Swat News 5

Swat News 5 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Swat News 5, Media/News Company, .

29/02/2024
مُلک کی چھ سیاسی جماعتوں کا وفاق میں حکومت بنانے کا اعلانلاہور میں پاکستان مُسلم لیگ ق کے رہنما چوہدی سجاعت حسین کی رہائ...
14/02/2024

مُلک کی چھ سیاسی جماعتوں کا وفاق میں حکومت بنانے کا اعلان

لاہور میں پاکستان مُسلم لیگ ق کے رہنما چوہدی سجاعت حسین کی رہائش گاہ پر مُلک کی چھ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس کی۔

اس پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم اور پاکستان مُسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، پاکستان مُسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین، ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی، استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صادق سنجرانی شامل تھے۔

پریس کانفرنس کے آغاز پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ’ہم سب مل کر مُلک کو مُشکلات سے نکالیں گے، ہم نے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا ہے اب مُلک کے وسیع تر مفاد میں معاشی ایجنڈے پر سب کو ایک ہونا ہوگا۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’الیکشن میں مخالفتیں ہوتی ہیں لیکن مل کر آگے چلنا ہوگا، آج ہم نے طے کیا ہے کہ مل بیٹھ کر حکومت بنائیں گے۔‘

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’پاکستان جس قسم کے بحرانوں سے گزر رہا ہے ایسے میں اختلاف ہو سکتا ہے مگر پاکستان سے بڑھ کر کُچھ نہیں۔‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم سب مل کر اپنے مفاد ایک جانب رکھ کر اس مُلک کی خدمت کریں گے۔‘

چئیرمین سینٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صادق سنجرانی نے کہا کہ ’اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم سب مل کر اس مُلک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔‘

استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’میں آنے والی حکومت اور اتحاد کے لیے دُعا گوہ ہوں، ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ سب ملک کر معاشی مسائل کے حل کی لیے کوشش کریں اور ہم نے اس اتحاد کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے اور ہر قدم پر ہماری معاونت اس اتحاد کے ساتھ شاملِ حال رہے گی۔‘

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’ان حالیہ انتخابات میں ہم نے ایک دوسرے کے خلاف بات تو کی مگر اب وہ مرحلہ ختم ہو چُکا ہے اور اب ہم اس مُلک کو درپیش چیلنجز خاص طور پر معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ہم سب مل کر اس مُلک کے لیے کام کرنا ہے اور اس مُلک کو آگے لے کر جانا ہے۔پاکستان پر جو قرضے ہیں اُنھیں کیسے کم کرنا ہے، مہنگائی کو کیسے کم کرنا ہے اور دیگر تمام مسائل پر کیسے قابو پانا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر کام کریں۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’میری خواہش ہے کہ مُلک کے وزیر اعظم نواز شریف ہوں اور ہماری جانب سے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ہماری اُمیدوار ہوں گی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی ...
14/02/2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم سےکوئی اتحادنہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سوات کا غذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل تین قومی اور آٹھ صوبائی حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 433 امید واروں نے کا غذات جمع کراد...
24/12/2023

سوات کا غذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل تین قومی اور آٹھ صوبائی حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 433 امید واروں نے کا غذات جمع کرادئے، مجموعی طور پر تین قومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے 136 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دئے۔ این اے ٹو کے لئے 48 ، این اے تھری کے لئے 40 اور این اے فور کے لئے 48 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، صوبائی اسمبلی کے آٹھ حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 297 امید واروں ‏ نے کا غذات جمع کرادئے،پی کے 3 کے لئے 22 ، پی کے 4 کے لئے 27 ، پی کے 5 کیلیے 36 اور پی کے 6 کے لئے 50 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ پی کے 7 کے لئے 37 ، پی کے 8 کے لئے 42 ، پی کے 9 کے لئے 48 ، اور پی کے 10 کے لئے 35 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی سے پاس شدہ سی پی فنڈ ایکٹ اور ٹیچرز ریگولرائزیشن ایکٹ2022 کے خلاف...
05/12/2023

ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن صوبہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی سے پاس شدہ سی پی فنڈ ایکٹ اور ٹیچرز ریگولرائزیشن ایکٹ2022 کے خلاف محکمہ فنانس غیر قانونی طور پر 7 جون 2022 سے پہلے بھرتی 34,000 اساتذہ کے پنشن کو سی پی فنڈ میں تبدیل کر رہی ہے۔ صوبائی اسمبلی کے پاس شدہ ٹیچرز ریگولرائزیشن ایکٹ 2022 کو تبدیل کر رہی ہے حالانکہ کوئی بھی ڈیپارٹمنٹ اسمبلی کے پاس کردہ قانون کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ 34,000 ینگ ٹیچرز پر سی پی فنڈ کے غیر قانونی نفاذ کے خلاف6 دسمبر 2023 بروز بدھ بوقت 3 بجے پشاور پریس کلب میں صدرںینگ ٹیچرزایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ عطاءالرحمان ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
تمام صحافی حضرات اور میڈیا کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

پاکستان آرمی میں بھرتی۔۔۔۔۔۔۔بھرتی کے لیےسوات کے امیدوار تین دسمبر 2023 کو صبح سات بجےسےلے کر 12 بجے تک فٹ بال گراؤنڈ مٹ...
02/12/2023

پاکستان آرمی میں بھرتی۔۔۔۔۔۔۔بھرتی کے لیےسوات کے امیدوار تین دسمبر 2023 کو صبح سات بجےسےلے کر 12 بجے تک فٹ بال گراؤنڈ مٹہ فٹبال گراؤنڈ تشریف لائے۔

Deputy Commissioner Swat
11/11/2023

Deputy Commissioner Swat

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لئے معذوری کا باعث بن سکتا ہے اور یہ اقتصادی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ ایسے مسائل کے حل...
15/09/2023

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لئے معذوری کا باعث بن سکتا ہے اور یہ اقتصادی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ ایسے مسائل کے حل کے لئے حکومتی اور عوامی تدابیر کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ عوام کو اس بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ کم کرنے میں مدد مل سکے۔

10/08/2023

شالپین خاتون قتل کیس میں عنقریب بہت بڑی پیش رفت ہونے والی ہے۔
باوثوق ذرائع

25/07/2023

سوات کے سوک مشران شتہ
چہ دہ بجلئ او مہنگائی تپوس وکی
کنہ صرف ووٹ لہ بہ رازی

سوال :: پی ٹی ائی مٹہ و سوات کے کارکنوں کا مستقبل کیا ہوگا ؟ کیا پی ٹی ائی حلقہ PK9 اور پورے سوات کے کارکن اپنے سابق  #خ...
19/07/2023

سوال :: پی ٹی ائی مٹہ و سوات کے کارکنوں کا مستقبل کیا ہوگا ؟ کیا پی ٹی ائی حلقہ PK9 اور پورے سوات کے کارکن اپنے سابق #خپل وزیر اعلٰی محمود خان کے ساتھ نئے سیاسی جماعت PTI-P میں شمولیت کرینگے ؟
نوٹ: جواب و تجزیہ اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے پیش کریں۔۔شکریہ

درختوں کی کٹائی کیوجہ سے دئے گئے تاریخوں کو خوازہ خیلہ ، درشخیلہ فیڈر میں بجلی 2:30pm سے لے کر شام 5:30 تک یعنی 3 گھنٹے ...
19/07/2023

درختوں کی کٹائی کیوجہ سے دئے گئے تاریخوں کو خوازہ خیلہ ، درشخیلہ فیڈر میں بجلی 2:30pm سے لے کر شام 5:30 تک یعنی 3 گھنٹے بند رہیگی۔۔۔۔

ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا اجلاس 7 جولائی 2023 ۔بمقام جی ایچ ایس ایس کالام سوات۔۔۔۔۔
03/07/2023

ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا اجلاس 7 جولائی 2023 ۔بمقام جی ایچ ایس ایس کالام سوات۔۔۔۔۔

چلو چلو اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس چلو۔ 8 جون 2023
05/06/2023

