Daily Askar International

  • Home
  • Daily Askar International

Daily Askar International Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Askar International, Broadcasting & media production company, .

پانچ سینئر جنرلز سے ہی کسی ایک کو آرمی چیف بنایا جائے گا قمر زمان کائرہ
12/11/2022

پانچ سینئر جنرلز سے ہی کسی ایک کو آرمی چیف بنایا جائے گا قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ کسی کو باہر سے تو آرمی چیف نہیں لگانا۔پانچ

پاکستان نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
12/11/2022

پاکستان نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

راولپنڈی کی عدالت نے وجیہہ سواتی کے سابق شوہر اور مرکزی ملزم رضوان حبیب کو سزائے موت اور 10 سال قید

05/10/2022

سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کی سول انتظامیہ کے ہمراہ امدادی کاروائیاں جاری

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان، سول انتظامیہ کے ہمراہ سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی میں مصروف عمل ہیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوہلو، بولان،سبی،جعفرآباد، نصیرآباد، صحبت پور اور جھل مگسی میں 13 ریلیف کیمپس فعال ہیں جہاں 13607سیلاب زدگان کو پکا ہوا کھانا، راشن اور علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہےاسکے علاوہ سبی کے سول ہسپتال میں مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن کے پیکٹس ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بھی پہنچائے جارہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشمول ژوب، قلع سیف اللہ، بولان، سبی، قلات، جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی اورصحبت پور میں سیلاب متاثرین میں 1235راشن کے پیکٹس 38541پانی کی بوتلیں، 862کلو گرام اشیاء خوردونوش جس میں آٹا، خوردنی تیل، چاول، چائے کی پتی اور چینی وغیرہ شامل ہےجبکہ 7991 کلو گرام دیگر اشیاء جن میں گرم کپڑے، کمبل، ٹینٹ، مچھردانی، صابن اور دیگر روزمرہ ضروری اشیاء مستحق لوگوں میں تقسیم کئے گئے۔
پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے امداد برائے سیلاب متاثرین کے لیے کوئٹہ میں 6 کلکشین پوائنٹس فعال ہے۔ جہاں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان اکھٹا کیا جا رہا ہیں تاکہ مستحق لوگوں کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔
سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں لوگوں کو متعدی امراض سے بچاو کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان آرمی، ایف سی بلوچستان اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے 22 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں 3615 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔
بلوچستان کی تمام شاہراہیں ٹریفک کی آمدورفت کیلیے مکمل طور پر کھول دی گئیں ہیں۔ جبکہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاک فوج، ایف سی بلوچستان، پاکستان کوسٹ گارڈ اور سول انتظامیہ مصروف عمل ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے معطل ہونے والا ٹرین آپریشن بھی جزوی طور پر بحال کردیا گیاہے ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل بھی جاری ہے ۔ صحبت پور کے بیشتر نشیبی علاقوں سے پانی کا اخراج کر لیا گیا ہے۔
بلوچستان گورنمنٹ ، پاک فوج، سول انتظامیہ اور دیگر فلاحی ادارے سیلاب متاثرین کی مددکے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں اور مصیبت میں پھنسے ہوئے غم زدہ لوگوں کے مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں

یونیورسٹی آف بلوچستان کے اعلیٰ انتظامیہ کی طرف سے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن کی اجراء کرنا۔ خوش آئند ہے ۔۔۔۔جوا...
07/08/2022

یونیورسٹی آف بلوچستان کے اعلیٰ انتظامیہ کی طرف سے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا نوٹیفکیشن کی اجراء کرنا۔ خوش آئند ہے ۔۔۔۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی یونیورسٹی آف بلوچستان https://dailyaskar.com.pk/?p=14624۔

کوئٹہ( نمائندہ عسکر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی یونیورسٹی آف بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاھ ع

