Kashmir Banay Ga Pakistan

  • Home
  • Kashmir Banay Ga Pakistan

Kashmir Banay Ga Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kashmir Banay Ga Pakistan, Video Creator, .

https://youtu.be/4A7I-_ZaP9A
04/08/2020

https://youtu.be/4A7I-_ZaP9A

Islamic Riddles in Urdu | Islamiat MCQS with Answers | Puzzle Paheliyan Brain Test Dilchasp Maloomat ki Dunya | Islamic GK Paheliyan and Questions Answers in...

07/05/2020
27/08/2019

جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے دو چادروں کا سوال پوچھا گیا تو وہ اس وقت خلیفہ وقت تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خاص صحابی اور دوست تھے. سوال کرنے والے سے کسی نے یہ نہیں کہا کہ جس پر سوال کر رھے ھو ان کی تو جنت کی بشارت ھوچکی ھے تم ان پر کیسے شک کر سکتے ھو؟

یہ ھمارے ملک کے حکمران کوئی خلیفہ وقت تو نہیں ہیں کہ ان کی غلط بات پر روک ٹوک نہ کی جائے.. ان پر اعتراض نہ کیا جائے... جب خلیفہ وقت حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسی ھستی پر اعتراض کیا جا سکتا ہے تو یہ کس کھیت کی مولی ھیں ؟

میں کسی شخص کے ایک اچھے کام کی تعریف کرنے کے بعد اس کے کسی برے کام پر تنقید کیوں کرتا ہوں؟

میں دوسروں کی طرح ایک شخص کو ھمیشہ کے لیے فرشتہ اور درست کیوں نہیں سمجھ لیتا اور دوسرے کو پکا پکا شیطان کیوں نہیں ڈکلیئیر کر دیتا.

میرا مسلہ یہ ہے کہ میں ایک زندہ اور جیتا جاگتا انسان ھوں جو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ھے برے اور اچھے کی پہچان رکھتا ھے میں زھنی غلام یا کسی کا ذاتی چمچہ نہیں ھوں.....

میرا یقین ھے کہ ھر شخص میں اچھائیاں بھی ھوتی ہیں اور کوتاہیاں بھی ھوتی ہیں نہ اسے شیطان سمجھ لینا چاہیے اور نہ ہی اسے فرشتے کے درجے پر پہنچا دینا چاہیے..

میرا ایمان ھے کہ میں ھر اچھا کام کرنے والے کی کھلے دل سے تعریف کروں چاھے وہ میرا بدترین دشمن ھو اور برا کام کرنے والے کو برا کہوں چاھے وہ میرا اپنا سگا بھائی ھو. .

سبھی بنی نوع انسان ایک ہی وقت میں نیکی اور بدی کا مجموعہ ھوتے ہیں ھم میں سے سبھی کے سبھی کچھ کچھ اچھے ھوتے ہیں اور کچھ کچھ برے ھوتے ہیں.. ھم نہ ہی مکمل طور پر فرشتے ہیں نہ ہی شیطان... ھمیں انسانوں کو انسانوں کی نظر سے دیکھنا ھوگا...

یاد رکھیے اگر آپ کو صرف اپنا لیڈر اپنی سیاسی جماعت اور اپنے لیڈر کی ھر بات اچھی لگتی ہے تو یقین کیجیے ابھی آپ کی سوچ ناپختہ ھے اور آپ کنوئیں کے مینڈک ہیں یا پھر بھیڑوں کے ریوڑ کا حصہ ہیں جو سب کے سب ایک طرف منہ اٹھا لیں تو ادھر ہی چلتے رھتے جدھر ایک نے رخ کیا ھوا ھو.... زندہ انسان اختلاف بھی کرتے ہیں اور کسی کو دونوں طرح سے بھی دیکھتے ہیں...

کسی کو ذاتی پسند کی بنیاد پر اس کے برے کام پر اسے برا نہ کہنا زھنی غلامی کی علامت اور گناہ کی حوصلہ شکنی نہ کرنے کے گناہ کے مرتکب ھوتے ہیں...

بالکل ایسے ہی.....

کسی کو ایک بار برا کہنے کے بعد اس کے کسی اچھے کام کی تعریف نہ کرنے سے ایک تو آپ منافقت اور بغض کے گناہ کے مرتکب ھوتے ہیں دوسرا اس کی حوصلہ افزائی نہ کر کے اس کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ھوتے ہیں کسی کے اچھے کام کی تعریف نہ کرنا منافقت کی نشانی ھے..

مجنوں

26/08/2019

Mishkat 131
"قبر کا بیان"

براء بن عازب ؓ ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں ، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ دو فرشتے اس کے پاس آتے ہیں ، تو اسے بٹھا کر پوچھتے ہیں ، تیرا رب کون ہے ؟ تو وہ کہتا ہے : میرا رب اللہ ہے ، پھر وہ پوچھتے ہیں : تیرا دین کیا ہے ؟ تو وہ کہتا ہے : میرا دین اسلام ہے ، پھر وہ پوچھتے ہیں : یہ آدمی جو تم میں مبعوث کیے گئے تھے ، وہ کون تھے ؟ وہ جواب دے گا وہ اللہ کے رسول ہیں ، وہ دونوں فرشتے کہتے ہیں : تمہیں کس نے بتایا ؟ وہ کہتا ہے : میں نے اللہ کی کتاب پڑھی ، تو میں اس پر ایمان لے آیا اور تصدیق کی ، اس کا یہ جواب دینا اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے مطابق ہے :’’ اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں ، سچی بات پر ثابت قدم رکھتا ہے ۔

