The Don News Hd Lahore

  • Home
  • The Don News Hd Lahore

The Don News Hd Lahore Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Don News Hd Lahore, Media/News Company, .

03/02/2024

*پاکپتن ڈسٹرکٹ کورٹ پاکپتن میں فائرنگ زرائع*

*پاکپتن فائرنگ سے نوجوان لڑکی جاں بحق زرائع*

*پاکپتن لڑکی دفعہ 64 کے بیان دینے آئی تھی، پاک پتن شریف احاطہ کچہری میں دردناک واقعہ علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز محمود کی عدالت کے سامنے ایک لڑکی کو دو فائر مار دیا ملزم فرار زرائع*

*پاکپتن فائرنگ سے ڈسٹرکٹ کورٹس میں خوف و ہراس پھیل گیا زرائع*

*پاکپتن ججز، وکلاء، سائلین نے چھپ کر جان بچائی زرائع*

*پاکپتن واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122, کرائم سین گاڑیاں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

15/10/2023
02/10/2023

عارف والا شہزاد پیلس میرج ہال میں آج پیٹرون کیمیکلز کے زیر اہتمام پاکپتن عارف والا ریجن ساہیوال میں فصل آلو کے متعلق ایک گرینڈ فارمر میٹنگ کا شاندار اہتمام کیا گیا جس میں نیشنل سیلز مینیجر پیٹرون کیمیکلز چوہدری نوید سلیم صاحب اور ٹیکنیکل مینیجر پیٹرون گروپ ڈاکٹر محمود ایاز صاحب اور ایریا کے ترقی پسند زمینداروں کی کثیر تعداد نے خصوصی شرکت فرمائی اور آلو کے زمینداروں کو پیٹرون کیمیکلز کے پلیٹ فارم پر مفید مشوروں سے نوازا گیا اور بعد میں کھانے کا اہتمام کیا گیا اور انے والے مہمانوں کا میاں فرید گجر اورمیاں تنویر نے شکریہ ادا کیا
رپورٹ کررہے ہیں حفیظ احمد جوئیہ دی ڈؤن نیوز ایچ ڈی

02/10/2023

واپڈا میٹر ریڈر کے ساتھ بہت ظلم هو گیا

28/09/2023

حکومت کی ملازم کش پالیسیوں کے خلاف پنجاب ٹیچر یونین کا احتجاجی مظاہرہ اگر لیو انکیشمنٹ نئے رول کافیصلہ واپس نہ لیا تو
10 اکتوبر کو پنجاب سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا جائے گا
بونگہ حیات پنجاب ٹیچر یونین پاکپتن کے ضلعی صدر راؤ شاہد علی خان کی کال پر ضلع بھر سے تمام میل اور فی میل سکولز کے سٹاف نے سکولوں میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے حق کے لئے آواز اٹھائی اور احتجاج ریکارڈ کروایا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ
لیو انکیشمنٹ رولز میں تبدیلی کے فیصلے کی واپسی تک پنجاب کے تمام سکولوں میں ہر منگل کے روز تدریسی عمل کا بائیکاٹ کریں گے اور مورخہ 10 اکتوبر کو پنجاب سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا اور دھرنا دیں گے سرکاری ملازمین اور اساتذہ کے مطالبات کی منظوری تک تمام سرکاری ملازمین اور اساتذہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے

