IK ISLAM TV

IK ISLAM TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from IK ISLAM TV, TV Channel, .

17/11/2023
دنیا کے پہلے موبائل کا بنیادی کام صرف کال کروانا تھا..اور موبائل کی اس پہلی نسل کو  1G یعنی فرسٹ جنریشن کا نام دیا گیا.....
03/11/2023

دنیا کے پہلے موبائل کا بنیادی کام صرف کال کروانا تھا..
اور موبائل کی اس پہلی نسل کو 1G یعنی فرسٹ جنریشن کا نام دیا گیا..
اور اس موبائل میں کال کرنے اور سننے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوتا تھا..

پھر جب موبائلز میں sms یعنی سینٹ میسج کا آپشن ایڈ ہوا..
تو اسے 2G یعنی سیکنڈ جنریشن کا نام دیا گیا ..
پھر جس دور میں موبائلز کے ذریعے تصاویر بھیجنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی گئی..
تواس ایج کے موبائلز کو 3G یعنی تھرڈ جنریشن کا نام دیا گیا..

اور جب بذریعہ انٹرنیٹ متحرک فلمز اور موویز بھیجنے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی گئی..
تو اس ایج کے موبائلز کو 4G یعنی فورتھ جنریشن کا نام دیا گیا..

اور ابھی جب موبائلز کی دنیا 5G کی طرف بڑھ رہی..
تو اس وقت تک دنیا کی ہر چیز کو موبائل میں شفٹ کر دیا گیا ہے..
آج دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا کام ہو گا جو موبائل سے نہ لیا جا رہا ہو..
مگر حیرت ہے کہ اتنی ترقی کرنے اور نت نئے مراحل سے گزرنے کے باوجود یہ موبائل آج بھی اپنا بنیادی کام نہیں بھولا..

آپ کوئی گیم کھیل رہے ہوں ..
یا فلم دیکھ رہے ہوں..
انٹرنیٹ سرچنگ کر رہے ہوں..
یا وڈیو بنا رہے ہوں ..
الغرض موبائل پر ایک وقت میں مثلا 10 کام بھی کر رہے ہوں..
لیکن جیسے ہی کوئی کال آئے گی موبائل فوراً سے پہلے سب کچھ چھوڑ کر آپ کو بتاتا ہے کہ کال آرہی ہے یہ سن لیں..
اور وہ اپنے اصل اور بنیادی کام کی خاطر باقی سارے کام ایکدم روک لیتا ہے..

اور ایک انسان جسے اللہ نے اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ..
اور ساری کائنات کو اس کی خدمت کے لیے سجا دیا..
وہ اللہ کی کال پر دن میں کتنی بار اپنے کام روک کر مسجد جاتا ہے؟
مسجد جانا تو درکنار اب اللہ کی کال یعنی اذان پر ہم اپنی گفتگو بھی روکنا مناسب نہیں سمجھتے..

💥 *_تلمبہ مولانا طارق جمیل صاحب کا بیٹا عاصم جمیل  قتل  لاش آر  ایچ  سی تلمبہ منتقل ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کردی. اللہ پاک...
29/10/2023

💥 *_تلمبہ مولانا طارق جمیل صاحب کا بیٹا عاصم جمیل قتل لاش آر ایچ سی تلمبہ منتقل ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کردی. اللہ پاک کامل مغفرت فرماۓ اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں۔ آمین_*
Tariq Jamil







"اہل عقل کے سوا مجھے کوئی یاد نہیں کرتا"♥️ (البقرہ 269)
25/10/2023

"اہل عقل کے سوا مجھے کوئی یاد نہیں کرتا"♥️
(البقرہ 269)

یا اللّٰه قبلہ اول مسجد اقصٰی 🕌اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں 🇮🇷کی غیبی مدد فرما آمین!! ثم آمین 🤲 معصوم بچوں پر بھی ترس نہ...
13/10/2023

یا اللّٰه قبلہ اول مسجد اقصٰی 🕌
اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں 🇮🇷کی غیبی مدد فرما آمین!! ثم آمین 🤲
معصوم بچوں پر بھی ترس نہیں کرتے🥺
پوری امت مسلمہ سے دعاؤں کی اپیل ہے اس وقت اسرائیل نے فلسطین پر قیامت ڈھائی ہوئی ہے. 🥺