23/07/2022

*سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر طلب، حمزہ کو نوٹس جاری*

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو 2 بجے طلب کرلیا، چیف سیکرٹری اورحمزہ شہباز کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی اسپیکر کو ذاتی طور پر سننا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے معاملے پر پرویز الہٰی کی سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب پر مشتمل بینچ کی جانب سے درخواست پر سماعت کی گئی۔

درخواست کی سماعت کے آغاز پر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ کل پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے دوسرا راؤنڈ ہوا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ اسمبلی میں کتنے ارکان موجود تھے؟ بیرسٹرعلی ظفر نے جواب دیا کہ ایوان میں 370 ارکان تھے، پرویز الہٰی کو 186ووٹ، حمزہ کو 179ووٹ ملے، آئینی طور پر پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ کا الیکشن جیت گئے۔

بیرسٹر علی ظفر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کردیے، آئینی طور پر پرویز الہٰی وزیراعلی پنجاب ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں آرٹیکل 63 اے کے تحت پارلیمانی پارٹی کی ہدایت پر ہی ارکان ووٹ ڈال سکتے ہیں، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا، 21جولائی کو لیٹر بھی جاری کیا۔

بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اپنی رولنگ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھا، ڈپٹی اسپیکر نے پارٹی صدر کے خط کو جواز بنا کر 10ووٹ مسترد کیے، پارلیمانی پارٹی کے کردار کو نظر انداز کیا گیا۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی اسپیکر کو ذاتی طور پر طلب کر لیتے ہیں، دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیتے ہیں اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی معاونت کے لیے طلب کر لیتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر ہی بتا سکتے ہیں کہ انہوں نے کس پیراگراف کا حوالہ دیا۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال نے بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا کہ بتائیں کتنی دیر میں ڈپٹی اسپیکر کو طلب کریں، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو 2 گھنٹے میں بلوا لیں۔

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کو 2 بجے طلب کر لیا اور ریمارکس دیے کہ ڈپٹی اسپیکر کو ذاتی طور پر سننا چاہتے ہیں، عدالت نے چیف سیکرٹری اور حمزہ شہباز کو بھی نوٹس جاری کر دیے، عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو بھی طلب کر لیا ساتھ ہی کہا کہ اگر اٹارنی جنرل نہیں ہیں تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل پیش ہوجائیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 2 بجے تک کے لیے ملتوی کردی۔

کیس کی سماعت کے آغاز سے قبل تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچے، انہوں نے بتایا کہ پرویز الہٰی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوچکی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق جج صاحبان درخواست کی سماعت کے لیے آ رہے ہیں۔

اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر سے سوال کیا گیا کہ کیا باضابطہ طور پر مطلع کر دیا گیا ہے کہ درخواست پر سماعت ہوگی؟ جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے کولیگز کے مطابق ساڑھے9 یا پونے10بجےسماعت شروع ہوگی۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے لیے پی ٹی آئی کے مختلف رہنما بھی سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

تحریک انصاف کےرہنما اسد عمر اور عمر ایوب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ روز پرویز الہٰی کی دائر درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

پرویز الہٰی نے درخواست کی آج سماعت کی استدعا کی ہے۔

دوسری جانب نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آج عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

گورنر ہاؤس لاہور میں حمزہ شہباز سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی

عمران خان کی وجہ سے ہم اس نہج پر پہنچے ہیں، مفتاح اسماعیل                                                               ...
16/07/2022

عمران خان کی وجہ سے ہم اس نہج پر پہنچے ہیں، مفتاح اسماعیل
https://dailyaskar.com.pk/?p=13444

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے پونے 4 سال کی وجہ سے ہم اس

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا ڈائریکٹر انفارمیشن محمد یوسف کا بوروکے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت      ...
16/07/2022

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا ڈائریکٹر انفارمیشن محمد یوسف کا بوروکے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت
https://dailyaskar.com.pk/?p=13431