The Don News Paper. 19/04/2023
19/04/2023

The Don News Paper. 19/04/2023

The Don News Paper.  18/04/2023
18/04/2023

The Don News Paper. 18/04/2023

The Don News Paper 17/04/2023
17/04/2023

The Don News Paper 17/04/2023

The Don News paper  14/04/2023
14/04/2023

The Don News paper 14/04/2023

14/04/2023

پرموشن کے فوری بعد PC بھیجنے کا قانون ختم
آٸی جی پنجاب پولیس کا اعلان

The Don News paper  13/04/2023
13/04/2023

The Don News paper 13/04/2023

12/04/2023 / The Don News paper
12/04/2023

12/04/2023 / The Don News paper

08/04/2023

مردم شماری کے رزلٹ آنا شروع ہوگئے ہیں

05/02/2023

جماعت اہل سنت عارفوالہ کے زیر اہتمام جامعہ حنفیہ غوثیہ عقب تھانہ صدر سے جگر گوشہ منظور العارفین سید محمد احمد شاہ بخاری ضلعی امیر سید محمد اعجاز حسین شاہ بخاری کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں صدر مرکزی انجمن تاجران الحاج صوفی محمد رشید بانی بزم ذکر حبیب رائے خادم حسین كهرل سمیت علما کرام اور معززیں علاقہ کی شرکت۔ عارفوالہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں بچوں اور بوڑھوں پر انڈیا کی جانب سے ظلم و ستم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور اپنے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا احتجاج پوری اقوام عالم کو ریکارڈ کروا رہے ہیں ریلی سید اعجاز حسین شاہ بخاری ۔
احتجاجی ریلی میں اظہار یکجہتی کیلئے علما کرام اساتذہ صحافی وکلا تاجران شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ہر چوک چوراہے پر جماعت اہل سنت کے علما کی جانب سے خطابات کیے گئے احتجاجی ریلی کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی شہدا کشمیر کی بلندی درجات اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے چھٹکارے کیلئے خصوصی دعا سید محمد احمد شاہ بخاری نے کروائی ۔
رپورٹ حفیظ احمد جوئیہ دی ڈون نیوز ایچ ڈی

05/02/2023

پاکپتن کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے یوم کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر قیوم قدرت کی زیر قیادت ڈی سی کمپلیکس سے بختیار کاکی چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کے افسران،سول سوسائٹی و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر قیوم قدرت نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور برصیغر کی تقسیم کا نامکمل ا یجنڈا ہے، یوم یکجہتی کشمیر حق خود ارادیت کے عزم کا دن ہے،کشمیر پر بھار تی غاصبانہ قبضہ دنیا کیلئے خطرہ ہے،مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری 75سال سے بھارتی بربریت ومظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں،بھارتی فوج نے کشمیر میں مسلمانوں کے تمام بنیادی انسانی حقوق غصب کر رکھے ہیں،کشمیریوں پر بھارتی فوج کی مظالم کی مثال دنیا میں نہیں ملتی،اقوام متحدہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہی ہے،عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی سیاہ کاریوں کا تماشہ دیکھ رہی ہیں،عالم اسلام بھی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر خاموش ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسلہ کشمیر حل ہونا چاہیے، عالمی طاقتوں کو مسلہ کشمیر حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہیں،پاکستانی قوم اپنے مسلمان کشمیری بھائیوں سے والہانہ محبت رکھتی ہے،کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کو مظالم کے زریعے نہیں دبایا جا سکتا،وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں آزدی کی سحر جلد طلوع ہوگی، حکومت اور عوام مْقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی و غیر اخلاقی قبضے کے خلاف اپنے مظلوم و مجبور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہے،بہت جلدکشمیریوں پر بھارتی فوج کے ظالمانہ قبضے کا خاتمہ ہوگا،پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کرتی ہے،ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، علاوہ ا زیں ضلع بھر میں مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے بھی کشمیریوں کے ساتھ والہانہ لگاو کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خودارایت کے سلسلہ میں ریلیاں نکالی۔ رپورٹ کر رہے ہیں راؤ فضل الرحمن دی ڈون نیوز ایچ ڈی

05/02/2023

پاکپتن سے ہمارے نمائندے .راو فضل الرحمان.......کے مطابق پٹرولنگ پولیس کی کاروائی ای پولیس ایپ کے ذریعے دوملزمان گرفتار
ڈی ایس پی
پی ایچ پی ظفراقبال ڈوگر کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ سسل ڈسٹرکٹ پاکپتن
زاہد سرور نے اپنی پٹرولنگ ٹیم کے ہمراہ دوران گشت ای پولیس ایپ کے زریعے محمدارشداور
محمداسماعیل
175/10-Rخانیوال
کے رہائشیوں کو چیک کیا تو موٹر سائیکل نمبری PKK-14-6077
ایف آئی آر نمبر 13/22 U/S 381-A/PPC PS سٹی ڈسکہ، سیالکوٹ کی چوری پائی گئیں جبکہ ملزمان سے ریڑھیاں بھی برآمد کی گئیں
ملزمان کو ملکہ ہانس پاکپتن پولیس کے حوالے کرکے مقدمہ درج کیا گیا