گھبرائیں نہیں..!!میرے اور آپکے معاملات جسکے سپرد ہیں..!!وہ بہت غفور الرحیم ہے..!!وہ سب بہتر کرے گا..!! 🙂
04/10/2023

گھبرائیں نہیں..!!
میرے اور آپکے معاملات جسکے سپرد ہیں..!!
وہ بہت غفور الرحیم ہے..!!
وہ سب بہتر کرے گا..!! 🙂

‏بیشک ہم نے انسان کو بہترین سانچوں میں پیدا کیا ہے۔"قرآن 95:4 (سورۃ التین) کھوپڑی کے اندر دماغ کا اصل وزن 1400_1700 گرام...
04/09/2023

‏بیشک ہم نے انسان کو بہترین سانچوں میں پیدا کیا ہے۔"
قرآن 95:4 (سورۃ التین)
کھوپڑی کے اندر دماغ کا اصل وزن 1400_1700 گرام ہے۔ (1.3-1.5kg تقریباً) ہم اپنے سر میں اتنا بڑا وزن کیوں محسوس نہیں کرتے؟ کیونکہ یہ دماغی اسپائنل فلوئڈ میں تیرتا ہے اور پانی کے اوپری حصے سے ‏دماغ کا وزن تقریباً 0.18 کلوگرام تک کم ہوجاتا ہے۔ اس لیے ہمیں اس کا وزن محسوس نہیں ہوتا۔ یہ سیال اچانک اثر یا نقصان کے خلاف ایک کشن کے طور پر بھی کام کرتا ہے،
آپ کے دماغ سے فضلہ کو ہٹاتا ہے اور آپ کے اعصابی نظام کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔ نماز کی قیمتی حرکتوں ‏میں سے ایک سجدہ ہے، جہاں گھٹنے ٹیکنے پر یہ سیال اوپر نیچے حرکت کرتا ہے اور اس سے دماغ کو ایک طرح کا مساج ہوتا ہے، اور یہ نماز کے بعد ذہنی سکون کی ایک وجہ ہے۔
یہ اللہ کی کاریگری ہے، جو ہر چیز کو کامل ترتیب سے تصرف کرتا ہے." (النمل 27:88)۔

ایک بادشاہ تھا وہ جو بھی بات کرتا تو وزیر کہتا اسی میں کوی بہتری ھو گی۔ایک دفعہ بادشاہ کی انگلی کٹ گئی وزیر نے کہا اس می...
31/08/2023

ایک بادشاہ تھا وہ جو بھی بات کرتا تو وزیر کہتا اسی میں کوی بہتری ھو گی۔ایک دفعہ بادشاہ کی انگلی کٹ گئی وزیر نے کہا اس میں اللہ کی کوی بہتری ھوگی بادشاہ کو بہت غصہ آیا کہ میری انگلی کٹ گئی ھےاور تم کہہ رھے ھو کہ اسمیں بھی اللہ کی کوی بہتری ھوگی۔بادشاہ نے وزیر کو جیل میں ڈال دیا تو پھر بھی وزیر نے کہا کہ اس میں بھی اللہ کی کوئی بہتری ھوگی بادشاہ کو بڑا غصہ آیا۔
ایک روز بادشاہ شکار کے لئے اپنے علاقے سے دور نکل گیا اور جنگل میں ایسی علاقے میں چلا گیاجہاں پر ایسے لوگ رھتے تھے کہ وہ لوگ سال میں ایک آدمی کی قربانی دیتے تھے انہوں نے باشاہ کو پکڑلیا جب اس کو زبح کرنے لگے تو انہوں نے دیکھا بادشاہ کی انگلی کٹی ھوی ھے انہوں نے بادشاہ کو چھوڑ دیا کہ ھم ایسے شخص کو قربان نہیں کرتے جو عیب دار ہو اس وجہ سے انہوں نے بادشاہ کو چھوڑ دیا۔
بادشاہ واپس آتا ھے وزیر سے بہت خوش ھوتا ھے اس کو بلاتا ھے اور کہتا ھے واقعی اللہ کے ھرکام اللہ کی کوی بہتری ھوتی ھے میری انگلی کٹی تھی میری جان بچ گئی جب میں نے تمہیں جیل میں ڈالا اس وقت بھی تم نے یہی کہا ۔
تمہارے جیل جانے میں کیا بہتری تھی؟
وزیر کہتا ھے اگر میں جیل میں نہ ھوتا آپ نے مجھے شکار پر لے کر جانا تھا آپ کی انگلی کٹی تھی آپ کو انہوں نے چھوڑ دینا تھا اور آپ کی جگہ انہوں نے مجھے زبح کر دینا تھا اب سمجھ آی کہ اللہ کے ھر کام میں بہتری ھوتی ھے ....
اے انسان!! تقدیر کے لکھے پر کبھی شکوہ نہ کیا کر،
تو اتنا عقل مند نہیں جو "رب" کے ارادے کو سمجھ سکے-
پوسٹ پسند آئے تو اپنے دوستوں سے شیئر ضرور کیا کریں اور پیج فالو کریں ایسی مزید پوسٹ کے لئے شکریہ
جزاک اللہ ۔۔

اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقین جانو اللہ سارے کے سارے گناہ معاف کردیتا ہے۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔  ﴿س...
30/08/2023

اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقین جانو اللہ سارے کے سارے گناہ معاف کردیتا ہے۔ یقینا وہ بہت بخشنے والا بڑا مہربان ہے۔ ﴿سورۃالزمر ،۵۳﴾

جِن کو علم ہو جائے کہ اللّٰہ تعالیٰ بہت غُور سے سنتا ہے وہ اپنی کہانی پھر کسی اور کو نہیں سُناتے
24/08/2023

جِن کو علم ہو جائے کہ اللّٰہ تعالیٰ بہت غُور سے سنتا ہے
وہ اپنی کہانی پھر کسی اور کو نہیں سُناتے

15/07/2023

شادی اور زندگی

تین لڑکیاں ہیں:
ایک کے فادر بیمار ہو گئے، وہ گھر کے واحد کفیل تھے، لڑکی کی شادی والد کی بیماری کی وجہ سے فورا کرنا پڑی۔ بعد ازاں والد کی ڈیتھ ہو گئی۔ لڑکی کا کہنا ہے کچھ بھی ٹھیک نہیں تھا اب تک کچھ ٹھیک نہیں ہے، لیکن چونکہ کیسے بھی کر کے شادی کرنی تھی تو کر دی۔شادی کے چار سال بعد سب اس پر پریشر ڈالنے لگے کہ وہ خلع لے لے کیونکہ اس کا شوہر کبھی ٹھیک نہیں ہو گا۔
لڑکی : طلاق کس کے سر پر لوں، ابو کی ڈیتھ ہو چکی ہے، ایک ہی بھائی ہے، وہ اپنی فیملی دیکھے گا یا میری زمہ داری اٹھائے گا۔
کوئی تمہاری زمہ داری نہیں اٹھا سکتا تم اتنا زیادہ ٹارچر سہہ رہی ہو؟
کیا کروں پھر……کہاں جاؤں؟ اور کوئی حل ہے۔
دوسری لڑکی:
شادی بہت اچھی جگہ ہوئی، سب کچھ ٹھیک تھا، شادی کے پانچ سال بعد شوہر کی روڈ ایکسیڈنٹ میں ڈیتھ ہو گئی۔ لڑکی دو چھوٹے بچوں کے ساتھ بیوہ ہو گئی، میکے آنا پڑا۔ بچوں کے دودھ میڈیسن کے معالے پر بھابھی کا برا ماننا وغیرہ شروع ہو گیا۔ عجیب صورتحال پیدا ہو گئی۔ سسرال والے کہتے ہیں بچے بھیج دو خرچا نہیں دیں گے۔ میکے والے کہتے ہیں جن کی زمہ داری ہے انہیں دو، ہم کہاں سے پالیں۔
تیسری لڑکی:
یہ دو بہن بھائی اور والدین چھوٹی سی فیملی ہے۔ والدین کی خواہش تھی کہ وہ پڑھے لکھے، کوئی مقام بنائے لیکن اس نے زیادہ پڑھنے کے نسبت شادی کرنا پسند کیا۔ والدین نے اس کے فیصلے(ضد) کے آگے ہار مان لی، شادی ہو گئی۔شادی کے ایک سال کے اندر مسائل شروع ہو گئے۔ شادی کے تین سال بعد مسائل بڑھ گئے۔ وجہ؟ اس کا شوہر کوئی بھی جاب کرنے کے لیے تیار نہیں تھا وہ فارغ رہنا پسند کرتا ہے۔لڑکی کی مجبوری بن چکی ہے کہ یا میکے رہے یا والدین سے پیسے لے والدین بہت کچھ دے چکے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