‘‘ فرمایا : آسمان سے آواز دینے والا آواز دیتا ہے : میرے بندے نے سچ کہا ، اسے جنتی بچھونا بچھا دو ، جنتی لباس پہنا دو اور اس کے لیے جنت کی طرف ایک دروازہ کھول دو ، وہ کھول دیا جاتا ہے ، وہاں سے معطر بادنسیم اس کے پاس آتی ہے ، اور اس کی حد نگاہ تک اس کی قبر کشادہ کر دی جاتی ہے ، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کافر کی موت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : اس کی روح کو اس کے جسم میں لوٹایا جاتا ہے ، دو فرشتے اس کے پاس آتے ہیں ، تو وہ اسے بٹھا کر پوچھتے ہیں : تیرا رب کون ہے ؟ وہ کہتا ہے : ہائے ! ہائے ! میں نہیں جانتا ، پھر وہ پوچھتے ہیں : تیرا دین کیا ہے ؟ وہ جواب دیتا ہے : ہائے ! ہائے ! میں نہیں جانتا ، پھر وہ پوچھتے ہیں : وہ شخص جو تم میں مبعوث کیے گئے تھے ، کون تھے ؟ پھر وہی جواب دیتا ہے : ہائے ! ہائے ! میں نہیں جانتا ، آسمان سے آواز دینے والا آواز دیتا ہے : اس نے جھوٹ بولا ، لہذا اسے جہنم سے بستر بچھا دو ۔ جہنم سے لباس پہنا دو اور اس کے لیے جہنم کی طرف ایک دروازہ کھول دو ، فرمایا : جہنم کی حرارت اور وہاں کی گرم لو اس تک پہنچے گی ، فرمایا : اس کی قبر اس پر تنگ کر دی جاتی ہے ، حتیٰ کہ اس کی ادھر کی پسلیاں ادھر نکل جاتی ہیں ۔ پھر ایک اندھا اور بہرا داروغہ اس پر مسلط کر دیا جاتا ہے ۔ جس کے پاس لوہے کا بڑا ہتھوڑا ہوتا ہے ، اگر اسے پہاڑ پر مارا جائے تو وہ مٹی ہو جائے ، وہ اس کے ساتھ اسے مارتا ہے تو جن و انس کے سوا مشرق و مغرب کے مابین موجود ہر چیز اس مار کو سنتی ہے ، وہ مٹی ہو جاتا ہے ، تو پھر روح کو دوبارہ اس میں لوٹا دیا جاتا ہے ۔

‘‘ حسن ، رواہ احمد (۴/ ۲۸۷ ح ۱۸۷۳۳) و ابوداؤد (۳۲۱۲ ، ۴۷۵۳) و الحاکم (۱/ ۳۷ ، ۳۸ ح ۱۰۷) و الطبرانی (المعجم الکبیر ۲۵/ ۲۳۸ ، ۲۴۰ ح ۲۵) و البیھقی فی شعب الایمان (۳۹۵) ۔

26/08/2019

❤حضرت اویس قرنی کو جنت کے دروازے پر کیوں روک لیاجائے گا۔
برائے کرم ایک دفعہ پڑھ لیں کیا پتا آپ بھی جنت کے حق داربن جائیں ❤

