T.K Markeeting Hub

  • Home
  • T.K Markeeting Hub

T.K Markeeting Hub Let us care for your business.
(1)

05/01/2024

السلام و علیکم۔۔
صبح بخیر۔۔

اسلام و علیکم۔۔!!کم بجٹ میں پائیں شاندار رزلٹ😍کیا آپ پریشان ہیں کہ آپکا کاروبار دوسرے لوگوں تک نہیں پہنچ رہا جس کی وجہ س...
05/01/2024

اسلام و علیکم۔۔!!
کم بجٹ میں پائیں شاندار رزلٹ😍

کیا آپ پریشان ہیں کہ آپکا کاروبار دوسرے لوگوں تک نہیں پہنچ رہا جس کی وجہ سے آپکو منافع نہیں ہو رہا۔

کیا آپ اپنے کاروبار کو آنلائن کرنا چاہتے ہیں؟؟؟

یا اپنے فیسبک پیج پر لائکس اور فالورز بڑھانا چاہتے ہیں ؟

جب تک آپ اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ نہیں کریں گے تو لوگوں کو کیسے پتا چلے گا؟؟
اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔۔۔
Let us care for your business....

05/01/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

جمعہ المبارک

صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم۔❤️❤️❤️

05/01/2024

‏” وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ○
میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا

السلام و علیکم۔۔صبح بخیر زندگی۔۔
30/12/2023

السلام و علیکم۔۔
صبح بخیر زندگی۔۔

20/11/2023

ایک شخص نے بارہ سال خدا کی عبادت کی بارہ سال بعد ایک آواز آئی
مانگ میرے بندے کیا مانگتا ہے؟
اس شخص نے کہا اے اللہ میں دو وقت کی روٹی کے لیے دٙردٙر کی ٹھوکریں کھاتا ہوں کُچھ ایسا کر کہ یہ مسلہ حل ہو جائے۔۔

اسے ایک دیگچہ عطا کردیا گیا اور کہا جس کھانے کا حُکم دو گے اس میں بن جائے گا
وہ شخص بہت خوش ہوا۔

جب محلے والوں کو اسکے گھر سے اتنے شاندار کھانوں کی خوشبوئیں آئیں تو ایک پڑوسی مارے تجسس کے پوچھنے چلا گیا۔۔

اُس نے تمام رام کہانی سنا ڈالی
اب اس دوسرے مُتجسس شخص نے بھی عبادت شروع کردی۔
ایک سال ،دو سال ،بارہ سال اور آگے تیرہواں سال شروع ہوگیا کرتے کرتے چوبیس سال کا عرصہ گزر گیا تب جا کے آواز آئی
مانگ میرے بندے کیا مانگتا ہے؟
اور اس شخص نے کمال چیز کہی
"ربا مینوں کُجھ دے نہ دے اوس کولوں دیگچہ کھوہ لے"
(ربا مجھے کُچھ دے نہ دے اس سے دیگچہ چھین لے)
اس تحریر کا حالیہ واقعات سے کوئی تعلق محض اتفاق ہوگا
شُکریہ

11/11/2023

السلام و علیکم!
صبح بخیر زندگی۔۔۔!

"اور اللہ تکبر کرنے والے اور بہت زیادہ فخر کرنے والے سے محبت نہیں کرتا"

01/11/2023

لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا ◌

اللہ کسی جان پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا!

( القرآن )

15/10/2023

آجکل فیس بک آئی ڈیز کے ہیک ہونے میں بہت تیزی آ گئی ہے اور ایک منظم گروہ اس پہ کام کررہا ہے ۔ صرف کل کے دن میں تین دوستوں کی آئی ڈی ہیک ہوئی اور اس سے بہت غلیظ اور نامناسب مواد ناصرف وال پہ بلکہ انباکس بھی شئیر کیا گیا ۔
ہیک ہونے والی آئی ڈی سے دوسری ائی ڈیز کو شکار کرنے کے لیے میسنجر میں ایک لنک بھیجا جاتا ہے جس کے ساتھ کوئی چونکا دینے والی عبارت ہوتی ہے
مثلا
اس وڈیو میں آپ ہیں ؟
یہ آپ کی پوسٹ ہے ؟
یہ دیکھیے کیا ہو رہا ہے ؟

جب تجسس کے مارے لنک کھولا جاتا ہے, وہ ویڈیو چلنے سے پہلے پاسورڈ لیتی ہے اور ہمارا سارا ڈیٹا اس لنک کے ذریعے ہیک ہوجاتا ہے۔ پھر آئی ڈی ریکوور بھی کرلیں تو اس کی پرائیویسی کی گارنٹی نہیں رہتی ۔