یہ تین لڑکیوں کی کہانیاں نہیں ”حقیقت“ ہے۔ ان تینوں لڑکیوں میں ایک چیز بنیادی طور پر مشترک ہے کہ تینوں نے خود کو اپنے پیروں پرکھڑا نہیں کیا۔ان کے پاس کوئی لائف اسکل نہیں ہے۔ جب ہم والدین پر یا لڑکی پر شادی کا پریشر ڈالتے ہیں تو ہم سوچتے ہیں کہ اگر ایسا وقت آگیا کہ لڑکی کو دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے ملے گی تو وہ کیا کرے گی؟جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ نکاح کے ساتھ رزق کا وعدہ اللہ کا ہے تو بے شک ایسا ہے، لیکن رزق کیسے؟ رزق چل کر کسی تک نہیں آتا، اسے جا کر کما کر لانا پڑتا ہے اور وہ کما کر لانے والا اگر کمانے نہ جائے تو لڑکی کیا کرے گی؟ ایک طرف ہمارے یہاں ایسے ڈرامے بنتے ہیں کہ شادی شدہ لڑکیاں میکے آکر بیٹھ جاتی ہیں اور بھابیوں کی زندگیاں تباہ کرتی ہیں دوسری طرف ہمارے ہی معاشرے میں لڑکیوں کی شادی کی عمر”بی اے“رکھی ہوئی ہے۔
شادی تمام مسائل کا حل نہیں ہے، اس کے بعد بھی مسائل ہو سکتے ہیں۔ اچھی جگہ شادی پر بھی مسائل، اچھے لڑکے سے شادی پر بھی مسائل، بیماری یا کوئی مشکل آسکتی ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔والدین سے زیادہ معاشرہ چاہتا ہے کہ یہ زمہ داری ادا کر دی جائے، جو یقینا برا نہیں ہے لیکن یہ زمہ داری ادا کرتے ہوئے کیا یہ سوچتے ہیں کہ لڑکی کو آنے والے حالات کے لیے کتنا تیار کیا ہے۔ جو تیسری لڑکی ہے، جس نے اپنی پسند کی شادی کی، ایسی لڑکیاں اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مارتی ہیں، ان کے والدین انہیں کتنا ہی سمجھائیں یہ اپنی مرضی کرتی ہیں لیکن اس اپنی مرضی کا انجام سارا خاندان بھگتا ہے۔جب پڑھنے اور کیرئیر بنانے کے مواقع مل رہے ہیں تو تھوڑے صبر اور زیادہ سمجھداری کا مظاہر ہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ پڑھے لکھیں، لائف اسکل سیکھیں، خود کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ جاب کریں ضروری یہ ہے کہ آپ کے پاس ایسا کچھ ہونا چاہیے کہ اگر حالات ایسے ہو جائیں تو آپ کی تعلیم، ہنر کام آسکے۔ آپ اپنے لیے ضروریات زندگی کا ارینج کر سکیں۔جو پہلی لڑکی ہے وہ بی اے پاس ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اسے اچھے سے اچھے اسکول میں بھی زیادہ سیلری نہیں مل رہی۔ صرف ڈگری کافی نہیں ہوتی، بہتر ہے کہ کوئی ہنر بھی سیکھیں جو کام آئے بلکہ کچھ نہ کچھ سیکھتے رہیں۔ ایک واحد ہنر ایسی چیز ہوتی ہے جو ہر طرح کے حالات میں انسان کو بچا لیتا ہے ڈوبنے نہیں دیتا۔عمر کوئی بھی ہو کچھ نہ کچھ کرتے رہیں، وقت اور حالات بدلتے وقت نہیں لگتا، طوفان کی تیاری طوفان کے دوران نہیں کی جاتی پہلے کی جاتی ہے۔
٭……٭……٭
سمیرا حمید

