احوال ضلع زیارت• نیوز

  • Home
  • احوال ضلع زیارت• نیوز

احوال ضلع زیارت• نیوز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from احوال ضلع زیارت• نیوز, Media/News Company, .
(1)

27/10/2023
06/07/2023

الیکشن ڈسٹرکٹ چئیرمین زیارت
باپ پارٹی کے امیدوار حبیب اللہ پانیزئی نے پشتونخوا کے امیدوار محمد شریف کاکڑ کو شکست دے دیا

خوشخبری زیارت کے لیے
12/06/2023

خوشخبری زیارت کے لیے

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن     افسوس ناک خبر   #شیخ   صاحب کے چھوٹے بیٹے    کو کوئٹہ میں شہید  کیا گیا ھے...
16/04/2023

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
افسوس ناک خبر
#شیخ صاحب کے چھوٹے بیٹے کو کوئٹہ میں شہید کیا گیا ھے
ملزمان موقع پر گرفتار ملزمان کے خلاف ایف ائی آر درج
ملزمان ان کے بہنوئی اور بھائی بتائے جاتے ہیں، جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

ضلعی انتیظامیہ زیارت ایک بار پھر چوکس زیارت، ڈپٹی کمشنر شبیر احمد بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت عبداللہ بن عارف،...
18/01/2023

ضلعی انتیظامیہ زیارت ایک بار پھر چوکس
زیارت، ڈپٹی کمشنر شبیر احمد بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت عبداللہ بن عارف، رسالدار زیارت عمران خان دمڑ زیارت کوتل سڑی روڈ جو برفباری میں پھسلن کی وجہ سے متاثر ہے سڑک کھلنےکیلئے لیویز فورس کے ہمراہ ٹریفک بحال کرنے میں مصروف ہیں، ہمیشہ کی طرح ضلعی انتظامیہ زیارت مسافروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتےہوئے الرٹ ہے

زیارت۔ لیویز فورس کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے اب تک برف میں پھنسی کئی گاڑیوں کو بچا لیا گیا ہے۔ مشینری اور تمام انس...
11/01/2023

زیارت۔ لیویز فورس کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے اب تک برف میں پھنسی کئی گاڑیوں کو بچا لیا گیا ہے۔ مشینری اور تمام انسانی وسائل بشمول پرائیویٹ مشینری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ صورتحال معمول پر ہے .ڈی سی زیارت ذاتی طور پر تمام آپریشنز کو مانیٹر کر رہے ہیں تاہم PDMA سے سرخ نمک کی مزید مقدار کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی زیارت۔

زیارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انور مندوخیل ٹائیفائیڈ سے بچاو کی مہم جو 3اکتوبر سے 15اکتوبر تک جاری رہےگا کا افتتاح کررہ...
03/10/2022

زیارت
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انور مندوخیل ٹائیفائیڈ سے بچاو کی مہم جو 3اکتوبر سے 15اکتوبر تک جاری رہےگا کا افتتاح کررہےہیں اس موقع پر ای او سی کے نمائندے اختر خلجی، ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین، پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمنان سارنگزئی ودیگر موجود ہے، ٹائیفائیڈ سے بچاو مہم کے دوران 09 ماں سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کا حفاظتی ٹیکہ لگوائیں جائےگے، عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کیلئے حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں، ٹیکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیارت میں فری لگایا جائے گا

ڈپٹی کمشنر زیارت جناب حبیب نصیر نے ضلع زیارت کے تمام سیاسی پارٹیوں کے ضلعی سربراہان کو کل لوکل باڈیز الیکشن کے سلسلے میں...
20/05/2022

ڈپٹی کمشنر زیارت جناب حبیب نصیر نے ضلع زیارت کے تمام سیاسی پارٹیوں کے ضلعی سربراہان کو کل لوکل باڈیز الیکشن کے سلسلے میں ایک میٹنگ میں مدعو کیا ہیں۔ اپ تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان سے درخواست کی جاتی ہے اس میٹنگ میں شرکت کرے تاکہ ضلع زیارت میں الیکشن احسن طریقہ سے انجام تک پونچھ سکے۔

