Daily Awaz Times Dukki

  • Home
  • Daily Awaz Times Dukki

Daily Awaz Times Dukki Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Dukki, Media/News Company, .

22/11/2023

دکی۔ MERF نے مچھردانیوں کی تقسیم کی تاریخ ناگزیروجوہات کی بناء پر موخر کردی اب ماہ دسمبر میں تقسیم کیجائیگی
MERF
نےمحھردانیوں کی تقسیم کےلِئے ڈور ٹوڈور سروے مکمل
کرنےکےبعد 22نومبر سےمچھردانیاں تقسیم کرنے کی تاریخ دی تھی جو ناگزیروجوہات کے باعث موّخرکردیاہے اور اب ماہ دسمبر میں تقسیم کاعمل شروع کیاجائےگا تاریخ کاتعین کرتےہی عوام کو سوشل میڈیا شہر اور مساجد میں اعلانات کےزریعےآگاہ کیاجائے گا

دکی۔۔۔۔شفاف الیکشن وقت کی ضرورت ہے قوم پرستی نے علاقے کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا  روز پارٹیاں تبدیل کرنے والے بلوچس...
21/11/2023

دکی۔۔۔۔شفاف الیکشن وقت کی ضرورت ہے قوم پرستی نے علاقے کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا روز پارٹیاں تبدیل کرنے والے بلوچستان کے پسماندگی کا زمہ دار ہیں۔ حاجی محمد اشرف ناصر
پاکستان تحریک انصاف ضلعی کابینہ کا یونین کونسل غربی تھل یارو شہر کا دورہ۔ ورکر کنونشن سے قائدین کا خطاب۔
تحصیل تھل چوٹیالی یونین کونسل غربی تھل میں پاکستان تحریک انصاف ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالغنی شادوزئی کی کی رہائش گاہ پر ورکر کنونشن کا انعقادکیا گیا۔ جس میں یارو شہر کے تمام بزرگوں نوجوانوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ بچوں کو خصوصی طور پر اس کنونشن میں مدعو کیا گیا تھا۔
ورکر کنونشن سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر حاجی محمد اشرف ناصر، جنرل سیکرٹری ملک امیر محمد ترین سنیئر وائس پریزیڈنٹ شیرافغان زرکون، فنانس سیکرٹری دلبر خان ناصر،
ائی ایس ایف ضلعی صدر صاحب جان سرگڑھ، یوتھ ونگ دکی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سجاد شاہ نے معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بچانے والا اس وقت صرف اور صرف عمران خان ہی ہیں عمران خان کے علاؤہ ملک کو بچانے والا کوئی اور نہ تھا نہ ہی آسکتا ہے۔۔
قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن اپنے تاریخ پر ہوتے ہیں تو ملک میں خان صاحب کو دو تہائی اکثریت سے جیتوا کر وزیر اعظم بنائیں گے اور ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے ہر حال میں خان صاحب کو لائیں گے۔۔۔
یارو شہر کے تمام نوجوانوں اور بزرگوں نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے آنے والے وقت میں تمام سیاسی سرگرمیوں میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا اور پر عزم ہوکر کہا کہ انشااللہ جب بھی خان صاحب پکاریں گے ہم تیار ہونگے اور ملک میں ترقی لانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔۔۔۔
قائدین نے یارو شہر کے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہت کم وقت میں بہترین ورکر کنونشن کاانعقاد کیا اور خان صاحب کے ساتھ کھڑے ہونے کا ثبوت پیش کیا۔
ضلع سنیئر نائب صدر ناصر خان ناصر، نائب صدور حاجی اشرف ترین حسن جان ناصر ، فاروق خان، سید خان محب استرانی محیب اللہ فرمان اللہ کاکڑ میروائس ترین اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ضلعی سیکرٹری اطلاعات ساحل خان ترین

دکی۔خوشخبری  اب افغانی لیبر کو ملک بدر نہیں کیا جائیگا آل پاکستان ماہینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ پریس ریلیز ...
17/11/2023

