Mubarak Hussain Awan journalist

  • Home
  • Mubarak Hussain Awan journalist

Mubarak  Hussain Awan journalist یہ میرا آفیشل پیج ہےتمام دوست احباب میرے پیج کو فالو کریں شکریہ

To Day Pic
20/10/2023

To Day Pic

I've received 100 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉
14/08/2023

I've received 100 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

ایس ایچ او سٹی ہٹیاں بالا جرائم پیشہ،شرپسند و غنڈہ گرد عناصر کا پشت بان بن گیا حصول انصاف کے لیے ظلم و تشدد سے ستائی ہوئ...
17/07/2023

ایس ایچ او سٹی ہٹیاں بالا جرائم پیشہ،شرپسند و غنڈہ گرد عناصر کا پشت بان بن گیا حصول انصاف کے لیے ظلم و تشدد سے ستائی ہوئی فیملی اپنی آواز ایوان بالا تک پہنچانے کے لیے پریس کلب آئیں تو ایس ایچ او سٹی نے آپے سے باہر ہو کر پریس کلب کو چکلہ قرار دےدیا پریس کلب کو بند کرنےکی دھمکیاں دے دیں اپنے فرائض میں مبینہ غفلت سائلان کو انصاف فراہم کرنے اورمعاشرتی ناسوروں کےخلاف کاروائی میں ناکامی کو چھپانے کی خاطر سب انسپیکٹر اپنے محکمہ کی بدنامی کا باعث بن کر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کےخلاف بےہودہ الفاظ استعمال کرنے سے باز نہ آیا اڈے چلانے اور رکشہ رکھنے کا الزام بھی سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ پریس کلب مبارک حسین اعوان پر لگانے سے اجتناب نہ کیا الزام لگایا کہ یہ پریس کلب نہیں دکان ہے یہاں سب صحافی میٹرک فیل ہیں تڑی لگائی کہ پریس کلب کے صحافی میری موجودگی میں کس طرح صحافت کریں گے پریس کلب کو تالےلگاؤں گا اور سب کو سرعام گرفتار کروں گا یہ صحافی نہیں ہاکر ہیں درجنوں لوگوں کی موجودگی میں تھانوں میں سرعام صحافوں کو گالم گلوچ اوربےجا الزام لگانے سے باز نہ آیا اس واقع کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کا ہنگامی اجلاس صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا اعجاز احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں میں سیکرٹری جنرل پریس کلب مبارک حسین اعوان،سنئیر نائب صدر شاہد عزیز کیانی،نائب صدر محمد زاہد اعوان، سیکرٹری مالیات انصار نقوی، ممبر مجلس عاملہ زاہد جاوید عباسی،محمد عارف کشمیری اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں ایس ایچ او سٹی کی طرف سے پریس کلب کو بند کرنے اور صحافیوں کو سنگین نتائج کے دھمکیوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گی صحافیوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر ،چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ایس ایچ او سٹی کی طرف سے دھمیکوں کا نوٹس لیکر اس کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر جہلم ویلی کے صحافی سخت ترین احتجاج کریں گے اس دوارن کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور پولیس پر ہو گی یاد رہے کہ پیر کے روز ہٹیاں بالا کے نواحی علاقہ دودھ پورہ مانجل کی ایک فیملی نے پریس کلب آکر اپنے اوپر ہونے والے تشدد اور سٹی تھانہ کی جانب سے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا تھا متاثرہ فیملی کا موقف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایچ او سٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کو چکلہ اور اسے بند کرنے کی دھمکی دی ایس ایچ او سٹی۔ تحصیل ہٹیاں کے رہاشی ہونے کے لوکل ہونے کی وجہ سے آے روز اپنے اختیارات کا اجائزاستعمال کرتے ہوئے لوگوں پرسامنے اپنا رعب اور دبدبہ جمانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے باعث محکمہ پولیس آئے روز بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہے

اسلام آباد (پی آئی ڈی) 10 جولائی 2023آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس جموں کشم...
10/07/2023