کراچی 16 جولائی- صوبائی وزیر بلدیات، ہاوسنگ ٹاؤن پلاننگ، دیہی ترقیات و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناص

کوئٹہ: دارالامان سے لاپتہ 2 لڑکیاں مل گئیں، لڑکیاں فرار ہوکر کراچی جانا چاہتی تھیں، تیسری کی تلاش جاری  بلوچستان پولیس  ...
16/07/2022

کوئٹہ: دارالامان سے لاپتہ 2 لڑکیاں مل گئیں، لڑکیاں فرار ہوکر کراچی جانا چاہتی تھیں، تیسری کی تلاش جاری بلوچستان پولیس
https://dailyaskar.com.pk/?p=13428

کوئٹہ: دارالامان سے لاپتہ 2 لڑکیاں مل گئیں، پولیس لڑکیاں فرار ہوکر کراچی جانا چاہتی تھیں، تیسری کی ت

کوئٹہ ;زیارت سے اغوا ہونے والے  کرنل لائیق کے کزن کی لاش برآمد, سیکورٹی ذرائع                                           ...
16/07/2022

کوئٹہ ;زیارت سے اغوا ہونے والے کرنل لائیق کے کزن کی لاش برآمد, سیکورٹی ذرائع
https://dailyaskar.com.pk/?p=13422

کوئٹہ ;زیارت سے اغوا ہونے والے کرنل لائیق کے کزن کی لاش برآمد, سیکورٹی ذرائع کوئٹہ ;مغوی عمر جاوید ک

گال ٹیسٹ: حارث رؤف کے سامنے حسن علی کا ڈانس                                                                            ...
16/07/2022

گال ٹیسٹ: حارث رؤف کے سامنے حسن علی کا ڈانس

https://dailyaskar.com.pk/?p=13417

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے گال ٹیسٹ میچ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے ڈ

مقبول گجر پابندی کے باوجود لاہور پہنچ گئے                                                                               ...
16/07/2022

مقبول گجر پابندی کے باوجود لاہور پہنچ گئے
https://dailyaskar.com.pk/?p=13414

پی ٹی آئی کے رہنما اور آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبر مقبول گجر محکمہ داخلہ پنجاب کی پابندی کے باوجود لاہ

فرح گوگی کی والدہ نیب لاہور میں طلب                                                                                     ...
16/07/2022

فرح گوگی کی والدہ نیب لاہور میں طلب
https://dailyaskar.com.pk/?p=13411

نیب لاہور نے سابق خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی کی والدہ بشری خان کو طلب کر لیا ہے۔ نیب لاہور کے مطا

مریم نواز کو کورونا ہوگیا                                                                                               ...
16/07/2022

مریم نواز کو کورونا ہوگیا
https://dailyaskar.com.pk/?p=13408

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں کورونا ہوگیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر

ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کشمکش کا شکار                                                                                 ...
16/07/2022

ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کشمکش کا شکار
https://dailyaskar.com.pk/?p=13405

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اپنی کشمکش دور کرنے کے لیے سوشل میڈ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کی امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ایملی بلانچرڈ سے ملاقاتhttps://dailyaskar.com.pk...
16/07/2022

امریکہ میں پاکستانی سفیر کی امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ایملی بلانچرڈ سے ملاقات

https://dailyaskar.com.pk/?p=13398

چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ایملی بلانچرڈ اکیسویں صدی کے بدلتے ہوئے تجارتی نظام اور تجارتی معاہدوں کے نتیجے م

07/07/2022

ٹیکرز
لاہور،06 جولائی 2022:
عیدالاضحیٰ اور ضمنی انتخابات کی آمد

شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں،سی س پی او بلال صدیق کمیانہ،

تمام داخلی و خارجی پولیس پوسٹوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے،سی سی پی او

حساس مقامات پر عارضی ناکوں کے ذریعے مشکوک افراد، گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے،بلال صدیق کمیانہ

پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوان سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں شامل،

سرچ آپریشنز کا مقصد امن کا قیام،ملک دشمن جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی ہے،سی سی پی او

ضمنی انتخابات کے چاروں حلقوں،عارضی مویشی منڈیوں کے گردونواح میں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز،

بس ٹرمینلز،گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں،ریلوے سٹیشن،غیر ملکی قونصلیٹس کے گردو نواح کی آبادیوں میں سرچ آپریشنز،

گھروں،کرایہ داروں،ہوٹلز،سرائے، گیسٹ ہاؤسز، دکانوں، گوداموں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی، سی سی پی او

بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے شہریوں کے کوائف چیک کئے جا رہے ہیں،بلال صدیق کمیانہ

مشکوک افراد کی مکمل تصدیق کریں،عدم تصدیق پر کاروائی عمل میں لائیں،سی سی پی او

لاہور پولیس سکیورٹی،شہریوں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات عمل میں لا رہی ہے،بلال صدیق کمیانہ

دورانِ سرچ آپریشنز و چیکنگ افسران وجوان مکمل طور پر الرٹ رہیں،سی سی پی ا

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو پولیس نے گرفتار کر لیاhttps://dailyaskar.com.pk/?p=11606
19/06/2022

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

https://dailyaskar.com.pk/?p=11606

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کو پولیس نے گرفتار کر لیا شبیر قریشی صبح فجر کی نماز کے لئے نکل

اسلام آباد (عسکر انٹرنینشل) حکومت نے آئی ایس آئی کے بعد آئی بی کو نئی اسپیشل ویٹنگ ایجینسی کا درجہ دیدیاhttps://dailyask...
19/06/2022

اسلام آباد (عسکر انٹرنینشل) حکومت نے آئی ایس آئی کے بعد آئی بی کو نئی اسپیشل ویٹنگ ایجینسی کا درجہ دیدیا

https://dailyaskar.com.pk/?p=11603

حکومت نے آئی ایس آئی کے بعد آئی بی کو نئی اسپیشل ویٹنگ ایجینسی کا درجہ دیدیا آئی بی کو سول آفیسران ک

اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی کی مشترکہ کارروائیhttps://dailyaskar.com.pk/?p=11597
19/06/2022

اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی کی مشترکہ کارروائی

https://dailyaskar.com.pk/?p=11597

اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی کی مشترکہ کارروائی۔ الآصف اسکوائر کراچی کے قریب ٹیوٹا سنگل

خیبرپختونخوا کی 32 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں سے 22 یونیورسٹیوں کے مالی سال 2022-23 کے بجٹ گورنرہاؤس میں منعقدہ اجلاسوں ...
19/06/2022

خیبرپختونخوا کی 32 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں سے 22 یونیورسٹیوں کے مالی سال 2022-23 کے بجٹ گورنرہاؤس میں منعقدہ اجلاسوں میں منظور کرلئے گئے ہیں

https://dailyaskar.com.pk/?p=11600

خیبرپختونخوا کی 32 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں سے 22 یونیورسٹیوں کے مالی سال 2022-23 کے بجٹ گورنرہاؤس

03/06/2022

ٹکرز

۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کوئیٹہ پہنچ گیۓ

۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا

۔صوبائی وزیر محمد خان لہڑی چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی بھی موجود

۔وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ کوئیٹہ پہنچے

۔وزیراعظم آج کوئیٹہ سے گوادر جائیں گے

۔وزیراعظم گوادر میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

۔وزیراعلئ بلوچستان بھی گوادر میں وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے

31/05/2022

ٹکرز

۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور پی کے میپ کے چئیرمین محمود خان اچکزئی کی ملاقات

۔ملاقات میں پی کی میپ کے رہنما نواب ایاز خان جو گیزئی بھی موجود

۔دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال صوبے کے مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

