Gujranwala Updates

  • Home
  • Gujranwala Updates

Gujranwala Updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gujranwala Updates, News & Media Website, .

15/05/2024

حافظ حمید الدین اعوان گرفتار

13/05/2024

گوجرانوالا (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تحصیل (صدر) کے علاقے مرالی والہ میں 10 مرلہ سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروالی گئی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا ناجائز تعمیر کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بروئے کار لائی گئی، کاروائی صوبائی محتسب اورڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (صدر)عثمان سکندر کی نگرانی میں ریونیو عملہ کے ہمراہ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی قبضہ مافیا کیخلاف جاری مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنر (صدر) عثمان سکندر نے ناجائز قابضین کیخلاف مرالی والہ کے علاقہ میں 10 مرلہ صوبائی حکومت کی اراضی واگزار کروا لی گئی۔واگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر (صدر) عثمان سکندر نے کہا ہے کہ حالیہ کریک ڈاؤن وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا کہ ضلع میں کسی کو سرکار کی انچ اراضی پر قبضہ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کیخلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے گا اور قابضین کے خلاف کسی صورت بھی رعائیت نہیں بڑتی جائے گی۔ایسے افراد قومی خزانے کونقصان پہنچانے کا سبب ہیں جنہیں قانون کے دائرہ میں لاتے ہوئے نشان عبرت بنایا جائے گا تا کہ دوسرے ناجائز قابضین کو سبق حاصل ہو سکے۔

گوجرانوالا(سٹاف رپورٹر)انسانی سمگلنگ و حوالہ ہنڈی- ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کاروائیاں کمپوزٹ سرکل گجرات و گوجرانوالہ...
13/05/2024

گوجرانوالا(سٹاف رپورٹر)انسانی سمگلنگ و حوالہ ہنڈی- ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کاروائیاں
کمپوزٹ سرکل گجرات و گوجرانوالہ کی چھاپہ مار کاروائیاں،چھاپہ مار کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار ،ملزمان میں انوار الحق ، محمد صدیق اور محمد الطاف شامل،ملزم انوار الحق کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا،ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا،اورملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورتا تھا،ملزم نے شہری کو ملائشیا ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 15 لاکھ روپے وصول کیے،ملزم متاثرہ شہری کو ملائشیا بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا،ملزم صدیق اور محمد الطاف حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث پائے گئے ،ملزم صدیق کو عنایت اللہ مارکیٹ ہیڈ مرالہ سیالکوٹ جبکہ محمد الطاف کو مین بازار چوبارہ سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 35 ہزار پاکستانی روپے اور 1500 سعودی ریال برآمد ہوئے ،ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کے ثبوت بھی برآمد ہوئے
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

ترجمان ایف آئی اے

گوجرانوالہپنجاب کو صاف ستھرا کرنے کا مشن ورلڈ بنک وفد کا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر دفاتر گوجرانوالہ کا دورہورلڈ بنک وفد اور پ...
10/05/2024

گوجرانوالہ
پنجاب کو صاف ستھرا کرنے کا مشن ورلڈ بنک وفد کا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر دفاتر گوجرانوالہ کا دورہ

ورلڈ بنک وفد اور پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے افسران میں تھیری مائیکل سینئر اربن سپیشلسٹ، صہیب رشید سینئر اربن سپیشلسٹ عمران الحق، اظہر الدین سوشل سپیشلسٹ اور ندا آصف انوائرنمنٹ سپیشلسٹ شامل تھے۔ وفد میں پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے ایم ڈی سید زاہد عزیز اور جنرل منیجر آئی ڈی محمود مسعود تمنا بھی شامل تھے۔