اسلام آباد (پی آئی ڈی) 10 جولائی 2023
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنظیموں کی رجسٹریشن کے حوالے سے موجودہ قانون میں ضروری ترامیم کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پرائیویٹ اور سرکاری آٹے کی قیمت میں توازن لانے کیلیے سفارشات مرتب کرنے،سرکاری آٹے کی ترسیل کے نظام میں بہتری کے اقدامات کیلیے لائحہ عمل بنانے کیلیے بارہ وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو ایک ماہ میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔کمیٹی کے ارکان میں وزراء حکومت اظہر صادق،ماجد خان،اکمل سرگالہ،چوہدری رشید،میاں وحید،سردار ضیاء القمر،سردار عامر الطاف،سردار فہیم اختر ربانی،دیوان علی خان چغتائی اور جاوید اقبال بڈھانوی شامل ہیں۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں وفاقی حکومت کی طرز پر اضافہ کئے جانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں تقریبا 18 ارب روپے سالانہ کے مالی مضمرات ہونگے ان اخراجات کو پورا کرنے اور اس ضمن میں ذرائع آمدن میں مطلوبہ اضافہ کرنے کی خاطر کابینہ کی یہی بارہ رکنی کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی۔کابینہ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر،وزیر خزانہ کرنل (ر) وقار احمد نور،وزراء حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور،سید بازل علی نقوی،سردار میر اکبر خان،سردار محمد حسین،چوہدری ارشد حسین،عبدالماجد خان،محمد اکبر ابراہیم،سردار عامر الطاف،میاں عبدالوحید،چوہدری محمد رشید،راجہ محمد صدیق،جاوید اقبال بڈھانوی،سردار محمد جاوید ایوب،ڈاکٹر نثار انصر ابدالی،چوہدری اظہر صادق،چوہدری محمد اخلاق،ظفر اقبال ملک،چوہدری یاسر سلطان،احمد رضا قادری،چوہدری قاسم مجید،سردار ضیائالقمر،جاوید احمد بٹ,عاصم شریف بٹ،چوہدری عامر یسین،چئیرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن پیر مظہر الحق چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ،ایدیشنل چیف سیکرٹری ترقیات /پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو چوہدری لیاقت حسین،سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز،سیکرٹری قانون،انصاف و پارلیمانی امور ارشاد قریشی نے شرکت کی۔

سیز فائر لائن چکوٹھی سے چند کلومیٹر کے فاصلے  پربانڈی منہاساں تا فیلاں نالہ پر کئی دہائیوں سے نصب لکڑی کا عارضی پل بوسید...
09/07/2023

سیز فائر لائن چکوٹھی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پربانڈی منہاساں تا فیلاں نالہ پر کئی دہائیوں سے نصب لکڑی کا عارضی پل بوسیدہ ہو چکا ہے پل سے روزانہ کی بنیاد پر مرد خواتین بوڑھے بچوں سکولز کالجز کے بچوں کا گزر ہوتا ہے عارضی پل گزرتے ہوئے ہچکولے کھاتا ہے لکڑ بوسیدہ ہو چکی ہے ہچکولے کھاتا پل جو کسی بھی وقت غفلت اور لاپرواہی کے سبب کسی بڑے جانی نقصان کا پیش خیمہ ہو سکتا ہےکئی بار مقامی لوگوں نے ارباب اختیار کی توجہ اس طرف مبذول کروائی مگر شنوائی نہیں ہو سکی مقامی لوگوں نے حکام بالا سے پل کی فوری مرمتی مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے

رجسٹریشن کے بنیادی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی بنیاد پر حکومت آزاد کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کی...
09/07/2023

رجسٹریشن کے بنیادی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی بنیاد پر حکومت آزاد کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کی رجسٹریشن منسوخ کر دی- محکمہ سروسز نے اساتذہ تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا-

اساتذہ تنظیم کی جانب سے اب ہونے والا احتجاج غیر قانونی ہوگا- اور اس میں شامل ہونے والے اساتذہ کے خلاف تحت قواعد نوکری سے فراغت کی کاروائی کی جائے گی-