دکی۔خوشخبری

اب افغانی لیبر کو ملک بدر نہیں کیا جائیگا آل پاکستان ماہینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنی متحرک ٹیم کو مبارکباد دیتی ہیں۔ جن کے مسلسل کاوشوں کے ذریعے ماہیننگ کمیونٹی کو درپیش مشکلات خاص کر افغان لیبر جن پر اکثریت ماہیننگ کمپنیاں منحصر تھیں حکومت کے ساتھ ملکر ماہیننگ سیکٹر کو پی الالحال کسی بڑے مشکل سے بچایا گیا۔
آل پاکستان ماہینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے صدر میر بہروز ریکی، حسن رضا اعوان اور سیکریٹری جنرل فتح شاہ عارف کی بمع ٹیم کے تین ہفتوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ماہیننگ ایریاز میں افغانی لیبر جن کے پاس اسناد نہیں ہیں انکی رجسٹریشن جلد سے جلد شروع کیجاۓ گی۔ اس سلسلے میں آل پاکستان ماہینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن وفاقی وزیر داخلہ ، وزارت پیٹرولیم، وزیر اعلی بلوچستان, چیف سیکریٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم، سیکریٹری ماہینز اور سیکیورٹی اداروں کا مشکور ہے جن کی تعاٶن سے یہ سب کچھ ممکن بنا۔
اس سلسلے میں ایک مرتبہ پھر تمام ماہیننگ کمپنیوں سے گزارش کیجاتی ہے کہ اپنے لیبر کا مکمل ڈیٹا جلد سے جلد آل پاکستان ماہینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے کولیکشن پواہینٹ پر جلد سے جلد جمع کروادیں۔

شکریہ
فتح شاہ عارف
سیکریٹری جنرل
آل پاکستان ماہینز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن پاکستان

تلاش میں مدد کی اپیلدکی۔۔۔ یہ وریجنل ب فارم باچا خان چوک اور کھجوری چوک کے آس پاس کئی گر کر کھو گیا ہے جس کسی کو بھی ملے...
14/11/2023

تلاش میں مدد کی اپیل

دکی۔۔۔ یہ وریجنل ب فارم باچا خان چوک اور کھجوری چوک کے آس پاس کئی گر کر کھو گیا ہے جس کسی کو بھی ملے برائے مہربانی اس نمبر پر رابط کریں شکریہ ۔03118016561

دکی۔افغانی ہمارے بھائی ہیں انکی مجبوری سے فائدہ نہ اٹھایا جائے ٹھکیدار محمد اشرف ناصردکی۔ سیاسی و سماجی رہنما ٹھیکدار مح...
12/11/2023

دکی۔افغانی ہمارے بھائی ہیں انکی مجبوری سے فائدہ نہ اٹھایا جائے ٹھکیدار محمد اشرف ناصر

دکی۔ سیاسی و سماجی رہنما ٹھیکدار محمد اشرف ناصر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانی ہمارے بھائی ہیں۔ہمیں چائیے کہ کوئی ان کی مجبوری سے غلط فائدہ نہ اٹھائیں اور ان سے انکے مکان سمیت کوئی چیز بھی کم قیمت پر نہ خریدا جائے اور نہ ہی انکی مجبوری سے فائدہ اٹھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ افغانوں کو ملک سے نکالنا غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔نگران حکومت کو اسطرح کے فیصلوں کا اختیار نہیں مگر اندھیر نگری کی وجہ سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے

دکی۔ ملک نصرالدین لونی کی ڈپٹی کمشنر۔ اسسٹنٹ کمشنرلونی اور محکمہ جنگلات کےحکام  سے مرجانزئی اور چمالنگ کےدرمیان تمبیل پہ...
08/10/2023

دکی۔ ملک نصرالدین لونی کی ڈپٹی کمشنر۔ اسسٹنٹ کمشنرلونی اور محکمہ جنگلات کےحکام سے مرجانزئی اور چمالنگ کےدرمیان تمبیل پہاڑ میں لگی آگ پر قابوپانے کی اپیل
ملک نصرالدین لونی نے کہاکہ گزشتہ روز مرجانزئی زندہ رود اور چمالنگ کےدرمیان تمبیل پہاڑ میں قیمتی جنگلات جڑی بوٹیوں گھاس وغیرہ کو آگ لگ گئی ہے علاقے کے لوگوں نے اپنی مددآپ کےتحت آگ قابو کرنےکی کوشش کی مگر آگ مذید پھیل رہاہے جس سے قیمتی جنگلات جڑی بوٹیاں گھاس وغیرجل کرراکھ ہورہاہےانہوں نے ڈپٹی کمشنر دکی فیاض علی اسسٹنٹ کمشنر لونی بیبرگ بلوچ اور محکمہ جنگلات سے اپیل کرتےہوئے کہاکہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرکے آگ پر قابو پایاجائے تاکہ قیمتی جنگلات وغیرہ بچ سکیں

