Writ News Gujrat

  • Home
  • Writ News Gujrat

Writ News Gujrat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Writ News Gujrat, Media/News Company, .

سیکرٹری بار ایسوسی ایشن منڈی بہاوالدین محمد نوشیرواں مارتھ کی حسن لا فرم آمد راحیلہ خانم چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ آمد ب...
14/09/2024

سیکرٹری بار ایسوسی ایشن منڈی بہاوالدین محمد نوشیرواں مارتھ کی حسن لا فرم آمد راحیلہ خانم چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ آمد بار الیکشن کے حوالے سے مشاورت

13/09/2024
13/09/2024
رانا طارق محمود تحصیلدار  منڈی بہاﺅالدین تعینات شہزاد حسن چوہدری کی مبارکباد صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری نے اس ...
10/09/2024

رانا طارق محمود تحصیلدار منڈی بہاﺅالدین تعینات شہزاد حسن چوہدری کی مبارکباد
صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ رانا طارق سابقہ ایک اچھے اور زمہ دار آفیسر ہیں عوام کو مایوس نہیں کریں گے
منڈی بہاﺅالدین ( سٹاف رپورٹر) رانا طارق محمود تحصیلدار سب رجسٹرار منڈی بہاﺅالدین تعینات تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب بورڈ آف ریونیو نے رانا طارق محمود کو تحصیلدار و سب رجسٹرار منڈی بہاﺅالدین تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں ‘ قبل ازیں امتیاز ساہی کے پاس چارج تھا ۔تعیناتی کی خبر کیساتھ ہی دوستوں کی طرف سے مبارکبادوں کی بھرمار ہو گئی ہے ‘ نئی تعیناتی پر رٹ نیوز ٹیم کی طرف سے نیک خواہشات ‘ امید ہے کہ وہ اہم عہدے سے انصاف کرینگے ۔منڈی بہاﺅالدین رجسٹریشن برانچ میں ماضی سے بڑے بڑے اسکینڈلز سامنے آتے رہے ہیں نئے آفیسر عوام کو ریلیف اور میرٹ کو فروغ دینگے ۔

اس ہڑتال کا مقصد سیاسی اور ذاتی نہیں بلکہ تاجروں اور عوام کی بھلائی مقصود ہے ریاض فاروق ساہی ٹریڈرز دوکانداروں اور تاجرو...
25/08/2024

اس ہڑتال کا مقصد سیاسی اور ذاتی نہیں بلکہ تاجروں اور عوام کی بھلائی مقصود ہے ریاض فاروق ساہی
ٹریڈرز دوکانداروں اور تاجروں کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس انمول میرج ہال میں منعقد کیا
یوتھ ونگ کے سرگرم رہنما محمد علی خان محمد رفیق ساہی اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے کی
منڈی بہاوالدین (راجہ زبیع) تاجر تنظیموں کی ملک گیر شیٹر ڈاون ہڑتال ظالمانہ ٹیکسوں مہنگائی اور بجلی گیس کے بلوں میں بلاجواز اضافوں پر مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد نعیم کی حمایت کے اعلان کی روشنی میں جماعت اسلامی اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ نے 28 اگست کی ہڑتال کو کامیاب کروانے کے لیے ٹریڈرز دوکانداروں اور تاجروں کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس انمول میرج ہال میں منعقد کیا جسمیں تاجروں دوکانداروں اور ٹریڈرز کے نمائندوں کے علاؤہ وکلاء صحافیوں سمیت دیگر مکتبہ کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس کی میزبانی کے فرائض جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما امیدوار این اے 79منڈی بہاوالدین ون چوہدری محمد ریاض فاروق ساہی یوتھ ونگ کے سرگرم رہنما محمد علی خان محمد رفیق ساہی اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے کی اس موقع پر اجلاس کے مقاصد پر چوہدری محمد ریاض فاروق ساہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہڑتال کا مقصد سیاسی اور ذاتی نہیں بلکہ تاجروں اور 25کروڑ عوام کی بھلائی مقصود ہے ملک بھر میں شیٹرڈاون ہڑتال کی کامیابی میں پوری قوم کی بقاء ہے اس سے فرعون حکمران عوام کو ریلیف دینے پر مجبور ہو جائیں گے جو قوم کا حق ہے آگر آج فرعونی قوتوں کی چالوں میں آکر ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان اتفاق اتحاد یقین محکم پر کار بند نہ ہوسکے اور یکہجتی کا عملی مظاہرہ نہ کیا گیا تو خودکشیاں اور بدامنی ہمارا مقدر بن جائیں گئیں اور موجودہ اور آنے والی نسلیں بھی معاف نہیں کریں گئیں تاجروں دکانداروں شہریوں وکلاء نے 28 اگست کی شیٹرڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور جماعت اسلامی کے فورم پر تمام تنظیموں کے نمائندگان کو متحد کرنے کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے چوہدری ریاض فاروق ساہی محمد علی خان رفیق ساہی اور دیگر کارکنوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے 28 اگست کی ہڑتال کی کامیابی کے لیے ہرممکن کاوشوں کا یقین دلایا گیا

