The News Tv

The News Tv Social media breaking news

22/09/2021
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی گرو...
22/04/2021

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی گروہ کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو( سورت الحجرات / 6)

چند ماہ قبل کنجاہ، میجر شبیر شریف شہید ہاسپٹل کی طبی سہولیات کے خلاف ایک خبر گردش لیل و نہار بنی ہوئی تھی اور ہم اس کی تصدیقی شہادت کے لیے ہاسپٹل پہنچ گئے۔ معاشرتی ابلاغ کے مطابق موجودہ ایم ایس ڈاکٹر اظہر احسان بٹ ہاسپٹل موجود نہ تھے۔ ہم نے موقع کو غنیمت جان کر ہاسپٹل کا کلی و محیطی جائزہ لیا۔

قلمزن /ڈاکٹر عرفان مغل بیورو چیف روزنامہ پاکستان

ایک گھنٹے کی تلاش و جستجو کے بعد غیر مصدقہ اطلاع کو تو ہم بھول کر ہاسپٹل کی انتظامی، طبی کارکردگی اور اسکی تزئین و آرائش میں معدوم ہو چکے تھے۔ خوابِ بیداری تو اس وقت ہوئی جب ہاسپٹل کے کھَڈ میں اتاق پر آویزاں نام تختی پر نظر ٹھہری۔ ایم ایس ڈاکٹر اظہر احسان بٹ ۔۔۔۔ یکلخت میرے ساتھ موجود معاون ادارے کے محب وطن دوست نے کہا چھوٹے دفتر کے بڑے ڈاکٹر کو سلام۔

موت و حیات کے رقص اور طبی سہولیات کے فقدان کے برعکس پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں اپنی پوزیشن اول الاوائل رکھنا عطیہء قدرت سے کم نہیں۔ بے شک حاکم گجرات سیف انور جپہ ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی عرق ریزی اور محسن گجرات ڈاکٹر لطیف افضل چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی فطری صلاحیتوں کی پس پردہ نقطۂ کمال تک پہنچانے میں مثالی کردار شامل ہے۔

28/03/2021
19/03/2021

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The News Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share