حکومت اس سلسلے میں جلد ایک صدارتی آرڈیننس جاری کرنے جا رہی ہے جس کے تحت غیر قانونی اقدامات میں ملوث اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا-

حکومت پہلے ہی تنظیم بعض عہدیدار کو قواعدِ ملازمت کی خلاف ورزی اور اساتذہ کو احتجاج پر ابھارنے کے الزام کے تحت سپیشل پاور ایکٹ کے ذریعے نوکریوں سے فارغ کرنے کی کارروائی کا آغاز کر چکی ہے-

ہٹیاں بالا/آزاد کشمیرجماعت اسلامی کے اراکین  جنرل کونسل نے کثرت رائے سے ڈاکٹر محمد مشتاق خان کو جماعت اسلامی آزاد جموں و...
08/07/2023

ہٹیاں بالا/آزاد کشمیر
جماعت اسلامی کے اراکین جنرل کونسل نے کثرت رائے سے ڈاکٹر محمد مشتاق خان کو جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کاامیر منتخب کر لیا نو منتخب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق کا تعلق ضلع جہلم ویلی کے علاقہ سراں سے ہے
ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے
ابتدائی تعلیم ہائی سکول سراں ضلع جہلم ویلی سے حاصل کی،ایف ایس سی گورنمنٹ یونیورسٹی کالج مظفرآباد،ایم بی بی ایس نشتر میڈیکل کالج ملتان،ایم پی ایچ ہیلتھ سروسز اکیڈمی پشاور یونیورسٹی آف پشاور،ایگزیکٹو ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن ہیومن ریسورس مینجمنٹ پریسٹن یونیورسٹی پشاور کیمپس،پی ایچ ڈی پبلک ہیلتھ چولالانگ یونیورسٹی بنکاک تھائی لینڈ،میڈیکل آفیسر سی ایم ایچ راولاکوٹ،میڈیکل آفیسر آر ایچ سی لیپہ،میڈیکل آفیسر آر ایچ سی چکار،میڈیکل آفیسر بی ایچ یو چھتر کلاس مظفرآباد،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کشمیر سرجیکل ہسپتال مظفرآباد،ممبر پبلک سروس کمیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پبلک ہیلتھ فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائینسز یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر مظفرآباد،پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ مینسٹری آف ہیلتھ کنگڈم آف سعودی عربیہ،نشتر میڈیکل کالج ملتان میں باضابطہ اسلامی جمعیت طلبہ کی ممبر شپ اختیار کی اور 31جولائی1985کو رفیق اور بعدازاں رکن اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان بنے اور مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے،1988ء میں جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے رکن بنے اور ہٹیاں بالا ضلع جہلم ویلی میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی اس دوران میں جماعت اسلامی مظفرآباد شہر کے امیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں،1996ء سے2002ء تک جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری پر فائز رہے،2008سے2017ء تک مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کیں اور مرکزی سیاسی کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے جماعت اسلامی کو 2سیٹوں کی صورت میں پارلیمانی نمائندگی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔سعودی عرب میں جماعت اسلامی مرکزی مجلس شوریٰ اور عاملہ کے رکن رہے صوبہ عسیر سعودی عرب کے ناظم رہے۔حلقہ جہلم ویلی سے جماعت اسلامی کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیتے رہے اور آج آزادکشمیر جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہو گے۔

سابق امیدوار اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے ...
06/07/2023

سابق امیدوار اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی ملازمت سے برطرفی کی خبر پر سخت تشویش ہے،ایک عرصے سے آزاد کشمیر کے اساتذہ اپنے جائز حقوق کے حصول کی خاطر پر امن ، جائز ، آئینی اور جمہوری جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہماری سوسائٹی کے اس انتہائی باوقار طبقے کی آواز سننا اور ان کے جائز مطالبات پورے کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے،بدقسمتی سے جبری برطرفی کے اوچھے ھتھکنڈوں کا استعمال تعلیمی دنیا میں سخت مایوسی اور افراتفری کو فروغ دینے کا باعث بنے گا جسے ھماری سوسائٹی برداشت نہیں کرے گی ،جناب تاسف شاہین اور عامر فردوس کی برطرفی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر انور الحق صاحب سے مطالبہ کیا جاتا ہے اس غیر جمہوری اور بنیادی انسانی حقوق کے مغائر سفاکانہ فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،ہماری ریاست کے عوام اساتذہ کے حقوق کی بازیابی کے لئے کسی طور پر بھی لاتعلق نہیں رہ سکتے۔