زیارتآج زیارت ایگری کلچر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،، جس کا مہمان خاص محترم حاجی نور محمد دمڑ ...
14/05/2022

زیارت
آج زیارت ایگری کلچر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،، جس کا مہمان خاص محترم حاجی نور محمد دمڑ صاحب تھے اور ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی نذیر پانیزئی کے دفتر کا رینووشن افتتاح صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ کے دست مبارک سے کیا گیا ، آپ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ چیرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی زیارت سعداللہ دوتانی ، اے ڈی سی زیارت سمیع اللہ کاکڑ صاحب ، ضلعی صدر عبدالستار کاکڑ ، زمیندار ایکشن کمیٹی زیارت کے چیرمین حاجی نعیم اکا اور علاقے کے اکابرین موجود تھے ۔
پروگرام میں علاقے کے زمینداروں اور اکابرین نے مختلف تجاوزات پیش کی ، جس میں ڈسٹرکٹ زیارت چیرمین سعداللہ دوتانی نے حاجی نور محمد دمڑ صاحب سے زیارت میں ہر سال ایپل اور چیری 🍒 شو رکھنے کا ، اور زیارت میں کولڈ اسٹوریج بنانے کا تجویز دی گئی جس پر حاجی صاحب نے یقین دیانی کرائیں

بلوچستان بلدیاتی الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں تین دن توسیع کردی گئی اب کاغذات نامزدگی 21 اپریل ت...
16/04/2022

بلوچستان بلدیاتی الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں تین دن توسیع کردی گئی اب کاغذات نامزدگی 21 اپریل تک اپنے ضلعی ریٹرننگ آفیسران کے ساتھ جمع کیا جاسکتا ھے
ترجمان الیکشن کمیشن

میونسپل کارپوریشن میونسپل کمیٹی اور وارڈ نمبر کےکاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک ھونے والے کاغذات
15/04/2022

میونسپل کارپوریشن میونسپل کمیٹی اور وارڈ نمبر کےکاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک ھونے والے کاغذات

جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات...
15/04/2022

جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات۔

ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال.

کوئٹہ نوجوان سیاسی و سماجی رہنماں آفتاب خان دوتانی اسلامک یوتھ جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے دنیا کے 25 ممالک سے آئے وفد کے...
28/03/2022

کوئٹہ

نوجوان سیاسی و سماجی رہنماں آفتاب خان دوتانی اسلامک یوتھ جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے دنیا کے 25 ممالک سے آئے وفد کے ہمراہ عشائیے میں شرکت کرہے ہیں ۔

ملک بھر کی طرح زیارت میں بھی 23مارچ یوم پاکستان جوش وخروش سے منایا گیا اس سلسلے میں قائد اعظم ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کی...
23/03/2022

ملک بھر کی طرح زیارت میں بھی 23مارچ یوم پاکستان جوش وخروش سے منایا گیا اس سلسلے میں قائد اعظم ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کی شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر تھے تقریب میں کمانڈنٹ ایف سی لورالائی اسکاؤٹس کرنل تیمور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللّٰہ کاکڑ،ایس پی محمد شعیب مسعود، سردار قاسم سارنگزئی،ڈسٹرکٹ افسران قبائلی عمائدین اسکول کے بچوں اور مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے قائد اعظم ریزیڈنسی پر پرچم کشائی کی،تقریب میں طلباء اور طالبات نے ملی نغمے،تقاریر اور ٹیبلو بھی پیش کیں۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کا دن تجدید عہد کا دن ہے یہ دن ہمیں ان بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہےجن بزرگوں نے قربانی دے کر ہمیں ایک آزاد ملک دیا اور اس آزاد ملک میں ہم زندگی گزار رہے ہیں،ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر ان کی نقش قدم پر چلنا چاہیے اور اس عظیم ملک کی ترقی سلامتی کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ
23 مارچ ہماری تابناک تاریخ کا غماز ہے،پاکستان جب بنا تو اس وقت پاکستان کے خلاف مختلف سازشیں کی گئی لیکن آج پا کستان ایک مستحکم اور مضبوط ملک ہے ہمارا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہماری بقاء کا ضامن ہے۔تقریب سے کرنل تیمور نے خطاب کرتے ہوئے پرامن ملک کے قیام کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہےاس ملک کی ترقی کے لیے تمام تر لسانیت اور تعصب ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا۔پروگرام کے آخر میں ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے پوزیشن ہولڈرز طلباء اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