حضوراکرم (صلی ﷲ علیہ وسلم) نے فرمایا کہ جب لوگ جنت میں جارہے ہوں تو اویس قرنی کو جنت کے دروازے پرروک لیاجائے گا۔
حضرت اویس قرنی کون ہیں ۔
اویس نام ہے عامرکے بیٹے ہیں مرادقبلہ ہے قرن انکی شاخ ہے اوریمن انکی رہائش گاہ تھی ۔
حضرت نے ماں کے حددرجہ خدمت کی ۔وہ آسمانوں تک پہنچی اویس قرنی حضورکی خدمت میں حاضرنہیں ہوسکے۔
جبرئیل آسمان سے پہنچے اورانکی بات کوحضورنے بیان کیا چونکہ حضوردیکھ رہے تھے کہ آئندہ آنیوالی نسلیں اپنی مائوں کیساتھ کیساسلوک کریں گی ایک سائل نے سوال کیا یارسول ﷲ (صلی ﷲ علیہ وسلم) قیامت کب آئے گی توآپ نے ارشاد فرمایامجھے نہیں معلوم کب آئے گی توسائل نے کہاکہ کوئی نشانی توبتادیں توآپ نے فرمایاجب اولاداپنی ماں کوذلیل کرے گی توقیامت آئے گی۔
حضور(صلی ﷲ علیہ وسلم) نے حضرت عمر(رضی ﷲ عنہ) اورحضرت علی (رضی ﷲ عنہ) سے کہاکہ تمہارے دور میں ایک شخص ہوگا جس کانام ہوگا اویس بن عامر درمیانہ قد رنگ کالا جسم پر ایک سفید داغ حضور (صلی ﷲ علیہ وسلم) نے ان کاحلیہ ایسے بیان کیاجسے سامنے دیکھ رہے ہو وہ آئے گاجب وہ آئے تو تم دونوں نے اس سے دعا کرانی ہے۔
حضرت عمر(رضی ﷲ عنہ) اور حضرت علی (رضی ﷲ عنہ)کواویس قرنی کی دعاکی ضرورت نہیں تھی۔
❤یہ امت کو پیغام پہنچانے کے لیے ہے کہ ماں کا کیا مقام ہےحضرت عمر (رضی ﷲ عنہ) حیران ہوگئے اور سوچنے لگے کہ حضور (صلی ﷲ علیہ وسلم) کیاکہہ رہے ہیں کہ ہم اویس سے دعا کروائیں تو حضور (صلی ﷲ علیہ وسلم) نے فرمایا عمر،علی اویس نے ماں کی خدمت اس طرح کی ہے جب وہ ہاتھ اٹھاتاہے توﷲ اس کی دعا کو خالی نہیں جانے دیتا۔
حضرت عمر(رضی ﷲ عنہ) دس سال خلیفہ رہے دس سال حج کیالیکن انہیں اویس نہ ملے ایک دن سارے حاجیوں کو اکٹھا کر لیا اور کہا کہ تمام حاجی کھڑے ہوجاو آپ کے حکم پرتمام حاجی کھڑے ہوگئے پھر کہا کہ سب بیٹھ جاو صرف یمن والے کھڑے رہو تو سب بیٹھ گئے اور یمن والے کھڑے رہے پھرکہا کہ یمن والے سارے بیٹھ جاو صر ف مراد قبیلہ کھڑا رہے پھرکہا مراد والے سب بیٹھ جاو صرف قرن والے کھڑے رہو تو مراد قبیلے والے بیٹھ گئے صرف ایک آدمی بچااور حضرت عمر نے کہا کہ تم قرنی ہو تو اس شخص نے کہاکہ ہاں میں قرنی ہوں تو حضرت عمر نے کہا کہ اویس کو جانتے ہو تو اس شخص نے کہاکہ ہاں جانتا ہوں میرے بھائی کابیٹاہے میراسگا بھتیجاہےاس کادماغ ٹھیک نہیں آپ کیوں پوچھ رہے ہیں توحضرت عمر نے کہاکہ مجھے تو تیرا دماغ صحیح نہیں لگ رہاآ پ نے پوچھا کدھر ہےتواس نے کہاکہ آیا ہوا ہے پوچھا کہاں گیا ہے تو اس نے کہا کہ وہ عرفات گیاہے اونٹ چرانے،
آپ نے حضرت علی کو ساتھ لیا اور عرفات کی دوڑ لگادی جب وہاں پہنچے تو دیکھاکہ اویس قرنی درخت کے نیچے نماز پڑھ رہے ہیں اور اونٹ چاروں طرف چررہے ہیں یہ آکربیٹھ گئے اور اویس قرنی کی نماز ختم ہونے کاانتظار کرنے لگےجب حضرت اویس نے محسوس کیاکہ دو آدمی آگئے تو انہوں نے نماز مختصرکردی ۔
❤سلام پھیرا توحضرت عمر نے پوچھا کون ہو بھائی توکہاجی میں مزدور ہوں اسے خبرنہیں کہ یہ کون ہیں تو حضرت عمر نے کہاکہ تیرا نام کیا ہےتو اویس قرنی نے کہ اکہ میرانام ﷲ کابندہ تو حضرت عمر نے کہا کہ سارے ہی ﷲ کے بندے ہیں تیری ماں نے تیرا نام کیارکھا ہےتو حضرت اویس نے کہاکہ آپ کون ہیں میری پوچھ گچھ کرنے والے ان کایہ کہنا تھا کہ حضرت علی نے کہاکہ اویس یہ امیرالمومنین عمربن خطاب ہیں اور میں ہوں علی بن ابی طالب حضرت اویس کا یہ سننا تھا کہ وہ کانپنے لگےکہاکہ جی میں معافی چاہتا ہوں میں تو آپ کو پہچانتا ہی نہیں تھا میں تو پہلی دفعہ آیا ہوں تو حضرت عمر نے کہاکہ تو ہی اویس ہے تو انہوں نے کہا کہ ہاں میں ہی اویس ہوں حضرت عمر نے کہاکہ ہاتھ اٹھا اور ہمارے لیے دعا کر وہ رونے لگے اور کہا کہ میں دعا کروں آپ لوگ سردار اور میں نوکرآپ کامیں آپ لوگوں کے لیے دعا کروں تو حضرت عمر نے کہاکہ ہاں ﷲ کے نبی نے فرمایاتھا۔
عمر اور علی جیسی ہستیوں کے لیے حضرت اویس کے ہاتھ اٹھوائے گئے کس لیے اس کے پیچھے جہاد نہیں،
تبلیغ نہیں،
تصوف نہیں اس کے پیچھے ماں کی خدمت ہے۔

❤جب لوگ جنت میں جارہے ہوں گے تو حضرت اویس قرنی بھی چلیں گے اس وقت ﷲ تعالیٰ فرمائیں گے کے باقیوں کو جانے دو اور اویس کو روک لو
اس وقت حضرت اویس قرنی پریشان ہوجائیں گےاورکہیں گے کہ اے ﷲ آپ نے مجھے دروازے پرکیوں روک لیاتو مجھ سےاس وقت ﷲ تعالی ٰ فرمائیں گے کہ پیچھے دیکھوجب پیچھے دیکھیں گے تو پیچھے کروڑوں اربوں کے تعدادمیں جہنمی کھڑے ہوں گےتواس وقت ﷲ فرمائے گاکہ اویس تیری ایک نیکی نے مجھے بہت خوش کیاہے’’ ماں کی خدمت‘‘ توانگلی کااشارہ کرجدھر جدھر تیری انگلی پھرتی جائے گی میں تیرے طفیل ان کوجنت میں داخل کردوں گا...
سبحان اللّلہ...❤