دیکھو !!تم اللّٰه تعالیٰ" کا نور پانے کے لیے نکلے ہو ، تو تم اس نور کو پا کر ہی لوٹنا۔۔۔۔۔ہو سکتا ہے کہ تمہارا وجود تھک ...
18/06/2023

دیکھو !!
تم اللّٰه تعالیٰ" کا نور پانے کے لیے نکلے ہو ،
تو تم اس نور کو پا کر ہی لوٹنا۔۔۔۔۔
ہو سکتا ہے کہ تمہارا وجود تھک جائے۔۔۔۔
مگر اپنے دل کو کبھی تھکنے مت دینا۔۔۔۔۔
وہ رب منتظر ہے تمہارا۔۔۔۔
وہ تم سے محبت کرتا ہے۔۔۔۔۔
اس لیے تم خود کو جمائے رکھنا۔۔۔۔!!

جنت میں پہلا لمحہ، پہلی رات اور پہلی صبح کیسی (حسین و خوبصورت) ہو گی 😍😍😍لوگ حساب و کتاب سے فارغ ہو جائیں گے ۔ذرا سوچئے۔۔...
16/06/2023

جنت میں پہلا لمحہ، پہلی رات اور پہلی صبح کیسی (حسین و خوبصورت) ہو گی 😍😍😍
لوگ حساب و کتاب سے فارغ ہو جائیں گے ۔
ذرا سوچئے۔۔
جنت میں ابتدائی لمحات کتنے دلکش ہوں گے، جب ہم نہریں، محلات، جنتی پھل، خیمے، سونا، موتی اور ریشم دیکھیں گے۔❣️
جب ہم اپنے اُن عزیز و اقارب سے ملاقات کریں گے، جو عرصہ دراز پہلے فوت ہو گئے تھے اور ہماری نگاہوں سے اوجھل تھے۔

جب نیکوکار بیٹا اپنے ماں باپ سے ملے گا۔

اور والدین اپنے ان بچوں سے ملاقات کریں گے، جو بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے۔

اور بھائی اپنے بھائی سے ملے گا، جو اس سے ملاقات کی خواہش رکھتا ہو گا۔

جب ہم مریض کو شفایاب دیکھیں گے۔

غمگین کو مسرور

بوڑھے کو جوانی کی حالت میں دیکھیں گے۔

(اور کیسا حسین منظر ہو گا کہ) جب ہم انبیائے کرام علیہم السلام سے ملاقات کا شرف پائیں گے۔

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کو سلام پیش کریں گے۔

شہدائے اسلام کی زیارت کریں گے۔

اور جاگتی آنکھوں سے فرشتوں کو دیکھیں گے۔

پھر جب ہمیں نہرِ کوثر پر لے جایا جائے گا، تو وہاں ہمارے محبوب، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بنفسِ نفیس موجود ہوں گے۔😍😍😍

اور ہمیں سونے کے برتنوں میں کوثر کے جام بھر بھر کر دیں گے ، جسے ایک بار پینے کے بعد کبھی پیاس نہیں لگے گی۔

اور ہمیں بتایا جا رہا ہو گا کہ یہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔

وہ (دیکھو) وہاں سے عمر رضی اللہ عنہ آ رہے ہیں۔

اور وہ باحیا (وباصفا) عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور یہ علی المرتضی رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور ان کے پہلو میں نوجوانانِ جنت کے سردار (حسنینِ کریمین) رضی اللہ عنہم ہیں۔

اور ہمیں بتایا جائے گا کہ وہ مفسرِ قرآن عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔

اور جو اُس درخت کے نیچے ہیں وہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ہیں۔

اور یہ کثیر الروایت صحابی، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔

پھر ہم ایک میٹھی اور سریلی آواز سُنیں گے، تو سب لوگ رب تعالیٰ کی وحدانیت و کبریائی بیان کرتے ہوئے صاحبِ آواز کے بارے میں پوچھیں گے، تو فوراً بتایا جائے گا کہ یہ اللّٰہ کے جلیل القدر نبی داؤد علیہ السلام ہیں۔

(پھر) جب ہمیں ہمارا خالق و مالک جل جلالہ ارشاد فرمائے گا: اے جنتیو!!