چلو چلو اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس چلو۔ 8 جون 2023

چلو چلو پارلېمنټ هاؤس اسلام آباد چلو، 8، جون 2023
05/06/2023

چلو چلو پارلېمنټ هاؤس اسلام آباد چلو، 8، جون 2023

شین نویکلے میں تیز رفتار موٹر کار بھیڑ بکریوں میں جا گھسا جس سے دو افراد جا بحق اور بیس بھیڑیں ہلاک ہو چکے۔ ڈرائیور موقع...
16/04/2023

شین نویکلے میں تیز رفتار موٹر کار بھیڑ بکریوں میں جا گھسا جس سے دو افراد جا بحق اور بیس بھیڑیں ہلاک ہو چکے۔ ڈرائیور موقع سے فرار ڈرائیور بااثرگھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔ اور اس وقت نشے کے حالت میں تھا۔ عینی شاہدین

اطلاع عامSwat News 5
24/02/2023

اطلاع عام
Swat News 5


12/02/2023

فضل حکیم کا حقیقت جانٸیں جس کا اپنا گھر بھی نہں تھا ارب پتی کیسے بنا اس نے قوم کے امانت کو کیسے لوٹا اور قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایادیکھیں نثار خان کے اس ویڈیو میں

بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا؟اجکل سیاسی ماحول خاصا گرم ہے ، خصوصاً خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ...
12/02/2023

بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا؟
اجکل سیاسی ماحول خاصا گرم ہے ، خصوصاً خیبرپختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تحلیل ہوتے ہی پورے خیبرپختونخوا میں اور خصوصاً سوات میں عوام کے طرف سے "احتساب " کے نعرے سوشل میڈیا پر بلند ہوچکے ہے !
آخر سوات سے یہ نعرے کیوں بلند ہوہے ؟
قصہ طویل ہے لیکن اسان الفاظ میں اتنا لکھونگا کہ بدقسمتی سے آج تک پاکستان میں کسی کا صحیح معنوں میں احتساب نہیں ہوا ، اگر کسی کا احتساب صحیح طریقے سے ہوگیا ہوتا تو آج ہمارے عوام مہنگاہی سے نہیں روتے ، بیرونی قرضوں میں نہیں ڈوبتے ، کیونکہ یہ قرضے اب آگے مزید عوام کا خون چوس کر ادا کرنے ہوگے ۔ کیونکہ کوہی کسی کو فی سبیل اللہ قرضہ نہیں دیتا چاہے وہ ہمارے پڑوسی ہو یا دوست ممالک ۔۔۔۔
اب بات یہ ہے کہ سوات کے عوام کو معلوم ہے کہ نا کے مقامی ایم پی ایز ایم ان ایز نے خوب کرپشن کی ہے ، نوکریوں کے خریدوفروخت ، ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن ،زاتی اقربا پروری وغیرہ وغیرہ ،لیکن یہ بات پاکستانی سیاست میں کوہی عجیب بات نہیں کیونکہ ماضی میں بھی یہ سب کچھ ہوتا رہا لیکن موجودہ وقت میں ان کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے گئے ۔
اب اگر ہم عوام احتساب کا نعرہ لگاتے ہے تو یہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے جس پر کوہی ہمیں برا نہیں کہہ سکتا لیکن ان لوگوں کا احتساب کون کریگا ؟؟
وہی لوگ جنہیں اپنے دور حکومت میں مختلف اداروں میں لگایا گیا اور جنہیں اعلیٰ عہدوں پر ترقی دی گئ کیا وہی لوگ ان کا احتساب کرینگے کیا یہ ممکن ہے ؟؟؟
اس لیے احتساب کے لیے عوام کو متحد ہوکر خود نکلنا پڑیگا اور الف سے ی تک اج تک جو بھی آیا اور گیا تمام پارٹیوں اور سرکاری اداروں سب کا احتساب کرنا ہوگا ملک کے لیے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے !! اگر ایسا ہم نہیں کرسکتے تو پھر "ترپال پہ واچوئ" اپنے احتساب کا نعرہ بند کرے
عرفان خان چٹان

12/02/2023

سوات میں احتساب پھر انتخابات کیلئے عوام سڑکوں پر
عوام نے تور گل کے حمایت کا اعلان ، سابقہ حکومتوں نے جتنی کرپشن کی ہے اس کا احتساب کیا جائے، عوام کا مطالبہ

اختر حیات گنڈہ پور  آئی جی خیبرپختنخواہ تعینات.
09/02/2023

اختر حیات گنڈہ پور آئی جی خیبرپختنخواہ تعینات.