05/07/2023

ہٹیاں بالا ۔۔۔۔
چئیرمین پی ٹی آئی اور حکومت آزادکشمیر کے اعلانات کے بعد جہلم ویلی بھر میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف بروز جمعہ شیٹر ڈاؤن ہڑتال اور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما سید ذیشان حیدر نے اس ضمن میں چکوٹھی ، چناری اور ہٹیاں بالا کے بازاروں کے صدور ، عوامی حکومتوں کے منتخب نمائندگان ، علماء اکرام اور سماجی سیاسی شخصیات کےساتھ مختلف ملاقاتیں کرکے پروگرام کو حتمی شکل دی دے ۔ جمعہ کی نماز کے بعد چناری ، چکوٹھی ،چکاراور ہٹیاں بالا میں زبردست احتجاجی مظاہرے اور شیٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی ۔ ذیشان حیدر نے وائس چئیرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد فرید ، وائس چئیرمین بلدیہ ممتاز شیخ ، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب اعجاز میر ، صدر انجمن تاجران ہٹیاں بالا فیصل گیلانی ، صدر انجمن تاجران چناری فاروق رئیسانی ، صدر انجمن تاجران چکوٹھی شبیر عباسی ، صدر انجمن تاجران چکار عارف ڈار ، چئیرمین یونین کونسل چناری راجہ سجاد حسین ، چئیرمین یونین کونسل چکوٹھی شبیر مغل ، چئیرمین یونین کونسل سراں راجہ اعجاز خان ، مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام ، سیاسی سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے الگ الگ ملاقاتیں کرکے بروز جمعہ جہلم ویلی بھر میں سویڈن کی ناپاک حرکت کے خلاف ضلع بھر میں مکمل پہیہ جام شیٹر ڈاؤن احتجاج کے پروگرام کو حتمی شکل دی دے ۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان حیدر نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پوری قوم نمازِ جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کرکے دنیا کو بتائے کہ ہمیں اس ناقابل قبول فعل سے کس قدر تکلیف ہوئی ہے۔ جہلم ویلی کے تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں بھرپور تعداد میں ان مظاہروں میں شریک ہوکر اپنی مذہبی فریضہ ادا کریں ۔ ہم ایک زندہ قوم ہیں جو اپنے دین اور اپنے نبی ﷺ سے پیار کرتے ہیں، ہماری کتاب ہماری عزت ہے۔میں سویڈن میں آزادی اظہار کے نام پر کی گئی قرآن پاک کی اس بے حرمتی کے خلاف آپ سب کو 7 جولائی بعد نماز جمعہ پر امن احتجاج کی دعوت دیتا ہوں۔

05/07/2023

ہٹیاں بالا ریشیاں رینج میں نیا ٹرینڈ چل گیا جو جنگلات کے ملازمین کسی کے غیرقانونی کام نہیں کرتے ان کے ایراء کی پرانی تصاویر اٹھا کر سیاسی مخالفین سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے اس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں اور اپنی مرضی کے ملازمین کے لیے کوشش کی جاتی ہے محکمہ جنگلات کے اعلی آفیسران کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی مکمل تحقیق کر کے پھر اگر کوئی ملازم ملوث پایا جاے تو اس کے خلاف کاروائی بھی کرے اور تبادلہ بھی آجکل سوشل میڈیا ایک فتنہ ہے جس کا دل چاہے کسی کی عزت اچھال کر رکھ دے

رئیل اسٹیٹ سے وابستہ داؤد عباسی اور محکمہ صحت سے وابستہ خالد عباسی کے والد محترم ر فاریسٹ آفیسر محمد الیاس عباسی مرحوم ک...
05/07/2023