سابق انٹرنیشنل کرکٹر شاہد خان آفریدی اپنی فیملی کے ہمراہ وادی زیارت کے سیاحتی مقام پراسپیکٹ پوائنٹ پر وادی زیارت کے خوبص...
08/03/2022

سابق انٹرنیشنل کرکٹر شاہد خان آفریدی اپنی فیملی کے ہمراہ وادی زیارت کے سیاحتی مقام پراسپیکٹ پوائنٹ پر وادی زیارت کے خوبصورت موسم کو انجوائے کررہےہیں

  کا اجلاس زیر صدارت مسعود احمد دوتانی ایڈووکیٹ زیارت میں ہوا جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ زیارت کے عوام کی ت...
03/03/2022

کا اجلاس زیر صدارت مسعود احمد دوتانی ایڈووکیٹ زیارت میں ہوا جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ زیارت کے عوام کی تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے جن سکولوں اور ہسپتالوں میں اساتذہ، ڈاکٹرز اور ایل ایچ ویز اور دیگر سٹاف غیر حاضر ہیں اور اپنے فرائض منصبی صحیح طریقے سے انجام نہیں دے رہے، اس بابت زیارت کے عوام سے استدعا ہے کہ ان غیر حاضر اساتذہ ,ڈاکٹرز اور ایل ایچ ویز اور دیگر سٹاف کی نشاندہی کرے اور یہ معلومات ثبوت وغیرہ کاشف کاکڑ پانیزئی ایڈوکیٹ کے وٹس ایپ نمبر 03137510000 پر بھیجیں تا کہ ان غیر حاضر ملازمین کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن زیارت بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کر سکیں

کوئٹہ ژوب شاہراہ زیارت کراس پر بس ایکسیڈنٹ میں دوافراد جانبحق اور 24زخمی ہوئے ہیں  زخمی اور جانبحق افراد سول ہسپتال کوئٹ...
28/02/2022

کوئٹہ ژوب شاہراہ زیارت کراس پر بس ایکسیڈنٹ میں دوافراد جانبحق اور 24زخمی ہوئے ہیں زخمی اور جانبحق افراد سول ہسپتال کوئٹہ ٹراما سنٹر منتقل کردئیے گئے

افسوسناک خبرزندرہ سے تعلق رکھنے والےانعام اللہ پانیزی جو شدید علیل تھا آج اس فانی دنیا سے چلا گیا اللہ پاک انہیں جنت الف...
26/02/2022

افسوسناک خبر
زندرہ سے تعلق رکھنے والےانعام اللہ پانیزی جو شدید علیل تھا آج اس فانی دنیا سے چلا گیا اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام دے ۔نماز جنازہ کل زندرہ زیارت میں ہوگا۔

زیارت کواس سے تعلق رکھنے والے خدائیداد  پولیس  ہیڈ کانسٹل نے ATF کمپلیکس کوئٹہ  میں ہونے والے نشانہ بازی کے SMGمقابلے می...
21/02/2022

زیارت کواس سے تعلق رکھنے والے
خدائیداد پولیس ہیڈ کانسٹل نے ATF کمپلیکس کوئٹہ میں ہونے والے نشانہ بازی کے SMGمقابلے میں بلوچستان میں پہلی پوزیشن
حاصل کی ہے

زیارت میں گیس بجلی کی بندش گیس کم پریشر  کی وجہ سے لوگ جنگلات کی کٹائی پر مجبور ہے۔۔ موثر اقدامات کی ضرورت ہے،، اشر تحری...
30/01/2022

زیارت میں گیس بجلی کی بندش گیس کم پریشر کی وجہ سے لوگ جنگلات کی کٹائی پر مجبور ہے۔۔ موثر اقدامات کی ضرورت ہے،، اشر تحریک کے ساتھ ملکر جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کے متعلق جلد اقدامات کرینگے۔، آفتاب دوتانی۔