اس سے محفوظ رہنے کے لیے کچھ ہدایات ذہن میں رکھ لیں
° اپنا پاسورڈ اور ای میل یاد رکھیں ۔
° ہفتے میں ایک بار آئی ڈی ضرور لاگ آوٹ کریں ، مسلسل لاگ ان رہنے والی آئی ڈیز خطرے میں ہیں ۔
° فیس بک سیٹینگ میں two فیکٹرز پروٹیکشن یا فیس بک Protect guard آن کردیں ۔
° اگر آپ اپنا اکاونٹ کسی اور ڈیوائس پر بھی لاگ ان کرتے ہیں تو چھ ماہ بعد اپنا پاسورڈ ضرور تبدیل کریں اور پاسورڈ میں اپنے نام کے سپیلنگ شامل مت کریں ۔
° ۔ Spam میسجز میں موصول ہونے والا کوئی لنک ہر گز ہر گز مت کھولیں ۔
° وال سے کوئی ویڈیو ڈاون لوڈ کریں تو کچھ ویڈیوز پاسورڈ لیتی ہیں ، صارف سمجھتا ہے کہ شاید فب دوبارہ لاگ ان کرنی ہے، جب وہ معلومات لکھتا ہے تو وہ ارسال کنندہ کے پاس چلی جاتی ہیں۔
° انباکس میں ،، facebook user,, کے نام سے پڑے تمام اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کی بجائے بلاک کریں ۔ یہ وہ ائی ڈیز ہیں جو ریموو ، بین یا پھر ہیک کر لی جاتی ہیں۔

ان معلومات کو اپنے جاننے والوں تک پہنچائیں ، اب فیس بک اکاونٹ صرف وقت گزاری نہیں آپ کی پہچان اور ایک مکمل دستاویز ہے اس کی حفاظت کریں ۔

14/10/2023

اللہ جانتا ہے تم انتظار کر رہے ہو۔۔۔
وہ بہت جلد تمہارے انتظار کو معجزوں میں بدل دے گا۔۔
انشاء اللہ ❣️

صبح بخیر ❣️❣️
#

تحریر: نامعلومآجکل ہر جگہ ہر وقت ہر بندہ دو سوال کر رہا ہے 1۔ ماسٹراں دا کی رولا اے2۔ ماسٹراں دا کی بنیا اےمیں آج ان دو ...
13/10/2023