26/08/2019

مولوی

آج ایک قصائی کی دوکان پر بیٹھا تھا کہ ایک نوجوان سفید پوش چہرے پر داڑھی, سر پر ٹوپی, آنکھوں پر عینک لگائے دکان میں داخل ہوا دکان پر کافی بھیڑ تھی لوگوں کی آوازوں سے دکان گونج رہی تھی بھائی ایک کلو گوشت دینا بھائی تین کلو گوشت دینا جیسے ھی نوجوان داخل ہوا قصائی سارے گاہکوں کو چھوڑ کر اس نوجوان سے مخاطب ہوا "جی ؟"
"آدھا کلو گوشت" نوجوان نے کہا۔
قصائی نے فوراً بہترین گوشت کا ٹکڑا کاٹا اور بوٹی بنا کر دے دی نوجوان نے پیسے دینے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو قصائی نے لینے سے انکار کر دیا نوجوان نے کہا "جاوید بھائی! آپ ہمیشہ ایسا ھی کرتے ہیں" قصائی مسکرا دیا اور نوجوان دوکان سے باہر نکل گیا۔
لوگ گلے شکوے کرنے لگے کہ ھم کب سے کھڑے ھیں اور قصائی کو چربی چڑھی ہے گاہک کی قدر نہیں ہے میرا تجسس بڑھا میں دوکان خالی ھونے کاانتظار کرنے لگا گاہک نپٹا کر جیسے ہی قصائی فارغ ہوا میں نے کہا دو کلوگوشت چاہیے۔
پھر میں نے پوچھا "ابھی جو نوجوان آپ کی دکان سے گوشت لے کر گیا آپ کا کوئی قریبی رشتہ دار لگتا ہے سارے گاہک چھوڑ کرآپ نے سب سے پہلے اُس کو گوشت دیا؟"
قصائی مسکرایا اور بولا "جی نہیں"
میں تعجب میں پڑ گیااور پوچھا "تو پھر ؟"
قصائی بولا "وہ میری مسجد کے امام صاحب ہیں جو شخص میری آخرت بنانے کی فکر میں رہتا ہے اور جس نے میری نمازوں کی ذمہ داری لے رکھی ہے میرے بچوں کو قرآن اور حدیث کا درس دیتا ہے کیا دنیا میں میں اس کے ساتھ اچھامعاملہ نہ کروں؟"
میں نے کہا "اوہ!! اچھا مگر تم نے ان سے پیسے کیوں نہیں لیے؟"
قصائی پھر مسکرایا اور بولا "کیا تمھیں نہیں پتا مسجدوں کے اماموں کو کیا دیا جاتا ہے اتنے کا تو صاحب آپ مہینے میں شاپنگ کر لیتے ہوں گے"
میں سوچنے لگا واقعی بات میں تو دم ہے
قصائی پھر بولا "صاحب یہ ہماری قوم کا سرمایہ ھے ان کو بچانا ہماری ذمہ داری ہے بازار کی تمام دوکان والوں نے یہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ مولانا صاحب سے کوئی پیسہ نہیں لیں گے صرف میں ہی نہیں یہ نائی، یہ جنرل سٹور والا یہ ٹیلر وہ ڈاکٹر صاحب کریانے والا دودھ والا اور سبزی والا کوئی ان سے پیسے نہی لیتا بھائی اتنا تو ہم کر ہی سکتے ہیں" اور پھر مسکرا کر کہا "صاحب آدھا کلو گو شت کے بدلے جنت زیادہ منافع کا سودا ہے یہ لیجیے آپ کے گوشت کی تھیلی۔"
میں نے پیسے قصائی کی طرف بڑھائے اور کہا "پر بھائی میں تو جاب کرتا ہوں کاش میں بھی آپ لوگوں کی طرح ان مولوی صاحب کی کوئی مدد کرسکتا"
قصائی نے کہا "بہت آسان ہے سامنے گلی میں مولانا نے سائیکل بننے کے لیے دی ہے آپ دوکان والے کو چپکے سے بل ادا کر دیجئے اور اس سے کہہ دیجئے کہ مولانا سے پیسے نہ لے۔" میں مسکرایا اور دوکان سے نکل گیا اس قصائی سے آج مدد کا ایک نیا سبق جو سیکھا تھا...
یاد رہے کہ ان مولویوں میں بھی ہماری طرح کچھ برائیاں ہوں گی لیکن یہ اس انٹرنیٹ کے دور میں ہمارے دین کے ورثہ کے مکمل محافظ ہیں۔ جیسے چودہ سو سال پہلے ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ امانت اس امت کے علماء کو دی تھی. بنی اسرائیل کے علماء کی طرح انہوں نے دین کا سودا نہیں کیا.آئیں ہم بھی دینداروں کی اسی طرح مدد کریں جیسے قصائی نے سکھایا!

21/08/2019

دھرتی بھی ایک ہی خطہ بھی ایک ہی ہے شکلیں اور رنگتیں بھی تقریباً ملتی جلتی ہیں، زبان بھی ایک دوسرے کی سمجھ لیتے ہیں..... فرق صرف کلمے کا ھے. اور یہ فرق اتنا بڑا ہے کہ ھندو کے گھر میں مردہ فوجی کی لاش جاتی ھے تو پورا خاندان صدمے کی وجہ سے مردہ فوجی کے ساتھ مردہ بن کر لیٹ جاتا ھے جبکہ سرحد کے دوسری پار جوان بیٹے کی میت جاتی ھے تو باپ سجدہ شکر ادا کرتا ہے مبارکبادیں وصول کرتا ہے اور باقی بیٹوں کو قربان کرنے کا اعلان کرتا ہے اس کا ایک آنسو نہیں نکلتا چہرے پر ذرا سی بھی دکھ یا پریشانی نہیں ھوتی..