۔کوئیٹہ کی بہتری کے لیۓ جامع ترقیاتی پروگرام پر کام جاری ہے۔وزیراعلئ بلوچستان

۔کوئیٹہ ترقیاتی پیکج پر گزشتہ دور حکومت میں روکے گیۓ کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعلئ

۔شہر کی صفائی کے لیۓ کیوایم سی اور پانی کے مسلئہ کے حل کے لیۓ واسا کو خطیر فنڈز کا اجراء کیا گیا۔وزیراعلئ

۔گزشتہ روز کوئیٹہ کے نواحی علاقوں کا دورہ کرکے مسائل کا جائیزہ لیا۔وزیراعلئ

۔آئیندہ بجٹ میں کوئیٹہ شہر اور مضافاتی علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی جاۓ گی۔وزیراعلئ بلوچستان

31/05/2022

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس

وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے 25 مئی کے خونی مارچ کے اعلان اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے اسلحہ کے ساتھ اسلام آباد پر حملے کا سختی سے نوٹس لیا اور تشویش کا اظہار کیا۔

کابینہ نے پاکستان کے عوام کو اس لانگ مارچ کو مسترد کرنے پر مبارکباد دی اور قانون نافذ کرنے والے تمام اہلکاروں کو اپنے فرائض بخوبی انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی کابینہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان کا بھی نوٹس لیا اور شدید تشویش کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہم پوری قوت کے ساتھ ریاست اور وفاقی دارالحکومت پر حملہ کریں گے۔

کابینہ نے میڈیا اور وزارتِ اطلاعات کی جانب سے ان مسلح جتھوں اور اِن کے اصل چہروں کے حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اجلاس کو باور کرایا کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کابینہ کو بتایا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کوئی سیاسی سرگرمی نہیں تھی بلکہ ریاست مخالف سوچی سمجھی سازش تھی۔ خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پی ٹی آئی نے ایک دن پہلے کے پی ہاؤس میں مسلح جتھوں کو جمع کیا، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے بھی پولیس پر حملہ کیا۔

31/05/2022

کوئٹہ سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن /بری

کوئٹہ ;کوئٹہ کی احتساب عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر سابق چیرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن سمیت چار ملزمان کو بری کر دیا

کوئٹہ ;ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے عزیزوں کو بھرتی کرنے کا الزام تھا

کوئٹہ ;ملزمان میں چیرمین اشرف مگسی,سابق ڈائریکٹر ایگزامینیش,عبدالوحید خان ڈائریکٹر سیکریسی نیاز خان اور آفس کا عملہ شامل تھا

کوئٹہ: اشرف مگسی کو 2016 میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

کوئٹہ ;احتساب عدالت کے جج منور شاہوانی نے فیصلہ سنایا

31/05/2022

وزارت مذہبی امور کے اعلان کے ساتھ ہی پی ائی اے نے اپنا حج آپریشن کا شیڈول جاری کردیا

پی آئی اے اپنا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرے گا

پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے صبح 4 بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگی

پی آئی اے 15 ہزار سرکاری سکیم کے تحت استفادہ حاصل کرنے والے عازمین حج کو لے کر جائے گا

پرائیوٹ آپریٹرز کے 18 ہزار حجاج کرام پی آئی اے کا انتخاب کریں گے

قبل از حج کی پروازیں 6 جون سے 3 جولائی تک آپریٹ ہوں گی

بعد از حج کی پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی اور 13 اگست تک جاری رہیں گی

پی آئی اے کا کل حج آپریشن 331 پروازوں پر مشتمل ہوگا

پی آئی اے 5بڑے شہروں اسلام آباد،کراچی ، لاہور ،ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر سی ای او پی آئی اے آپریشن کی خود نگرانی کریں گے

وزیر ہوابازی نے آپریشن کو حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی ہیں