تحریر: نامعلوم

آجکل ہر جگہ ہر وقت ہر بندہ دو سوال کر رہا ہے
1۔ ماسٹراں دا کی رولا اے
2۔ ماسٹراں دا کی بنیا اے
میں آج ان دو سوالات کے جواب دینے کی کوشش کروں گا
سب سے پہلے تو یہ اساتذہ کا مسئلہ نہیں بلکہ دو طاقتور ادارے چھوڑ کر باقی تمام ملازمین کا مسئلہ ہے، مسئلہ یہ ہے کہ ملازمین کو نوکری دیتے وقت آئین نے جو حقوق دیے تھے اب وہ تمام حقوق ختم کیے جا رہے ہیں
گریڈ ایک کے سویپر سے لے کر گریڈ بیس کے افسر تک ہر بندہ نوکری کے پہلے دن سے لے کر آخری دن تک اپنی اصل تنخواہ سے کٹوتی کرواتا ہے کہ جب ریٹائر ہوں گا تو ریٹائرمنٹ ملے گی، جس سے اپنی بیٹی کی شادی کر لوں گا یا اپنے بوسیدہ مکان کی مرمت کر لوں گا، اب حکومت یہ حق ختم کر رہی ہے
ایک انسان کوئی بزنس کرتا ہے تو وہ بزنس اس کی وفات کے بعد اس کے بیٹے اور اس کے بعد نسل در نسل منتقل بھی ہوتا جاتا ہے اور پھیلتا بھی جاتا ہے، ایک سرکاری ملازم اپنی آدھی زندگی تعلیم میں اور پھر ساٹھ سال تک کی عمر اپنے محکمہ کو دیتا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد جب بوڑھا ہو جاؤں گا تو گورنمنٹ میرا سہارہ بنے گی، اُنکی پینشن اب ختم ہو رہی ہے
جب سب ملازمین کا مسئلہ ہے تو ٹیچر کیوں احتجاج کر رہے ہیں، باقی محکمے کیوں نہیں، اُسکا جواب یہ ہے کہ ساڑھے سات لاکھ فوج کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ تعداد اساتذہ کی ہے، وہ سب متاثر ہو رہے ہیں، اس لیے احتجاج کر رہے ہیں
اب سوال یہ کے سکولز کی تالہ بندی کر کے بچوں کا تعلیمی حرج کیوں کیا جا رہا ہے؟
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ جب کسی نشئی کو نشہ پورا کرنے کے لیے پیسے نہیں ملتے تو وہ گھر کی چیزیں بیچنا شروع کر دیتا ہے ایسا ہی معاہدہ سیاسی جماعتوں نے آئی ایم ایف سے کیا ہے کہ قومی اثاثہ جات اور ادارے بیچ کر ڈالر اُدھار لیں گے اور پھر لوٹ کر بیرون ملک بھاگ جائیں گے.
سرکاری سکولوں میں صرف سفید پوش لوگوں کے بچے پڑھتے ہیں، جن کے پاس ضرورت سے تھوڑی سی بھی زیادہ آمدن ہوتی ہے وہ اپنے بچے مقامی پرائیویٹ اداروں میں لے جاتے ہیں اور اگر حالات اچھے ہوں تو ضلع کے بہترین پرائیویٹ اداروں میں لے جاتے ہیں جہاں کی داخلہ فیس کم از کم تیس ہزار ہوتی ہے، یہ باتیں میں فرضی کہانیاں نہیں بنا رہا میں نے نوکری کی ابتدا ضلع کے دو بہترین اداروں سے کی اور اب 10 سال ہو گئے ہیں سرکاری ملازمت کو.
کچرا حکومت کو یہ ٹاسک دیا گیا کہ سرکاری اسکولز کو بیچ دو، اُن کے انکار کے بعد ( کہ ہم عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے) جاتے جاتے اُن سے یہ قانون پاس کروایا گیا کہ نگران حکومت اپنے فرض الیکشن کروانے کے علاوہ ہر وہ کام کر سکتی ہے جس کی پہلے آئین میں اجازت نہیں تھی. نگران حکومت اپنے ٹاسک کو پورا کرتے ہوئے سرکاری اسکولز کو غیر ملکی این جی اوز کو بیچ رہی ہے، جو اپنی مرضی کی فیسیں لیں گی اور اپنی مرضی کا سلیبس پڑھائیں گی ، جہاں ایک طرف روح ایمانی کا خاتمہ اور دوسری طرف سفید پوش لوگوں کے لیے تعلیم دلوانا نہ ممکن ہو جائے گا، اس طرح کی بھیڑ بکریوں اور ان پڑھ طبقے کو بیوقوف بنانا آسان ہوگا جیسا کہ پچھلے چھہتر سال سے ہو رہا ہے
تو پھر احتجاج کس کو کرنا چاہیے؟ کیا تعلیم صرف ملازمین نے اپنے بچوں کو دلوانی ہے؟
اگر تو باقی عوام بھیڑ بکریاں ہیں تو پھر واقعی ماسٹراں دا رولا اے......!!!

26/09/2023

اسلام وعلیکم

ایک نئ صبح کو خوش آمدید کہتے ہیں محنت سے اپنا سفر جاری رکھیں انشاء اللہ جلد آپ اپنے خوابوں کو پورا ہوتا دیکھے گے
صبح بخیر ❣️❣️

السلام و علیکم۔۔۔صبح بخیر زندگی!!
20/09/2023

السلام و علیکم۔۔۔
صبح بخیر زندگی!!

19/09/2023

محبت کے کنول کِھلتے ہیں، ان ﷺ کا نام لینے سے
بڑی خوشبوئیں لاتا ہے ، محمـــــد ﷺ نام ایسا ہے

15/09/2023

زندگی تیرے تعاقب میں ہم

اتنا چلتے ہیں کہ مر جاتے ہیں

15/09/2023

کسی کی بے غرض خدمت سے اللہ تمہیں وہ بخت لگائےگا کہ ساری دنیا دیکھے گی_❤

Copied From Saima akram Choudary

14/09/2023

‏اگر آپ کو کوئی کہےمیرے لیے دعا کرنا
‏تو واقعی کیجئے گا. کون جانے اس لمحے دنیا اس کے دل پر کتنی بھاری پڑ رہی ہو.

13/09/2023

"عنقریب آپ کا رب اتنا دے گا کہ آپ خوش ہو جاو گے"

السلام و علیکم۔۔۔
صبح بخیر زندگی۔۔!!