اس ایک فرق کی وجہ سے ڈیڑھ ارب والے بیس کروڑ والوں سے خوفزدہ رھتے ہیں.. اپنی طاقت کو پہچانو.. یہ کلمہ تمہاری بہت بڑی طاقت ھے اور تمہاری آزادی کی ضمانت ھے تمہارا دشمن تمہارے صرف اس کلمے سے خوفزدہ ھے....

مجنوں

20/08/2019

Dr Israr Ahmed

What is Pakistan?
Must listen and also share

جنرل قمر جاوید باجوہ مزیر تین سال کے لیے آرمی چیف مقررمبارک ہو پاکستانیو یہ خبر سن کر دشمن کی جان نکل گئی ہو گی😂😂😂😇😇
19/08/2019

جنرل قمر جاوید باجوہ مزیر تین سال کے لیے آرمی چیف مقرر

مبارک ہو پاکستانیو
یہ خبر سن کر دشمن کی جان نکل گئی ہو گی😂😂😂😇😇

19/08/2019

بریکنگ نیوز!
کنفرم ذرائع

مقبوضہ کشمیر میی بھارتی تواالٹا چل گیا ہے تفصیل کچھ اس طرح سے ہے کہ RSS کے جنونی ہندؤوں کی تین بسیں جن میں 270 پتھر کے پجاری کشمیر میں ظلم و ستم کرنے آئے تھے 13 اگست کو کشمیر میں داخل ہو کر سرینگر کی سمت آتے راستے سے ہی یہ تین بسیں غایب کر دی گی تھیں اب تین دن بعد مختلف مقامات سے وہ جلی ہوی ملی ہیں جبکہ 270 جنونی ھندوؤں کے بارے کچھ خبر نہیں مل رہی کہ ان کو زمین کھا گی ہے یا اسمان نگل گیا ہے بھارتی فوج اب ان کا سراغ لگا رہی ھے کیونکہ ان میں بھارتی وزیر داخله کا بھانجا اور ایک اور اہم شخصیت بھی موجود تھی غالب امکان بھی یہی ہے اور بھارتی فوج بھی یہی کہ رہی ھے کہ لگتا ھے یہ لوگ کشمیری مجاھدین کے ہاتھ لگ گیے تھے اور مجاھدین نے انکو سیدھا جہنم یاترا پر بھیج دیا ہے...................

16/08/2019

اگر سلامتی کونسل انڈیا پر دباؤ ڈال کر 370 اور 35 اے کو واپس کرواتی ھے اور آج سے پندرہ بیس دن پہلے والی پوزیشن بحال کرتی ھے تو یہ کوئی بڑا کام نہیں ھوگا. یہ تو پھر وہی کتا کنوئیں میں ہی رکھنے کی بات ھوگی.

بڑا کام یہ ھوگا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کے ذریعے آزادی مل جائے اور وہ اپنی مرضی سے جس ملک کے ساتھ ملنا چاہیں مل جائیں اکیلے رھنا چاہیں تو اکیلے ھو جائیں اور اپنی آزاد ریاست قائم کر لیں...لیکن..... یہ صرف خواب ہی رھے گا...

اور اگر اوپر والے دونوں ہی کام نہیں ھوتے تو پھر بھی کریڈٹ لینے والے چولوں کو پاکستانی قوم اتنے جوتے مارے کہ ان کے دماغ ٹھکانے آ جائیں...

مجنوں

16/08/2019

غزوہ ھند کے مقاصد کیا ھونگے؟

اس سلسلے کو آگے بڑھانے سے پہلے ایک بات کی وضاحت ضروری ہے. سب دوست ایک بات زھن میں رکھیں کہ میں فرقہ پرستی اور مسلکی تعصب کے سخت خلاف ھوں. میں ھر مسلک اور عقیدے کا خود بھی احترام کرتا ہوں اور کسی کے خیالات سے متفق نہ ھونے کے باوجود پھر بھی بے انتہا عزت کرتا ہوں مجھے ھر کلمہ پڑھنے والے سے محبت ھے سوائے ختم نبوت کے منکر کے... ھاں حد سے تجاوز کرنے والے علماء ھر مسلک میں موجود ہیں جن کی روٹی روزی مخالف کو گالیاں دینے کی وجہ سے لگی ھوئی ھے میں سب مسلمانوں کو یہ کہو گا کہ آپ کا تعلق کسی بھی مسلک سے ھو آپ کے مسلک کا جو بھی مولوی صاحب دوسرے مسلمان کو گالی دیتا ہے اس مولوی کو اپنے منبر سے اتار دیجیے.. اور جو دوسروں کا احترام کرے اسے عزت دیجیے چند لوگ چند ٹکوں کی خاطر دین بیچ دیتے ہیں وہ آپ کے بھی ایمان کے دشمن ہیں. کل میں نے انڈیا میں موجود دارالعلوم دیوبند کے موجودہ کسی مولوی صاحب کا ذکر کیا تھا میری مراد پورے مکتبہ فکر سے نہیں تھی میں مکتبہ دیوبند، اہلحدیث، اھل سنت، اھل تشیع کے علماء حق کا بہت احترام کرتا ہوں البتہ ڈیزل ٹائپ دنیا دار بندا چاھے میرا سگا بھائی بھی ھو اسے تنقید کا نشانہ ضرور بناؤں گا دین بیچنے والا کوئی بھی اسے آپ بھی پسند نہیں کریں گے چاھے وہ آپ کے مسلک کا ھو یا کسی اور کا... خیر آگے بڑھتے ہیں..