سیاسی وسماجی رہنما آفتاب خان دوتانی نے ایک اخباری بیان میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شدید سردی میں زیارت اور گردونواح میں گیس پریشر کی کمی کا نوٹس لیا جائے شدید سردی میں گیس کی بندش اور پریشر میں کمی سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقے میں بجلی کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی شدید قلّت پائی جاتی ہے۔۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سوئی سدرن گیس کمپنی محکمہ پی ایچ ای احکام اور سینئر صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ ، سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا جلد از جلد نوٹس لیا جائے۔۔ سیاح دور دور سے زیارت کا رخ کرتے ہیں جو سخت سردی میں اپنا وقت گزارتے ہیں۔ جس کی وجہ سے سیاحت پر بھی اثر پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیس کی قلت کی وجہ سے لوگ جونیپر کے جنگلات کاٹنے پر مجبور ہے جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے علاقے کا حسن دن بہ دن ختم ہوتا جارہا ہے۔۔ اشر تحریک جو صوبے میں جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں ہم اشر اور زیارت کے کمیونٹی کے ساتھ مل کر جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کے لیے مستقبل قریب میں اقدامات کرینگے۔۔

زیارت بسترگی سے تعلق رکھنے والے محمد صادق ولد نجم الدین سانگزئی نے میڈیکل کالج کا تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرکے ایم ب...
26/01/2022

زیارت بسترگی سے تعلق رکھنے والے محمد صادق ولد نجم الدین سانگزئی نے میڈیکل کالج کا تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرکے ایم بی بی ایس کی سیٹ حاصل کرلی ہے

محمد صادق نے %79.83 نمبر حاصل کرکے زیارت کے ضلعی کوٹے پر سیٹ حاصل کرلیا ہے

پیج ایڈمن کی جانب سے انہیں اور انکے فیملی کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے

زیارت:زیارت سنجاوی، اور زیارت ڈومیارہ روڈ برفباری کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کردیا کیاگیا ہے، لہذا عوام غیر ضروری سفر سے ...
21/01/2022

زیارت:زیارت سنجاوی، اور زیارت ڈومیارہ روڈ برفباری کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کردیا کیاگیا ہے، لہذا عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، ڈپٹی کمشنر زیارت، حبیب نصیر

زیارت: کوتل سڑی اور پراسپیکٹ پوائنٹ کے مقام پر شدید برفباری شروع ہے، شدید برفباری کی وجہ سے زیارت سنجاوی، اور زیارت ڈومیارہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی زیارت،

زیارت: ضلعی انتظامیہ زیارت اور لیویزفورس نے PDMA کی بھاری مشینری کی مدد سے سنو کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔مسافر غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں، ڈی سی زیارت

زیارت:زیارت سنجاوی روڈ سے برف ہٹانے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر

زیارت: جبکہ زیارت کوئٹہ مین شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے مکمل بحال ہے، ڈپٹی کمشنر زیارت

زیارت.ڈپٹی کمشنر زیارت نے ڈومیارہ زیارت روڈ کا دورہ کیا،ڈومیارہ زیارت روڈ کو حالیہ برف باری اور بارشوں نے کافی نقصان پہن...
19/01/2022

زیارت.
ڈپٹی کمشنر زیارت نے ڈومیارہ زیارت روڈ کا دورہ کیا،ڈومیارہ زیارت روڈ کو حالیہ برف باری اور بارشوں نے کافی نقصان پہنچایا تھا ،روڈ کی حالت کافی خراب تھی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ روڈپر جلد کام شروع کرے گی،روڈ پر جہاں کھڈے اور لینڈ سلائڈنگ ہوئی ہے ان پر کام کرے گی جہاں پر پچنگ کی ضرورت ہو وہاں پچنگ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کی سہولت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ڈومیارہ روڈ پر کام کریں گے تاکہ عوام کو اس سلسلے میں کوئی مشکلات پیش نہ آسکے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی صدارت میں ڈومیارہ روڈ کے کام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایکسین روڈ عصمت اللہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر زیارت نے اس موقع پر عوام کی سہولت کے لیے ڈومیارہ روڈ پر جلد کام شروع کردیاجائے گا۔

