mr_memr_safi

mr_memr_safi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from mr_memr_safi, Video Creator, .

ورلڈ کپ 2023 کے لئیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ھو گیا اور ھماری توقعات کے مطابق ھی ٹیم سلیکٹ کی گئی ھے جو میرے خیال کے مطابق...
22/09/2023

ورلڈ کپ 2023 کے لئیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ھو گیا اور ھماری توقعات کے مطابق ھی ٹیم سلیکٹ کی گئی ھے جو میرے خیال کے مطابق مناسب ھی ھے ایک دو کھلاڑیوں پر کسی کے تحفظات ھو سکتے ھیں مگر یہ ذاتی پسند ناپسند کی بات ھے اور ایسا ھمیشہ ھی ھوتا ھے۔
اچھی بات یہ ھے کہ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں اور لگ بھگ اسی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ھے جو ایشیا کپ یا اس سے پہلے کھیلتی آ رھی ھے اور جس ٹیم نے پاکستان کو ورلڈ نمبر ون بنایا تھا۔
یہ ٹیم ورلڈ کپ جیتتی ھے یا سیمی فائنل میں بھی نہیں پہنچتی اس بات کا تعلق اس سے نہیں کہ پاکستان اس سے کوئی بہت بہتر ٹیم بنا سکتا تھا اس بات کا تعلق اس سے ھے کہ یہ کھلاڑی پرفارم کیسا کرتے ھیں اور یہ کہ دوسری ٹیمیں کس قدر قوت رکھتی ھیں اور کس تیاری کے ساتھ ورلڈ کپ میں آئی ھیں۔
جن ایک دو کھلاڑیوں کو آگے پیچھے کرنے پر اختلاف کیا جائیگا میرے نزدیک وہ کوئی ایسی تبدیلیاں نہیں تھیں جن کی بدولت ھم یہ کہہ سکتے کہ اگر یہ ھوتے تو ٹیم میں بڑا جوھری فرق پڑ جانا تھا۔
ٹیم میں کیا تبدیلی ھو سکتی تھی؟
عماد وسیم کو محمد نواز کی جگہ شامل کیا جا سکتا تھا؟
میرا نہیں خیال کہ عماد وسیم نواز سے کوئی بہت بہتر باؤلر ھے مزید یہ کہ عماد وسیم پچاس اوور کی کرکٹ میں زیادہ ٹیسٹڈ بھی نہیں اسکا گیند سپن نہیں کرتا اور پک کر لیا جائے تو اس سے ایک دو سے زیادہ اوورز ھی نہیں کروائے جا سکتے۔
نواز مسلسل ٹیم کے ساتھ تھا کھیلتا آ رھا ھے عین ورلڈ کپ سے پہلے یہ جوا نہیں کھیلا جا سکتا تھا عماد وسیم کو اگر کھلانا تھا تو یہ کام کچھ مہینے پہلے ھونا چاھیئے تھا تا کہ اسکی پچاس اوورز کرکٹ کی صلاحیت جانچی جا سکتی۔
دوسرا کھلاڑی حسن علی ھے جسے ٹیم میں فورس چینج کے طور پر ڈالا گیا ھے اور میرے نزدیک یہ بھی درست تبدیلی ھے۔
حسن علی جب ٹیم سے باہر ھوا تھا تو اسکی پرفارمنس بہت بری تھی اس وقت وہ کس کنڈیشن میں ھے یہ مجھے زیادہ علم نہیں کیونکہ وہ بھی کافی عرصے سے پچاس اوور کرکٹ میں ٹیسٹ نہیں ھوا اسکا پلس پوائنٹ یہ ھے کہ وہ پاکستان کے لئیے پرفارمنس بھی دے چکا ھے اور اچھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ھے اور ماضی میں کر چکا ھے۔
اسکی جگہ کون رکھا جا سکتا تھا یہ البتہ ایک بڑا سوال ھے۔
احسان اللہ اور حسنین مکمل فٹ نہیں تھے زمان خان میرے نزدیک آخری اوورز میں رنز روکنے کی حد تک کا باؤلر ھے وہ آپ کو اھم موقعے پر بریک تھرو نہیں دلوا سکتا اسے ریزروز میں رکھا گیا ھے جو درست فیصلہ ھے۔
ابرار احمد اچھا باؤلر ھے مگر اسکا مقابلہ بھی اسامہ میر سے تھا یا شاداب خان سے۔
شاداب خان ٹیم کا اھم کھلاڑی ھے ایک دو میچز میں بری پرفارمنس پر اسے ٹیم سے نکالا نہیں جا سکتا تھا اسامہ میر کا پلس پوائنٹ اسکا ٹیم کے ساتھ مسلسل ھونا،بیٹنگ کی اضافی صلاحیت اور گیند کو سپن کروانے کی اچھی صلاحیت ھے۔۔
ابرار احمد کو اسکی جگہ ڈالا جاتا تو یہ پھر ایک جوا ھوتا کیونکہ ابرار احمد بالکل نیا ھوتا اور ورلڈ کپ میں ایسے چانس لئیے نہیں جاتے
ایک اور بات کہ اسامہ میر کو بھی شاید ھی کھیلنے کا موقع ملے کیونکہ شاداب خان کے ھوتے ٹیم میں دوسرا لیگ سپنر کھلائے جانے کی توقع نہیں دوسرے سپنر کی صورت میں زیادہ میچز محمد نواز ھی کھیلتا دکھائی دے گا ۔
بیٹنگ میں کسی کا کوئی لمبا چوڑا اعتراض نہیں ھے لگ بھگ یہی بہترین بیٹر تھے جو سب کے سب سلیکٹ ھو گئے ھیں اب یہ اچھا کرتے ھیں یا برا آپ پیچھے کوئی اے بی ڈویلیئرز یا ویرات کوہلی چھوڑ کے نہیں جا رھے۔
ٹیم کی پرفارمنس کا میرے نزدیک اب زیادہ انحصار اس بات پر ھے کہ بابر اعظم کپتانی کیسی کرتا ھے ورلڈ کپ بڑا ایونٹ ھوتا ھے جن لوگوں نے کبھی کرکٹ نہیں دیکھی ھوتی ورلڈ کپ وہ بھی دیکھتے ھیں اور خراب پرفارمنس پر شور بھی زیادہ ھوتا ھے اسی لئیے ورلڈ کپ میں بری پرفارمنس بہت زیادہ مانیٹر ھوتی ھے اور اسکی وجہ سے بڑے بڑے کھلاڑی اس ایونٹ کے بعد یا تو ھیروز بنتے ھیں یا ٹیم سے نکالے جاتے ھیں۔
اپنی کپتانی کو ثابت کرنے کے لئیے Babar Azam کے پاس شاید یہ بہت بڑا موقع ھے ورنہ صرف اپنی بیٹنگ صلاحیت کی وجہ سے وہ زیادہ دیر تک کپتانی پر فائز نہ رہ سکے کیونکہ پہلے ھی انکی کمزور کپتانی ہر سوالات شدت سے اٹھ چکے ھیں۔
پاکستانی ٹیم بارے حتمی طور پر کبھی کچھ نہیں کہا جا سکتا یہ کھیلنے پر آئیں تو اچھے اچھوں کو لمبا لٹا دیتے ھیں اور نہ کھیلیں تو زمبابوے جیسے ٹیموں سے بھی ھار جاتے ھیں کوشش کریں کہ اس ٹیم کو اس بڑے ایونٹ میں بیک کریں تاکہ ٹیم خود پر یہ اضافی پریشر کے کے ورلڈ کپ میں نہ جائے۔
سندس کیف

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when mr_memr_safi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share