08/09/2023

زندگی برف کی مانند ہے اس کو اچھے کاموں میں گزار دو ورنہ پگھل تو رہی ہے ایک دن ختم بھی ہو جائے گی

07/09/2023

یہ فرمایا حق نے کہ پیارے محمد ﷺ
ہمارے ہو تم ، ہم تمہارے محمد ﷺ
ہمیں اپنے جلووں میں ، اے کملی والے
تمہاری ہی صورت نظر آرہی ہے

05/09/2023

جب آپ کسی کو بجھتا ہوا دیکھیں تو اس کے سامنے اسکی خوبیاں بیان کریں ۔۔اسکے اچھے دنوں اور یادوں کے بارے میں بات کریں۔۔تاکہ وہ پھر سے کھل اٹھے۔۔
لوگوں کو تسلی دینا سیکھیں۔۔کیونکہ بعض دفعہ اردگرد لوگوں کا ہجوم ہونے کے باوجود بھی انسان اپنے آپ کو تنہا محسوس کر دہا ہوتا ہے۔۔خوش رہیں۔۔خوشیاں بانٹیں۔۔

مــͣـــͥـــͬـــͣـــͫـــاریہ دانⷩـــᷤـــͥـــᷠـــᷧـــᷙــش
Maria Danish

کون کہاں سے میچ دیکھ رہا ہے۔۔۔۔؟؟
02/09/2023

کون کہاں سے میچ دیکھ رہا ہے۔۔۔۔؟؟

01/09/2023

چھوٹی سی باتیں جنہیں ہم لوگ اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔

مہنگائی کی وجہ سے آج کل معاشی طور پہ سب کے حالات ایسے ہیں کہ hand to mouth ہیں۔۔۔اس لیے جب بھی کسی کے گھر جائیں تو ایک چیز کا خیال رکھیں،

کھانے کے وقت پہ نہ جائیں کیونکہ آپ نہیں جانتے دوسرا کس پوزیشن میں ہے، ہو سکتا ہے ان کے گھر کھانے کو کچھ نہ ہو۔۔۔

زیادہ دیر کسی کے گھر نہ بیٹھیں، تا کہ انہیں چاۓ پانی کا تکلف نہ کرنا پڑے، کیا معلوم ان کے گھر دودھ، چینی پتی ہے بھی یا نہیں۔۔۔۔

دوسروں سے بات بات پہ treat یا گفٹس مت مانگیں، ہو سکتا ہے وہ پیسے اس نے گھر کے گھی، آٹے کے لیے رکھیں جو آپ ٹریٹ یا گفٹس پہ لگوا لیں۔۔

جو کسی کا ذریعہ معاش ہے ان چیزوں کو دوسروں سے فری میں مت مانگیں۔۔۔

دوسروں کا احساس کر کے جیئیں۔۔۔آج کل تو سب کچھ ہی مہنگا ہے لیکن احساس کی کوئی قیمت نہیں ہے جب کہ یہ آپ کی قیمت ضرور بڑھا دیتا ہے۔

#دعاۓسحر

30/08/2023

سوشل میڈیا پر ہم جتنے اچھے ، خوش اخلاق ،نیک اور خوش ہونے کا اظہار کرتے ہیں۔ کیا ہم حقیقت میں ایسے ہی ہیں؟ یقیناً حقیقت ایسی ہر گز نہیں ہے۔ اور ایسا کم و بیش سب کے ساتھ ہی ہے۔ غلطیاں ہوتی ہیں سب سے ہوتی ہیں۔ چھوٹی بڑی سبھی، ہر قسم کی۔ ہم وعدے بھی توڑتے ہیں اور مشکل میں ساتھ چھوڑ بھی جاتے ہیں۔ دھوکہ دیتے ہیں اور ہر احتیاط کے باوجود دھوکہ کھا بھی لیتے ہیں۔ میں نے بھی زندگی میں بہت سی غلطیاں کی ہیں۔ اب بھی ہوتی ہیں۔ جن کی پاداش میں چند بہت ہی قیمتی انسان کھوئے ہیں۔ مالی نقصان بھی بہت بڑے کئیے ہیں۔ ایسے دوست کھوئے جو میرا متاعِ زندگی تھے۔ جنکی ناراضگی یا قطع تعلقی میں سوچ بھی نہیں ہو سکتا تھا۔ مگر آج میں انکی نظر میں برا ہوں۔ اور ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