جہلم میں بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا جی ہاں جہلم نٸے تعینات ہونےوالے ڈی ایس پی ٹریفک اور ان کا...
24/08/2024

جہلم میں بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا جی ہاں
جہلم نٸے تعینات ہونےوالے ڈی ایس پی ٹریفک اور ان کا عملہ ٹریفک کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام
جہلم ڈی ایس پی سارا دن ٹھنڈے کمرے میں مزے لینے میں مصروف سایلین کھجل خوار
جہلم مخدوم حسین چوہدری سے تفصیلات کے مطابق نٸے تعینات ڈی ایس پی ٹھنڈے کمرے تک محدود نٸے لاٸسسن کے حصول کے لیے انے والے سایٸلین رول گیے ڈی اٸی جی ٹریفک پولیس کی اوپن ڈور پالیسی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے ڈی پی او ناصر باجوہ کے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اس کے بر عکس ڈی ایس پی ٹریفک کے دفترمیں وی اٸی پی ماحول سایلین کو اندر جانے سے دروازے پر ہی روک دیا جانے لگا ہے اوپر سے انوکھی کارواٸی ٹریفک کنڑول کرنا ضروری نہیں بس چالان کرو چالان کی تعداد بڑھاو بس لاٸسنسنگ برانچ میں ناتجربہ کار عملہ کی وجہ سے نٸے لاٸسنس کا اجرا انتہاٸی مشکل ہو گیا ہے سیاسی سماجی مذہبی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ڈی اٸی جی ٹریفک پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے ڈی ایس پی ٹریفک سمیت ٹریفک پولیس کا عملہ فوری تبدیل کیاجاے شہریوں کے مطابق پہلے ٹریفک پولیس کے پاس یہ بہانا تھا ٹریفک پولیس کی نفری بہت کم ہے اب تو وزیر اعلی پنجاب اورڈی اٸی جی ٹریفک پولیس پنجاب کی کاوش سے ٹریفک پولیس کی نفری بھی بڑھا دی گیی اس کے باوجود شہر بھر میں ٹریفک کانظام درہم برہم ہے چوک اہلحدیث ،گمنبد والی مسجد ،تحیصل روڈ ،شاندار چوک ریلوے روڈ پر چنگچی رکشہ مافیا کا راج سول لاین روڈ شاندار چوک اور تحصیل روڈ پر گھنٹوں ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگنا معمول بن گیا ہے شہری پریشان
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

خبروں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے خبر شامل کرتے ہیں گجرات سے حکیم ارشد کی رپورٹ کے مطابق  ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باج...
23/08/2024

خبروں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے خبر شامل کرتے ہیں گجرات سے حکیم ارشد کی رپورٹ کے مطابق
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد نے جامع مسجد سبحان اللہ مہے روڈ سرائے عالمگیر میں"کھلی کچہری"کا انعقاد کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء باجوہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد نےایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اخترگجرسب انسپکٹر کے ہمراہ نماز جمعہ کے بعدعلاقہ تھانہ سٹی سرائے عالمگیرکی جامع مسجدسبحان اللہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سنےاور موقعہ پر ہی شہریوں کی فوری داد رسی کو یقینی بنایا۔ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل نے تمام سائلین کو یقین دلایا آئی جی صاحب پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے ویژن اور ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی ہدایت کے مطابق آپ کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔نیز DSPسرائے عالمگیر کھلی کچہری کے بعد عام عوام میں گھل مل گئے اورعوام کاپولیس پر اعتماد بحال کرنے کے لیے قلیدی کردار ادا کیا۔
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

