30/06/2022
پی ٹی آئی کے ریجنل صدر علی امین گنڈاپور اور آزاد ایم پی اے احتشام جاوید کی ملاقات میں بنیادی امور طے پا گئے،اگلے الیکشن میں احتشام جاوید پی کے111 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔تاہم نئی حکمت عملی میں پہاڑپور سرکل کے مخدوم علی رضا اور کامران شاہ کے گروہوں کو بتدریج گھڈے لائن لگانے کے علاوہ صوبائی حکومت کی مدد سے پہاڑپور میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لا کر ٹی ایم اے پہاڑپور کے چیئرمین مخدوم الطاف کو بھی مفلوج بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فریقین میں اس امر پہ بھی اتفاق ہوا کہ آزاد ایم پی اے احتشام جاوید بالواسطہ طور پہ مولانا گروپ کو بھی اپنے ساتھ انگیج رکھیں گے تاکہ تمام سیاسی مخالفین ان کے خلاف متحد نہ ہو جائیں۔