05/10/2023

دکی اور سنجاوی کے ٹرانسپورٹرز کے درمیان جاری تنازعہ حل ہوگیا اس بارے میں ٹرانسپورٹرز مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کررہے ہیں

دکی۔ ڈپٹی کمشنر دکی کیپٹن (ر) فیاض علی کہ ہدایت پر اے سی دکی کا عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی 8 کلینک اور میڈیکل اسٹور س...
28/09/2023

دکی۔ ڈپٹی کمشنر دکی کیپٹن (ر) فیاض علی کہ ہدایت پر اے سی دکی کا عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی 8 کلینک اور میڈیکل اسٹور سیل ایک عطائی ڈاکٹر گرفتار ,سامان قبضے میں لے لیا گیا.
دکی .اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بلوچ نے عطائی ڈاکٹروں کے کلینک اور میڈیکل سٹوروں پر اچانک چھاپے مارے. چھاپوں کے دوران انکے ہمراہ تحصیلدار دکی سردار عبدالرازق ایم ایس دکی ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی اور دکی پریس کلب کے اینکر پرسن علی محسود اور لیویز فورس کے اہلکار بھی ہمراہ تھے.چھاپے گرلز ہائی اسکول کے قریب ,کجھوری روڈ اور مسجد روڈ میں عطائی لیڈی ڈاکٹروں کے کلینک اور میڈیکل اسٹوروں پر مارے گئے.کاروائی کے دوران 14میڈیکل اسٹوروں اور کلینک پر چھاپے مارے گئے جن میں سے 8 عطائی ڈاکٹروں کے میڈیکل اسٹور اور میڈیکل کلینک سیل کرکے سامان قبضے میں لے لیا گیا.سیل کئے گئے کلینکس اور میڈیکل اسٹوروں میں اکثر لیڈی عطائی ڈاکٹروں کے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ نے بتایا کہ اکثر ڈاکٹرز بغیر کسی ڈپلومے یا کوالیفیکیشن کے کلینک کیساتھ ساتھ الٹراساونڈ بھی استعمال کر رہی ہیں۔ متعدد لیڈی ڈاکٹرز کلینکس کو تالے لگا کر روپوش ہوگئے. جبکہ چند ایسے بھی کلینکس کا انکشاف ہوا جہاں جہاں مریضوں کو کلینک کے اندر ڈریپ لگا کر ڈاکٹر باہر سے تالا لگا کر فرار ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ ڈینٹل کلینکس اور فزیشن کلینکس سمیت بلڈ لیبارٹریز اور میڈیکل سٹورز بھی سیل کرکے بند کرائے گئے .اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ڈاکٹرز مریضوں پر ظلم کے پہاڑ گرا رہے ہیں ایک ایک مریض کو ہزاروں روپے کے ادویات دیکر ظلم کررہے ہیں. عطائی ڈاکٹر دو نمبر ادویات لکھ کر الٹراساونڈ اور چیک اپ کی مد میں بیش بہا فیسییں وصول کی جارہی ہیں .انہوں نے کہا کہ عطائی ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوروں کیخلاف مزید بھی کاروائی جاری رہے گی.