یہ بات دوسری بار کہہ رہا ہوں کہ غزوہ ھند کا مقصد ھندوستان پر حملہ کرکے بدلہ لینا یا قبضہ کرنا یا وہاں اسلامی حکومت قائم کرنا نہیں ھوگا جیسا کہ محمد بن قاسم یا پھر بعد میں حملہ آور ھونے والے مسلمان فاتحین یعنی غوریوں تغلقوں لودھیوں یا مغلوں نے کیا اور نہ ہی اس کا مقصد کشمیر آزاد کروانا ھوگا اس کا مقصد ان چھوٹے چھوٹے مقاصد سے بہت زیادہ بلند ھوگا اور یہ مقصد وہی ھوگا جو ایک لاکھ چوبیس ھزار انبیاء کا ھوا کرتا تھا. یعنی غزوہ ھند والے وہ کام کریں گے جو ایک لاکھ چوبیس ھزار پیغمبر کرتے رھے یعنی بتوں کی پوجا سے روک کر ایک اللہ کی عبادت کی طرف پھیرنا لیکن ان کی امتیں جن کی تعداد چند لاکھ ھوتی تھی وہ انکار کر دیا کرتے تھے لیکن.... لیکن لیکن... دوسری جانب یہ غزوہ ھند والے، اربوں کی آبادی کو بت پرستی سے توبہ تائب کروا کے ان کو اللہ کے دین کی طرف لائیں گے. اس سے اندازہ کر لیجیے کہ ان کا کام اور مقصد کتنا عظیم ھوگا یہی وجہ ہے کہ انسانوں کی تاریخ میں اگر کسی لشکر کو ان کی آمد سے صدیوں پہلے جہنم کی آگ سے آزادی کی خوشخبری دی گئی ھے تو وہ یہی لشکر ھوگا یہ لوگ ھند کے بادشاہوں کو بیڑیوں میں جکڑ کر لائیں گے اور ھند جوکہ پورے کرہ ارض پر بت پرستی کا واحد مرکز ھے اسے بتوں سے پاک کر دیں گے. یہ مقصد ہے جس کی وجہ سے اس لشکر میں موجود ھر شخص پر جہنم کی آگ حرام کر دی گئی ہے اور دوسرا لشکر وہ ھوگا جو حضرت عیسٰی علیہ السلام کے ساتھ ھوگے اسے پر جہنم کی آگ حرام کر دی گئی ہے کیونکہ اس لشکر نے انسانی تاریخ کی سب سے گستاخ اور بدترین قوم یہودیوں کا خاتمہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کے ساتھ مل کر کرنا ہے بیت المقدس میں مسلمانوں کی ایک ایسی عظیم الشان سلطنت قائم کرنی ھے جس میں پورا کرہ ارض شامل ھوگا پوری زمین پر ایک بھی مشرک یا کافر نہیں رھے گا ھر شخص مسلمان ھوگا. پہلی بار دنیا اپنی اصل شکل میں موجود ھوگی جیسی آج سے ھزاروں سال پہلے یہودیوں کے ھتھے چڑھنے سے پہلے تھے. سود سے پاک کاروبار جھوٹ بے ایمانی سے پاک دنیا جس میں ھر شخص جنت جیسا امن اور سکون محسوس کرے گا...

تحریر. جناب عامر محمود صاحب

16/08/2019

غزوہ ہند کے مضامین کے سلسلے کے چار حصے ہیں.

پہلے حصے میں اس سوال کا جواب کہ کیا غزوہ ھند برپا ھوچکا ھے یا ابھی ھونا باقی ھے؟

دوسرا حصہ یہ غزوہ کب ھوگا کن حالات میں ھوگا موجودہ دور کے حالات کے تناظر میں ھم غزوہ ھند سے کتنی دور ہیں؟ احادیث میں بیان کردہ نشانیوں کے حساب سے ھم کس زمانے میں سے گزر رھے ہیں؟

تیسرے حصے میں یہ سوال کہ غزوہ ھند لڑنے والے کون لوگ ھونگے؟ کیا یہ غزوہ ھم لڑیں گے؟

چوتھے اور آخری حصے میں اس سوال کا جواب کہ غزوہ ھند کو غزوہ کیوں کہا جاتا ہے؟

کیا غزوہ ھند برپا ہو چکا ہے؟

بہت سے لوگ جن میں بعض علماء حضرات بھی شامل ہیں وہ کہتے رھے ہیں اور بعض ابھی بھی کہتے ہیں کہ غزوہ ھند محمد بن قاسم کی ھندوستان پر حملے کے وقت ھوچکا ھے اب کوئی اور غزوہ ھند ھونا باقی نہیں رہا ہے. اس ضمن میں میری بحث ایک دیوبندی مولوی صاحب سے ھوچکی ھے جو انڈیا میں رھتے ہیں. انڈیا میں رھنے والے دیوبندی علماء وہی ہیں جو گائے ذبح کرنے اور جہاد کشمیر کے خلاف فتوی دے چکے ہیں میں نے جب ان سے غزوہ ھند کے متعلق بات کی تو وہ اچھے خاصے ناراض ھونے لگے ان کا کہنا تھا کہ آپ پاکستانیوں کو سکون نہیں ھے اور نہ ہی آپ لوگ ھمیں چین سے ھندوستان میں رھنے دینا چاھتے ہیں. آپ لوگوں نے اپنے لیے الگ ملک لے لیا نا؟. اب آپ کو اور کیا چاہیے؟ اگر آپ لوگ جلدی نہیں کرتے اور ھندوستان کے ٹکڑے نہیں کرتے تو ایک وقت ایسا آنا تھا جب پورے ھندوستان پر مسلمانوں کی حکومت ھونا تھی لیکن آپ کے قائد اعظم صاحب نے مسلمانوں کو تقسیم کرکے کمزور کر دیا. اب آپ لوگ پھر غزوہ ھند کی باتیں کرکے ھندوؤں کو ھمارا بھی دشمن بنا رھے ہیں جبکہ ھم لوگ بہت امن اور سکون سے ھندوستان میں رہ رہے ہیں. جس غزوہ ھند کا احادیث کی کتابوں میں ذکر ملتا ھے وہ محمد بن قاسم کے زمانے میں برپا ھوچکا ھے.