ایسا نہیں ہے کہ میں ان کو کھو دینا چاہتا تھا۔ کئی ایک سے معافی بھی مانگی مگر نہ ملی۔ تعلق دوبارہ ویسا نہ ہو سکا۔ ایک دو نے Allow ہی نہیں کیا کہ اپنی غلطی تسلیم کر کے معافی مانگ سکوں۔ وہ دور ہوئے تو میں نے انکی اس خواہش کا احترام کیا اور جتنی سپیس وہ چاہتے تھے دے دی۔ ہم سبھی جانے انجانے کئی دوستوں کا دل دکھا دیتے ہیں۔ کبھی ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا اور کبھی سب کچھ معلوم ہوتا ہے۔ مگر غلطی کو تسلیم کرنے کی ہمت نہیں ہوتی۔ پھر ہم فضول و بونگی وضاحتیں اور صفائیاں تلاش کرتے ہیں۔ ڈیفنس پوزیشن میں آکر اپنا تعلق مزید کمزور کر لیتے ہیں۔ اور جھکنا نہیں چاہتے۔ کہیں ہم جھکنا اور معافی مانگنا بھی چاہ رہے ہوتے ہیں مگر اگلا بندہ دروازہ اندر باہر سے بند کر چکا ہوتا۔

کچھ لوگ ماضی کے کسی لمحے میں ہمیشہ کے لیے قید ہو کر رہ جاتے ہیں۔ پچھتاوے کو گلے کا ہار بنا کر خود کو کوستے رہتے ہیں۔ اور کچھ آگے بڑھ جاتے ہیں۔ کہ زندگی تو انہی نشیب و فراز سے ماخوذ ہے۔ رک گئے تو سمجھو مر گئے۔ ہم سے حسد کرنے والے ہم پر تنقید کرنے والے ہمیشہ غلط نہیں ہوتے نہ وہ ہمارے دشمن ہوتے ہیں۔ وہ ٹھیک بھی ہوتے ہیں مگر ہم اپنی اصلاح کے موڈ میں نہیں ہوتے۔ ہماری ہر بات پر ہاں میں ہاں اور واہ واہ کرنے والا ہی تو دوست نہیں ہوتا۔ کچھ ایسے دوست یا دشمن تو زندگی میں ضرور ہونے چاہییں کہ ہم اپنی اوقات میں رہ سکیں۔

خطیب احمد

تبدیلی آ نہیں رہی آگئ ہے الحمدللہ ۔۔عوام کا احتجاج رنگ لارہا ہے۔۔ہم سب ایسے ہی ساری نا انصافیوں پر متحد ہوکر مل کر آواز ...
28/08/2023

تبدیلی آ نہیں رہی آگئ ہے الحمدللہ ۔۔

عوام کا احتجاج رنگ لارہا ہے۔۔ہم سب ایسے ہی ساری نا انصافیوں پر متحد ہوکر مل کر آواز اٹھائیں تو یقیناً ہم یہ سب کچھ بدل سکتے ہیں۔۔

یہ سمری منظور ہوگئی تو کچھ تو فرق پڑے گا ان شاء اللہ

سو اپنا احتجاج جاری رکھیں۔۔

قتیل اس سا زمانے میں منافق نہیں کوئی
جو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا

سلامت رہیں

سدرہ نسیم
Sidra Naseem

اسلام علیکمسوشل میڈیا مارکیٹنگ کے فوائد:سوشل میڈیا کے ذریعے آپ اپنے برینڈ کے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کر سکتے ہیں سوشل...
25/08/2023

اسلام علیکم

سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے فوائد:

سوشل میڈیا کے ذریعے آپ اپنے برینڈ کے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کر سکتے ہیں

سوشل میڈیا کے ذریعے آپ اپنی ویب سائٹ پر لوگوں کا ایک ہجوم لا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے آپ اپنے کاروبار کو پروموٹ کرسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے آپ اپنے برینڈ کی پہچان بنا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے آپ کسٹمرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے آپ با آسانی اپنے کسٹمرز کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے آپ اپنی آڈینس کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

نوٹ:جن کا اپنا کوئی کاروبار نہیں وہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ سیکھ کے اوپر دیے گئے سارے فوائد اپنی مارکیٹنگ کے ذریعے دوسروں کے کاروبار کو پہنچا سکتے ہیں.

📝 مقدس فاطمہ




25/08/2023

_جمعہ مبارک
"لاَّ إِلَـهَ إِلاَّ أَنتَ سُبْحَـنَكَ إِنِّى كُنتُ مِنَ الظَّـلِمِين○َ
"ﷲﷻ ہم سب کى مشکلوں کو دور کرے"
آمین️🤲

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when T.K Markeeting Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share