رئیل اسٹیٹ سے وابستہ داؤد عباسی اور محکمہ صحت سے وابستہ خالد عباسی کے والد محترم ر فاریسٹ آفیسر محمد الیاس عباسی مرحوم کی نماز جنازہ معروف عالم دین مفتی جمیل احمد جامی کی اقتدا میں سرائی کے مقام پر ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی ، سابق وزیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، سابق فرزند وزیراعظم راجہ عثمان حیدر خان امیدوار اسمبلی لیاقت علی اعوان ، سابق امیدوار اسمبلی پروفیسر الطاف حسین صدیقی، سابق امیدوار اسمبلی کرنل ر عارف عباسی،سابق ضلعی صدر مسلم لیگ ن فرید خان، سابق امیدوار اسمبلی مختار احمد کیانی، ٹھیکیدار عبدالقیوم عباسی، مفتی مقصود احمد کیانی، مولانا عرفان عباسی، رینج آفیسر شاہد حمید عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم عبدالغفور عباسی، ڈپٹی ڈی ای او منظور کیانی،اے ای او نزاکت نزیر چک، اے ای او چوہدری سفیر، فرید مغل، ٹھیکیدار دولت نزیر عباسی،سمیت مذھبی، سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی، نماز جنازہ کے موقع پر ر فاریسٹ آفیسر محمد الیاس عباسی مرحوم کی سماجی خدمات کو بھرپور انداز میں خان تحسین پیش کیا گیا، جنازہ کے بعد مرحوم کو ان کے گاؤں سرائی کے مقام پر سپرد خاک کر دیا گیا۔

05/07/2023

کیا آپ نے ہٹیاں بالا میں سر والی خوبصورت جگہ دیکھی ہے

03/07/2023

ہٹیاں بالا/آزاد کشمیر۔ رپورٹ مبارک حسین اعوان 24 نیوز
ضلع جہلم ویلی کے علاقے وادی چھم میں سنگلاخ چٹانوں کو چیرتی ہوئی سینکڑوں فٹ بلندی سے دودھ کی طرح سفیدی بکھیرتی ہوئی یخ بستہ بوندوں کے ساتھ سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ والی قدرتی حسن سے مالا مال خوبصورت چھم آبشار

02/07/2023

چھم آبشار جہلم ویلی کے حسن کی ملکہ

01/07/2023

عید کے تیسرے روز جسکول آبشار چناری سے 24 نیوز پر براہ راست

01/07/2023

ہٹیاں بالا جسکول آبشار سے براہ راست
عید کے دوسرے دن آزاد کشمیر کی سب سے خوبصورت جسکول آبشار پر پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

01/07/2023

عید کی چھٹیاں گزارنے سیاحوں کی بڑی تعداد نے کشمیر کی خوبصورت جسکول آبشار کا رخ کر لیا

01/07/2023

01/07/2023

Mubrak Hussain Awan Journalist's short video with ♬ original sound

01/07/2023

01/07/2023

Ahmad Meer

04/06/2023

ایسی کیا وجہ بنی کہ محمود اعوان اپنی فریاد لیکر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا پہنچ گیا تفصیلات کے لیے محمود اعوان اور اسد ہمدانی کی یہ ویڈیو دیکھیں

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں صحت کی سہولیات کے فقدان اور بروقت ایمبولینس مہیا نہ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہونے ...
04/06/2023

