Jazba Kharian

Jazba Kharian Jazba Kharian , We share all the news of Tehsil Kharian Distt Gujrat . Especially Overseas Pakistanis

ضلع گجرات و منڈی بہاوالدین کے سیاسی رہنماؤں کی ایک 69 سال پرانی یادگار تصویر1956 میں گجرات سے منتخب ہونے والے ارکان صوبا...
03/02/2025

ضلع گجرات و منڈی بہاوالدین کے سیاسی رہنماؤں کی ایک 69 سال پرانی یادگار تصویر

1956 میں گجرات سے منتخب ہونے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی لاہور کے برڈ ووڈ روڈ پر سید امیر حسین شاہ المعروف کاکو شاہ کی رہائش گاہ کے سبزہ زار میں لی گئی تصویر، جس میں دائیں سے بائیں چودھری جہان خان بوسال، کاکو شاہ صاحب، چودھری سعی محمد آف چھموآنہ (منڈی بہاءالدین) نشستوں پر براجمان ہیں۔

جبکہ دائیں سے سابق صدر پاکستان فضل الہی چودھری، غلام رسول تارڑ آف پھالیہ (سابق ایم این اے ظفراللہ تارڑ کے والد)، جسٹس جمیل حسین رضوی (جو سابق نگراں وزیر اعلی ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کے نانا اور نگراں وزیز خزانہ ضیاء رضوی کے والد تھے)، چودھری محمد احسن علیگ (والد اعتزاز احسن) اور چودھری گل نواز مرحوم (والد محمد الیاس چودھری سرائے عالمگیر جو این اے 71 کھاریاں گجرات سے پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی اور سرگرم لیڈر ہیں) کھڑے ہیں۔

زیرِ نظر تصویر کاکو شاہ کے بیٹے سید علی ہارون شاہ جو خود بھی 1988 میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر گجرات شہر سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، کی فوٹو گیلری سے ملی۔

ہارون شاہ کا کہنا ہے کہ جہان خان بوسال تب رکن اسمبلی نہیں بنے تھے. جبکہ باقی سب لوگ اس وقت in house election کے ذریعے منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل 1951 میں بھی کاکو شاہ صاحب رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مرحوم کاکو شاہ ترقی پسند قبیلے سے تھے جو 1970 میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر گجرات شہر سے بیگم معراج اکبر اور چودھری محمد سرور جوڑا کو شکست دیکر ایم پی اے منتخب ہوئے، تاہم شاہ صاحب کا 19 ستمبر 1971 کو انتقال ہو گیا تھا اور ضمنی انتخاب میں سرور جوڑا پی پی پی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے جنہیں مرحوم چودھری ظہور الہی کی حمایت بھی حاصل رہی۔

کاکو شاہ کو یہ اعزاز بھی حاصل رہا کہ انہیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے 1947 میں صرف 28 سال کی عمر میں پروگریسو پیپرز لمیٹڈ (پی پی ایل) کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا جو ان کی صلاحیتوں کا اعتراف تھا۔ پی پی ایل کے زیراہتمام انگریزی اخبار "پاکستان ٹائمز" اور دیگر اخبارات شائع ہوتے تھے۔
چوہدری فضل الٰہی کے گاؤں کا نام مرالہ گجراں، چودھری غلام رسول کے گاوں کا نام جوکالیاں، چودھری محمد احسن علیگ کے گاوں کا نام منگووال غربی، جبکہ چودھری گل نواز کے گاوں کا نام منجواں تھا، پی پی ایل کے تحت پاکستان ٹائمز امروز اور ماہنامہ سپورٹائمز نکلتے رہے
یہ تصویر اور تحریر محترم دوست جناب طاہر چوہدری امریکہ Tahir Chaudhry کی وال سے لی گئی ھے،،

روزنامہ جذبہ کھاریاں
03/02/2025

روزنامہ جذبہ کھاریاں

کھاریاں (رپوٹر جذبہ کاشان مجید)ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کی میاں کامران ادریس بیکنانوالہ کے ہمراہ چوہد...
02/02/2025

کھاریاں (رپوٹر جذبہ کاشان مجید)ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کی میاں کامران ادریس بیکنانوالہ کے ہمراہ چوہدری آفتاب منہ کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت۔

کھاریاں (رپوٹر جذبہ کاشان مجید) چوہدری احسان حیدر چک سکندر 30 ،ڈاکٹر اشفاق جنید ایک تقریب کے موقع پر۔
02/02/2025

کھاریاں (رپوٹر جذبہ کاشان مجید) چوہدری احسان حیدر چک سکندر 30 ،ڈاکٹر اشفاق جنید ایک تقریب کے موقع پر۔

Address

Gulyana Road Kharian
Kharian

Telephone

+923005416986

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jazba Kharian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jazba Kharian:

Share