سرکاری ادویات کے عادی ہسپتال عملہ ۔۔۔
26/01/2023

سرکاری ادویات کے عادی ہسپتال عملہ ۔۔۔

26/01/2023

خوازہ خیلہ ہسپتال سے چاکلیٹ چوری کا معاملہ تاحال نہ ہو سکا۔ عوام کو چور کے نام کا انتظار ہے۔ انکوئری جاری ہے پر سپیڈ کم ہے ۔۔۔

موت کے سوداگروں کا ناپاک دھندہ  تحصیل خوازہ خیلہ میں مزید نہیں چلے گا ۔۔ عوام ساتھ دیں ۔۔ نشاندہی کریں ۔۔
26/01/2023

موت کے سوداگروں کا ناپاک دھندہ تحصیل خوازہ خیلہ میں مزید نہیں چلے گا ۔۔ عوام ساتھ دیں ۔۔ نشاندہی کریں ۔۔

ملم جبہ سوات۔۔۔Swat News 5
26/01/2023

ملم جبہ سوات۔۔۔
Swat News 5

چینہ مارکیٹ سے اغوا ہونے والا بچہ24 گھنٹو‍ کے اندر ندر  باحفاظت بازیاب، خاتون اغواکارہ گرفتارتفصیلات کے مطابق کل دو عورت...
14/11/2022

چینہ مارکیٹ سے اغوا ہونے والا بچہ24 گھنٹو‍ کے اندر ندر باحفاظت بازیاب، خاتون اغواکارہ گرفتار

تفصیلات کے مطابق کل دو عورتین شاپنگ کے غرض سے چینہ مارکیٹ مینگورہ آئی تھی. جہاں ایک کاسمیٹیکس کی دوکان میں شاپنگ کرنے میں مصروف تھے، تھوڑی دیر دیحان ہٹھنے کے دوران ایک نامعلوم عورت آئی اور بچے کو ہاتھ سے پکڑ کرساتھ لے گیا.
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کو فوری طور گمشدہ بچہ باحفاظت بازیاب کرنے کا حکم دیا. ڈی پی او سوات نے ایس پی لوئر سوات ارشد خان، ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن کی سربراہی میں ایک ٹیکینکل ٹیم بنائی جس کی نگرانی ایس ایچ او تھانہ مینگورہ طارق خان کر رہے تھے، ٹیکینکل ٹیم کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے چالیس سے زائد کیمروں کے ریکارڈنگ حاصل کرکے باریک بینی سے انوسٹی گیٹ کیا. جس سے اغوا کارہ خاتون کی نشاندہی کرتے ہوئے رسائی حاصل کرکے اغواکارہ خاتون مسماۃ پشمینہ عرف رانی زوجہ جاوید(مرحوم) سکنہ فیض آباد سیدو شریف کو گرفتار کرلیا. گرفتار اغواکارہ خاتون سے اغوا شدہ بچہ باحفاظت بازیاب کراکر والدین کے حوالے کیا گیا.
گرفتار خاتون سے مزید تفتیش جاری ہیں.

مروان خان  والد جنگیز خان سکنہ ہزارہ  جوکہ کل سے ریحانہ نامی خاتون جوکہ پرائیویٹ ہسپتال میں دائی بھی ہے اغواء کیا تھا  م...
13/11/2022

مروان خان والد جنگیز خان سکنہ ہزارہ جوکہ کل سے ریحانہ نامی خاتون جوکہ پرائیویٹ ہسپتال میں دائی بھی ہے اغواء کیا تھا مینگورہ تھانہ کی ایس ایچ او جناب طارق خان نے فیض اباد سے بچے کو بازیاب کرا لیا اور ماں بیٹی کو گرفتار کرلیا .۔۔۔
ویلڈن سوات پولیس ذندہ باد

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat News 5 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share