وفد نے کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی سے ان کے دفاتر میں ملاقات، آر پی او طیب حفیظ چیمہ، اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ، چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل گجر، سی ای او شاہد عباس جوتہ بھی ہمراہ تھے۔ گوجرانوالہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سنیئر افسران(سی ایف او اظہر عباس، کمپنی سیکرٹری خرم شہزاد، سنیئر مینیجر آپریشنز عامر مشتاق، دیگر مینجرز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وفد کے دورے کا مقصد پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جاری سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت مریدکے، وزیر آباد، حافظ آباد اور کامونکی سمیت صوبے کے سولہ شہروں میں پہلے ہی سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اربوں روپے مالیت کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ پی سی پی کی تحت پنجاب کے سولہ شہروں میں جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مشینری بھی مہیا کی گئی ہے۔
وفد کو ڈپٹی کمشنر، چیئرمین اور سی ای او جی ڈبلیو ایم نے آپریشنز، ہیومن ریسورس اور دستیاب و درکار وسائل بارے بریفنگ دی۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی 64 یونین کونسلوں میں صفائی امور سرانجام دے رہا ہے جسے اب گوجرانوالہ ڈویژن کے 4 اضلاع تک ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت صفائی سروسز کی آئوٹ سورسنگ کا عمل جاری ہے۔ ٹینڈرنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جوائنٹ وینچر اور مختلف ماڈلز کے تحت ورکنگ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

وزیراعلٰی پنجاب
کے احکامات پر لوکل باڈیز اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مانین ساما ایگریمنٹ کے تحت گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہائوالدین اور حافظ آباد کے شہری و دیہی علاقے بھی شامل کئے گئے ہیں۔

افسران نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ میں شہر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کےلئے میں عارضی ٹرانسفر اسٹیشن سے ڈمپنگ سائٹ پر کوڑا منتقل کیا جاتا ہے اس کے علاؤہ انہوں نے ورکشاپ ، موبائل ورکشاپ بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کمپنی کے 43 سینٹری انسپکٹرز، 1279 میونسپل کارپوریشن اور 845 تھرڈ پارٹی لیبر سینٹری ورکرز ہیں اور 13 ڈرائیور کارپوریشن ، 224 ڈرائیورز تھرڈ پارٹی سے ہیں جبکہ 28 ٹیکنیشن اسٹاف ہے جو تھرڈ پارٹی لیبر سے ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جی ڈبلیو ایم صفائی ستھرائی آپریشن گاڑیوں کی تعداد 262 ہے جس میں 07 ڈمپرز 20 کیوبک میٹرز، 08 آرم رول 10 کیوبک، 32 آرن رول 05 کیوبک میٹر، 09 گاربیج کمپیکٹر 07 کیوبک میٹرز ہیں، 47 ٹریکٹر ٹرالیاں، 14 ٹریکٹرلوڈرز ، 06 ٹریکٹر بلیڈز، 6 ٹریکٹر مکینیکل سویپرز، 06 ٹرک ماؤنٹڈ مکینیکل سویپرز، 1 روڈ واشر 05 ہزار لیٹرز ، 2 واٹر بوزرز 4 ہزار لیٹر، 108 منی ٹپرز 1.0 کیوبک میٹر، 4 منی ٹپرز 1.5 کیوبک، 3 منی ٹپرز 2.5 کیوبک میٹر، 1 سکشن وہیکل، 4 موبائل ورکشاپ، 02 وہیل ایکسویٹر20 ٹن، 1چین ایکسویٹر 24 ٹن اور 5 موٹر سائیکل رکشے شامل ہیں۔
وفد نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی سے بھی ان کے دفتر میں ملاقات کی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

10/05/2024

پاکستان میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد

پنجاب میں روٹی کی قیمت چند ہفتوں بعد 10 روپے پر آنے کا امکان
پنجاب حکومت نے ورکنگ شروع کردی

10/05/2024

وزیرآباد: ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ملزم فرار۔

10/05/2024

گوجرانوالہ: سبزی منڈی، ہاشمی کالونی میں 22 سالہ نوجوان قتل۔

شہر رسول گکھڑ منڈی پولیس چوکی کے قریب ڈاکو کی شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام، ڈاکو شہری کی گرفت میں آگیا۔پولیس چوکی کے قریب...
10/05/2024