پی ائی اے عملہ مستعد رہے اور حجاج کرام کی خدمت قومی اور مذہبی فریضہ سمجھ کر سر انجام دے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق

🔰   ‎Shahid Rind /92 News/ Politics 🔰ملکی سیاست میں ایک ہیجان کی سی کیفیت ہے۔ ہر سیاسی جماعت کو ریاست سے زیادہ اپنی سیاس...
29/05/2022

🔰 ‎Shahid Rind /92 News/ Politics 🔰

ملکی سیاست میں ایک ہیجان کی سی کیفیت ہے۔ ہر سیاسی جماعت کو ریاست سے زیادہ اپنی سیاست او ر اقتدار سے غرض ہے۔ اس میں چاہے ن لیگ ہو یا پیپلزپارٹی جے یو آئی ف ہو یا تحریک انصاف ہو ہر جماعت اس ہیجان میں یہ نہیں دیکھ رہی کہ اسکے اقدامات صرف سیاست بچانے کے ہیں ریاست بچانے کے نہیں۔ اور اگر سیاسی قیادت کا یہی رویہ رہا تو اسکا نقصان سیاست کو ہو یا نہیں ریاست کو ضرور ہوگا۔ اس وقت وفاق ،پنجاب اور بلوچستان میں ایک بحرانی صورتحال ہے۔ وفاق میں حکومت بن گئی ہے لیکن کار سرکار ٹھپ ہیں۔ وفاق کی حکومت کو عمران خان کے بیانیئے ،جلسوں اور اسلام آباد لانگ مارچ اور پھر عمران خان کی چھ دن کی ڈیڈ لائن نے مفلوج کرکے رکھ دیا ہے
______
وفاقی حکومت کا المیہ یہ ہے کہ جو اقدامات اسے اٹھانے ہیں ان کی سیاسی قیمت ادا کرنے کو ن لیگ کی وفاقی حکومت تیار نہیں ۔ ن لیگ کو یہ گمان ہے کہ اگر معاشی عدم استحکام کو قابو کرنے کیلئے جو فیصلے کرنے ہیں وہ فیصلے وہ کر گزرتی ہے تو انتخابات میں اسکی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ن لیگ یہ بھی سمجھتی ہے کہ جس امید کیساتھ انہوں نے اقتدار سنبھالا تھا وہ امیدیں پوری نہیں ہورہی ہیں لیکن اب اپنے فیصلے کو اگر فوری واپس لیتی ہے تو اسکے بھی نظر نہ آنے والے اثرات ہیں اور ان اثرات کو برداشت کرنا بھی ن لیگ کیلئے ممکن نہیں ہے۔ ن لیگ اب پنجاب میں پچیس منحرف اراکین کے فیصلے کے بعد مزید مشکلات میں چلی گئی ہے اور سمجھتی ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں انہیں پنجاب کی حکومت برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں تو جب پنجاب انکے ساتھ نہیں ہے تو مرکز میں حکومت بے معنی ہوگی ۔ان باتوں کی بنیاد پر ن لیگ اب حکومت سے راہ فرار چاہتی ہے ۔ اس راہ فرار کے نتیجے میں موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سی وی پر تو سابق وزیر اعظم لکھا جائیگا لیکن ایک مرد بحران یا مستقبل میں وزارت عظمیٰ کے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر انہیں شمار نہیں کیا جائیگا۔