24/12/2022

اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ
رینالہ خورد۔تھانہ چوچک کی حدود میں 3ڈاکو چوچک اڈا سے آفتاب نام شخص سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے گشت پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا
ڈاکوٶں نے پولیس گشت والی گاڑی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔
اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت ریاست کے نام سے ہوئی۔۔
گرفتار ڈاکو ضلع اوکاڑہ۔ لاہور۔ قصور میں 20 سے زائد ڈکیتی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
فرار ہونے والے ڈاکوٶں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل علاقے کی ناکہ بندی کر کے چھاپے مارے جا رہے ہیں- (رپورٹ ) ۔محمد عثمان طاہر دی ڈون نیوز ایچ ڈی

29/11/2022

نئے اور پرانے آرمی چیف کی جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری⚔️

28/11/2022

اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں 24 ٹو ایل کے قریب پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل آصف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئ
نماز جنازہ طیب سعید شہید پولیس لائن میں ادا کی گئ
نماز جنازہ میں ڈی پی او فرقان بلال سمیت پولیس افسران و اہلکاران نے شرکت کی
نماز جنازہ میں سیاسی سماجی و مذہبی اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اوکاڑہ آصف شہید کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی

اس وطن پر قربان ہونیوالے پولیس کے شہدا ہمارا فخر ہیں

پولیس شہدا کی قربانیاں رایئگاں نہیں جائیں گی

آصف شہید نے بڑی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا

پولیس ڈیپارٹمنٹ کبھی بھی اس کی شہادت کو نہیں بھول سکتی

ہمارے شہدا ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے فخر ہے
آصف شہید کے قاتل قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

ہم آصف شہید کے ورثاء کو یقین دلاتے ہے کہ ان ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گے
رپورٹ حافظ عامر بھٹی دی ڈون نیوز ایچ ڈی

26/11/2022

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نامزد چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نامزد چیف آف دی آرمی اسٹاف لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کی علیحدہ علیحدہ ملاقات

وزیراعظم نے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

امید ہے آپ کی سربراہی میں مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز سے احسن انداز میں نمٹیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو مکمل ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی: رپورٹ کر رہے ہیں چوہدری غلام رسول دی ڈون نیوز ایچ ڈی

18/11/2022

پاکپتن ۔۔۔۔مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما ۔۔رانا احمد علی آرائیں قتل کیس معاملہ
لاہور ہائی کورٹ نے مرکزی ملزم سبطین اکرم کی ضمانت خارج کر دی

پاکپتن ۔۔۔ملزم سبطین اکرم عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

رانا احمد علی آرائیں کو ۔6 مئی۔2022 کو قتل کر دیا گیا تھا
مقتول رانا احمد علی آرائیں مسلم لیگ نون کے ایم پی اے میاں نوید علی کے والد تھے
پاکپتن ۔۔۔ملزم ۔سبطین اکرم رانا احمد علی کے دبئی کاروبار کے بزنس پارٹنر تھے
اہلیان علاقہ نے ملزم سبطین کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے قتل چھپایا نہیں جا سکتا رانا احمد علی آرائیں ایک نڈر بہادر انسان تھے ان کا خلاصہ صدیوں تک پورا نہیں ہوسکتا اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم میاں نوید علی ایم پی اے ساتھ اس وقت تک کھڑے ہیں جب تک قاتلوں کو سزا نہیں ہو جاتی
رپورٹ کر رہے ہیں چوہدری غلام رسول دی ڈون نیوز ایچ ڈی

15/11/2022

پاکپتن 3 بھائیوں کا قتل کھوکھر برداری انصاف کے حصول کے لیے لاہور پہنچ گئی*
پی ٹی آٸی کے ایم پی اے کو ملزموں کی سپورٹ مہنگی پڑ گٸی
لاہور زمان پارک عمران خان کی رہائش کے سامنے احتجاج کیا
کھوکھر برادری نے پنجاب اسمبلی کے باہر بھی احتجاج کیا وزیراعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل ملزمان فوری گرفتاری کا مطالبہ*
*پاک پتن کے رہائشیوں کا زمان پارک میں احتجاج تہرے قتل کے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ*
*پاکپتن میں 2 نومبر کو قتل ہونے والے تین بھائیوں کے لواحقین انصاف کی دہائی دیتے زمان پارک پہنچ گئے۔ مال روڈ کو جانے والی سڑک بند کر دی ۔
*چیرمین PTI عمران خان کے گھر کےباہر 3بھاٸیوں کے قاتلوں کو تحفظ دینے اور تفشیش میں رکاوٹ پولیس پر پریشر ڈالنے پر پاکپتن کے MPA PTI احمدشاہ کھگہ کے خلاف کھوکھر برادری کا دھرنا*رپورٹ کر رہے ہیں راٶ فضل الرحمان دی ڈون نیوز ایچ ڈی