شہر رسول
گکھڑ منڈی پولیس چوکی کے قریب ڈاکو کی شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام، ڈاکو شہری کی گرفت میں آگیا۔پولیس چوکی کے قریب ایک کس ڈاکو نے پستول کی مدد سے فیملی کیساتھ جانے والے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی اور ڈاکو نے واردات کے دوران مزاحمت پر شہری پر فائرنگ کی کوشش کی لیکن گولی پستول کے چیمبر میں پھنس گئی۔ پستول سے گولی نہ چلنے کے باعث شہری نے ملزم کو پکڑ لیا - موقع پر موجود شہریوں نے ملزم کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ پولیس چوکی پر کوئی اہلکار موجود نہ تھا جبکہ 15 پر اطلاع کے باوجود کوئی اہلکار نصف گھنٹہ تک نہ پہنچا۔ متاثرہ شہری نے معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس صرف خواجہ سراؤں کیساتھ لڑائی کیلئے رہ گئی ہے، مجھے ڈاکو گولی مار دیتا تو سڑک سے میری نعش اٹھانے بھی نہ آتا۔ واضح رہے کہ24 گھنٹے میں گکھڑ میں ڈکیتی کی یہ دوسری واردات تھی۔ دوسری جانب گکھڑ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر تھانہ صدر کے علاقے میں ڈاکو ناکہ پر ملزمان نے مزاحمت کے دوران شہری کو گولی مار کے قتل کردیا۔ سرکل پولیس کی ناکامی پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔(فوٹو ہمراہ ہے)

انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں ایف آئی اے کمپوزٹ س...
10/05/2024

انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات و گوجرانوالہ کی 2 بڑی چھاپہ مار کاروائیاں

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جاری کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں شکیل احمد اور حمید خان شامل

ملزمان کو نوشہرہ ورکاں اور وزیر آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا

ملزم شکیل احمد انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا

ملزم سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بغرض ملازمت بھجوانے میں ملوث پایا گیا

ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے

ملزم نے خاتون شہری کو عراق ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 2 لاکھ 30 ہزار روپے وصول کیے

ملزم بعد ازاں رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا

جبکہ ملزم حمید خان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا

ملزم کو مین بازار وزیر آباد سے گرفتار کیا گیا

ملزم کے قبضے سے 16 ہزار پاکستانی روپے ، 500 اماراتی درہم اور 100 یورو برآمد

ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

ترجمان ایف آئی اے

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا۔جی ٹی روڈ گوجرانوالہ اعوان چوک کے قریب کرین کی موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکر۔ٹکر کے نتیجہ میں موٹر ...
10/05/2024

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا۔

جی ٹی روڈ گوجرانوالہ اعوان چوک کے قریب کرین کی موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکر۔

ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل رکشہ میں سوار سات افراد میں سے چار کی موقع پر ہلاکت۔

دیگر تین مضروبان کو ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فوت شدگان کے نام توکل بعمر 32 سال،محسن ولد محمد اختر بعمر 18 سال جبکہ دو کے نام وپتہ کی تلاش جاری ہے۔

مضروبین میں سبحان بعمر 20 سال،قمر بعمر 16 سال اور اشفاق بعمر 37 سال کو بذریعہ ریسکیو 1122 ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کا جائے حادثہ کا وزٹ۔

جائے حادثہ والے علاقے مین جی ٹی روڈ غربی پائیپاس کا کنٹرول موٹر وے پولیس کے پاس ہے۔سی ٹی او گجرانوالہ عائشہ بٹ۔

حادثہ کی بابت سرکل افسران کو سخت ھدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی بابت سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لانے کی ھدائت۔ترجمان ٹریفک پولیس۔