دکی۔۔ سردار محمد انور خان ناصر  کی قیادت میں ایک  وفد  ڈپٹی کمشنر دکی  فیاض علی ہزارہ سے  ملاقات کی  اس موقع پر  اسسٹنٹ ...
19/09/2023

دکی۔۔ سردار محمد انور خان ناصر کی قیادت میں ایک وفد ڈپٹی کمشنر دکی فیاض علی ہزارہ سے ملاقات کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ اسسٹنٹ کمشنر لونی بیبرک لیڈی موجود تھے وفد میں قبائلی رہنما حاجی عبدالکریم ناصر چیئرمین حاجی فتح محمد ناصر مسلم لیگ ق کہ صوبائی جنرل سیکرٹری ایس ار ناصر تھے سردار محمد انور ناصر نے اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر فیاض علی کو دکی میں تعیناتی اور آمد پر خوش آمدید کہا وفد نے ڈپٹی کمشنر کو دکی میں امن و امان صورتحال و دیگر مسائل سے اگاہ کیا اور امید کرتے ہیں کی اپ جناب عوامی مسائل کے حل علاقے کی ترقی وخوشحالی امن وآمان کی کومذید بہتر بنانے کےلئے بھرپور کردار اداکرینگے جبکہ ڈپٹی کمشنر فیاض علی ہزارہ نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ علاقے کی پسماندگی کےخاتمے ترقی وخوشحالی اور آمن وامان کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاوّں گا

زیارت۔۔ ٹھنڈا زیارت میں معنقدہ ال بلوچستان رائفل شوٹنگ میں ضلع دکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسرار ترین نے دوسری پوزیشن ...
18/09/2023

زیارت۔۔ ٹھنڈا زیارت میں معنقدہ ال بلوچستان رائفل شوٹنگ میں ضلع دکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسرار ترین نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور کمیٹی کی جانب سے ان کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر شیلڈ اور نقد 30000 ھزار روپے وصول کررہے ہیں۔۔۔

لورالائی۔۔آل پاکستان یوم آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں شاندار میچ ینگ ناصر فٹبال کلب سنگت فٹبال کلب کے درمیاں کھیلا ...
18/09/2023

لورالائی۔۔آل پاکستان یوم آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں شاندار میچ ینگ ناصر فٹبال کلب سنگت فٹبال کلب کے درمیاں کھیلا گیا۔۔۔
شاندار میچ کے مہمان خصوصی قبائلی و سماجی رہنما محمد اسلم ترین تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ حبیب الرحمن لونی ملک محمد حنیف ناصر بھی تھی شاندار میچ ینگ ناصر فٹبال کلب دکی نے ایک گول کی برتری سے اپنے نام کر لیا۔ کھلاڑیوں سے مہمانوں خصوصی قبائلی رہنما محمد اسلم ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال ایک عالمی کھیل ہے جسکے شائقین دنیابھر میں کروڑوں کی تعداد میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے مثبت معاشرہ تشکیل پاتی ہے۔جبکہ علاقے کے مختلف قومیں بھی کھیلوں کی وجہ سے ایک دوسرے کے قریب آکر نفرتیں ختم ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعلیم کھیلوں اور کاروبار پر بھر پور توجہ دینی چائیے۔ عالمی دنیا کے ساتھ ساتھ مل کر گھیلوں کو فروغ دینا ہوگا نوجوانوں کو چاہیے کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں پر توجہ دینی چاہیے میچ کے آخر میں مہمان خصوصی قبائلی و سماجی رہنما محمد اسلم ترین نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے نقد بچاس ھزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ جس پر ٹورنامنٹ کمیٹی نے ان شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔

دکی ...  جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر فضل الرحمان ترین نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں م...
14/09/2023

دکی ... جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر فضل الرحمان ترین نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ مستونگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان
حافظ حمد اللہ پر جان لیوا حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور واقعے پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں فضل الرحمان ترین ۔
نگران مرکزی اور صوبائی
حکومت سے پرزور اپیل کرتا ہوں ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قوم کے سامنے پیش کرے سابق امیرجماعت اسلامی فضل الرحمان ترین ۔

حکومت وقت سے گزارش ہے کہ حافظ احمداللہ صاحب و دیگر زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کریں ۔
اللہ تعالیٰ کے دربار میں دعاگوں ہوں کہ اللہ کریم حافظ احمد اللہ صاحب سمیت و دیگر زخمیوں کو صحت کاملہ عاجلہ عطاء فرمائیں فضل الرحمان ترین سابق امیر جماعت اسلامی ضلع دکی ۔

دکی۔۔۔ میونسپل کمیٹی کی جانب سے عوام کو بذریعہ نوٹس اطلاع دی جاتی ہے کہ کل سے دکی میں کتا مار مہم شروع کی جارہی ہے لہذا ...
12/09/2023

