17/11/2023
کرنل مظفر کی ڈائری سے جے کے ایل ایف کے دو دھڑوں امان اللہ خان، یاسین ملک کے لئے انکشافات!
اچھا مان لیا ہے کہ آپ کو 1990 میں ہماری فوج کے ایک برگیڈیر نے بولا تھا کہ آپ پوری ریاست کی آزادی کی بات مت کریں، گلگت، جموں میں تنظیم مت بنائیں، صرف اور صرف انڈیا کے خلاف وادی کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر چلائیں اور ان کے حق خودارادیت کی بات کریں؟
پھر کوٹلی میں ٹریننگ کمیپ کھول کر وہاں سے تربیت یافتہ کمانڈرز کو پار کیوں اور کیسے بھیجتے تھے کیا انہوں نے پوری ریاست کی بات کی یے یا آپ نے کی تھی۔
اور کوٹلی کیمپ میں آپسی جھگڑوں قتل و غارت گری، ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کرنا ،سرے عام اسلحہ لے کر گھومتا یہ سب کچھ ہماری اجازت سے ہو رہا تھا؟
اج کل بھی کر کے دیکھا دیں؟ سہنسہ اور کوٹلی تھانوں کے اس دور کے پولیس آفیسران،ڈی سیز،ایس ڈی ایمز عینی شاہدین ہیں، کرنل مظفر کے خوفناک انکشافات!
اچھا یہاں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ وادی کشمیر کے ایک سو سے زیادہ نوجوانوں کو ہماری آئی ایس آئی کے تعاون سے بھاری بھر فیس دے کر دنیا کے خطرناک گروپ حزب اللہ سے ٹریننگ کرا کر انڈیا کے خلاف جنگ میں کس نے اتارا تھا اور 1996 میں یاسین ملک، شبیر صدیقی گروپ کی آپسی لڑائی اور بعد میں درگاہ حضرت بل میں مارے جانے والوں میں وہی کمانڈرز شامل تھے؟
حزب اللہ کی ٹریننگ کی فیس کی ادائیگی بھی آئی ایس آئی نے راجہ مظفر کے ذریعے کر دی تھی،لیکن حزب اللہ کو وہ رقم وصول نہیں ہوئی، آئی ایس آئی اور امان اللہ خان راجہ مظفر کو تلاش کرتے ریے لیکن راجہ مظفر اپنی فمیلی کو لے کر سوئٹزرلینڈ پھر امریکہ بھاگ گئے؟