اطلاع عام ۔۔ایک بچی جو اپنا نام حورین فاطمہ دختر اعجاز احمد بتا رہی ہے۔عالم چوک ڈیوٹی پہ موجود ٹریفک سٹاف کو ملی ہے۔جس ک...
10/05/2024

اطلاع عام ۔۔
ایک بچی جو اپنا نام حورین فاطمہ دختر اعجاز احمد بتا رہی ہے۔عالم چوک ڈیوٹی پہ موجود ٹریفک سٹاف کو ملی ہے۔جس کے والدین کی تلاش جاری ہے۔۔
اس بابت اگر کسی کو معلومات ہوں تو دئیے گئے نمبر پہ رجوع کر کے مطلع کریں۔
03026196645

اس عورت کی اعوان چوک روڈ ایکسیڈنٹ میں ڈیتھ ہوئی ہے جس کی شناخت مطلوب ہے جو بھائی جانتا ہو وہ پلیز رابطہ کرے سب انسپکٹر ش...
10/05/2024

اس عورت کی اعوان چوک روڈ ایکسیڈنٹ میں ڈیتھ ہوئی ہے جس کی شناخت مطلوب ہے جو بھائی جانتا ہو وہ پلیز رابطہ کرے

سب انسپکٹر شکر اللہ خاں ایس ایچ او اروپ 03077778785

سفیان احمد 03007476272

09/05/2024

گوجرانوالہ 9مٸی

ملاوٹ مافیا کی شامت، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا گوجرانوالہ میں گرینڈ آپریشن

گوجرانوالہ: وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ماڈل ٹاٶن اور دال بازار میں چھاپے

گوجرانوالہ:معروف بیکری کی پروڈکشن بند، گراٸنڈنگ یونٹ کو 2لاکھ روپے جرمانہ عائد، مقدمہ درج

گوجرانوالہ:925کلو مضرصحت و ملاوٹی مرچیں، ہلدی،600کلو مضر صحت اشیاء، 213لٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس سمیت بھاری مقدار میں امونیا ،رنگ اور کیمیکل تلف

گوجرانوالہ:قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گوجرانوالہ:سٹوریج ایریا انتہائی گندا، بدبودار ماحول اور انتہاٸی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ عاصم جاوید

گوجرانوالہ:مرچوں اور ہلدی کے لیبل پر تاریخ اجراء اور تنسیخ درج نا پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گوجرانوالہ:زیراستعمال مشین انتہائی گندی اور زنگ آلود، ایکسپائر اجزاء سے بیکری اشیاء کو تیار کیا جارہا تھا۔ عاصم جاوید

گوجرانوالہ:غیرمنظور شدہ مضرصحت محلول سے تیار بیوریجز کو سٹی ایریا کی مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گوجرانوالہ:پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر جرمانے، پروڈکشن بند اور مقدمہ درج کروادیا گیا۔ عاصم جاوید

گوجرانوالہ:خوراک میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں، ملاوٹ کا جڑ سے خاتمہ حکومت پنجاب کا مشن ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گوجرانوالہ کے پہلوانوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا کاروبار بند کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عاصم جاوید

گوجرانوالہ:وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

گوجرانوالہ:جعلسازی میں ملوث عناصر باز رہیں، پنجاب میں کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاںبجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 17 چھاپہ مار کاروائیاں چھاپہ مار کاروائیوں می...
01/05/2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں

بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 17 چھاپہ مار کاروائیاں

چھاپہ مار کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

چھاپہ مار کاروائیاں ثمن آباد گوجرانوالہ، ٹھٹھا مانگ گوجرانوالا، نوشہرہ ورکاں، گڑھی شاہو راہ والی ، نت کلاں گوجرانوالہ ، نظام آباد وزیر آباد ، بدھووال منڈی بہاوالدین ، ملکوال اور منڈی بہاوالدین میں کی گئیں

چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے 19 ملزمان کے خلاف مقدمات درج

