07/02/2023
ترکی اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے ہولناک زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 2600 سے تجاوز کر گئی جب کہ ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں۔
ترک صدر طیب اردوان نے زلزلے کو تاریخ کی بدترین آفت اور 1939 کے بعد بدترین زلزلہ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ حکام جس قدر ممکن ہے اقدامات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی امدادی کاموں میں مکمل طور پر مصروف ہے جبکہ سردی کا موسم ہے اور زلزلہ رات کے وقت آیا جس کی وجہ سے مزید مشکلات پیدا ہوئیں۔
ترکیہ میں 1999 میں استنبول کے قریب مشرقی مرمرا کے ساحلی خطے میں آنے والے زلزلے میں 17 ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں اور اس کے بعد یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
Qayadat Updates