08/01/2022
بے شک زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
سانحہ مری اموات کیسے ہوئی سردی سے ٹھٹھر کر یا سانس بند ہونے سے جب زوردار برف باری میں گاڑیاں پھنس گئیں سب گاڑیوں میں ہیٹر چل رہے تھے، ٹریفک جام تھا، سب نے سوچا ہیٹر چلا کر گاڑی میں ہی رات گزاری جائے،جس گاڑی کو یہ سب محفوظ سمجھ رہے تھے وہی گاڑی گیس چیمبر بن گئی، برف باری کے باعث گاڑیوں کے سائلنسر یعنی گیس کا ایگزٹ سوراخ بند ہونے سے گاڑیوں میں کاربن مونو آکسائیڈ بھر گئی جبکہ گاڑی میں موجود زندگی کے خواہاں لوگ کاربن ڈائی آکسائیڈ نکال رہے تھے گاڑیوں کے شیشے بند تھے آکسیجن کی آمد کا کوئی راستہ نہ تھا سفر کی تھکاوٹ سے بہت سے لوگ سو گئے پھر کاربن مونو آکسائیڈ نے سب کو سُلا دیا، جب بھی کبھی ایسی صورتحال کا سامنا ہو جائے کبھی ہیٹر چلا کر مت سوئیں تھوڑی بہت ونڈو کھلی رکھیں تاکہ سانس لینے میں دشواری نہ ہو،