نامزد ملزمان میں محمد خالد شریف، محمد طارق ، عظمت علی، محمد انور ، انتظار علی ، گلریز افضل ، وقاص اسلم ، صغیر حسین ، محمد عادل, محمد ندیم ، محمد ساجد عدنان مقدس، لیاقت علی ،محمد اکرام، محمد شہباز ، ظہیر احمد ،محمد یوسف اور ابوبکر شامل

جبکہ 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

گرفتار ملزمان میں محمد ساجد، لیاقت علی ، محمد اکرام اور محمد شہباز شامل

ملزمان مین سپلائی لائن سے براہ راست کنڈا ڈال کر ، میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے اور کمرشل کنکشن کے لیے گھریلو کنکشن استعمال کرتے ہوئے بجلی چوری کر رہے تھے

ملزم گلریز افضل اور وقاص اسلم ٹی ایم اے آفس وزیر آباد میں ملازم ہیں

مذکورہ ملزمان بجلی کی مین سپلائی لائن سے براہِ راست بجلی چوری میں ملوث پائے گئے

مذکورہ بے ضابطگی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچ رہا تھا

گیپکو حکام نے کنکشن کو منقطع کر کے پی وی سی کیبل اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا

دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں

گیپکو ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا

مزید قانونی کاروائی گیپکو حکام کی جانب سے تفصیلی تکنیکی رپورٹ موصول ہونے پر عمل میں لائی جائے گی

ترجمان ایف آئی اے

14/04/2024

گوجرانوالہ: نوشکی بلوچستان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے نوجوانوں کی میتیں گوجرانوالہ پہنچ گئیں

حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے 3 نوجوانوں کی میتیں پنڈی بھٹیاں انٹرچینج پر وصول کیں

گوجرانوالہ:
دہشت گردی کا نشانہ بننے والے نوجوانوں کی نماز جنازہ آج شام آبائی علاقوں میں 4 بجے ادا کی جائے گی

گوجرانوالہ:
ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی مدو خلیل میں نماز جنازہ میں شرکت کریں گے

گوجرانوالہ: جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو وزیرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نوشہرہ ورکاں میں شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے

گوجرانوالہ:
ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شہداء کے جسد خاکی ورثا کے حوالے کر دیئے ہیں

14/04/2024
14/04/2024

جشن کا سماں بیت المقدس میں

😭😭😭😭😭
22/03/2024

😭😭😭😭😭

12/03/2024

رمضان مبارک سب کو۔۔۔🥰😍
اللہ اس رمضان کے صدقے ہمارے گناہ معاف فرمائے۔۔۔۔🤲🏻اور یہ رمضان ہمارے لیے خوشیاں لاۓ۔۔۔۔🤲🏻آمین♥️

16/07/2023

گوجرانوالہ/احتجاج

گوجرانوالہ:تھانہ ایمن آباد کے علاقہ لڑھکی میں درینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ

گوجرانوالہ:نامعلوم کارسواروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس

گوجرانوالہ:احسن نامی نوجوان موٹرسائیکل پہ کزن طاہرکے ساتھ تھاپیٹرول ختم ہوگیا۔ پولیس

گوجرانوالہ:طاہرموٹرسائیکل پہ پیٹرول ڈلوانے گیاانتظارمیں کھڑے احسن پرکارسواروں نے فائرنگ کردی۔ پولیس

گوجرانوالہ:احسن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکا۔ پولیس

گوجرانوالہ:واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔پولیس

گوجرانوالہ:مقتول کی شکیل احمدوغیرہ سے دشمنی تھی۔ پولیس

گوجرانوالہ: ورثاء کا نعش چنداقلعہ چوک میں رکھ کراحتجاج

گوجرانوالہ: مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے چنداقلعہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا

21/01/2023

گوجرانوالہ کسٹم کا لوکل سامان پکڑنے پر تاجر برادری کا احتجاج

گوجرانوالہ تاجروں کی بڑی تعداد نے میں شیخوپورہ روڈ بلاک کر دیا

گوجرانوالہ محکمہ کسٹم نے لوکل بننے والا سامان پکڑا ۔ مظاہرین

گوجرانوالہ سپریم کورٹ کے آرڈر ہیں لوکل سامان نہیں پکڑ سکتے ۔ مظاہرین

گوجرانوالہ سامان چھوڑنے کا کہا تو کسٹم افسر نے بھاری رشوت مانگی ۔ احتجاجی مظاہرین

گوجرانوالہ 25 لاکھ کا مال ہے دس لاکھ رشوت کا کہہ رہے ہیں ۔ تاجر برادری

گوجرانوالہ آئے روز لوکل سامان پکڑتے ہیں واپس مانگنے پر لاکھوں رشوت کا کہتے ہیں۔ تاجر برادری

گوجرانوالہ محکمہ کسٹم نے ظلم بند نہ کیا تو احتجاج جاری رہے گا ۔ احتجاجی شرکاء

گوجرانوالہ احتجاج کے باعث دو شہروں کو ملانے والی سڑک بلاک

گوجرانوالہ احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی

15/03/2022

سرکاری عملے کا ناروا سلوک بزرگ سائل کی جان لے گیا

گوجرانوالہ: اراضی ریکارڈ سینٹر میں فرد کے حصول کیلئے آنیوالا شہری جابحق

گوجرانوالہ: متوفی 6 ماہ سے تحصیل آفس کے چکر کاٹ رہا تھا

گوجرانوالہ: بار بار چکر لگانے کے باوجود کام نہ ہونے پر بزرگ عملے پر برس پڑا

گوجرانوالہ: سرکاری ملازمین پریشان حال سائل کی دادرسی کی بجائے ہنستے رہے

گوجرانوالہ: سرکاری عملے کے رویے سے ستایا ہوا شخص ہارٹ اٹیک کے باعث دم توڑ گیا۔

13/03/2022

حافظ آباد۔۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حافظ آباد میں،ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں
وزیر اعلی عثمان بزدار نے نشستوں پر فرداً فرداً شرکا سے ملاقات کی اور حا ل چال دریافت کیا
ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
پی ٹی آئی کی حکومت نے پونے چار سال میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پیش کئے۔عثمان بزدار
ضلع حافظ آباد میں 18 ارب 70 کروڑ روپے کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ دیئے گئے۔عثمان بزدار
ضلع حافظ آباد سمیت پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی ترقی ہمارا نصب العین ہے۔عثمان بزدار
حافظ آباد میں نیا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قائم کیا جائے گا۔عثمان بزدار
یونیورسٹی آف حافظ آباد کے خواب کو تعبیر کی شکل دیں گے۔عثمان بزدار
حافظ آباد اور گرد و نواح کے لوگوں کی سہولت کیلئے رابطہ سڑکو ں کو بہتر بنایا جائے گا۔عثمان بزدار
ضلع حافظ آباد میں 2 نئے ایسوسی ایٹ کالج بنائے جائیں گے۔عثمان بزدار
حافظ آباد میں فراہمی و نکاسی آب، فلٹریشن پلانٹ اور دیگر 26 ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔عثمان بزدار
حافظ آباد میں 64 دیہی مراکز مال مکمل ہو چکے ہیں۔عثمان بزدار
حافظ آباد میں مزید 53 دیہی مراکز مال قائم کریں گے۔عثمان بزدار
حافظ آباد اور گرد و نواح کا ہر شہری قومی صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکے گا۔عثمان بزدار
ترقی کے دشمن کچھ بھی کر لیں، تبدیلی آکر رہے گی۔عثمان بزدار
پنجاب کو شب روز محنت کرکے حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کیا، مخالفین کو عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی چبھتی ہے۔عثمان بزدار