کپتان پشاور سے لانگ مارچ لیکر اسلام آباد روانہ ہوئے عدالتی حکم آڑے نہ آتا تو ن لیگ نے کپتان کو اٹک پل پر گھیر کر رکھنا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد پی ٹی آئی اسلام آباد بھی آئی اور ڈی چوک بھی پہنچی اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اگر رات گئے سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ اپنا کردار ادا نہ کرتی تو جو صورتحال پیدا ہونی تھی وہ ملک کیلئے کوئی نیک شگون نہ ہوتی گزشتہ روز تحریک انصاف چئیرمین عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے کسی ڈیل کو مسترد کردیا لیکن راقم کی معلومات کے مطابق عمران خان کا کچھحلقوں سے رابطہ تھا بلکہ براہ راست رابطہ بھی ہوا جس سے عمران خان نے دھرنا نہ دینے کا فیصلہ کیا ۔ چھ دن کی ڈیڈی لائن دیکر چلے گئے جس میں سے تین دن گزر چکے ہیں تین دن بعد کیا ہوگا اس سے قبل تمام فریقین سفید جھنڈا لہرا کر ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں اور سوچیں کہ سیاست اور مفادات کو بچانا ہے یا ریاست کو بچانا ہے۔

پہلے اسکا تعین کریں اور ایک بار پھر صف آراء ہوجائیں کیونکہ جس قسم کی ہیجانی کیفیت ملک میں اس وقت ہے اسکے نتیجے میں اگر فی الفور انتخابات ہوتے ہیں تو تمام فریق اسکے نتائج کو تسلیم کرلے یہ ممکن نہیں ہے تو ایسی صورتحال میں انتخابات میں جانا کیا ایک درست فیصلہ ہوگا کیونکہ اگر انتخابات کے بعد چاہے ن لیگ ہو یا پیپلزپارٹی یا تحریک انصاف ہو یا جے یو آئی ف اگر انہوں نے اسکے نتائج تسلیم نہیں کرنے تو ان انتخابات کا فائدہ پھر ریاست کو نہیں سیاست کو ہی ہوگا راقم کی دانست میں انتخابی اصلاحات سمیت کچھ اہم چیزوں پر انتخابات کے بجائے ایک گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ یا کم از کم میثاق معیشت اس وقت ملک کی ضرورت ہے اس گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کرنا اسلئے ناگزیر ہے کہ ا س وقت سیاستدان ہو یا آئینی اور دیگر ادارے ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں اور صحافی اور اہل علم لوگ بھی انتہائی دائیں اور انتہائی بائیں جانب پوزیشن لئے کھڑے ہیں تو ایسی صورتحال میں تمام سیاسی قوتیں اور ادارے ایک قدم پیچھے ہٹ کر سوچیں گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کیلئے چند نکتوں پر اتفاق رائے پیدا کر یں

پہلے مرحلے میں میثاق معیشت کریں ایک چھت کے نیچے بیٹھیں سیاست نہیں ریاست کو بچائیں کیونکہ ریاست ہوگی تو سیاست ہوگی اس وقت وزیر اعظم کون ہوگا حکومت کس جماعت کی ہوگی یہ ایک بڑا سوال نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس وقت بڑا سوال یہ ہونا چاہئے کہ گرتی ہوئی معیشت کو کیسے پٹری پر ڈالا جائے جب معیشت سنبھل جائیگی تو ریاست بھی ہوگی اور سیاست بھی ہوگی کیونکہ اگر بلوچستان میں قدوس بزنجو سرکار کو بچانے کیلئے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی یکجا ہوسکتی ہیں تو ملک کی معیشت کو بچانے کیلئے کیوں نہیں تو میثاق معیشت سے ابتداء کریں اور گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی طرف بڑھیں پہلے مرحلے میں سیاسی قوتیں آگے بڑھیں چند نکات پر اتفاق کریں پھر اس ڈائیلاگ کو اداروں کی سطح پر آگے لیجائیں چاہے پارلیمان ہو عدلیہ ہو یا سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ سب بیٹھیں کچھ راہیں متعین کریں اسکی ابتداء ہوچکی ہے ایمان مزاری کے بیانات پر سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ نے جیک برانچ کے ذریعے مقدمہ درج کروادیا ہے یہ مقدمہ تمام سیاسی قوتوں میڈیا سول سوسائٹی کیلئے ایک سنہرا موقع ہے اسٹیبلشمنٹ نے وہ کام کیا ہے جو تمام قوتوں کا مطالبہ رہا ہے کہ تمام ادارے آئین اور قانون کے پابند رہیں

https://www.roznama92news.com/%D8%B3%D9%88%D9%84-%D8%B1%DB%8C%D8%AA-%DB%8C-%D8%B3%D8%B3%D8%AA