میں نے ان کو دلیل دینا چابی کہ بھائی صاحب غزوہ ھند والے خراسان یعنی افغانستان سے آئیں گے جبکہ ابن قاسم تو عرب تھا. بے اعتنائی سے کہنے لگے بھائی صاحب بابر افغانستان سے ہی آیا تھا. میں نے کہا بھائی جی آپ بابر جیسے عیاش بادشاہ کو غزوہ ھند کا مجاھد سمجھتے ہیں؟ غصے س بولے تو کیا بابر نے ھندوستان فتح نہیں کیا تھا؟ کیا اس نے ھندؤوں کے ملک پر مسلمان سلطنت کی بنیاد نہیں رکھی تھی جو کئی صدیوں تک قائم رہی؟ میں نے دوٹوک کہا کہ جناب غزوہ ھند ابھی تک برپا نہی ھوا. غزوہ ھند کا مقصد مسلمانوں کی حکومت قائم کرنا نہیں ھوگا بلکہ اس کے پیچھے ایک عظیم مقصد ھوگا. اور وہ عظیم مقصد اس روئے زمین پر سے بت پرستی کا مکمل خاتمہ ھے.. جس روز غزوہ ھند مکمل ھوگا اس روز کے بعد اس زمین کے اوپر ایک بھی بت یا ایک بھی بت پرست باقی نہیں رھے گا. غزوہ ھند ھونے کی سب سے پہلی اور بڑی نشانی یہ ہے کہ اللہ کی اس زمین سے بت پرستی مکمّل طور پر اختتام پذیر ھو جائے گی کیونکہ اللہ تعالیٰ کو جو چیز سب سے زیادہ ناپسند ھے وہ ھے بت پرستی.. یعنی کھلا شرک.... پوری دنیا کی سات ارب آبادی میں سے اس وقت پورے ایک ارب انسان بت پرستی میں مبتلا ہیں اور پوری دنیا کے سب ممالک میں سے صرف ایک پورا ملک ایسا ھے جہاں کھلا شرک یعنی بت پرستی کی جاتی ہے... جس اللہ نے اس بت پرستی کی وجہ سے نوح علیہ السلام کی پوری قوم کو غرق کرکے پوری دنیا انسانوں سے خالی کر دی تھی کیا وہ وحدہ لاشریک رب ایک ارب انسانوں کی بت پرستی کو یونہی رھنے دے گا؟ کیا قیامت تک اس دنیا پر جسے اللہ نے بڑی محبت سے بنایا اس میں پتھر کی بے جان مورتیوں کو اس کی جگہ رب سمجھا جاتا رھے گا اور وہ اس کو معاف کر دے گا؟ ھرگز نہیں... غزوہ ھند ابھی تک برپا نہ ھونے کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ ابھی تک ھند کی سرزمین پر بت پرستی جاری ہے اور زور شور سے جاری ہے. غزوہ ھند نہ ھونے کی اگلی دلیل یہ ہے کہ غزوہ ھند میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد خراسان کا یہ لشکر مختلف جنگیں لڑتا ھوا اور کامیابی سے ھمکنار ھوتا ھوا آگے بڑھے گا اس دوران امام مہدی علیہ السلام مسلمانوں کے درمیان انتشار ختم کرنے اور پوری امت کو ایک خلافت میں اکٹھا کرنے کے لیے دنیا کے سامنے آئیں گے اور پھر یہ لشکر کئی جنگیں امام مہدی علیہ السلام کی قیادت میں لڑے گا ملحمتہ الکبریٰ اسی دور میں ھوگی پھر اسی دوران دجال کا ظہور اور دجال کے مقابلے کے لئے حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد کا واقعہ اور پھر دجال اور یہودیوں کا دنیا سے مکمل خاتمہ اور بیت المقدس کی آزادی کے واقعات پیش آئیں گے... اگر غزوہ ھند محمد بن قاسم کے زمانے میں ھوا ھوتا تو ھزار سال کے دوران امام مہدی علیہ السلام کا ظہور ھو چکا ھوتا دجال آ چکا ھوتا اور حضرت عیسٰی علیہ السلام کی آمد بھی ھوچکی ھوتی. جبکہ ابھی تک ایسا کچھ بھی نہیں ھوا ھے... غزوہ ھند کے ابھی برپا نہ ھونے کی اگلی نشانی یہ ہے کہ محمد بن قاسم اور بابر وغیرہ کے دور میں عرب اور دنیا کے وہ حالات نہیں تھے جو غزوہ ھند کے زمانے میں پیش آنے تھے اس وقت سعودی عرب میں بادشاھت نہیں تھی اور نہ ہی عربوں اور مشرق وسطی کے دیگر ممالک کے یہ حالات تھے جو احادیث میں بیان کیے گئے تھے بلکہ وہ حالات آج کے زمانے میں گزر رھے ہیں ان حالات کی تفصیل مضمون کے دوسرے حصے میں پیش کروں گا..