09/11/2022

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کے حوالے سے فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف نیشنل بنک آف پاکستان اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لینے کا اعلان کر دیا

07/11/2022

سیالکوٹ پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان اور سرپرست آعلی رانا محمد اشرف کی سعودی عرب سے سیالکوٹ میں ورکر کنونشن میں خصوصی شرکت ۔۔۔۔
جس میں ان کی وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف صاحب۔ایم این اے ارمغان سبحانی صاحب۔ ایم این اے رانا شیمم صاحب۔رانا لیاقت ایم پی اے و صدر مسلم لیگ ن جرمنی ۔رانا عبدالستار ایم پی اے۔ رانا عارف اقبال ہرناہ ایم پی اے۔اور دیگر پارلیمانی ارکان سے خصوصی ملاقات ہوئی۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن سعودی سعودی عرب دمام سے سرپرست مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا محمد اشرف خواجه آصف کیےساتھ خوشگوار مسلم لیگ نون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رپورٹ کر رہے ہیں سید نسیم عسکری دی ڈون نیوز ایچ ڈی

07/11/2022

پاکپتن ڈپٹی کمشنر سید آسف حسین شاہ نے کہا ہے کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہمار امطمع نظر ہونا چاہیے،مریضوں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں ہیلتھ افسران، ڈاکٹر ز، پیرا میڈیکل سٹاف پوری جانفشانی محنت اور لگن سے کام کریں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کو بہترین ادارہ بنانے کیلئے زمہ درانہ کردارادا کرنا ہے اور صحت سے متعلق معاملات کو بہتری کی جانب لے جانے کیلئے تمام مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا،یہ باتیں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیں، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صلاح الدین ہاشمی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محمد صدیق، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھا، ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ڈاکٹر روم کا معائنہ کیا، انہوں نے ڈاکٹرزسے مریضوں سے متعلق اور انہیں علاج معالجہ کے سلسلہ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ایمر جنسی وارڈ، ڈینگی کاونٹر، جنرل وارڈ، بچگانہ وارڈ میں مریضوں سے دستیاب طبی بارے بھی دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات مہیا کریں اور ان کے لواحقین کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور قومی جذبے سے سرشارہو کر انہیں ہر ممکن طریقے سے ریلیف دیں، انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کیعلاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ڈینگی کاونٹر پر طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں گھروں، دوکانوں، پلازوں اور کاروباری مراکز کے اندر مچھروں کے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت کی طے شدہ گائیڈ لائنز کی پیروی اشد ضروری ہے، ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہی کارگر حکمت عملی ہے، ڈینگی سے متعلق لوگوں کو آگاہی و رہنمائی کیلئے مسلسل کی جانے والی کاوشیں نٹیجہ خیز ثابت ہو ں گی، انہوں نے محکمہ صحت کے حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں اپنی کاروائیاں بڑھائیں، انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمدکے سلسلہ میں لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے اور متعلقہ محکمے انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمدکیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ رپورٹ کر رہے ہیں راؤ فضل الرحمن دی ڈون نیوز ایچ ڈی

02/11/2022

پاکپتن کےعلاقہ تھانہ ملکہ ہانس میں فائرنگ سے 3 بھائیوں کے قتل کا معاملہ۔

گاؤں 72 ڈی میں کھوکھر برادری اور بلوچ برادری میں دیرینہ دشمنی اور مقدمہ بازی چل رہی تھی۔

آج صبح تقریباً 8 بجے مقتولین ارشاد ، تنویر اور ممتاز پسران خضر حیات اقوام کھوکھر بسواری موٹر سائیکل 72 ڈی سے پاکپتن آ رہے تھے کہ مخالفین نے پل جمال کوٹ پر تین بھائیوں کو فائرنگ سےقتل کر دیا گیا۔

مقامی پولیس کرائم سین یونٹ / پولیس فرانزک کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف۔

پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے DHQ ہسپتال منتقل کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن سید توصیف حیدر نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ ملکہ ہانس کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔

وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری جلد ملزمان کو گرفتارکر لیا جائے گا۔ رپورٹ کر رہے ہیں راؤ فضل الرحمان دی ڈون نیوز ایچ ڈی

31/10/2022

کاموکی لانگ مارچ کی کوریج ک دوران رپورٹر پر پولیس تشدد
سٹی پولیس آفیسر عمرسلامت نے رپورٹر پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
ویڈیو میں نظر آنے والے ایس ایچ او سٹی کامونکی اور دیگر ملازمین معطل لائن حاضر۔
ایس پی صدر وقار عظیم کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا۔
تمام قصوروار ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رپورٹ کر رہے ہیں شمعون صادق بھٹی دی ڈون نیوز ایچ ڈی ہونہار اور محنتی کانسٹیبل چوہدری سعید کو ڈی پی او پاکپتن کی طرف سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔*انشا اللہ أپ خدمت خلق اور عوام الناس کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سر انجام دیں گے

31/10/2022

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کامونکی میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس،انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ کامونکی سٹی منظر سعید کو معطل کر دیا گیا
معطل ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا
صحافیوں پر تشدد کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
واقعہ کی تحقیقات کرکے 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کی جائے۔ رپورٹ کر رہے ہیں راؤ فضل الرحمان دی ڈون نیوز ایچ ڈی

31/10/2022

پاکپتن:تحصیل کچہری کے باہر صبح سویرے تاریخ پہ آنے والے تین افراد پہ مخالفین کا حملہ ایک شخص موقع پہ جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا
پاکپتن:چک نمبر 339 ای بی کے رہائشی. انتظاراصغر، ابراہیم، جبار ولد حیات تینوں افراد اپنی گاڑی پہ کچہری میں پیشی پہ آرہے تھے کہ کچہری گیٹ کے قریب گھات لگائے مخالفین نے ان کی گاڑی پہ اندھا دھند فائرنگ کر دی.
فائرنگ کے نتیجہ میں انتظار ولد اصغر موقع پہ ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص کو ٹانگوں میں گولیاں لگیں
ریسکیو ٹیم نے موقع سے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس کی کارروائی بھی جاری ہے. رپورٹ کر رہے ہیں راؤ فضل الرحمن دی ڈون نیوز ایچ ڈی

23/10/2022

پاکپتن۔وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی نجی دورہ پر پاکپتن امد ۔دربار بابافرید پر حاضری کی سعادت حاصل کی، آمد سے قبل شہر بھر میں کرفیو کا سماں،
وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نجی دورہ پر پاکپتن پہنچے وزیر اعلی کی دربار بابا فرید آمد پر ولی عہد سجادہ نشین دیوان عثمان فرید چشتی نے انکا استقبال کیا، پرویز الہیٰ نے دربار بابا فرید حاضری دی مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی۔وزیراعلی کی آمد پر ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی انتظامات کی آڑ میں سینکڑوں کاروباری مراکز وزیراعلیٰ کی آمد سے 7 گھنٹے پہلے ہی زبردستی بند کروادیے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر عارضی رکاوٹیں لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی دور دراز سے درگاہ بابا فرید آئے ذائرین حاضری کی سعادت سے محروم رہے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مزار شریف پر ذائرین کا داخلہ مکمل بند رکھا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوریج کرتے صحافیو ں سے پولیس کا نازیبہ رویہ صحافیوں پر تشدد اور دھکے دینے پر صحافیوں نے دربار کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا پولیس گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کیا گیا
وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔گنج شکر کی نگری میں آنیوالے زائرین کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی پاکپتن آمد دربار بابا فرید پر حاضری صحافیوں کے ساتھ ناروا رویے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس بعد میں صحافیوں سے گفتگو صحافی کالونی اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے 20 کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب حسن عباس بخاری سینئر صحافی افتخار احمد بھٹی نے صحافی کالونی کے لیے فائل پیش کی تو چودھری پرویز الٰہی
نےصحافیوں کیلئے صحافی کالونی بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو صحافی کالونی کیلئے فیزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت جاری کیں رپورٹ کر رہے ہیں سید نسیم عسکری دی ڈون نیوز ایچ ڈی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Don News Hd Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share