صبح ہونے والی ڈکیتی کا واقعہ زخمی ہونے والی عورت کے
شوہر ابرار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت ہونے والی تھی وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھی سویرا کو آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے تاہم ڈاکٹر خاتون کی جان بچانے کی کوشش کر رہےہیں
خاتون کے شوہر ابرار صدیقی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پیٹ میں جو بچی تھی وہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کی اہلیہ کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
شوہر کا کہنا تھا کہ پولیس نے معمار سے نیو کراچی آنے والی سڑک ڈاکوؤں کو کرائے پر دی ہوئی ہے جہاں ڈاکو شہریوں کا گھات لگا کر انتظار کرتے ہیں
سویرا کے شوہر ابرار نے بتایا کہ وہ گلستان جوہر کا رہائشی ہے پراپرٹی کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے اور گلشن معمار میں اس کا آفس ہے
انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے ان سے کہا تھا کہ کار کو روکنا نہیں کیونکہ اس شخص کے ہاتھ میں پستول ہے
کار جیسے ہی ان کے قریب پہنچی تو انہوں نے اشارے سے کار کو روکنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے کار کو نہ روکتے ہوئے پہلے اس مسلح شخص کو ٹکر مار کر گرایا
اور اسپیڈ تیز کردی جس پر وہ شخص دوبارہ کھڑا ہوا اور ایک گولی سامنے سے ونڈ اسکرین پر ماری اور پھر عقب سے کار پر تین مزید فائر کیے۔
سامنے سے کیا جانے والا فائر ان کے برابر والی سیٹ پر بیٹھی ان کی اہلیہ کے پیٹ میں جا لگی خوش قسمتی سے دو سالہ بیٹی جو اپنی ماں کی گود میں بیٹھی تھی وہ بچ گئی
انہوں نے بتایا کہ چند ہی لمحوں میں سویرا خون سے لت پت ہوگئی جس پر وہ اللہ والی پر ایک پرائیوٹ کلینک لے گئے
جہاں ڈاکٹر نے علاج کرنے سے منع کر دیا جس پر وہ نیو کراچی سندھ گورنمنٹ اسپتال گئے وہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد دی تاہم خون رکنے کا نام نہیں لے رہا تھا جس پر وہ عباسی شہید اسپتال آئے۔
ابرار کا کہنا تھا کہ
ایک ماہ قبل بھی ڈاکو اسی علاقے میں ان سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے
Be the first to know and let us send you an email when Crime scan news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.