زیارت دکی سے جانے والے ویگن بریک فیل ہونے کی وجہ سے لوڑی ٹاپ کے مقام پر ایکسڈنٹ جس کے نیتجے میں تمام سواری محفوظ رھے
15/01/2022

زیارت
دکی سے جانے والے ویگن بریک فیل ہونے کی وجہ سے لوڑی ٹاپ کے مقام پر ایکسڈنٹ جس کے نیتجے میں تمام سواری محفوظ رھے

ضروری اطلاع  #زیارت   اور   میں شدید دھند اور برف باری، عوام اور سیاح سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں ڈپٹی کم...
07/01/2022

ضروری اطلاع

#زیارت اور میں شدید دھند اور برف باری، عوام اور سیاح سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں ڈپٹی کمشنر زیارت ۔

کراچی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دومڑ صاحب کا ایم ڈی سوی سدرن گیس سے ملاقات ملاقات میں زیارت گیس پریشر کے حوالے ...
20/12/2021

کراچی
صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دومڑ صاحب کا ایم ڈی سوی سدرن گیس سے ملاقات
ملاقات میں زیارت گیس پریشر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت
ایم ڈی سوی سدرن نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد گیس پریشر تیز کیا جائے گا

 #کوئٹہ   چیف سیکرٹری بلوچستان مظہر نیاز رانا صاحب کے ساتھ زکوٰۃ و عشر کمیٹی ڈسٹرکٹ زیارت چیرمین سعداللہ دوتانی کی قیادت...
20/12/2021

#کوئٹہ
چیف سیکرٹری بلوچستان مظہر نیاز رانا صاحب کے ساتھ زکوٰۃ و عشر کمیٹی ڈسٹرکٹ زیارت چیرمین سعداللہ دوتانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ، ، ملاقات میں چیرمین سعداللہ دوتانی نے چیف سکریٹری بلوچستان کو محکمہ زکوۃ کے حوالے سے درپیش مختلف مساہل سے آگاہ کیا اور چیف سکریٹری صاحب نے اسے حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ،
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پشین چیرمین سعداللہ کاکڑ اور چیرمین احسان اللہ موسٰی خیل بھی موجود تھے

ہرنائی سے کوئٹہ جانے والی وین کو زیارت کچھ ایریا میں حادثہ، ایک خاتون کے جان بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی خبر
18/12/2021

ہرنائی سے کوئٹہ جانے والی وین کو زیارت کچھ ایریا میں حادثہ، ایک خاتون کے جان بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی خبر

ہرنائی:وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہرنائی زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے ایک روزہ دورے پر بائی ائیر ہرنائی پہنچ...
26/11/2021

ہرنائی:
وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہرنائی زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے ایک روزہ دورے پر بائی ائیر ہرنائی پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دومڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعلٰی بلوچستان کی جانب سے ہرنائی زلزلہ شہدا اور زخمیوں میں چیک تقسیم کئے گئے۔ ڈی سی کی جانب سے ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ کی تعمیر، ہرنائی ریلوے اور سرکاری دفاتر کی بحالی کے حوالے سے سپاسنامہ پیش۔ ایڈوکیٹ ناصر ترین کی تجویز پر ریذیڈینشنل کالج ہرنائی، اسپین تنگی کو سب تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان، ہرنائی کا سیورج گندہ پانی ندی سے نکالنے کا اعلان، غڑمی صدر ون کو آر ایچ سی کا درجہ اعلان، زلزلہ شہدا کے لیے مزید دس دس لاکھ روپے کا مزید اعلان، سکالر شپ کا اعلان، گیس بحالی پر فیڈرل گورنمینٹ پر کوشش کرونگا۔ آخر میں پریس کلب اور نیو ڈسٹرکٹ کلب دونوں کے لیے دو دو لاکھ کا اعلان۔

ہرنائی وزیراعلٰی بلوچستان میر قدوس بزنجو اور صوبائی وزیر خزانہ نور محمد دومڑ دن 1 بج کر 17 منٹ پر بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ سے ہرنائی پہنچے۔ جہاں پر انہیں بعد میں ڈی سی ریسٹ ہاوُس لے جایا گیا۔ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when احوال ضلع زیارت• نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share