03/01/2022

گوجرانوالہ/سانحہ سیالکوٹ

گوجرانوالہ۔سانحہ سیالکوٹ سری لنکن شہری پرانتھا کمارا کیس کا معاملہ

گوجرانوالہ۔قتل میں ملوث 85ملزمان کوآج تیسری مرتبہ عدالت پیش کیا جائیگا

گوجرانوالہ۔33ملزمان کو 17 روزہ ، 34 ملزمان کو 13 روزہ جبکہ 18ملزمان کو 6روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت لایا جائیگا

گوجرانوالہ۔ملزمان کی آمد سے قبل پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں

گوجرانوالہ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے اطراف اور سیالکوٹ روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کی گئی ہے

گوجرانوالہ۔سانحہ سیالکوٹ میں پولیس دو مرتبہ تمام ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر چکی ہے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)حیدر اسکواڈ کے شیر جوانوں نے تلاشی کے دوران شہری رضوان سے پندرہ ہزار بٹور لیے۔شہری رضوان نے کار...
31/12/2021

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)حیدر اسکواڈ کے شیر جوانوں نے تلاشی کے دوران شہری رضوان سے پندرہ ہزار بٹور لیے۔شہری رضوان نے کاروائی کیلئے ڈی ایس پی سیٹلائیٹ ٹاؤن کو درخواست ۔
گذیشتہ رات حیدر اسکواڈ فورس کے شیر جوانوں نے ناکے پر روک کر تلاشی کے بہانے شلوار اتارنے کا کہا انکار پر حیدر اسکواڈ کے اہلکار کا کہنا تھا کہ( ہم نے بڑے بڑوں کو ننگا کیا تم کیا چیز ہو ) اور ہم گن پوائنٹ پر بھی کپڑے اوتراوالیتے ہیں مسلسل غلیظ زبان کے علاوہ شہری کی تذلیل کرتے رہے نام پوچھنے پر اپنا نام بھی غلط بتاتے رہے جس شہری رضوان نے منت سماجت کرکے اپنی جان چھڑوائی اور جب دوران تلاشی جیب سے نکالے گئی رقم ایک لاکھ روپے واپس مانگے تو اس میں پندرہ روپے کم دیئے اور کہا واپسی نہیں دیکھا اب نکل جاو یہاں سے ورنہ تمہارے ساتھ اچھا نییں ہوگا ۔دوسرری طرف اس واقعہ پر سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ وکلاء اور سول سوسائٹی نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلی حکام سمیت آر پی او سی پی او گوجرانوالہ مطالبہ کردیاکہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والی چند ایسی کالی بھیڑوں کو محکمہ فل فور نکالاجائے ورنہ احتجاج کی کال دی جائے گی

06/12/2021

گوجرانوالہ: سانحہ سیالکوٹ

گوجرانوالہ:سانحہ سیالکوٹ میں ملوث 13 ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا

گوجرانوالہ: پولیس انسداد دہشت گردی عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریگی

گوجرانوالہ: 13 ملزمان کو سیالکوٹ سے ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لایاجارہاہے

گوجرانوالہ:گرفتار ملزمان کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیاجائے گا

گوجرانوالہ:انسداد دہشت گردی عدالت اور اس کو جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

گوجرانوالہ: سری لنکن شہری قتل کیس میں ان ملزمان کے مختلف کردار سامنے آئے

گوجرانوالہ:انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے جانے والو ں میں ملزم فرحان ادریس،طلحہ عرف باسط شامل

گوجرانوالہ:احتشام ،جنید،صبور بٹ ،راحیل عرف چھوٹابٹ، عمران کو بھی عدالت لایاجائے گا

گوجرانوالہ:عثمان ،عبدالرحمن،شعیب عرف گونگا،شاہزیب ،تیمور اور ناصر کا بھی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا

20/11/2021

گوجرانوالہ مکی روڈ پر شادی کی تقریب سے واپسی پر اندھیرے کے باعث ماں بیٹی کی گندے نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مقامی افراد نے ماں کو تو اسی وقت بچا لیا مگر 4 روز گزرنے کے بعد بھی کمسن بچی کی لاش نہ مل سکی

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujranwala Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share