ہم عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم تیری خدمت و بندگی میں حاضر ہیں۔

اللّٰہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تمہیں کسی اور چیز کی طلب ہے، جو میں تمہیں عطا کروں؟

ہم عرض کریں گے: اے ہمارے رب! ہم (اس سے بڑھ کر ) اور کیا مانگیں؟ کہ تو نے ہمارے چہروں کو روشن فرمایا، ہمیں جنت میں داخل کیا اور ہمیں جہنم سے نجات بخشی۔

پس اللّٰہ رب العزت حجاب اُٹھا دے گا (اور ہم دیدارِ الٰہی سے مشرف ہوں گے)۔❤️❤️

تب ہمیں پتہ چلے گا کہ جنت کی سب سے عظیم نعمت تو اللّٰہ تعالیٰ کا دیدار ہے۔

دیدارِ الٰہی کا منظر کیسا (حسین ) ہو گا جب رب تعالیٰ ہمیں فرمائے گا۔

آج میں نے تم پر اپنی رضا واجب کر دی، اس کے بعد میں تم پر کبھی غضب نہیں فرماؤں گا۔
یا اللّٰہ پاک اپنی خاص رحمت سے ہمیں پیارے بندوں میں شامل فرما ، ہم سے راضی ہو جا۔ہمیں دین ، دُنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرما ہمارے لئے دین اسلام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما ، ہمیں دین اسلام پر استقامت عطا فرما مرنے سے پہلے ہماری توبہ قبول فرمانا اور ہمیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانا۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

.... میری اپنے رب سے محبت.....سنیں!!!! ایک بات بتاؤں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔جنہیں ہم کہتے ہیں نہ مضبوط لوگ...!وہ رات کے پچھلے پہر گھ...
16/06/2023

.... میری اپنے رب سے محبت.....
سنیں!!!! ایک بات بتاؤں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
جنہیں ہم کہتے ہیں نہ مضبوط لوگ...!
وہ رات کے پچھلے پہر گھر کے کسی ویران کونے میں رب کے سامنے ریت کے ذرّوں کی مانند بِکھر جاتے ہیں...!
وہ اپنی بے بسی کی داستاں آنسوؤں سے اپنے رَب کو سُناتے ہیں...!
پھر اپنے آنسوؤں میں رَب کی رضا کو گھول کر اپنی ذات کے ذرّے جوڑتے جوڑتے سکون سے سو جاتے ہیں...!
پھر وہ نئی صبح میں ایک اور مضبوط اِرادہ باندھ کر دُنیا کو حیرت میں ڈال کر سیاہ رات میں گھر کے اُسی ویران کونے میں پھر سے رب کے سامنے بِکھر جاتے ہیں...!
یہ ہے مظبوط لوگوں کی رب العالمین سےسچی محبت............... 💞😔

میرے اللّٰه پاک فرماتے ہیں کہ ⬇️

فَإِن تَوَلَّوا فَقُل حَسبِىَ اللَّهُ لا إِلـٰهَ إِلّا هُوَ عَلَيهِ تَوَكَّلتُ وَهُوَ رَبُّ العَرشِ العَظيمِ ﴿١٢٩﴾... سورةالتوبة
ترجمہ!!!!
"پس اگر یہ سب لوگ منہ موڑ جائیں تو آپ کہہ دیں مجھے اللہ کافی ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں میں نے اس پر توکل کیا اور وہ عرش عظیم کا رب ہے۔"

محترم بھائیوں بہنوں!!!
رات تہجد پڑھنا نہ بھولیں جب کوئی سننے والانہ ہو تو یہ بہترین وقت ہوتا ہے رب العزت سے باتیں کرنے کے لیے سب کہدیں اور یقین رکھیں کہ وہ ☝️ آپ کو سن بھی رہا ہے اور دیکھ بھی رہا ہے اور اس بات کو ہمیشہ یاد رکھیں کہ مجھے اللّه کافی ہے ۔۔۔۔

‏یہ سب تمھارا کرم ہےآقا  کہ بات اب تک بنی ھوئ ہے❤️
10/06/2023

‏یہ سب تمھارا کرم ہےآقا کہ بات اب تک بنی ھوئ ہے❤️

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IK ISLAM TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share