دکی۔۔۔ میونسپل کمیٹی کی جانب سے عوام کو بذریعہ نوٹس اطلاع دی جاتی ہے کہ کل سے دکی میں کتا مار مہم شروع کی جارہی ہے لہذا اپنے پالے ہوئے ذاتی کتے گھروں میں محفوظ کریں

پاکستان تحریک انصاف لورالائی ڈویژن کے کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق عبداللہ موسی خیل صدر اور ضلع دکی تعلق رکھ...
08/09/2023

پاکستان تحریک انصاف لورالائی ڈویژن کے کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق عبداللہ موسی خیل صدر اور ضلع دکی تعلق رکھنے والے نعمت اللہ بریالئ جنرل سیکرٹری، عبدالمجید ناصر نائب صدر اور فلک نیاز کاکڑ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔
دریں اثناء ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف دکی حاجی محمداشرف ناصر نے تمام نومنتخب عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی ہیں۔

دکی  نٸے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر دکی   ظہور احمد بلوچ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فراٸض منصبی سرانجام دینا شروع...
08/09/2023

دکی نٸے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر دکی ظہور احمد بلوچ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فراٸض منصبی سرانجام دینا شروع کردیا

دکی۔ ڈپٹی کمشنر فیاض علی ہزارہ سے ملک محمد حسین ہزارہ کی قیادت میں ہزارہ برادری کے وفد نے ملاقات کی اور ڈپٹی کمشنر فیاض ...
08/09/2023

دکی۔ ڈپٹی کمشنر فیاض علی ہزارہ سے ملک محمد حسین ہزارہ کی قیادت میں ہزارہ برادری کے وفد نے ملاقات کی اور ڈپٹی کمشنر فیاض علی کو دکی میں تعیناتی اور آمد پر خوش آمدید کہا اس موقع وفد نے ڈپٹی کمشنر کو دکی کے مسائل سے آگاہ کرتےہوئے بتایاکہ ہمارا علاقہ انتہائی پسماندگی کاشکارہے ہم امید کرتےہیں کہ آپ جناب عوامی مسائل کے حل علاقے کی ترقی وخوشحالی امن وآمان کی صورتحال کومذید بہتر بنانے کےلئے بھرپور کردار اداکرینگے جبکہ ڈپٹی کمشنر فیاض علی ہزارہ نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ علاقے کی پسماندگی کےخاتمے ترقی وخوشحالی اور آمن وامان کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاوّں گا اور عوام کو مایوس نہیں کرونگا

انتقال پرملال۔۔۔ دکی۔۔۔۔محمد استاد لونی مختصر علالت کے بعد کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں  انتقال کرگئے۔  وہ پیر محمد کے بھائی ...
03/09/2023

انتقال پرملال۔۔۔

دکی۔۔۔۔محمد استاد لونی مختصر علالت کے بعد کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔
وہ پیر محمد کے بھائی اور غلامحمد، سلام محمد کے والد جبکہ حیات اللہ کے چچا تھے۔ نمازجنازہ کا اعلان بعد میں کیا جاۓ گی۔

دکی۔۔۔قبائلی رہنما ملک امیر محمد شادوزئی نے اپنے بیان میں چیف آف ترین سردار معصوم خان ترین ،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سرد...
01/09/2023

دکی۔۔۔قبائلی رہنما ملک امیر محمد شادوزئی نے اپنے بیان میں چیف آف ترین سردار معصوم خان ترین ،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین اور ایکسئن روڈ کے تمام آفیسروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم تقریباً 2سوسال سے کلی دلو قلعہ شادوزئی تھل میں آباد ہیں ہم لوگوں نے اس جدید دور میں بہت تکلیف میں وقت گزارا ۔جب بارشِ ہو یا ندی کا پانی آئے تو ہم مین روڈ سے دور چار کلو میٹر اپنے بیماری اور جنازوں کو کندھوں پر اٹھاتے تھے قبائلی رہنما سردار معصوم خان ترین اور وفاقی وزیر سردار اسرار ترین کا بہت مشکور ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں اس مشکل سے نکالا ہم کلی دلو قلعہ شادوزئی سے ہمدردی کرتے ہوئے چار کلو میٹر بلیک ٹاپ روڈ بنا کر ہم پر بڑا احسان کیا۔۔

