ایک میں ہر کسی کو بھول گیا
جون ایلیاء 🥀
16/01/2022
جَون چیختا رہا لوگ واہ واہ کرتے رہے 😢
13/01/2022
وہ بھی منزل تلک پہنچ جاتا
اس نے ڈھونڈا نہیں پتا میرا
جون ایلیاء 🥀
Be the first to know and let us send you an email when Jaun Elia جون ایلیاء posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.