تفصیلات کے مطابق منگووال( حکیم محمد ارشد سے) منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات کے زیر اہتمام شجر کاری مہم 2024 کی افتتاحی تقریب آ...
09/08/2024

تفصیلات کے مطابق منگووال( حکیم محمد ارشد سے) منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات کے زیر اہتمام شجر کاری مہم 2024 کی افتتاحی تقریب آج مورخہ 9 اگست بروز جمعتہ المبارک دن 3 بجے ضلعی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن عمر فاروق ٹاؤن جی ٹی روڈ گجرات میں منعقد ہو گی رانا احمد رضا صدر منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات
شجر سے ہے شاداب وطن کے عنوان سے
منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات کے زیر اہتمام افتتاحی تقریب شجر کاری مہم 2024 میں
مہمان خصوصی محترم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گجرات افضل حیات تارڑ صاحب
الحاج محمد افضل گوندل صاحب چیرمین گوندل گروپ آف انڈسٹریز
جواد حسین جعفری صاحب صدر حسینیہ ٹرسٹ و سیکرٹری گجرات جم خانہ
سید آصف رضا نقوی صاحب سابق سینئر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اور دیگر اہم مذہبی، سماجی و فلاحی تنظیمات کے صدور و ممبران خصوصی شرکت کریں گے

منگووال (حکیم محمد ارشد سے) منگووال آصف بلڈرز اینڈ پراپرٹی ایڈوائزر کے چیف ایگزیکٹو اصف مانگٹ نے اپنے  بیان میں کہا ہے ک...
09/08/2024

منگووال (حکیم محمد ارشد سے) منگووال آصف بلڈرز اینڈ پراپرٹی ایڈوائزر کے چیف ایگزیکٹو اصف مانگٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران میں عالم اسلام کے لیڈر اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنا نا اسرائیل کی کھلی دہشتگردی ہے اور نہ صرف ایران کو یہ چیلنج ہے۔ بلکہ پوری امت مسلمہ کی غیرت کو اسرائیل نے للکارا ہے۔ جسے تمام مسلمان حکمرانوں کو متحد ہو کر اسرائیل کی کھلی دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے اور انہیں پوری قوت اور طاقت کے ساتھ جواب دینا چاہیے۔ ہم اسماعیل ہنیہ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنا سارا خاندان شہید کروا کر خود بھی فلسطینی عوام کی خاطر اپنی قربانی دیکر یہ ثابت کیا کہ وہ عالم اسلام کے جرات مند لیڈر ہیں۔آئے روز فلسطینیوں کو بڑی بے دردی کے ساتھ شہید کیا جارہا ہے اور مسلمان حکمرانوں کی خاموشی، بزدلی، منافقت ہے اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے عالم اسلام ایک عظیم لیڈر سے مرحوم ہو گیا۔ اللہ پاک شہید ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے آمین۔ ایران کوچاہیے کہ اسرائیل کی اس جارحیت کامنہ توڑجواب دے۔اتنی شہاداتیں ہونے کے بعدبھی مسلمان حکمران اب کسی چیز کاانتظارکررہے ہیں۔اسرائیل کے مظالم فلسطینیو ں پرحدسے زیادہ بڑھ چکے ہیں۔بوڑے،بچے،خواتین بھوک اورپیاس سے مررہے ہیں۔وہاں پرادویات اورکھانے کی اشیاء کی شدیدقلت ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آچکاہے کہ مسلمان اب جہادکے لئے باہرنکلیں۔جنگ کے بھی کوئی قوانین ہوتے ہیں لیکن امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل ہسپتالوں پر سکولوں پر اور امدای قافلوں ایمبولینسوں پر بھی بمباری کر رہا ہے۔ لیکن دنیا کے بڑے بڑے منصفوں کو یہ ظلم کیوں نہیں نظر آتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Writ News Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share