14/08/2021
جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) ملک بھر کی طرح ضلع جھنگ میں بھی یوم آزادی جوش وجذبہ اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ پاکستان کو خوشحال و مستحکم بنانے کیلئے کوششوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائےگا۔جشن یوم آزادی پاکستان کی74 سالہ تقریبات کو پر عزم طریقے سے منانے کے حوالہ سے تحصیل کونسل میں قومی پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر جھنگ فیاض احمد موہل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو جھنگ شاہد عباس جوئیہ،اراکین صوبائی اسمبلی مولانا محمد معاویہ اعظم طارق، مہر محمد اسلم بھروانہ ، کرنل ناصرسمیت چیف افسران ،محکمہ تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر ، ریسکیو1122، زراعت، لائیو سٹاک ،جنگلات ،ماحولیات، سول ڈیفنس ، ٹائیگر فورس کے جوان اوردیگرمختلف محکموں کے افسران،کارکنان پاکستان ، معززین شہر ، اساتذہ کرام،بچے اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، صبح 8:58پر سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد پولیس اور ریسکیو1122کے دستوں نے سبزہلالی پرچم کو سلامی پیش کی اوربیک زباں ہوں کر قومی ترانہ پڑھا جبکہ چناب کالج کی طالبات نے ملی نغمے گائے ۔تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی ، استحکام اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز خان ورک کی قیادت میں تحصیل کونسل سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، شرکاءواک نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور وطن سے بھرپور محبت کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرجھنگ فیاض احمد موہل نے اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ، آج کے دن ہمیں اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنا چاہیے، اس ملک کی تعمیرو ترقی کےلئے ملکر جدو جہد کریں اور اس ملک کو وہ مقام دیں جس مقصد کےلئے وطن پاکستان بنایا گیا تھا۔ اپنے ملک کے ہیروز جنہوں نے اپنی جانیں اس ملک کےلئے قربان کیں ان کی قربانیوں کے فلسفہ کو سمجھیں، ہم ملکر ایسا معاشرہ بنیں جس میں کوئی تفریق نہ ہو ، میری دعا ہے کہ یہ ملک اسی طرح شاد و آباد رہے ، ترقی کی منازل طے کرے، آج ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ جس