DN Rojhan

DN Rojhan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DN Rojhan, Media/News Company, .

17/07/2022

روجھان/ بچہ ڈوب گیا

اوزمان کے قریب درہ زنگی کے کھڑے سیلابی پانی میں 10 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، 10 سالہ بچہ نوید ولد مجید ملک درہ زنگی کے برساتی سیلابی پانی میں پاؤں پھسلنے سے ہانی میں جا گرا پانی کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پر والدین نے بچے کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا مگر بچہ جاں بر نا ہوسکا۔اب تک برساتی پانی میں چار بچوں سمیت پانچ افراد ڈوب کر جان کی بازی ہار چکے ہیں

15/07/2022
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاریپٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی، نوٹیفیکیشنپٹرول کی نئ...
15/07/2022

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

پٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی، نوٹیفیکیشن

پٹرول کی نئی قیمت 230 روپے 24 پیسے مقرر، نوٹیفیکیشن

ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی، نوٹیفیکیشن

ڈیزل کی نئی قیمت 236 روپے فی لیٹر مقرر، نوٹیفکیشن

مٹی کے تیل کی قیمت میں 33 روپے 81 پیسے فی لیٹر کمی، نوٹیفیکیشن

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 196 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر، نوٹیفیکیشن

قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، نوٹیفیکیشن (زرائع رانا جی سے )

عالمی منڈی میں خام تیل سمیت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہےمزید پڑھیں: https://tinyurl.com/2xk5ahcu  ...
12/07/2022

عالمی منڈی میں خام تیل سمیت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے

مزید پڑھیں: https://tinyurl.com/2xk5ahcu

عالمی منڈی میں خام تیل سمیت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے

وزیر اعظم نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوشخبری دینے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا...
12/07/2022

وزیر اعظم نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوشخبری دینے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے

مزید پڑھیں:https://tinyurl.com/25buut2j

وزیر اعظم نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوشخبری دینے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے

12/07/2022

روجھان
گرڈ اسٹیشن سے تمام فیڈر ٹرپ کرکے بند ھوگئے
روجھان واپڈا زرائع
کے مطابق تکنیکی خرابی کو واپڈا کے انجینئرز کام کر رہے ہیں
جتنا جلدی ھوسکے گا بجلی کو تمام فیڈر پر بحال کیا جائے گا

11/07/2022

روجھان

ذرائع کے مطابق امروز روجھان کے نواحی علاقہ اندرون کچہ شاہ والی میں دیرینہ عداوت کے شاخسانے میں سڈوانی برادری کے دو فریقین میں فائرنگ ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں چاکر ولد لیاقت قوم سڈوانی سکنہ کچہ شاہ والی تھانہ شاہوالی تحصیل روجھان کو کلاشنکوف کا فائر پہلو کے بائیں جانب لگا جس کے باعث چاکر ولد لیاقت شدید زخمی ہو گیا زخمی کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال شیخ زید شاہ والی منتقل کیا گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ رحیمو سڈوانی جو بگا سڈوانی کا چچا ذات بھائی ہے نے فائرنگ کر کے مسمی چاکر سڈوانی کو زخمی کیا ہے وجہ عناد بگا سڈوانی اور لیاقت سڈوانی کی دیرینہ ذاتی عداوت کے شاخسانے میں ہوئی جب ہم نے اس سلسلے میں ایس ایچ او شاہ والی رانا طاہر سے اس فائرنگ کے متعلق دریافت کیا تو ایس ایچ او تھانہ شاہ والی رانا طاہر نے بتایا کہ دونوں فریقین کے مابین پرانی دشمنی پر فائرنگ ہوئی اور دونوں فریقین متعدد مقدمات میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب ہیں آج کی ہونے والی فائرنگ میں چاکر نامی شخص زخمی ہوا ہے پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بمعہ پولیس نفری اسپتال شاہ والی پہنچ کر پولیس ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ذرائع

بےحد افسوس ناک خبر۔گزشتہ رات سابق ناظم سردار ملک صفدر درگھ صاحب کے دو صاحبزادے اور ایک پوتے کو ڈاکوں نے گھر میں داخل ہو ...
09/07/2022

بےحد افسوس ناک خبر۔

گزشتہ رات سابق ناظم سردار ملک صفدر درگھ صاحب کے دو صاحبزادے اور ایک پوتے کو ڈاکوں نے گھر میں داخل ہو کر شہید کر دیا۔
اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطاء کرے۔
آمین۔

شہدا کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے با تاریخ 9 جولائی 2022، بستی ڈرگھڑا میں ادا کی جائے گی۔

تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے۔

07/07/2022

راجن پور فائرنگ

راجن پور ۔روجھان تھانہ بنگلہ اچھا کے حدود چک کُپڑا میں دو قبائیلوں میں پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ

راجن پور : بنوں قبیلے کی فائرنگ سے دولانی قبیلے کی 4 سالہ بچی جانبحق

راجن پور : دونوں فریقین میں گزشتہ دو سال سے قبائلی تکرار چل رہا ہے

راجن پور : قبائلی تکرارمیں اب تک دونوں فریقین کے 18 افراد جابحق ہوچکے ہیں

بچے پر تشدد کی وائرل ویڈیو تھانہ گرجاکھ  گوجرانوالہ کی حدود میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ملزم ...
05/07/2022

بچے پر تشدد کی وائرل ویڈیو تھانہ گرجاکھ گوجرانوالہ کی حدود میں یہ واقعہ رونما ہوا ہے پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے

05/07/2022

برف مافیا بے قابو و بے لگام سرعام عوام کو مہنگے داموں برف کی فروخت اور برف مافیا کی ہٹ دھرمی جاری 40 روپے کلو برف سرعام فروخت کوئی پوچھنے والا نہیں یہ شہریوں دیہی عوام پر ظلم کا سلسلہ جاری ذمہ داروں نے آنکھیں موند لیں عوام تحصیل انتظامیہ سے مایوس ۔

05/07/2022

روجھان
ذرائع کے مطابق روجھان،راجن پور،اور کشمور میں کچھ ہائی ایس گاڑیاں LPG گیس پہ چل رہے ہیں ان ہائی ایس والوں نے LPG گیس گاڑیوں کے نیچے لگائے ہوئے ہیں ان ہائی ایس گاڑیوں کو اگ لگنے کا بہت زیادہ خطرہ ہے اور ان میں بیٹھنے والے انسانی جانو کو بھی بہت زیادہ خطرہ ہے ان ہائی ایس گاڑیوں کو کبھی بھی اگ لگ سکتا ہے حکومت اور اعلیٰ افسران سے گزارش ہے کہ جلد سے جلد LPG گیس پہ چلنے والے ہائی ایس گاڑیوں کو پکڑا جائے شکریہ

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DN Rojhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share