دکی۔۔۔ پاکیزہ الیکٹرک والے حبیب اللہ اور نصیب اللہ کی والدہ انتقال کرگئیں ہے مرحومہ کی نماز جنازہ آج رات 9:30 بجے عید گا...
31/08/2023

دکی۔۔۔ پاکیزہ الیکٹرک والے حبیب اللہ اور نصیب اللہ کی والدہ انتقال کرگئیں ہے مرحومہ کی نماز جنازہ آج رات 9:30 بجے عید گاہ کے قبرستان میں ادا کی جائے گی

دکی۔۔۔۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ 210 کے سیکشن 132، 133، 134 اور سیکشن 142 میں واضح طور پر پر لکھا گیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے حدو...
30/08/2023

دکی۔۔۔۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ 210 کے سیکشن 132، 133، 134 اور سیکشن 142 میں واضح طور پر پر لکھا گیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے حدود میں کوئی بھی شخص میونسپل کمیٹی کے اجازت کے بغیر روڈ کی توڑ پھوڑ ، تعمیراتی کام ، پائپ لائن بچھانا، بورڈ لگانا وغیرہ نہیں کرسکتا ۔ خلاف ورزی کرنے والا شخص مجرم ہوگا اور اسکی سزا 10 سے 20 ہزقر روپے جرمانہ جبکہ 6 ماہ قید ہوسکتی ہے۔ مزید تفصیلات نیچے دئیے گئے نوٹیفیکیشنز مین دیکھ سکتے ہیں۔

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان کے سابق مشیر عوامی پینل ضلع دکی  کے کنوینر امیر محمد ترین ایڈوکیٹ نے وزیر اعلی ہاوس میں وزیر اع...
27/08/2023

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان کے سابق مشیر عوامی پینل ضلع دکی کے کنوینر امیر محمد ترین ایڈوکیٹ نے وزیر اعلی ہاوس میں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر مردان علی ڈومکی، چیف سیکرٹری، سابق صوبائی وزیر سلیم کھوسہ, عصمت خان ترین راجا اور جام گروپ کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مجموعی۔ملکی و صوبائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ امیر محمد ترین ایڈوکیٹ نے وزیر اعظم کو وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ انہوں وزیراعظم کی توجہ ضلع دکی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، پرانا دکی اور دکی شہر کے سٹی فیڈر سے محروم علاقوں کی جانب مبذول کرائی اور نئے سٹی فیڈر کی منظوری اور حالیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کو دیگر اضلاع کے مطابق کم کر نے کی درخواست کی، انھوں نے وزیر اعظم کو لورالائی دکی روڈ پر کام کی سست روی سے بھی آگاہ کیا۔ ضلع دکی کے ضلعی دفاتر کو فعال کرنے اور نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعلی میر مردان علی ڈومکی سے بات کی۔ وزیراعظم اور وزیر اعلی نے ضلع دکی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ امیر محمد ترین ایڈوکیٹ نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔

دکی کا اعزاز...دکی۔۔۔ پرانا کلی دکی سے تعلق رکھنے والے طالب علم محمد طیب ترین ولد محمد انور ترین نے ڈاکٹر عبدلقدیر خان ا...
26/08/2023

دکی کا اعزاز...

دکی۔۔۔ پرانا کلی دکی سے تعلق رکھنے والے طالب علم محمد طیب ترین ولد محمد انور ترین نے ڈاکٹر عبدلقدیر خان انٹرمیڈیٹ کالج اسلام آباد میں سکولرشیپ پر سیٹ اپنے نام کرلیا...
گزشتہ دونوں محمد طیب ترین نے بلوچستان بھر سے تمام الائیڈ سکول میں دوسری پوزیشن کا اعزاز بھی اپنے نام کیا...
محمد طیب ترین محمد انور ترین کے بیٹے جبکہ قبائلی سماجی و سیاسی رہنما محمد اسلم ترین کے بھتیجے ہے...