ملکی سیاست میں ایک ہیجان کی سی کیفیت ہے۔ ہر سیاسی جماعت کو ریاست سے زیادہ اپنی سیاست او ر اقتدار سے غرض ہے۔ اس میں چاہے ن لیگ ہو یا پیپلزپارٹی جے یو آئی ف ہو یا تحریک ا....

🔰   Ali Anwar/DT/Def/AFs role🔰_*A large number of heatstroke centres have been established by Pak Army in the province o...
29/05/2022

🔰 Ali Anwar/DT/Def/AFs role🔰
_*A large number of heatstroke centres have been established by Pak Army in the province of Punjab. To help its people during the ongoing scorching heatwave across the country. It is not the first time that Pak Army is helping its people in a hard time. Whenever the people of Pak faced any problem both internally or externally, Pak Army always showed a resolve to help them. Just recently, Pak Army played a major role in the rescue operation when the forests of Balochistan were burning due to the fire. The services of the Pakistan Army during the COVID-19 were also laudable as it fought that war too from the front. Be it any natural disaster or any foreign aggression, Pakistan Army is always on the frontline to save its people. Be it election duties or maintaining law and order during Muharram days, troops of the army are always there to protect the people of Pak. So, it is our moral and national duty too to acknowledge the services of Pak Army to this country*_
________________
♦️ Pak is facing very harsh weather these days as summer started a bit earlier due to climate change. It has become very difficult for a common man to cope with the scorching heat. The plains of Punjab and the deserts of Sindh are equally burning due to the hot weather. The people are also badly hit by the water-borne diseases mostly in the rural areas.
♦️*As always, Pak Army has come forward to help its people in this hard time and established several heatstroke centres in different parts of the country. Pakistan Army has established 37 heatwave centres in different districts of Punjab. The task was completed on an emergency basis under the direction of COAS. These heatstroke centres are fully functional in different locations in both urban and rural areas including the metropolitan cities of Punjab*.
♦️These areas include Lahore, Gujranwala, Multan, Okara, Sahiwal, Pasroor, Shakargarh, Kasur, Sialkot, Zaferwal, Marala, Daska, Bahawalnagar, Mailsi, Bahawalpur, Dera Nawab Sahab and far-flung areas of Khairpur Tamewali and Cholistan desert.Similarly, on the directions of COAS, a comprehensive plan has been chalked out to provide medical and relief facilities to drought-affected people of Cholistan in coordination with civil administration. *In the meanwhile, free ration packs and cooked food is being provided in far-flung areas of Cholistan. The facility of veterinary treatment for livestock is being provided at the base campsites free of cost. It rightly shows that Pak Army and the people of Pak love each other very much. No power on this earth can undo this deep-rooted bond of Pak Army with its people*.
♦️*From the volatile border of India to the burning border of Afghanistan, the troops of Pakistan are always ready to save their people from any foreign aggression. Similarly, from the deserts of Sindh to the plains of Punjab, the Pakistan Army is always here to help its people. Whenever there is a calamity in the country, the Pakistan Army is always there as the last resort to save its people. How can we forget the locust attack on the green fields of Punjab? It had severely hit the poor farmers and their crops but Pakistan Army didn’t leave them alone and started a relief operation to help its people.
https://dailytimes.com.pk/942785/pakistan-army-to-the-rescue-of-people-amid-scorching-heat-wave/

Pakistan is facing very harsh weather these days as summer started a bit earlier due to climate change. It has become very difficult for a common man to cope with the scorching heat. The plains of Punjab and the deserts of Sindh are equally burning due to the hot weather. Heatstroke patients are inc...

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Askar International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share