تحریر. جناب عامر محمود(مجنوں)

16/08/2019

یہ وقت غزوہ ھند کے آغاز کا کیوں ھے ؟ پاک بھارت جنگوں کے معاملے میں میری پیشن گوئیاں آخر درست ثابت کیوں ھوتی ہیں؟

دوستوں کے ان سوالات کا جواب..... ایک تفصیلی مضمون... بہت سارے بہن بھائیوں کی پرزور فرمائش اور خواھش پر... غزوہ ھند اور ملاحم کے متعلق موجودہ زمانے کے حالات کے تناظر میں ایک تفصیلی تحریر..... کچھ بہن بھائی جو بیرون ملک رھتے ہیں اور ان کے بچے مغرب کے رنگ میں رنگ چکے ہیں انہوں نے درخواست کی ہے کہ اس مضمون کا انگلش میں بھی ترجمہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کو موجودہ دور کے فتنوں کے متعلق آگاہ کر سکیں. میں نے وعدہ کر لیا تھا کہ میں ایسا ہی کروں گا. اچھا برا انگریزی ترجمہ میں بھی کر سکتا ہوں لیکن میرے اوپر وزن بڑھ جائے گا اگر کسی دوست کی انگلش اچھی ہے اور وہ میری مدد کرنے کا خواھشمند ھے تو ان باکس رابطہ کرے ھوسکتا ھے کہ ھمارے نئی نسل کے کچھ بچوں کو آپ کی وجہ سے ھدایت مل جائے اور یہ کاوش آپ کی بخشش کا وسیلہ بن جائے.. جزاک اللہ خیرا و احسن...

مجنوں

یہ پوسٹ میرے آئیڈیل جناب عامر محمود صاحب کی ہیں.دور حاضر میں ان جیسا حالات کی سمجھ رکھنے والا انسان دیکھنے کو نہیں ملتا.ان کی پوسٹ کو شئیر کرنے کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ان کی سوچ کو پہنچا نا ہے

مبارک ہو پاکستانیو مودی ہمیں ختم کرنے نکلا تھا پر اب تو اس کے ہی دیش واسیوں نے آزادی مانگنا شروع کر دی.ناگا لینڈ نے بھی ...
16/08/2019

مبارک ہو پاکستانیو

مودی ہمیں ختم کرنے نکلا تھا پر اب تو اس کے ہی دیش واسیوں نے آزادی مانگنا شروع کر دی.
ناگا لینڈ نے بھی بھارت سے علیحدگی مانگ لی ہے.اب تو اصل مزہ آے گا جب اس کو ہماری فوج سے بھی جوتے پڑیں گے اور اپنے دیش واسیوں سے.
وہ دن دور نہیں جب دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا

انشاءاللہ

انڈین ڈیفینس منسٹر نے کہا ہے کہ وہ اب ایٹمی حملے کے معائدے کو نہیں مانتے اگر ضرورت پڑی تو وہ پاکستان پر ایٹمی حملہ کر سک...
16/08/2019

انڈین ڈیفینس منسٹر نے کہا ہے کہ وہ اب ایٹمی حملے کے معائدے کو نہیں مانتے اگر ضرورت پڑی تو وہ پاکستان پر ایٹمی حملہ کر سکتا ہے.

یہ بیوقوف اس قوم کو ایٹم بم سے ڈرا رہا ہے جن کو موت کے بعد کی زندگی کا یقین ہے.اور وہ موت سے ڈرتے نہیں بلکہ سینے پہ بم باندھ کے ان کے چیتھڑے اڑا دیتے ہیں.

سن بے او ہندو بنیے ہم نے بھی ہاتھ میں چوڑیاں نہیں پہن رکھی تم صرف سوچتے دھمکاتے رہ جاو گے اور ہماری فوج اور ہم کر کے دکھا دیں گے.

Kasmir Banay Ga PAKISTANINSHA ALLAH
16/08/2019

Kasmir Banay Ga PAKISTAN

INSHA ALLAH

وہ وقت دور نہیں جب ہماری فوج اس مودی کو گھسیٹتے ہوے اسلام آباد لاے گی اور ڈی چوک میں ہم اس مودی کتے کو اپنی آنکھوں سے لٹ...
16/08/2019

وہ وقت دور نہیں جب ہماری فوج اس مودی کو گھسیٹتے ہوے اسلام آباد لاے گی اور ڈی چوک میں ہم اس مودی کتے کو اپنی آنکھوں سے لٹکتا دیکھیں گے

پاکستان زندہ باد
پاک آرمی پائندہ باد

کون کون اس تحریک میں ہمارے ساتھ دے گا۔اس پیج میں ہم آپ کو روزانہ کی بنیاد پرکشمیر کی صورتیحال سے آگاہی دیں گے۔آپ سے درخو...
16/08/2019

کون کون اس تحریک میں ہمارے ساتھ دے گا۔اس پیج میں ہم آپ کو روزانہ کی بنیاد پرکشمیر کی صورتیحال سے آگاہی دیں گے۔
آپ سے درخواست ہی کے ہمارے اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں اس پیج کو اپنے دوستوں کے ساتھ شییر کریں۔شکریہ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Banay Ga Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share