انور الحق کاکڑ صاحب ایک نظر یہاں پر پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں پشتون بھائیوں کے ساتھ ظلم بند کیا جائے وزیراعظم صاحب زارہ ...
25/08/2023

انور الحق کاکڑ صاحب ایک نظر یہاں پر پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں پشتون بھائیوں کے ساتھ ظلم بند کیا جائے وزیراعظم صاحب زارہ اپنے ان پشتون بھائیوں کے لیے بھی کچھ کرو اگر باقی کاموں سے فارغ ہو تو
ظلم وہ بھی ایک غریب مسافر پر ۔جو اپنے فیملی کے لیے دس ہزار پندرہ ہزار روپے پر مزدور ہے۔۔پنجاب پولیس کی حرکات دیکھے ۔۔
لاہور کے علاقے فردوس مارکیٹ کوئٹہ کیفے میں پولیس نے ایک غریب ہوٹل والے پشتون نوجوان کا بازو صرف اسلیے توڑ دیا کیونکہ ان سے کھانہ پہنچانے میں دیر ہوگئی تھی ۔ہوٹل کے مالک کے بقول پولیس والے ان سے فری میں کھانے کھاتے ہے اور جب انکو انکار کیا جاتا ہے تو انکے ہوٹل کو بند کردیا جاتا ہے ۔۔

دکی۔۔ 6 ماہ میں 27690 افراد کا ملیریا ٹیسٹ کراِئےگئے۔۔ 6796فازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئے جسمیں 2619فلسفرم 3937واویکس 216مکس کی...
25/08/2023

دکی۔۔ 6 ماہ میں 27690 افراد کا ملیریا ٹیسٹ کراِئےگئے۔۔

6796فازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئے جسمیں 2619فلسفرم 3937واویکس 216مکس کیسز سامنے آئے 12کیمپ لگائے گئے مثبت کیسز کاعلاج کرایاگیا 288گاوں میں آگاہی مہم چلایا گیا
ملیریا خطرناک جان لیوا مرض ہے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں ملیریا کوارڈینیٹر سعداللہ خان جوگیزئی کی میڈیا سے بات چیت اس موقع پر انڈس ہسپتال کوارڈینیٹر امین اللہ شبوزئی او ر عبید اللہ بڑیچ بھی موجود تھے
تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ دکی میں 6ماہ کےدوران بی آر ایس پی انڈس ہسپتال کیجانب سے 27690افراد کا مفت ملیریاٹیسٹ کرائے گئے جسمیں96 67مثبت کیسز سامنے آئے جن میں فلسفرم کے 2619واویکس 3937اور 216مکس کیسز شامل ہے مثبت کیسز کے حامل افراد کافری علاج معالجہ اور ادویات فراہم کی گئی جبکہ اس دوران مختلف مقامات پر 12فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے جسمیں 4000ٹیسٹ کرائے گئے اور 600مریضوں کو مفت ادویات دی گئی 288گاوں میں ملیریا آگاہی مہم چلایا گیا بی آر ایس ملیریا کنٹرول پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر سعداللہ خان جوگیزئی نے کہاکہ ملیریا حان۔لیوا خطرناک بیماری ہے جو متاثرہ انوفیلیس مچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے جس کی علامات قے آنا اسہال تیز بخار سر درد کپکپاہٹ ہونا اور پسینہ آنا ہے انہوں نے کہاکہ ملیریا کی روک تھام کےلئے ہرممکن اقدامات کررہےہیں عوام ملیریا سے بچاوّکےلئے احتیاطی تدابیر ضرور اختیارکریں اور پانی کو ڈھانپ کررکھیں گھروں۔میں مچھر مار اسپرے گوبر جلائیں کمروں کےدروازوں کھڑکیوں پرباریک جھالیوں کے پردے اور مچھردانیوں کاصیح استعمال کریں اور مچھروں کو بھگائیں ذیل بالا علامات ظاہر ہونے پر فوری ہماری کیمپ یاقریبی سینٹر میں جاکر ٹیسٹ کرائیں اور بروقت علاج کویقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ ہمارے سینٹروں میں۔مفت ٹیسٹ اور ادویات دی جاتی ہے ملیریا انسانی جانوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے ہم نے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہوگی غفلت لاپرواہی ہماری اور ہمارے پیاروں کےلئے جان لیوا ثابت ہوسکتاہے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Dukki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share