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں صحت کی سہولیات کے فقدان اور بروقت ایمبولینس مہیا نہ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے معصوم بچے کے والد نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ انکوائری کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا کے ذمہ داران کی جانب سے خاموش رہنے کے لیے دھمکیاں دیے جانے کے بعد جاں بحق ہونے والے بچے کے والد، متاثرہ شخص محمود اعوان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں اتوار کے روز نوجوان سیاسی و سماجی رہنماءسید اسد ہمدانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا پہنچایا جہاں صحت کی مکمل سہولیات نہ ہونے کے باعث ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے بچے کو سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کردیا جس کے بعد ایمبولینس فراہم کرنے کی درخواست کی تو ایمبولینس کے ڈرائیور نے ایڈوانس کرایہ طلب کیا میرے پاس نقدی رقم موجود نہ تھی ڈرائیور کو کہا کہ میرے پاس نقدی رقم موجود نہیں اپنا اکاﺅنٹ نمبر دو میں اس میں رقم سینڈ کرواتا ہوں لیکن ڈرائیور نے پہلے نقدی رقم دینے کی ہی صورت میں ایمبولینس سٹارٹ کرنے کی حامی بھری ڈرائیور کی لاکھ منتیں اور ترلے کیے کہ پیسے مظفرآباد پہنچتے ہی دے دئیے جائیں گے میرے بیٹے کو لے جائیں لیکن ایمبولینس کے ڈرائیور نے ایک نہ مانی معصوم بچہ دو گھنٹے تک ایمبولینس کے اندر تڑپتا رہا اور نہ ہی اس دوران ڈیوٹی پر موجود ہسپتال کے کسی ذمہ دار نے اپنا کردار ادا کیا تقریبا دو گھنٹے کے بعد پیسوں کا بندوبست کیا تو ڈرائیور نے پیسے لیے اور پھر ایمبولینس سٹارٹ کی اور سی ایم ایچ مظفرآباد روانہ ہوا سی ایم ایچ کے گیٹ پر پہنچتے ہی بچہ دم توڑ گیاجب جہلم ویلی کے صحافیوں نے میرے ساتھ ہونے والے ظلم اور نہ انصافی کو میڈیا میں ہائی لائٹ کیا تو ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا نے ہسپتال کے ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف ممبرز پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی بنائی جس کے بعد ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں ڈاکٹر یاسین،ڈاکٹر سخاوت،ڈاکٹر راشد اور دیگر نے اتوار کے روز میرے گھر آکر مجھے دبانے اور خاموش رکھنے کی کوشش کی جب میں نے کوئی بات نہ مانی تو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر نے مجھے دھمکی دی کہ اگر میں نے معاملہ کو ختم نہ کیا تو ہم تمہارے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے میری وزیر اعظم ،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت آزاد کشمیر سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں ایک میرے معصوم بچے کی جان چلی گئی اور الٹا مجھے ہی میرے خلاف ایف آئی درج کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں آج اگر میرے بچے کے ساتھ یہ ہوا کل کو کسی اور کے ساتھ بھی ایسا معاملہ ہو سکتا ہے عوام اس ظلم کے خلاف میراساتھ دیں میں اس کمیٹی پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہوں میں حلفا کہتا ہوں کہ مجھے گھر آکر ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں کے ذمہ داران نے مجھے میرے خلاف ایف آئی درج کرنے کی دھمکیاں دیں،نوجوان سیاسی و سماجی رہنماءسید اسد کاظمی نے کہا کہ کوئی بھی متاثرہ شخص کو لاوارث نہ سمجھے ایک بچہ زندگی کی بازی ہار گیا اور دوسرا متاثرہ شخص کو ہی اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں داد رسی کے بجائے مظلوم شخص کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہیں ہم اس ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے اگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو سخت ترین احتجاج کریں گے یہ جنگ جہلم ویلی کے ہر شخص کی جنگ ہے انکوائری کمیٹی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں قصور وار خود انکوائری کمیٹی میں شامل ہوں یہ کیسی انکوائری ہے جانبدار کمیٹی کو نہیں مانتے غیر جانبدارنہ کمیٹی تشکیل دی جائے ذمہ دار ہمیں بتائیں کہ کوئی بلی کا بچہ مر گیا کہ ابھی تک کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی الٹا مظلوم شخص کو ہی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ہم ایسی دھمکیوں کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں اگر مظلوم شخص کو انصاف نہ ملا تو مظفرآباد اور جہلم ویلی میں سخت ترین احتجاج ہو گا اس دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں کے ذمہ داران پر عائد ہو گی۔۔۔۔۔۔

29/04/2023

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mubarak Hussain Awan journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mubarak Hussain Awan journalist:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share